... loading ...
پاکستان کے شہر قصور سے سات سالہ بچی زینب انصاری سمیت زیادتی اور زیادتی کے بعد قتل کا نشانہ بننے والی کم از کم آٹھ کمسن بچیوں کا مجرم گذشتہ تقریباً تین برس تک نا معلوم رہا۔منگل کے روز پہلی بار اس کی شناخت کی گئی۔ لاہور میں وزیرِ اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ملزم عمران علی کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ پریس کانفرنس کے دوران گزشتہ تمام وارداتوں کے حوالے سے درجنوں ایسے پہلو سامنے آئیں گے جو جواب طلب تھے تاہم ایسا نہیں ہوا۔ تفتیشی ٹیم میں شامل کسی بھی پولیس افسر کو سوالات کا جواب دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔ متعدد سوالات ایسے ہیں جو آج بھی جواب طلب ہیں۔پولیس نے مبینہ قاتل تک پہنچنے میں دو برس کیوں لگائے جبکہ اس عرصے میں کم از کم پانچ معصوم بچیوں کی جانیں ضائع ہوئیں؟ کیا شواہد، گواہان اور اشارے موجود نہیں تھے یا پولیس نے انہیں نظر انداز کیا؟۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جو مشترکہ کوشش گزشتہ چودہ دنوں میں کی، وہ دو برس قبل اس نوعیت کے پہلے ہی واقعے کے بعد کیوں نہیں کی گئی؟۔سوال یہ بھی پیداہواہے کہ عمران علی پر پولیس کو ابتدا ہی سے شک کیوں نہیں ہوا؟ خصوصاً اْس وقت جب ماضی میں کمسن بچیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی عمران کے خلاف شکایات مقامی پولیس کے علم میں تھیں۔
کورٹ روڈ پر واقع زینب کے گھر کے راستے میں ان کی گلی میں مڑنے سے چند قدم پہلے مرکزی بازار میں کریانے کی چند دکانوں کے بیچ چھوٹا سا ایک چائے کا ا سٹال ہے۔ یہاں بیٹھے لوگ ٹی وی پر انہماک سے خبریں دیکھتے ہیں۔ خبروں پر تبصرے بھی ہوتے ہیں تاہم جب ان سے زینب کیس اور ملزم عمران علی کے بارے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو زیادہ تر لوگ ہچکچاہٹ کا شکار ہوئے۔
ان میں سے ایک صاحب جو اپنا نام نہیں بتانا چاہتے تھے، ان سے جب پوچھا گیا کہ ٹی وی پر ملزم کی تصویر دیکھنے کے باوجود یہاں لوگ اسے کیوں نہیں پہچان سکے تو ان کا کہنا تھا ادھر ہمارے ساتھ آ کر بیٹھا رہا ہے اور کئی بار یہاں بازار سے گزرا مگر کیونکہ خاکے اور ویڈیو میں نظر آنے والے کی شکل واضح نہیں تھی اس لیے ہمیں عمران پر شک ہی نہیں ہوا۔”وہ سمجھتے تھے کہ عمران ایسا کام نہیں کر سکتا تھا۔ وہ تو نعتیں پڑھنے والا شخص تھا۔ تاہم وہیں، اسی محلے میں عمران کی گلی اور قریب وجوار میں ایسے لوگ موجود تھے جو اس کے دوسرے رخ سے بخوبی واقف تھے اور ان میں سے کچھ نے مقامی پولیس میں شکایات بھی درج کروا رکھیں تھیں۔
اسی محلے کے رہائشی جنہوں نے اپنا نام محمد اکرم بتایا انہوں نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 2015 میں انھوں نے بذاتِ خود عمران کو ایک چھوٹی بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور زبردستی بوسہ کنی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا تھا۔جس پر انھوں نے اس کی پٹائی کرنی شروع کردی تھی۔شور سن کر آس پاس کے لوگ اکٹھے ہو گئے اور ہم سب نے مل کر اس کی پٹائی کی، بعد میں اس کے باپ نے آ کر معافی مانگی اور معاملہ رفع دفع ہوا۔” یاد رہے کہ پولیس کے مطابق بچیوں کے ساتھ زیادتی کے وہ آٹھ واقعات جن کا سراغ نہیں مل پایا ان میں پہلا واقعہ سنہ 2015 میں ہی پیش آیا تھا۔ اس کے بعد اگلے دو برس میں سات مزید وارداتیں ہوئیں جن میں پانچ معصوم بچیاں جان سے گئیں۔اکرم کے مطابق عمران کے حوالے سے چھوٹی بچیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی شکایات اس کے بعد بھی مختلف قریبی محلوں سے سامنے آتیں رہیں جہاں اس کو مار بھی پڑی۔
عمران کے گھر والی گلی میں مقیم محمد علی نے بتایا کہ عمران کے گھر آنے جانے کی روٹین بہت مختلف تھی۔ انھوں کبھی اس کو کسی کمسن بچی کے ساتھ نہیں دیکھا تاہم کچھ روز قبل محلے والوں کو پتہ چلا کہ اس کے ساتھ ان کے گھر میں کوئی لڑکی رہ رہی تھی۔وہ جوان لڑکی تھی جو ان کے گھر میں دس پندرہ دن رہی جس کے بعد اس کے لواحقین شاید اس کو لے گئے۔ ابھی کچھ روز قبل سننے میں آیا تھا کہ عمران کی اور اس کی شادی طے ہونے والی تھی۔ اس حوالے سوال یہ ہے کہ جب کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی اور اس کے بعد قتل کا پہلا واقعہ سامنے آیا تو یہاں کہ لوگوں کے لیے عمران کے حوالے سے خطرے کی گھنٹیاں کیوں نہیں بجیں؟ اکرم یا کسی اور نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیوں نہیں کیا؟۔ اس حوالے سے اکرم کہتے ہیں لوگ پولیس سے خوفزدہ ہیں۔ ’پولیس کو کیا بتائیں، وہ تو الٹا ہمیں پکڑ کے بٹھا لیتے ہیں اور تفتیش شروع کر دیتے ہیں۔
تاہم ایک گھر ایسا تھا جس نے عمران کے خلاف اپنی کمسن بچی کو چھیڑنے کی شکایت مقامی پولیس کو باقاعدہ درج کروائی تھی۔محمد علی نے غیرملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ان کی محلہ دار ایک خاتون نے عمران علی کو ان کی کمسن بچی کو چھیڑنے پر پہلے اس کے خاندان والوں کو شکایت لگائی جس پر ان کا جھگڑا بھی ہوا۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو اس کی رپورٹ درج کروائی ۔ یاد رہے کہ زینب قتل کیس کی تفتیش کے ابتدائی دنوں میں زینب کے چند رشتہ داروں کے کہنے پر پولیس نے عمران کو پکڑا تھا، تاہم بعد میں چھوڑ دیا۔ حکام کے مطابق اس نے وہاں پر سینے میں درد کا بہانہ کر کے واویلا شروع کر دیا تھا جس پر اس سے سوال و جواب کے بعد جانے دیا گیا۔اگر اس وقت اکرم یا کوئی اور پولیس کو عمران کے ماضی کے حوالے سے آگاہ کر دیتا تو شاید تفتیش کا رخ بدل جاتا، وقت بچتا اور پولیس کو گواہ بھی مل جاتے۔ ایسا کیوں نہیں ہوا؟ کیا پولیس نے کوشش نہیں کی یا لوگ سامنے نہیں آئے؟
اکرم اور ان کے آس پاس اکٹھے ہونے والے دیگر افراد نے یک زبان یہ بولا کہ سچی بات تو یہ ہے کہ ہمیں اس پر شک ہوا ہی نہیں۔اکرم کا کہنا تھا کہ سنہ 2015 والا واقعہ انہیں یاد ہی نہیں تھا۔ ’وہ تو جب گرفتاری کے بعد میں نے اس کی شکل دیکھی تو میں نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ یاد ہے یہ وہ ہی لڑکا ہے جس کو ہم نے پیٹا تھا۔‘ہم تو سمجھے بندے سے ایسی حرکتیں ہو جاتیں ہیں، یہ تو ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ وہ اس حد تک جا سکتا تھا۔”
عمران علی کے محلہ دار جو نہیں چاہتے کہ ان کا نام ظاہر کیا جائے انہوں نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمران علی کے گرفتاری کے بعد ان کی بیوی نے ان کو بتایا کہ اس نے ایک مرتبہ ان کی کمسن بچی کو بھی چھیڑنے کی کوشش کی تھی۔ان کا ماننا ہے کہ عمران علی کا کردار مشکوک تھا اور اس کے کچھ ایسے دوست بھی تھے جنہیں انہوں نے اس کے ساتھ اکثر اکٹھے کچرے کے میدان کی طرف جاتے دیکھا تھا۔زینب کے گھر سے چند گز کے فاصلے پر قریبی بازار کورٹ روڈ پر الیکٹرونکس کی ایک دوکان ہے۔ اس کے مالک بابر علی جو ایک مقامی اخبار کے لیے لکھتے بھی ہیں انہوں نے حفاظت کی غرض سے دوکان کے باہر نگرانی کرنے والے کیمرے نصب کر رکھے ہیں۔ زینب کے گمشدگی کے دنوں میں معاملے کی تفتیش اور بچی کی تلاش کرنے والی ایک پولیس پارٹی کے ڈی ایس پی سے انہیں معلوم ہوا کہ زینب کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تو انہوں نے اپنے کیمروں کی ویڈیو فوٹیج کی چھان بین کی۔ان میں سے ایک کیمرہ کی فوٹیج میں زینب کو ایک شخص کے ساتھ جاتے ہوئے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ مگر اس میں اس شخص کا چہرہ واضح نہیں تھا کیونکہ اس کے اوپر سکرین پر موجود ہندسے آ گئے تھے۔”بابر نے وہ ویڈیو پولیس کے حوالے کر دی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ زینب کے گھر والی گلی کی نکڑ سے بائیں جانب بازار میں کھڑا شخص زینب کو کچھ اشارہ کرتا ہے جس کے بعد وہ دوڑ کر اس کی طرف چلی جاتی ہے۔ وہ زینب کو ساتھ لیے ایک عقبی تنگ گلی میں غائب ہو جاتا ہے۔بابر کے مطابق پولیس ان کا ڈی وی آر یا فوٹیج محفوظ کرنے والا آلہ بھی ساتھ لے گئی تھی جو تا حال انہیں واپس نہیں ملا۔ اس میں سات روز تک کا ڈیٹا محفوظ رہتا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ اس کہ علاوہ بھی ان کے کیمروں سے لی گئیں ویڈیوز میڈیا میں منظرِ عام پر آئیں تاہم ان میں نظر آنے والا شخص ملزم نہیں تھا۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...