وجود

... loading ...

وجود

اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مائل بہ جہاد کیوں؟

جمعرات 25 جنوری 2018 اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان مائل بہ جہاد کیوں؟

جہاں  تک منان وانی سے متعلق تازہ انکشاف کا تعلق ہے اور ہمارے نزدیک کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ پرانی باتوں کو نئے الفاظ میں ڈالکر پیش کیا جاتا ہے۔ 2014ء میںاس حوالے سے سید علی شاہ گیلانی سمیت کئی لوگوں نے بہت اہم اورقابل توجہ باتیں کہیں ہیں کہ اس سارے معاملے کا ذمہ دار بھارت ہے جو مسئلہ کشمیر کی آڑ میں یہاں ظلم و بربریت کی ساری حدیں پھلانگ چکا ہے اور پر امن ذرائع سے مایوس نوجوان اب پر خطر راستوں کو اس لئے منتخب کرتے ہیں کہ انہیں بھارتی رویہ دیکھ کراس بات کا یقین ہو چکا ہے پر امن طریقوں سے بھارت بات ماننے والا نہیں ہے ۔مگر ان سب دلائل پر یہ بات غالب ہے کہ دنیا میں جس طرح سویت یونین کے افغانستان سے نکل جانے اورسویت یونین سے سمٹ کرروس کے پرانے نقشے تک محدودہوچکا ہے کے حیرت انگیز ’’معجزے‘‘ اور 11ستمبر کے بعد افغانستان اور عراق میں امریکا کے داخل ہونے کے بعد ذلت و رسوائی کے ساتھ ان علاقوں سے نکلنے پر مجبور ہو نے،خاص کر عراق ا ور شام کے کچھ علاقوںپر عسکری تنظیموں کے قبضے کے بعد ایک خطرناک تصور یہ جنم لے چکا ہے کہ کسی بھی ملک کی فوجیں چاہے کتنی ہی طاقتورکیوں نا ہوں انہیں غیر عسکری لوگ اپنی استقامت سے شکست سے دوچار کر سکتی ہیں ۔ اسی طرح ساری دنیا کے لیے بالعموم اور برصغیر ہندوپاک اور افغانستان کے لیے بالخصوص حالات تبدیل ہو رہے ہیں ان حالات کے ’’مثبت یا منفی‘‘اثرات ساری دنیا پر بالعموم اور ’’سہ تانی خطے یعنی افغانستان ،پاکستان اور ہندوستان‘‘پربالخصوص بہت زیادہ اور دور رس مرتب ہورہے ہیں۔ بھارت کی پوری کوشش یہی نظر آتی ہے کہ وہ اس نئی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہے ۔مگر اس کی تمام تر کوششیں ناکام ہوکرکے جموں و کشمیر میںاس کے اثرات مرتب ہورہے ہیں ،کشمیرمیں بھی قدرتی طور پر بعض حادثات کے پس منظر میں 2008ء،2009ء ،2010ء اور 2016ء کے پرُ امن عوامی انقلابات کو دلی کی نااہلی اور متکبرانہ کشمیر کش پالیسی کے نتیجے میں قیادت سے لیکر عوام تک ہر ایک دلی کی ’’ڈھونگ سے مزئین مذاکراتی عمل‘‘سے مایوس ہو کر فطری طور پر یہ سوچنے پر مجبور کردیا گیا کہ آخر کشمیر کے بنیادی مسئلے کو ہر دو طریقوں’’بندوق یا پر امن مذاکرات‘‘کے ذریعے حل نہ کرنے کی بنیادی وجہ کیا ہے؟دیوار کے ساتھ دھکیلنے کے اس ’’دلی کے مکروہ کھیل‘‘نے ہر ایک کے لیے2018ء کا سال قیاس آرائیوں سے بھرپور سال بنادیا ہے اور سب سے بڑھکر یہ کہ القائدہ اور طالبان کو جان بوجھ کر میدان فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ لشکر طیبہ پہلے ہی 2018ء کو کشمیر کا سال قرار دے چکی ہے ۔

کشمیر کی نئی نوجوان نسل کے دل و دماغ میں یہ بات رچ بس چکی ہے کہ دلی والے تبھی کشمیر مسئلے کو حل کرنے پر راضی ہوں گے جب ان کے لیے کشمیر میںافغانستان جیسے ہی حالات پیدا ہو ں گے اور یہی بات بارک اوباما کے افغانستان سے فوجی انخلأ کے اعلان پر متحدہ جہاد کونسل کے چیرمین سید صلاح الدین احمد نے کہی تھی کہ نیٹو افواج افغانستان سے کسی سیاست کاری کے نتیجے میں نہیں نکل رہے ہیں بلکہ یہ صرف جہاد کا نتیجہ ہے ۔اس میں دو رائے نہیں کہ حالیہ ایام میں جو نوجوان عسکری معرکہ آرائیوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں ان میں اکثر نوجوان اعلیٰ تعلیم یافتہ تھے اور کئیوں کے لیے روز گار کے اچھے مواقع میسرتھے ۔ان کے دوستوں اور رشتہ داروں سے یہ معلوم ہوا کہ یہ نوجوان ابتدأ سے ہی اسلام پسند تھے اور ان کا طالب علمی کے ہی دور میں جہاد کی جانب رجحان پایا جا رہا تھا ۔پڑھے لکھے اور کھاتے پیتے گھرانوں کے نوجوان کشمیر میں پہلے بھی تحریک سے وابستہ تھے اور اب بھی ان کا رجحان اس جانب ہے البتہ یہ بات طے ہے کہ مقامی تنظیموں کے بجائے کشمیر کے نوجوانوں کا بیرونی بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیموں کے ساتھ دلچسپی ابھی محدود ہے شاید اس لیے کہ ابھی وہ تنظیمیں کشمیر میں فعال اور سر گرم نہیں ہیں اور اگرہیں بھی توبہت محدود۔۔۔۔اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ اگر کشمیر میں القائدہ یا طالبان دونوں یا دونوں میں سے کوئی ایک بھی اپنا نیٹ ورک قائم کرنے میں کامیاب ہوئی تو کشمیر میں ہزاروں لکھے پڑھے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ان جہادی تنظیموں میں اسی طرح شامل ہوں گے جس طرح اسی قبیل کے لوگ افغانستان ،عراق اور اب شام میں شامل جنگ ہو چکے ہیں۔ اس کی ایک بنیادی وجہ یہ بھی ہے کہ بقول اے ،جی نورانی کے دلی کے پاس کشمیر کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے وہی پرانی گھسی پٹی باتیں اور out of date statementsجن کو سنتے سنتے کشمیر کے لوگوں کے کان پک چکے ہیں اور تنفر کا عالم یہ ہے کہ جب بھی ٹی وی اسکرین پر کوئی نیوز ریڈر اس طرح کی خبریں لے کر نمودار ہوتا ہے تو کشمیر کے لوگ بلاتوقف چینل بدل دیتے ہیں اور یہی کچھ اخبارات پڑھنے والوں کا حال ہے گویا انھیں سرخی دیکھ کر ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ اس کے ذیل میں کیا لکھاہوگا اس لیے کہ یہ کشمیریوں کا سات دہائیوں پر پھیلا ہوا وسیع تجربہ ہے ۔

المیہ یہ ہے کہ نئی دہلی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ابھی تک سن سنتالیس کی سوچ پر قائم ہے ۔یہ لوگ ابھی بھی مرحوم شیخ عبداللہ کے دور میں آزمائے گئے نسخے آزمانے پر بضد ہیں ۔یہ سمجھے ہیں یا سمجھائے گئے ہیں کہ باربار یہی کچھ کرنے سے کشمیر تنگ آجائیں گے !سوال پیدا ہوتا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے یہ سوچ اپنانے سے نئی دہلی کچھ بھی کامیاب

ہوگی؟یا یہ کہ یہ کشمیری نوجوانوں کے اندر دلی کے تئیں نفرت کو بڑھاوا دے گی ؟ سخت اسٹینڈ لینے کی پالیسی کا نتیجہ افغانستان میں سر کی آنکھوں سے دیکھنے کے باوجود بھارت یہ سمجھتا ہے کہ طاقت سے ہی کشمیریوں کو جھکایا جا سکتا ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر تیس برس میں ناکامی کے باوجود حکومت اسی پر بضد کیوں ؟جبکہ خود کئی بھارتی لیڈر بشمول سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم یہ صاف کر چکے ہیں کہ شدت اور سختی والی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور کشمیریوں نے اس کو اور بھی شدت کے ساتھ رد کر دیا ہے ۔کہنے کو نئی دہلی نے مذاکرات کار کو کشمیریوںکے ساتھ مذاکرات کے لئے ضرور بھیجا ہے مگر اس کے مینڈیٹ سے متعلق حریت لیڈران جو پہلے دن سے شکوک و شبہات میں مبتلا تھے ہی کے برعکس اب سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے 9جنوری2018ء کو اسمبلی ایوان میں کہا ’’کہ پیس ،ہیلنگ ٹیچ اورگولی سے نہیں بولی سے یہ باتیں ہم نے سنی اور وزیر اعظم صاحب نے جب لال قلہ سے 15 اگست2017ء کو تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو گالی نہیں ،گلے لگانے کی ضرورت ہے، توہم نے سوچا ایک نئی شروعات ہو گی۔

ہم انتظار کرتے گئے ،کچھ اچھا ہو گا۔پھر ایک دن اچانک مرکز نے اعلان کیا اور بات چیت کیلئے نمائندہ دنیشور شرماکو کشمیر بھیجا۔ انہوں نے کہا پہلے تو ہم یہ سمجھ نہیں پا رہے ہیں کہ شرما کا اصل درجہ کیا ہے؟ ان کا نام جب آیا تو پھر کنفیوڑن ہی کنفیوڑن پیدا ہوا ،آپ نے اْس کو

مذاکرات کار کا درجہ دیا ، جب پی ایم او آفس میں منسٹر آف ا سٹیٹ سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کار نہیں بلکہ مرکزکانمائندہ ہے۔عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی کو مخاطب کرتے ہو ئے کہا کہ آپ یہ واضح کریں کے اْس کا منڈیڈیٹ کیا ہے اس سے آپ کیا حاصل کر نا چاہتی ہے؟عمر نے کہا کہ دنیشور شرما کے متعلق ایم او ایس پی ایم آفس کہتا ہے کہ آئین کے دائرے میں بات ہو گی،ایم او ایس ہوم کہتے ہیں کہ علیحدگی پسندوں سے بات چیت نہیں ہو گی، آپ کہتے ہیں کہ ہر کسی سے بات ہو گی اور وزیر داخلہ خود کہتے ہیں کہ دنیشور شرما لک ہیں وہ کسی سے بھی بات کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب دنیشور شرما کون سی اپنی مرضی کے مالک ہیں وہ کیسے خود کہہ سکتے ہیں کہ میں سید علیٰ شاہ گیلانی سے بات کروں یا عمر فاروق سے یا پھر یاسین ملک سے۔گویا نئی دہلی مذاکرات کی آڑ میں ایک قوم کو مصروف رکھتے ہو ئے تھکا دینے والے فارمولے کو اپنا رہی ہے عمر عبداللہ سے بھی زیادہ کشمیر کا عام نوجوان ذہین ہے جو سوشل میڈیا پر دینشور شرما کے وادی وارد ہونے سے قبل ہی یہ کہہ چکا ہے کہ دینشورشرما ہاتھی کے دانت ہیںجو کھانے کے اور دکھانے کے اورہوتے ہیں ۔اس دوغلے پن سے کشمیر کے حالات میں سدھار کے برعکس مزید اشتعال پیدا ہوتا ہے اور یہ سمجھا جاتا ہے نئی دہلی کوئی بات ’’پر امن طریقے ‘‘سے کبھی بھی قبول نہیں کرے گی یہی وجہ ہے کہ اچھے مستقبل کے امکانات ہونے کے باوجود یہاں ’’منان وانی ‘‘جیسے نوجوان بندوق تھامنے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور یہ پالیسی کشمیریوں کے ساتھ ساتھ خود دلی کے لئے ہر طرح سے نقصان دہ ہے فائدہ مند نہیں۔
(ختم شد)


متعلقہ خبریں


مضامین
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر