... loading ...
قصورمیں ننھی زنیب کے قاتل کی گرفتاری اوروہاں چندسالوں میں سینکڑوں بچوںسے زیادتی کے واقعات نے ساری قوم کولرزادیاہے ۔ گوکہ معصوم زینب کاقاتل پکڑاجاچکاہے اوراس نے مزید آٹھ بچیوں کے ساتھ زیادتی وقتل کا اعتراف بھی کیاہے ۔لیکن اس کے باوجود ملک بھرکے کئی علاقوں میں کئی بچے وبچیاں اس قسم کی درندوں کی ہوس کانشانہ بننے کے بعد اب تک انصاف کے منتظرہیں۔ بچوں سے زیادتی کے واقعات ساری دنیامیں پیش آتے ہیں اور امریکا و یورپ اس معاملے میں کافی آگے ہیں جہاں ہرروزاس قسم کے بھیانک واقعات جنم لیتے ہیں ۔حال ہی میں امریکاسے ایک بھیانک اسکینڈل سامنے آیاہے جہاں ایک مسیحا نمادرندے 150سے زائد معصوم بچیوں اورکم سن لڑکیوں کواپنی ہوس کانشانہ بنادیا۔ ان میں بعض توایسی تھیں جنھیں یہ تک نہیں معلو م تھا کہ ان کے ساتھ کیاہوچکاہے۔
54 سالہ ڈاکٹر لیری نصر نے 1968ء میں یو ایس اے جمناسٹکس نیشنل ٹیم کے میڈیکل اسٹاف میں شمولیت اختیار کی اور 10 سال بعد نیشنل میڈیکل کوآرڈینیٹر تعینات ہوگیا۔
1997ء میں ڈاکٹر لیری کومشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کی فیکلٹی میں شامل کرلیاگہا اور وہ وہاں اسپورٹس کلینک میں بحیثیت فزیشن خدمات سرانجام دینے لگا۔ یہاں سے ہی اس کی درندگی کاآغازہوا اوراس نے معصوم بچیوں اورخواتین کوشیشے میں اتارکراپنی خواہشات کی تکمیل شروع کردی۔ اطلاعات ہیں کہ لیری جمناسٹ سمیت دیگر بچیوں اور نوجوان خواتین کو اْس وقت بھی جنسی ہوس کا نشانہ بناتا تھا جب انہیں زخمی حالت میں فوری طبی مدد کی ضرورت ہوتی۔ ڈاکٹر لیری کا قابل مذمت موقف یہ ہوتا تھا کہ وہ جسمانی اور ذہنی طور پر ایتھلیٹس کا تحفظ کر رہا ہے۔
اس حوالے شکایات پرڈاکٹرلیری گرفتارہوااوراسے مشی گن کی عدالت نے 175 برس قید کی سزا سنا دی۔ اسپورٹس کی تاریخ کے بدترین جنسی اسکینڈل میں ملوث امریکی ڈاکٹر لیری نصر کے خلاف مشی گن کی عدالت میں 7 روزہ سماعت کے دورا ن 150 سے زائد متاثرہ لڑکیاں اور ان کے خاندان کے افراد پیش ہوئے جنہوں نے لیری کی درندگی کی شرمناک داستانیں عدالت کے سامنے رکھیں۔ ڈاکٹر لیری نے عدالت کے سامنے 10 واقعات میں اعتراف جْرم کیا۔ ڈاکٹر لیری نے متاثرہ خواتین سے ندامت کا اظہار کیا تو خاتون جج نے کہا کہ تم ندامت کا اظہار اس لیے کر رہے ہو کیونکہ اب تم پکڑے گئے ہو۔
تم ان خواتین کی حرمت اور لڑکپن نہیں لوٹا سکتے۔ اس سے قبل ڈاکٹر لیری نصر کے پاس سے برآمد کی جانے والی بچوں کی قابل اعتراض تصاویر کا ڈیٹا ملنے پر 60 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ڈاکٹر لیری نصر شادی شدہ اور 3 بچیوں کا باپ ہے۔ ڈاکٹر لیری کی اچھی شہرت پر انہیں ایتھلیٹس کے لیے خدمات سرانجام دینے پر متعدد ریاستی، علاقائی اور قومی ایوارڈز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔
1997ء میں ایک جمناسٹ کے والد نے اسٹار کوچ اور ٹوئسٹارز ایتھلیٹک کلب کے مالک جون گیڈرٹ کے سامنے یہ معاملہ اْٹھایا تھا کہ ڈاکٹر لیری نصر جمناسٹس کے جنسی استحصال میں ملوث ہے۔ بعدازاں مشی گن یونیورسٹی کی ایک ایتھلیٹ نے بھی ٹرینرز کے سامنے ڈاکٹر لیری پر جنسی استحصال کا الزام عائد کیا۔ تاہم یونیورسٹی انتظامیہ نے اس کی ایک نہ سنی۔ جس کے بعد 2014ء میں ایک مریض نے ڈاکٹر لیری کے خلاف باقاعدہ درخواست دائر کی جس پر تحقیقات کا آغاز ہوا لیکن تب بھی انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔
مسلسل الزامات سامنے آنے کے بعد ملزم پکڑاگیا۔ اورمعافی کی درخواست تک کرڈالی لیکن دوران سماعت جج نے ڈاکٹرلیری کی جانب سے کی جانے والی معافی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے اسے بدیانتی قرار دیا اور کہا کہ وہ ’اب باقی ماندہ زندگی اندھیرے میں گزاریں گے۔ 54 سالہ لیری نصر کو بچوں کی فحش فلمیں بنانے کی وجہ سے 60 سال تک قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ادھر مشی گن سٹیٹ یونیورسٹی کی صدر نے بھی عدالتی فیصلے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔یونیورسٹی کی صدر لو اینا سیمن پر اس کیس کی وجہ سے کافی دباؤ تھا ڈاکٹر نصر ان کی یونیورسٹی میں 1997 سے 2016 تک پڑھاتے رہے ہیں۔لو اینا سیمن نے ان الزامات کی تردید کی تھی کہ انھوں نے نصر کی سرگرمیوں سے چشم پوشی کی تھی۔جج روزمیری ایکیولینا نے سزا سناتے ہوئے نصر سے کہا کہ ’میں نے بچ جانے والی بہنوں کو سنا، یہ میرا اعزاز اور استحقاق ہے کہ میں تمھیں سزا دوں۔’کیونکہ سر آپ یہ حق نہیں رکھتے کہ کبھی بھی اس جیل سے باہر گھوم پھر سکیں۔‘انھوں نے بچوں سے جنسی رغبت رکھنے والے لیری نصر سے کہا کہ ’اب آپ اس کا حق نہیں رکھتے۔میں اپنے کتے کو بھی آپ کے پاس نہیں بھیجوں گی۔میں نے بس ابھی ہی آپ کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کیے ہیں۔یاد رہے کہ سات دن تک ان متاثرین کی گواہیاں لی گئی اور پھرنصر کو عدالت میں بولنے کا موقع دیا گیا۔انھوں نے کھچا کھچ بھرے ہوئے کورٹ روم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر تکلیف، اذیت اور جذباتی بدحالی جو کہ آپ سب محسوس کر رہے ہیں سے موازنہ کیا جائے تو میں بہت خوف محسوس کر رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی شرمندگی کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا اس سب کے لیے جو ہوا۔
سات روز تک عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران یہ سامنے آیا کہ سابق ڈاکٹر بچیوں، لڑکیوں اور خواتین کو اپنے پاس علاج کے لیے بلاتا تھا لیکن ان کے درد اور تکلیف کو حتم کرنے کے بجائے وہ ان کی معصومیت چھین لیتا تھا۔ کچھ تو اتنی کم عمر کھلاڑی تھیں کہ انھیں بہت سال بعد پتہ چلا کہ انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا رہا ہے۔اس کیس کی سماعت کی سب سے غیر معمولی بات یہ تھی کہ ان سات دنوں کے دوران جنسی استحصال کا شکار ہونے والی لڑکیوں نے عدالت میںنصر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر اسے یاد دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کیا کرتا رہا ہے۔جج ایکیولینا نے کہا کہ لیری نصر نے انھیں خط لکھا ہے اور کہا ہے کہ ان کے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے گئے ہیں۔نصر نے اپنے خط میں لکھا کہ میں ایک اچھا ڈاکٹر تھا کیونکہ میرے علاج کام کرتا تھا اور وہ مریض جو اس وقت بول رہے ہیں وہی ہیں جنھوں نے میری تعریف کی اور بار بار میرے پاس آئے۔جیسے ہی جج نے فیصلہ سنایا کورٹ روم میں موجود لوگوں نے اس کی تعریف کی۔یاد رہے کہ جنسی استحصال کے الزامات پر جمناسٹکس کے صدر بھی مستعفی ہو گئے تھے۔فیڈریشن کے صدر اسٹیو پینی نے کہا ہے کہ ‘ان جنسی بے ضابطگیوں کے واقعات کی معلومات سے مجھے کافی تکلیف پہنچی ہے۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...