... loading ...
صحرا جس کے نام سے گرمی دھوپ۔ پیاس اور تاحدِ نگاہ ریت کا احساس ابھر کر سامنے آجاتا ہے لیکن اللہ تعالی نے کائنات میں ایسی بھی صحرا تخلیق کی ہے جو گرم نہیں بلکہ سرد ہے اور بنی نوع انسان کے لیے ایک عجوبے کی حثیت رکھتا ہے اور ایسی ہی تخلیق دیکھ کر وہ اللہ رب العزت کا متصرف ہوجاتا ہے۔
یہ ہمارے لیے خوش نصیبی اور فخر کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا کا سب سے خوبصورت خطہ عطاء کیا ہے جن میں سے ایک ــــ پہچان پاکستان گلگت بلتستان بھی ہے۔
اس خوبصورت اور دلکش خطے کا تو کیا ہی کہنے ہیں یہاں کی فضائوں سے ایسی خوشبو نکلتی ہے جو پورے علاقے کو معطر معطر کردیتی ہے۔
گلگت بلتستان یوں سارا کا سارا ہی دیدزیب نظاروں سے پُر ہے لیکن یہاں کیا بعض جگہیں ایسی ہیں جنکا ثانی ساری دنیا میں کہیں نہیں انہی میں ایک سرد صحرا بھی ہے جسے عرف عام Cold Desert کہتے ہیں اسکے علاوہ یہKatpana Desert اور ستررنگی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔
صحراکے ساتھ ہی ایک گائوں ہے جسکا نام ـ’’کٹپانا‘‘ ہے غالباََ اسی گائوں کی مناسبت سے اسکا نام کٹپانا پڑگیا ہو۔سرد صحرا گلگت بلتستان کے اسکردو شہر کے قریب واقع ہے۔ اسکردو شہر ڈرسٹرت اسکردو کا صدر مقام بھی ہے۔وادی اسکردو 10 کلومیٹر چوڑی اور 40 کلو میٹر لمبی وادی ہے جو فطرت کی رعنائی کی آما جگاہ ہے۔
اسکردو شہر دریائے سندہ اور دریائے شگار کے سنگم پر واقع ہے یہ پاکستان کا سب سے سرد ترین شہربھی ہے اور سیاچن گلیشئر کاراستہ یہی سے جاتا ہے۔اسکردو سطح سمندر سے تقریباََ 7303 فٹ بلندی پر واقع ہے جو کہ چاروں طرف سے بلند و بالا برف پوش پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔
اسکردو شہر کے قریب تقریباََ 10 کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے سندھ اور دریائے شگار کے سنگم پر ایک خوبصورت اور اپنی نوعیت کا منفرد صحرا موجود ہے ساری دنیا ’’ سرد صحرا ے نام سے پہچانتی ہے‘‘
یہ صحرا وادی خپلو سے وادی نبرہ لداخ اور شگار اسکردو سے انڈین زیر کنٹرول کشمیر تک پھیلی ہوئی ہے۔
صحرا کا زیا دہ بڑا حصہ اسکردو اور شگاروادی میں ہے ۔سرد یا کٹپانا صحرا سمندر سے تقریبا 10,000فٹ بلندی پر واقع ہیں۔یہ دنیا کا واحد صحرا ہے جو اتنی بلندی پر موجود ہے اور اپنے پور ے آب وتاب کے ساتھ جلوے بکھیرتاہوا پاکستا ن کی آن بان شان کو چار چاند لگارہاہے دنیا میں کسی اور خطے میں اس نوعیت کا صحرا موجود ہیں۔کٹپا نا سرد صحرا با العموم گلگت بلتستا ن اور بالخصوص پاکستا ن کے لیے خداوند کریم کا عطا ء کردہ ایک منفرد ویکتہ تحفہ ہے۔سردیوں کے موسم میں اس صحرا کی بزم ونازک ریت تیز ہوائوںکے جھکڑ کے ساتھ اپنی جگہ تبدیل کرتی رہتی ہے۔
رات کی تاریکی میں کیمنگ کے دوران اس صحرا میں کہکشائوں اور تا روں سے بھرا آسما ن کیا ہے کمال اور دلفریب منظر پیش کرتا ہے سطح سمند ر سے اتنا زیادہ بلند ہونے کی وجہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ستارے آپ کے سرکے قریب ہی موجود ہوں ۔
صحرا کے ساتھ ہی کٹپا ناکا چھوٹا سا گائوں بھی موجود ہے قریب سے گذرتا دریائے سندھ اور گائوں بھی موجود ہیں قریب سے گذرتا دریائے سندھ اور گائوں کے ساتھ لگے درختوں کے خوبصو رت جھنڈ دراصل اس گائوں کو پاکستان کا سب سے منفرد اور حسین گائوں میں شمار کرواتے ہیں ۔
یہاں کا موسم بہت زیادہ سرد اور خون جماد ینے والا ہوتاہیں لہذا اگر گرمیوں کے موسم میں اس جگہ کی سیروسیاحت کی جائے تو باآسانی اس صحرا کی خاک چھا نی جا سکتی ہیں اور سچ پوچھے تو قدرت کی رعنائیوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے یہ ,coll desert,نہیں بلکہ ،gold desert،ہے۔
جب آپ اس ریگستا ن پر پہچتے ہیں تو فطرت کی دعانیاں آپکی منتظر ہو تی ہیں ۔
اسکردو شہر اس ریگستا ن کی جا نب سفر کرنا خود ایک ایڈونچر سے کم نہیں اس ر یگستا ن تک پہنچنے سے پہلے آپ کو دوعظیم گلیشیئرز کے درمیان سے گذرنا پڑے گا جی ہا ں عظیم بلندو اور بیافو گلیٹیر اور ایسا محسوس ہو تا ہیں یہ گلییشئرز اسکی رکھوالی کررہے اور اسکے الفریب نظاروں میں گم ہونے والے سیا حوں کو خوش آمدید کہتے ہیں جب آپ اس ریگستا ن پر پہنچتے ہیں تو فطرت کی رعنائیاں آپ کو اپنے حصار میں جکڑ لیتی ہیں اور آپ واہ کے لیے بغیر نہیں رہ سکتے۔
بلند وبالا پہا ڑوں کے درمیان گھر ہوا حسین صحرا اس وقت مزید خوبصورت اور دیدہ زیب ہوجاتا ہیں جب یہا ں ایڈونچر کے دلداہ افراد کئی پروگرام تر تیب دیتے ہیں جس میں جیپ ریلی قابل ذکر ہیں جب تیز رفتا ر گاڑیا ں اس صحرا کے سینے پر اپنے جلوے دکھاتی ہیں تو انکے پہیے سے اڑنے والا نرم نازک ریت فضامیں شامل ہوکر خوشیاں بکھیر دیتا ہیں ۔
صحرا کے ساتھ واقع ،کٹپانا ،گائوں کے افراد خاص طور پر اس ریلی کے انقصاد میں بڑے ذوق شوق سے حصہ لیتے ہیں اور مہمان نوازی کے تما م اطوار احسن طریقے سے اداء کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔
سرد صحرا کے ساتھ ہی واقع کٹپانا گائوں نہایت دلکش و دلفریب نظاروں میں گھر ہو ا ہے گائوں کے ابتداء میں درختوں کا ایک حسین جھنڈا کیا ہیں دلکش منظر پیش کرتا ہیں جب ہواوں کا یہا ں سے گذر ہوتا ہیں اور وہ جھنڈا کو لودی دیتے ہوئے اس صحرا تک پہنچتی ہیں تو انکی حسین سنگم سے ایک عجیب ہی فرحت کا احساس ہوتاہے۔
اس صحرا میں گومنے کا اصل وقت موسم گرما کا ہے کیونکہ سردیوں میں یہا ں خون کو جما دینے والی سردی ہوتی ہے اور درجہ حرارت منفی 25cتک گرجاتاہیں اگر آسمان پر تخلیق کا ئنا ت کے منا ظر دیکھنے ہیں تو یہاں کیمنگ کی جائے کہکشائوں اور ستاروں کی حسین دنیا آپکواپنے صحر میں جکڑے گی اور آپ خالق کا ئنات کی ثناء بیان کیے بغیر نہیں رہ سکیںگے۔
اگر ارباب اختیار اس صحرا پرخصوصی توجہ دیں تونہ صرف پاکستا ن بلکہ دنیا بھر کے سیاحوں کے لیے کشش کا باعث ہوگا۔
بلند بالا پہاڑوں کے درمیا ن واقع اس صحرا پر اگر ایک چیئر لفٹ کا اضافہ کردیا جائے تو خوبصورتی میں پناہ اضا فہ کا باعث بنے گا ۔سرد صحرا خالق کائنات کی عطا ء کی ہوئی ایک خوبصورت نعمت ہے بحثیت پاکستا نی ہما رے لیے فخر کا باعث ہے اسکی خو بصورتی کے لیے جتنی بھی کوشش کی جائے وہ کم ہیں۔سرکاری اداروں کے علاوہ الیکٹرنک وپرنٹ میڈیا کی بھی بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ان خوبصورت مقاما ت کی بھر پور اور واضح کوریج کریں تاکہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیاکے سیاح خوبصورت ومفرد صٖحرا کے جلوے دیکھ سکیں۔
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...
سندھ ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ترمیم صحافتی فرائض پر جبری سنسر شپ اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں مؤقف سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست کی سماعت بغیر...
سی پی ایل سی نے سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران کراچی میں لوٹ مار کی تفصیل جاری کردی کروڑوں مالیت کی 537گاڑیوں اور 12ہزار 182موٹر سائیکلوں سے شہریوں کو ہاتھ دھونا پڑا شہر میں گزشتہ ماہ مارچ کے مہینے میں بھی لوٹ مار کی وارداتوں میں شہری بھاری مالیت کی 160 گاڑیوں اور ...
پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں، مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف چین ، امریکہ، روس، برطانیہ ، آذر بائیجان سمیت متعدد ممالک سے منرلز سکیورٹی میں شرا...
پی ٹی آئی کارکنوں کا جیل کے قریب احتجاج اور پتھراؤ ،عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کی گاڑی کو جیل سے کچھ دور لگے ...
ایم کیو ایم کا ایک گروپ کراچی میں نفرتیں پھیلا رہا ہے ، یہی لوگ افراتفری چاہتے ہیں ایم کیو ایم کو جو بات کرنی ہے وہ عوامی مینڈیٹ پرکرے، شرجیل میمن کا ایم کیو ایم کو جواب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ایم کیو ایم قیادت کو استعفے دے کر دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا۔کراچی ...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ک...
آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا ...