... loading ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل برسوں سے میچ فکسنگ کے ناسور پر قابو پانے میں کوشاں ہے۔ لیکن یہ کچھ عرصہ بعد کسی نہ کسی شکل میں پھر سامنے آجاتا ہے۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے نئے جنرل منیجر الیکس مارشل کے لئے کرپشن پر قابو پانا بہت بڑا چیلنج بن گیا ہے۔یواے ای میں سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے دوران بکیز نے پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد کوفکسنگ پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ پھر زمبابوے کے کپتان گریم کریمرکو جال میں پھنسانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن دونوں کپتان نے فوری طور پر اپنے بورڈ حکام اورآئی سی سی کواس سے آگاہ کرکے فکسرزکی کوششوں پر پانی پھیردیا۔ ذرائع کے مطابق ایک اورکپتان سے بھی اس بارے میں رابطہ کیاگیاتھا۔ تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔
میچ فکسنگ کے حوالے سے بڑا دھماکا واکا پرتھ میں تیسرے ایشیز ٹیسٹ سے پہلے برطانوی اخباردی سن نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے کردیا۔ اخبارکے خفیہ رپورٹر نے بھارتی نڑاد دوبکیز سوبرزجوبان اورسکسینا سے چار ماہ کی تفتیش کے بعد دھماکاخیز رپورٹ پیش کی۔پرتھ ٹیسٹ سے ایک روز پہلے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں جوبان اور سکسینا نے ایشیزسیریز سمیت دنیا بھر میں کوئی بھی میچ فکس کرانے کا دعویٰ کرکے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کو متحرک کر دیا ۔ بکیز کے مطابق وہ ایشیز ٹیسٹ سمیت کسی بھی بین الاقوامی یا لیگ میچ کوفکس کرسکتے ہیں۔ وہ میچ کا ایک یادوسیشنز یا کوئی مخصوص اوور فکس کرنے پرقادر ہیں۔ان کے دعوے کے مطابق آسٹریلیا، پاکستان ، جنوبی افریقا اوردیگر ممالک کے کئی کرکٹرز ان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ ہیں۔
انہوں نے بتایاکہ ہرکھلاڑی کا اپنا ایجنٹ یا بکی موجود ہے۔ ان سے معاملات کسی سابق کرکٹر یامنتظمین کے ذریعے طے کئے جاتے ہیں۔ کسی بھی میچ میں اسپاٹ فکسنگ کھلاڑی مخصوص انداز میں اشارہ کرے گا جس کے مطابق پلیئرمخصوص کلرکی گھڑی،آستین، گلوز یا ہیلمٹ کواتار کراشارہ کرے گا۔ جبکہ بولراوورز سے قبل رک کر،فیلڈ میں تبدیلی یاگھوم کرآگاہ کرے گا۔ جس کے بعد بکیز کے پاس شرط بک کرنے کیلئے تین منٹ ہوں گے۔پھرمخصوص سیشن یااوور میں بننے والے رنز،گرنے والی وکٹس، نویا وائیڈ بال جیسے تفصیلات پروگرام کے مطابق ہوں گی۔
جوبان نے خفیہ رپورٹر سے ایک سیشن فکس کرنے کیلئے 69ہزارپاؤنڈز اوردوسیشن کے ایک لاکھ چالیس ہزارپاؤنڈ طلب کئے۔
آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں۔ الیکس مارشل نے پرتھ ٹیسٹ کو کلیئر کردیا۔ اوربتایاکہ آسٹریلیا اورانگلینڈ کے کسی کھلاڑی کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ لیکن ہم اس معاملے کونظرانداز نہیں کرسکتے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ کرکٹ سے کرپشن کا ناسورختم کرنے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی۔ کھلاڑیوں کو فکسنگ پر اکسانے والوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمس سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ معاملہ بہت سیریس ہے۔
تاہم آسٹریلوی پلیئرز کھیل سے کافی اچھی آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ اس لئے ان کے فکسنگ میں ملوث ہونے کا امکان نہیں ہے۔ اخبار سن کا تعلق اسی ادارے نیوز آف دی ورلڈ سے جس نے دو ہزار دس میں پاکستان کے تین کرکٹرزکا بھانڈا پھوڑا تھا۔جس کے نتیجے میں سلمان بٹ، محمدآصف اور محمدعامر پر پابندی عائد ہوئی تھی لیکن یہ ادارہ غلط رپوٹنگ پربند کردیاگیا تھا۔ وہ اس بار بھی پرتھ ٹیسٹ میں شامل کسی کھلاڑی کے خلاف کچھ ثابت نہ کرسکے۔ لیکن بھارتی سٹے بازوں کوبے نقاب کرنے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...