وجود

... loading ...

وجود

بڑھتی عمر اور صحت

منگل 23 جنوری 2018 بڑھتی عمر اور صحت

بڑھتی عمر ایک ایسا قدرتی اور جسمانی عمل ہے جو ہماری زندگی میں بچپن اور جوانی کے سنہرے دور کے اختتام پربڑھاپے کے دور کا آغاز کرتا ہے ۔ اور عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسان کی بہت سی صلاحیتں قدرتی طور پر آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگتی ہیں ۔ بڑھتی عمر کی علامات جسم کے اوپر نظر آنے لگتی ہیں کہ وقت اپنا شباب دکھا کر گزر رہا ہے ۔ ان علامتوں میں تھکن ، چڑچڑاپن ، بے خوابی ، قوت بصارت اور قوت سماعت کی کمی ، دانتوں کا کمزور ہو جانا اور نظام انہضام کے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں سے لڑنے کی قوت مدافعت بھی کم ہوتی جاتی ہے اور مختلف بیماریوں کے حملہ آور ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ دل کی بھی مختلف بیمار یا ں آ گھیر تی ہیں جن میں دل کے خون کے جمع ہونے کے باعث خون کی نالی میں رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے خون کے پٹھوں میں آکسیجن کی مناسب آمدورفت (Supply) نہیں ہو پاتی ہے ۔ ان کے علاوہ گٹھیا، جوڑوں میں درد وغیرہ کے مسائل بھی آدبو چتے ہیں ۔ عمر کے بڑھنے کے سا تھ جلد کا لچک پن بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور جسم کے مختلف حصوں پر جھریاں پڑنی شروع ہو جاتی ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں میں توڑپھوڑ کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں ۔ ریڑھ کی ہڈی کا لچک پن کم ہو کر اس میں پتلا پن آنے لگتا ہے جس کی وجہ سے کمردرد کا نہ رکنے والا ایک سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور انسان جھک سا جاتا ہے جبکہ کیلشیم کی کمی کی وجہ سے ہڈیوں کی قوت اور طاقت کافی حد تک متاثر ہو تی ہے اور انسان سے چلنا پھرنا دشو ا ر ہو جاتا ہے اور وہ بے حد کمزوری محسوس کرنے لگتا ہے ۔ دوسرے جسمانی اعضاء کی کار کردگی بھی متاثر ہونے لگتی ہے ۔ سانس کی مختلف بیماریاں جن میں الرجی اور دمہ وغیرہ بھی شامل ہیں ، شروع ہو جاتی ہیں ۔ عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ انسان کی بہت سی صلاحتیں بھی قدرتی طور پر آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگتی ہیں ۔ جن میں قوت بصارت کی کمزوری اور قوت سماعت کی کمی بھی شامل ہیں ۔ایک تحقیق کے مطابق تقریباََ65 سے 70 سال کی عمر کے بعد تقریبا ستر فیصد افراد کی سننے کی صلاحیت کسی حدتک کمزور ہو جاتی ہے ۔ بزرگ افراد کو ان مسائل سے بچنے کے لئے اپنی آنکھوں اور کانوں کا باقاعدگی سے معائنہ کروانا چاہیئے اور معالج کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیئے ۔ گھر سے باہر نکلتے وقت یا تیز روشنی میں دھوپ سے بچائو کے چشمے پہننے چاہیئے ۔ اس کے علاوہ بڑی عمر کے افراد میں دانتوں اور مسوڑھوں کا مسئلہ بھی عام اوراہم ہوتا ہے جس سے بچنے کے لئے دن میں کم ازکم دوبار دانتوں کو اچھے طریقے سے برش سے صاف کر تے ہوئے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیئے ۔

بڑی عمر کے افراد میں عمر میں اضافے کی وجہ سے الزائیمر یعنی بھولنے کی بیماری بھی ہو جاتی ہے ۔ یہ ایک بتدریج بڑھنے والی بیماری ہوتی ہے جس میں دماغ کے مخصوص خلیے مرنا شروع ہو جاتے ہیں اور دوبارہ نئے خلیوں میں تبدیل نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یادداشت ، سوچنے اور طرز عمل کی صلاحتیں متاثر ہوتی ہیں ۔ انٹر نیشنل فیڈریشن آف ایجنگ (International Federation of Aging) کے ایک سروے کے مطابق زیادہ تر بزرگ افراد اس بات سے لا علم ہو تے ہیں کہ وہ اپنے دماغ کو کیسے صحت مند اور تندرست رکھ سکتے ہیں ۔ اس سلسلے میں کچھ چیزیں مدد کرسکتی ہیں مثلاََ صحت بخش خوراک استعمال کریں کیونکہ خوراک میں شامل مختلف صحت مند اجزاء مثلاََ دودھ ، پھل ، سبزیاں وغیرہ صحت مند دماغ کی ضمانت ہوتے ہیں ۔ مضر صحت اجزاء مثلاََ الکحل ، کیفین ، تمباکو نوشی ، زیادہ گوشت کے استعمال سے گریز کرنا چاہیئے اور کھانے میں نمک کا استعمال ایک معتدل انداز سے کرنا چاہیئے جو کہ دیگر مختلف بیماریوں مثلاََذیا بیطس ، ہائی بلڈ پریشر اور فالج جیسے امراض کا سبب بن سکتا ہے ۔
ایک تحقیق کے مطابق آرتھر ائٹس(Arthritis) 65 سال یا اس سے بڑی عمر کے افراد کا ایک اہم مسئلہ ہے ۔ CDC کے مطابق 65 سال سے بڑی عمر کے افراد میں 49 فیصد لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں جو آگے جا کر شدید درد اور معیار ِ زندگی کو کم کرنے کا باعث بنتا ہے ۔ Federal Interagency Forum کے ایک اعداد و شمار کے مطابق جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ویسے ویسے بلند فشارِ خون اور کو لیسٹرول کی زیادتی کا خطرہ بھی بڑھتا جاتا ہے ۔ جو آگے جا کر فالج جیسے خطرناک مرض کا سبب بن سکتا ہے ۔ اس سے بچنے کے لئے ہر مہینے دو مہینے بعد اپنا فزیکل چیک اپ لازمی کروانا چاہیئے ۔

ایک اور تحقیق کے مطابق 65 سال یا اس سے بڑی عمر کے 25 فیصد افراد میں ذیا بیطس (Diabetes) کی بیماری موجود ہوتی ہے ۔ ذیا بیطس یا شوگر کی بیماری کو بلڈٹیسٹ اور بلڈ شوگر ٹیسٹ کر کے ابتداء میں ہی تشخیص کر سکتے ہیں ۔ جتنی جلدی ذیابیطیس کی موجودگی کا اندازہ ہو جائے اتنی جلد ہی اسکو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ بڑھتی عمر کے افراد میں قبض (constipation) کی شکایت بھی عام ہوتی ہے جس کے کئی اسباب مثلاََ غیرریشے دار غذائوں کا استعمال، پانی کا کم پینا اور ورزش سے دوری وغیرہ شامل ہیں ۔جبکہ بعض ادویات کے استعمال سے بھی قبض کی شکایت ہوسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ذیابیطیس اور (Irritable Bowel Syndrom) ،ٰIBS میں مبتلا مریض بھی قبض کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں ۔ اس سے بچنے کے لئے ریشے اور بھوسی (Fiber) والی غذائوں کے ساتھ ساتھ پانی کا استعمال بھی زیادہ سے زیادہ کریں ۔ اور اگر کسی دوا کے استعمال سے قبض کی شکایت ہو رہی ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کر کے متبادل دوا استعمال کریں ۔

عمر کے ساتھ ساتھ کچھ غذائی اجزاء کا ختم کرنا اور کچھ کو اپنی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہو تا ہے اور متوازن غذائیت لازمی ہوتی ہے ۔ خاص طور پر بڑھاپے میں اچھی اور متوازن غذا ہر قسم کی بیماریوں سے جلدی آرام بخشتی ہے اور فائدہ مندہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کے خلیات تھوڑے سکڑ جاتے ہیں اورہڈیاں و جوڑ کمزور ہو جاتے ہیں ۔ ہڈیوں کے اندر گودہ بنا نے میں مختلف غذائیں مثلاََ بھنڈی ، اروی وغیرہ مدد دیتے ہیں اور ماہرین کے مطابق صحت مند غذائیں عمر کے دورانیہ کو بڑھا دیتی ہیں ۔ایک جائزے کے مطابق کچھ ایسی غذائیں بھی موجود ہیں جنہیں کھانے سے ادھیڑ عمر افراد میں کمر کے گرد چربی جمع نہیں ہوتی ہے ۔ایک تحقیق کے مطابق وہ مرد اور خواتین جو بہت زیادہ دہی ، سی فوڈ ز، چکن اور مغزیات استعمال کرتے ہیں ان کا وزن آنے والے سالوں میں بڑھنے کے بجائے قدرے کم ہوتا ہے جبکہ وہ افراد جو سرخ گوشت، سفید آٹے سے بنی اشیاء، آلو اور مٹھائیاں وغیرہ زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کا وزن تیزی سے بڑھتا ہے ۔لہذا اس عمر میں مخصوص پروٹین والی غذائیں زیادہ استعمال کرنی چاہیئے جن میں پھل ، مغزیات اور دہی وغیرہ شامل ہیں تاکہ وزن نہ بڑھے ۔ اس کے علاوہ بھوسی کے بغیر اناج، نشاستے دار غذائوں اور شکر سے حتی الامکان گریز کرنا چاہیئے ۔بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ چونکہ ہڈیوں کی جسامت اور کثافت بھی کم ہو نا شروع ہو جاتی ہیں اور فریکچر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ ریڑھ کی ہڈی بھی سکڑ جاتی ہے ۔ جس سے قد بھی چھوٹا نظر آنے لگتا ہے ۔ ان سب اثرات کو کم کرنے کے لئے خوارک میں کیلشیم اور وٹا من ڈی والی غذائیں لینی چاہیئے ۔ حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق رنگین سبزیوں اور پھلوں میں موجود مختلف اجزاء نہ صرف آنکھوں اور دل کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں بلکہ بوڑھے افراد میں دماغی اور ذہنی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں بہت مدد دیتے ہیں ۔ سرخ ، پیلی اور نارنجی سبزیوں اور پھلوں میں ایک قدرتی رنگ Carotenoids موجود ہوتا ہے جو نہ صرف ایک Anti Oxidant ہوتا ہے بلکہ قوت بصارت کو بھی اچھا بناتا ہے اور بزرگ افراد کو ٹماٹر، نارنجی ، گاجریں ، انار وغیرہ استعمال کرنے سے ان کی دماغی وذہنی صحت ارتکاز اور ردِعمل کی قوت بڑھتی ہے اور بزرگوںمیں یا دداشت کی کمی اور فیصلے کی قوت کی کمزوری جیسے امراض کو بھی روکا جا سکتا ہے ۔
بڑھاپے کی حالت میںچست و جوان رہنے کا ایک طریقہ ورزش بھی ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق ہفتے میں 5 روز کم ازکم 30 منٹ کی جسمانی ورزش ضرور کرنی چاہیئے جو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے جبکہ باقاعدگی کے ساتھ ورزش بڑھتی عمر کے اثرات کو بھی کم کرتی ہے ۔ اس سے حادثے کی صورت میں ہونے والے مختلف جسمانی نقصانات مثلاََ فریکچر کی صورت میں کولہے کی ہڈی کو کم سے کم نقصان پہنچتا ہے ۔ بوڑھے ہونے کی وجہ سے جسم چونکہ کمزور ہو جاتا ہے لہذا جتنی ہمت ہو کم از کم پانچ سے دس منٹ کی ہلکی ورزش روزانہ کرنی چاہیئے ۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ بزرگ افراد میں ورزش سے دوران خون اور دماغی افعال بہتر رہتے ہیں ۔ایک بین الاقوامی جریدے The Gerontologist میں شایع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بزرگ افراد کی روزمرہ ورزش میںہنسی (Laugh) کو شامل کرنے سے نہ صرف ان کی مجموعی صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ ان کے قوت اعتماد اور قوت برداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف دماغی ورزشیں یا کھیل بھی کھیلنا چاہیئے جو کہ دماغ کو فعال رکھتے ہیں اور دماغ کو تیزی سے اپنا کام کرنے پر مجبور کرتے ہیں ۔ اپنی روزمرہ کی روٹین میں مطالعہ کو بھی ایک لازمی جزو بنا نا چاہیئے اور اکثر اوقات موسیقی سے بھی دل بہلا لینا چاہیئے کیونکہ ماہرین کے مطابق موسیقی سے توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت تیز بنانے میں مدد ملتی ہے ۔ موسیقی سے دماغی افعال میں بہتری آتی ہے اور بھولنے کی بیماری جیسے دماغی مرض پر قابو پانے میں بھی مدد ملتی ہے ۔جبکہ دن بھر کمرے میں بندٹی وی دیکھنے یا اکیلے بیٹھ کر پرانے وقتوں کو یاد کرنے کے بجائے کچھ وقت اپنے پرانے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ بھی گزارنا چاہیئے جو کہ دماغ کو تروتازہ رکھتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق دوسروں کا خیال رکھنے والے بزرگ افراد کی زندگی کا دورانیہ طویل ہوتا ہے ۔ ایک سروے کے مطابق اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کا خیال رکھنے والے بزرگ افراد پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ بچوں کی نگہداشت کے علاوہ بچوں سے محبت اور ان کی نگہداشت جسمانی ہارمونز پر بھی اچھے اثرات ڈالتی ہے ۔ برطانیہ کی ایک ریسرچ کے مطابق دماغی ورزش کرنا ، شطرنج کھیلنا ، سماجی سرگرمیوں میں شامل ہونا اپنے دوست احباب کے ساتھ وقت گزارنا دماغ کی حالت میں بہتری کے لئے بے حد ضروری ہے ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
روس اور امریکامیں کشیدگی وجود بدھ 27 نومبر 2024
روس اور امریکامیں کشیدگی

تاج محل انتہا پسندہندوؤں کی نظروں میں کھٹکنے لگا! وجود بدھ 27 نومبر 2024
تاج محل انتہا پسندہندوؤں کی نظروں میں کھٹکنے لگا!

خرم پرویز کی حراست کے تین سال وجود منگل 26 نومبر 2024
خرم پرویز کی حراست کے تین سال

نامعلوم چور وجود منگل 26 نومبر 2024
نامعلوم چور

احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر