... loading ...
طرحی مشاعروں کے انعقاد سے ادبی دنیا میں نئے شعراکی تربیت ہوتی ہے جس میں انجمن بہارادب کا کردار قابل تحسین ہے اور اس کے لیے انجمن کے عہدہ داران بالخصوص پروفیسر نورسہارن پوری کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔یہ بات انجمن بہارادب کے زیر اہتمام طرحی سالانہ مشاعرہ جو گورنمنٹ ڈگری کالج برائے طلبا، نارتھ کراچی میں منعقد کیا گیا، کی صدارت کرتے ہوئے معروف شاعر جناب پروفیسر منظر ایوبی نے کہی۔مشاعرے کے مہمان خصوصی قمر وارثی جبکہ مہمانان اعزازی آصف رضا رضوی اور ڈاکٹر جاوید منظر صاحبان تھے۔نظامت کے فرائض پروفیسر نورسہارن پوری اور مہتاب عالم مہتاب نے انجام دیے۔الحاج یوسف اسماعیل نے تلاوت کلام پاک سے مشاعرے کا آغاز کیا جب کہ نعت رسول مقبول عدنان عکس نے پیش کی۔بعد ازاں مسند نشینوں سمیت جن شعرا نے طرحی کلام پیش کیا ان میں اختر علی انجم،اکرام الحق اورنگ،قمرالزماں پیہم،افتخار حیدر،توقیر تقی،رضی عظیم آبادی،نورسہارن پوری، صدیق راز،اخلاق درپن ، مہتاب عالم مہتاب ، عبدالمجید محور ، نشاط غوری،حامد علی سید،پروفیسر صفدر علی انشا،آسی سلطانی،الحاج یوسف اسماعیل،فخراللہ شاد،زاہد علی سید،افضل شاہ،محمد علی سوز، عدنان عکس، عبدالوحید تاج،شارق رشید،ذوالفقار حیدر پرواز،چاند علی چاند،جمیل ساحر،خالد احمد سید، الحاج نجمی ، فضل اللہ فانی اور وقار سحر کے نام شامل ہیں۔ مشاعرہ میں جناب جہانگیر خان بھی شریک تھے اور اس مشاعرے کا طرحی مصرع’’یارب اس انجمن کے چراغوں کو کیا ہوا‘‘تھا۔
………………
٭اکبروارثی کی یاد میں طرحی نعتیہ مشاعرہ
25 سے زاید شعرائے کرام نے طرح نعتیں پیش کیں اُردو کے نعتیہ ادب میں حضرت اکبر وارثی میرٹھی کا بڑا اہم مقام ہے، آپ کے کئی نعتیہ مجموعے آج بھی مقبول ہیں۔ بالخصوص آپ کا میلاد نامہ (میلاد اکبر) ایک صدی گزرنے کے باوجود آج بھی اُردو کی دنیا میں مقبول ہے۔ بہ قول ڈاکٹر فرمان فتح پوری اُردو میں سب سے زیادہ پڑھا جانے والا سلام ’’یا نبی سلام علیک‘‘ ہے۔ میلاد اکبر کو آج بھی پاک و ہند کے پچاس سے زاید پبلشر شایع کر تے ہیں اور یہ بیسٹ سیلرز کتاب ہے۔ طرح نعتیہ نعتیہ مشاعرہ غوثیہ ویلفیئر ٹرسٹ کے سید شوکت علی قادری زیدی کی سرپرستی میں گلبرگ کے بلیو اسٹار بینکوئٹ میں ہوا، مشاعرہ کی صدارت حضر اعجاز رحمانی نے فرمائی جب کہ مہمان خصوصی پروفیسر خیال آفاقی تھے۔ نظامت کے فرائض شاہد اقبال نے انجام دئیے اور عبدالصمد تاجی نے اپنی تحریر ’’اکبر وارثی، روشن لمحے، سنہری یادیں‘‘ پیش کی۔ تلاوت کلام پاک حسین پرواز نے فرمائی، جن شعرائے کرام نے طرحی نعتیں پیش کیں، ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں۔ صدر محفل اعجاز رحمانی، مہمانِ خصوصی پروفیسر خیال آفاقی، یوسف چشتی، احمد خیال، مرزا عاصی اختر، رضی عظیم آبادی، استاد جمیل ادیب سید، غازی بھوپالی، عبدالوحید تاج، شارق رشید، نعیم انصاری، اقبال افسر غوری، شاہ عمران، نشاط غوری، الحاج یوسف اسماعیل، فخر اللہ شاد، تنویر سخن، طاہرہ سلیم سوز ایڈووکیٹ، چاند علی چاند، افضل ہزاروی، اسحاق خان اسحق، تاج علی رعنا، ذوالفقار حیدر پرواز، وسیم احمدنثار، عبدالصمد تاجی اور ناظم مشاعرہ شاہد اقبال، آخر میں سرپرست غوثیہ ویلفیئر سید شوکت علی قادری نے دعا فرمائی اور اعلان کیا کہ وہ ہر ماہ درس و قرآن و حدیث اور محافل نعت یونہی سجاتے رہیں گے تقریب میں بڑی تعداد میں مہمانوں کے علاوہ جلیس سلاسل، ذکاء العزیز، سید مختار علی، پیر فراست شاہ، عقیل احمد عباسی، مطاہرہ حسین صدیقی نے بھی شرکت کی۔شرکاء محفل کے لیے ظہرانہ کا انتظام بھی تھا۔
……………
٭اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام
میٹ اے رائٹر نشست کا اہتمام
اکادمی ادبیات پاکستان، کراچی کے زیر اہتمام میٹ اے رائٹر نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پاکستان کے معروف شاعرو ادیب یامین عراقی نے کی، جب کہ مہمان اعزازی پروین حیدراور تنویر رئوف تھے ، مہمان خصوصی کراچی کے معروف شاعر وصحافی ڈاکٹر نثار احمد نثار تھے۔ اس موقعے پر ڈاکٹر نثار احمدنثار کے فن اور شخصیت کے حوالے سے الطاف احمد نے تفصیلی خیالات کا اظہار کیا ، جب کہ صدارتی خطاب میں یامین عراقی نے کہا کہ ڈاکٹر نثار احمدنثار اپنی ذات کے اندر کیا کیا پرتیں لیے ہوئے ہیں یہ تو ان کے کلام سے بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ہمارا معاشرہ جس تیزی سے اپنی بنیادی اقدار سے منکر ہوجاتا رہا ہے اس کا درد ڈاکٹر نثار احمدنثار نے اپنے اشعار میں پیش کیاہے۔
ا س موقع پر ریزیڈینٹ ڈائریکٹر قادر بخش سومرو نے کہا کہ ڈاکٹر نثار سادگی پسند، صاف گو، اصول پسند، دیانت دار اور ایمان دار انسان ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہتریں شاعر بھی ہیں ۔
اس محفل میں مشاعرے کا انعقاد بھی کیا گیا جن شعرائے کرام نے کلام پیش کیا ان میں شاہد خان ، عرفان عابدی، تنویر حسین سخن،خالد نور، فرحت اسرار، الطاف احمد، تاج علی رعنا، حسیب عابد، محمد اجمل،راحیلہ سبحان، تنویر روف، طاہرہ سلیم سوز، ڈکٹر لبنیٰ، زارا صنم، حنا علی،محمد علی زیدی،دلشاد احمد دہلوی، محمد رفیق مغل، شہمیر علی،نجیب عمر، صدیق راز،سید مہتاب شاہ،سید علی اوسط جعفری، سید صغیر احمد،فرح کلثوم شامل ہیں، آخر میں اکادمی ادبیات کراچی کی طرف سے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے شرکائے محفل کا شکریہ ادا کیا۔
٭منوبھائی رخصت ہو گئے
ممتاز شاعر ، ادیب اور کالم نگار منوبھائی نے بھرپور زندگی گزاری اور وہ آخری وقت تک فعال اور متحرک رہے ۔ان کی زندگی ایک تاریخ رقم کرتی ہے،ان کا شمار پاکستان کے ان معتبر قلم کاروں میں شمار ہوتاہے جن کی تخلیقی کارکردگی پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔وہ اپنے کالموں،ڈراموں اور شاعری کے ذریعے زندگی کے آخری لمحے تک اپنے سماج سے جڑے رہے۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازاتھا۔وہ شخص جو الفاظ کی حرمت سے واقف تھا اب ہم سے رخصت ہو کر راہی ملک عدم ہو گیا ہے۔
٭ساقی فاروقی بھی اب ہم میں نہیں رہے
ساقی فاروقی ۲۱ ؍دسمبر ۱۹۳۶ء کو گورکھپور انڈیا میں پیدا ہوئے ۔ ان کا خاندانی نام قاضی محمد شمشاد نبی
فاروقی تھا وہ ۱۹۴۸ء تک ہندوستان میں اور ۱۹۵۲ء تک بنگلہ دیش میں رہے ، ۱۹۵۳ء کو پاکستان آئے اور کراچی کو اپنا مسکن بنایا،۱۹۶۳ء میں ماہنامہ نوائے کراچی کے ایڈیٹر بنے،بعد ازاں بہ سلسلۂ روزگار برطانیہ چلے گئے اور کمپیوٹرپروگرامنگ میں مہارت حاصل کی اور وہیں کے ہو رہے۔ان کی متعدد تخلیقاتِ نظم و نثر زیورطباعت سے آراستہ ہوتی رہیں اور ان کے نام کو روشن کرتی رہیں،وہ اُردو کے نامور شاعر وادیب اور دانشور تھے جو اب ہم سے رخصت ہوگئے ہیں،گزشتہ تین سال سے شدید علیل تھے اور ۸۱ برس کی عمر میں چل بسے۔
٭٭٭٭
رائٹس ایکٹوسٹس کی حالیہ گرفتاریوں کے خلاف بی این پی کا احتجاج چھٹے روز میں داخل ، بلوچستان میںوائی فائی پھر بند، حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہمارے جائز مطالبات پر مذاکرات کے لیے کل جو حکومتی وفد آیا تھا، ان کے پاس آزادانہ ب...
جنرل سید عاصم منیر نے مغربی سرحد پر تعینات افسروں اور اہلکاروں کے ساتھ عید الفطر منائی پاک فوج کے جوانوں کا عزم اور قربانیاں پاکستان سے گہری محبت کی بھی عکاسی کرتی ہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیب...
غیر قانونی افغانوں کیخلاف سرچ آپریشن کیے جائیں گے، بائیومیٹرک ریکارڈ محفوظ رکھا جائے گا غیر افغان باشندوںکو جائیدادیں کرائے پر دینے والے شہریوں کو بھی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 ہوگئ...
وزیر اعظم آج پاور سیکٹر کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت اور قوم سے خطاب کریں گے شہباز شریف خطاب میں قوم کو سرپرائز ، بڑی خوشخبری سنائی جائے گی، وزارت اطلاعات وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آج بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان متوقع ہے ۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف ...
صدر کا بخار اور انفیکشن کم ہوگیا، ڈاکٹرز ان کی طبیعت کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں طبیعت بہتر ہوتے ہی صدرمملکت باقاعدہ اپنا دفتر سنبھالیں گے ، ذرائع پیپلز پارٹی صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت میں کافی بہتری آگئی تاہم وہ کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں...
پروپیگنڈاکیا گیا کہ کینالز کے معاملے میں سندھ حکومت شامل ہے،صدر نے میٹنگ میں کسی کینال کی مظوری نہیں دی۔ صدر کی میٹنگ کو بہانا بناکر کینال کی منظوری دی گئی،اجلاس کے منٹس بھی غلط بنائے گئے کینال بنانے کے معاملے پرسندھ کے تحفظ کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، سندھ کے مفاد کے ...
لک پاس پر تعینات لیویز اہلکاروں نے مشکوک شخص کے بھاگنے کی کوشش پر تعاقب کیا، جس کے نتیجے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر مستونگ حکومت حالات خراب کرنا چاہتی ہے تاہم احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہے گا،ہمیں کسی گروپ سے ...
پلاسٹک اور خطرناک فضلہ ہمارے دریاؤں، لینڈ فِلز اور ہوا کو بُری طرح متاثر کر رہے ہیں شہروں کی بڑھتی آبادی میں اور صنعتی ترقی کے ساتھ کچرے کے انتظام کیلئے پائیدار حل اپنانا ہوگا وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ فضلے کی آلودگی ایک سنگین بحران ہے جو ہمارے ماحول، صحت عامہ اور معی...
قرضہ فضائی آلودگی کے خاتمے میں پنجاب کلین ایئر پروگرام کے لیے فراہم کیا جائے گا لاہورکے ایک کروڑ 30 لاکھ شہریوں کو فضائی آلودگی سے جڑی بیماریوں میں کمی آئے گی عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ورلڈ بینک نے کہا کہ قرض...
میانمار میں 7.7شدت کے زلزلے میں ایک ہزار سے دس ہزار تک ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر زلزلے کا مرکز دوسرے بڑے شہر منڈلے کے قریب تھا ،گہرائی زمین میں 10کلومیٹر تک تھی میانمار اور تھائی لینڈ میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 644سے تجاوز کر گئی، جبکہ امدادی...
ایک ماہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا کہ وزیر اعظم بہت زیادہ کمی کا اعلان کرنے والے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 17روپے فی لیٹر کمی تجویز کی گئی تھی لیکن ایک روپے کمی کی گئی، ردِ عمل آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں صرف ایک روپے کی کمی کو ...
نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے سدباب کے لیے مؤثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات جاری جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے جبکہ روایتی اور ڈیجی...