وجود

... loading ...

وجود

دورۂ بھارت اور ٹرمپ کی دھمکی!

پیر 22 جنوری 2018 دورۂ بھارت اور ٹرمپ کی دھمکی!

اسرائیلی وزیراعظم کا امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جس وقت پاکستان کے خلاف بیان داغا گیا تو صاف محسوس ہوچکا تھا کہ امریکا کو اب افغانستان میں باقاعدہ شکست کا سامنا ہے طالبان کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد امریکا اور اس کے حواری خاص طور پر بھارت کے حواس مختل ہوچکے ہیں۔اسی تناظر میں پاکستان کے خلاف دباؤ کے لیے یہ اوٹ پٹانگ بیانات دیے گئے۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ میں پائی جانے والی یہ کیفیت نئی نہیں ہے بہت پہلے بھی اس قسم کی خبروں نے بھی سر اٹھایا تھا کہ افغانستان میں جنگی حکمت عملی کے حوالے سے امریکی محکمہ دفاع میں بھی کئی قسم کے اختلافات اُبھرنا شروع ہوچکے تھے جس کی ابتدا اوباما دور میں ہی ہوئی۔

امریکا کے بعد بھارت کے آرمی چیف نے پاکستان کی جوہری صلاحیتوں کے حوالے سے بیان دیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے بھارت کو خاصا ’’تسلی بخش‘‘ دیا گیا ہے۔ اس سارے معاملے کی ٹائمنگ بھی غور طلب ہے، پہلے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پاکستان کے خلاف بیان دیتا ہے لیکن جس وقت پاکستان کی جانب سے امریکا کو مناسب جواب دیاجاتا ہے تو فورا امریکی اسٹیبلشمنٹ کے ہوش ٹھکانے آتے ہیں اور انہیں پاکستان کی جانب سے عدم تعاون کی فکر لاحق ہوجاتی ہے۔ اس صورتحال میں بھارت میں خاصا ماتم ہوتا ہے اور رد عمل کے طور پر بھارتی آرمی چیف کا بیان آتا ہے وہ بھی اس وقت جب کچھ وقت بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دہلی کا دورہ کرنا تھا۔لیکن پاکستان نے اس ہرزہ سرائی کا بھی منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پروٹوکول توڑ کر اسرائیلی وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ نتین یاہو کے استقبال کے دوران مودی کی شکل پر جو خوشی کے آثار دکھتے تھے، اس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ مستقبل قریب میں بھارت کو اپنی انسانیت کش پالیسی کے لیے اسرائیل سے کیا توقعات وابستہ ہیں، ایک طرف مظلوم فلسطینی مسلمانوں کا قاتل تو دوسری جانب بھارتی اور کشمیری مسلمان کا قاتل گلے مل رہے تھے۔ اس سارے کھیل میں افغانستان ایک ایسا اکھاڑا بنتا نظر آرہا ہے کہ جو افغان سرزمین پر اپنا اثررسوخ برقرار رکھے گا وہ خطے کی گیم کا بڑا کھلاڑی بن کر اُبھرے گا۔

اس حوالے سے دیکھا جائے تو صاف محسوس ہو گا کہ امریکا اور اس کا صہیونی اور صلیبی اتحاد افغانستان کے معاملے میں کس انجام سے دوچار ہوچکا ہے۔ یہ سب کچھ اس وقت شروع ہوچکا تھا جب دنیا سرد جنگ کے بعد اب امریکا اور روس کے درمیان’’ عسکری اڈوں‘‘ کی جنگ کی لپیٹ میں آتی دکھائی دے رہی تھی۔ ایک بات کو اچھی طرح ذہن نشین رکھنا ہوگا کہ امریکا اور روس کے درمیان ایک نہیں بلکہ کئی قسم کی معرکہ آرائیاں عروج پر ہیں۔ اس میں ایک جنگ ’’منشیات‘‘ کی ہے ۔ یہ وہی جنگ ہے جو تاریخ میں برطانیا نے چین کے خلاف ’’جنگ افیون‘‘ کے نام سے لڑی تھی امریکا نے یہ محاذ روس کے خلاف کھولا تھا۔ لیکن اس مرتبہ ہم یہاں صرف ’’عسکری اڈوں‘‘ سے متعلق اس جنگ کی بات کریں گے جس نے دہائیوں سے جاری ’’گریٹ گیم‘‘ کو نیا رخ دیا ہے۔ لیکن موجودہ حالات میں اس گریٹ گیم کا ڈھرن تختہ اس وقت ہوا جب پاکستان اور چین نے ’’سی پیک‘‘ کے نام سے پاکستان میں پاک چین اقتصادی راہ داری کے قیام اور گوادر کی بندرگاہ کو فعال کرنے کا کام شروع کیا ۔

کی جیو اسٹریٹجک پوزیشن کو سمجھنے کے لیے ہمیں نئی صدی کے شروع سے حالات کا جائزہ لینا ہوگا۔ نئی صدی کی ابتدا سے ہی روس نے ولادیمیر پوٹن کی قیادت میں دوسری بار علاقے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی سعی شروع کردی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم وسطی اور مغربی ایشیا میں ’’مختلف رنگوں‘‘ کے انقلابات دیکھ رہے تھے ۔ اس کے ساتھ ساتھ نوے کی دہائی کے شروع میں یعنی سوویت یونین کی تحلیل کے بعد جس وقت امریکا نے وسطی ایشیا میں اپنے قدم جمانے شروع کیے تو اسے اس بات کا خیال نہیں تھا کہ روس اتنی جلدی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجائے گا۔بڑے بش کے دور میں اس وقت کے امریکی وزیر خارجہ جیمس بیکر نے انتہائی کوششوں کے بعد وسطی ایشیا میں امریکا کے صہیونی مفادات کا جال بچھایا تھا ۔ چھ ماہ تک لگاتار جیمس بیکر نے واشنگٹن اور وسطی ایشیا کی مختلف ریاستوں کا رستاناپا تھا پھر کہیں جاکر امریکا اور مغربی یورپ کے معاشی سیسہ گروں نے یہاں پر اپنے صہیونی اقتصادی پنجے گاڑے تھے۔ یہاں سے فارغ ہونے کے بعد امریکا نے افغانستان کے معاملات میں دلچسپی لینا شروع کی اور اسے ایک اقتصادی اسٹریٹیجک راستے کے طور پر اختیار کرنے کا پروگرام وضع کیا۔نوے کی دہائی کے وسط میں ہی افغانستان میں طالبان انتظامیہ نے افغانستان کے طول وعرض میں اپنی حکومت کو مستحکم کرنا شروع کیا تھا ۔ امریکی سمجھتے تھے کہ وسطی ایشیائی ممالک کی انتظامیہ کی طرح طالبان بھی مالی لالچ میں آکر امریکا اور اس کے مغربی مفادات کے لیے بھرپور تعاون کریں گے لیکن آگے چل کر معاملات اس کے برعکس ثابت ہوئے ۔ دوسری جانب سوویت یونین کی تحلیل کے بعد بالٹک اور قفقاز کے علاقے میں امریکا اور روس کی چپقلش کی ابتدا ہوچکی تھی۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب تیل کی عالمی قیمتوں میں پہلی مرتبہ بڑا اضافہ دیکھنے میں آیااس صورتحال نے دونوں ملکوں کے درمیان خطے میں اثرونفوذ کے لیے نئی رسہ کشی کا آغاز کردیاجس کی وجہ سے وسطی ایشیا کی آزاد شدہ ریاستوں میں پے درپے انقلابات آنا شروع ہو گئے۔ اس صورتحال نے وسطی ایشیا میں سابق امریکی وزیر خارجہ جیمس بیکر کی بچھائی ہوئی صہیونی بساط کو روس کے حق میں اُلٹنا شروع کردیا جس نے علاقے میں امریکی عسکری اڈوں کو زیادہ متاثر کیا۔ اس سلسلے میں قرغیزستان اور یوکرائن میں امریکا

اور روس کے درمیان سب سے پہلے رسہ کشی دیکھنے میں آئی۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ امریکا بلقان میں روس کے اتحادی یعنی آرتھوڈکس عیسائیت کے مرکز سربیاکے معاملات میں بھی مداخلت کررہا تھا تو دوسری جانب امریکا مشرقی یورپ میں وارسا پیکٹ کے سابق ارکان ممالک بھی مثلا پولینڈ، ہنگری، رومانیا، بلغاریا، اسٹوینا اور لتھوینیا کو یورپی یونین میں ضم کرنے کی کوششیں کررہا تھا۔

نوے کی دہائی میں امریکی کوششوں سے بہت سے ایسے عسکری اڈے امریکا اور نیٹو کے استعمال میں آچکے تھے جو ماضی میں سویت یونین کے عسکری مستقر کہلاتے تھے۔ امریکا جن ممالک کے حصار کے ذریعے روسی ریچھ کا گلا گھونٹنا چاہتا تھا ان میں پولینڈ، مشرقی جرمنی، یوکرائن، جارجیا، ترکی، ازبکستان، قرغیزستان اور افغانستان شامل ہیں ۔اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ نصف صدی کے پہلے نصف اول کے دوران امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روس کے خلاف کامیاب عسکری اور اقتصادی حکمت عملی اختیار کی تھی لیکن اس کامیابی نے جلد ہی امریکا اور مغربی یورپ کے صہیونی پالیسی سازوں سے ایک ایسی غلطی کروا دی جس نے آگے چل کر نہ صرف روس کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا بلکہ امریکا اور اس کے اتحادی مغربی ممالک کا اقتصادی اور عسکری جنازہ نکل گیا۔ یہ غلطی افغانستان اور اس کے بعد عراق پر امریکی حملہ تھا۔جس کاایک بڑا مقصد افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کو ٹھکانے لگانابھی تھا تاکہ مستقبل میں مشرق وسطیٰ میں ہونے والی ’’بڑی تبدیلی‘‘ کے وقت یہاں سے کسی قسم کی مزاحمت نہ ہوسکے اور بعد میں عراق جیسی فوجی قوت کو ختم کرکے پہلے تمام مشرق وسطیٰ کو مسلک کی بنیاد پر لڑایا جائے تاکہ اس کے بعد اسرائیل کی عالمی دجالی حاکمیت کا راستہ ہموار ہوسکے۔

افغانستان اور عراق پر امریکی جارحیت کا ایک بڑا مقصد یہ بھی تھا کہ یہاں سے بھی روس کے گرد گھیرا تنگ کرکے قدرتی وسائل پر تصرف حاصل کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پائپ لائنوں کو اپنے قبضے میں کیا جائے جو سابق سوویت یونین کے زمانے میں قدرتی گیس کو سابق سوویت یونین کی ریاستوں سے مغرب اور جنوب تک پہنچاتی تھیں ۔افغانستان میں معاملات کو کنٹرول کیے بغیر ہی امریکا نے عراق پر جارحیت کرڈالی۔ امریکیوں کا خیال تھاکہ ایران ایک طرف عراق میں صدام حکومت اور دوسری جانب افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی قوت سے راضی نہیں۔ اس لیے اس صورتحال سے بھی فائدہ اٹھایا جائے یوں عراق میں قدم جمانے کے بعد اور یہاں ایک امریکی کٹھ پتلی انتظامیہ بٹھانے کے بعد مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا امریکی عسکری اڈہ بھی عراق میں ہی تشکیل دیا جائے۔ لیکن عراق میں امریکا اور برطانیا کی توقع کے خلاف عراقی مجاہدین نے زبردست مزاحمت شروع کردی جس نے عراق کو امریکا کے لیے ایک دلدل میں تبدیل کردیا۔ اس دلدل سے نکلنے کے لیے اسے بادل نخواستہ عراق میں انتخابات کرانے پڑے جس کے نتیجے میں وہاں ایسی حکومت تشکیل پائی جو امریکا سے زیادہ ایران کی جانب جھکاؤ رکھتی تھی۔۔۔!! یوں امریکا کے لیے عراق ایک ایسی اندھیری سرنگ کی مانند ہوگیا جس کے دوسرے سرے پر اسے کچھ نظر نہیں آرہاتھا ۔عراق کی ہی جنگ کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ۔ یعنی عراقی جنگ کی ابتدا پر تیل کی قیمت تقریبا 45ڈالر بیرل تھی لیکن چند سال بعد ہی اس کی قیمت سو ڈالر سے کہیں زیادہ فی بیرل تک جا پہنچی ۔اس دوران تیل کے اس بحران کی وجہ سے دنیا کی اقتصادی منڈی میں گیس کو پہلی مرتبہ تیل کے برابر اہمیت دی جانے لگی لیکن گیس کے تمام بڑے منابع وسطی ایشیا اور قفقاز کے علاقے میں واقع تھے جہاں پر روس ایک مرتبہ پھر تیزی کے ساتھ نفوذ پکڑ رہا تھاجبکہ دوسری جانب سے امریکا کی مہربانیوں سے ان علاقوں میں کہیں ’’اورنج انقلاب‘‘، کہیں ’’ٹیولپ انقلاب‘‘ اور کہیں ’’وائٹ انقلاب‘‘ آرہے تھے۔ (جاری ہے)


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر