... loading ...
ڈالر نے پھر پاکستانی روپے کودھوبی پٹکا دے مارا۔یہ خبر ہر چینل پرتڑکے لگاکر چلائی جا رہی ہے۔اخبارات چیخ رہے ہیں ڈالر بے لگام ہوگیا ، سٹہ باز میدان میں آگئے، منی چینجرز راتوں رات لکھ پتی سے کروڑ پتی بن گئے۔ ڈالر کی قدر مارکیٹ میں بڑھتے دیکھ کر ڈالر مافیا سرگرم ہوگیا۔۔ملک میں اتنا شور شرابا مچا کہ خداکی پناہ لیکن آفرین ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حکومت پاکستان پر کہ چپ سادھ رکھی ہے۔ کسی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔ ملک میں ڈالر کی بڑھتی قیمت کی وجہ برآمدات میں اضافے کی کوششیں بتائی جا رہی ہے۔
جب ملک میں ڈالر ساٹھ روپے ہوا تو حکومت کی طرف سے کہا گیا برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ جب ڈالر سو روپے کا کیا گیا تو بھی کہا گیا کہ ملک کی ایکسپورٹ بڑھے گی اور ڈالر ملک میں آئیں گے۔ اب ڈالر ایک سو دس روپے سے بھی تجاوز کرگیا ملک کی ایکسپورٹ تو نہ بڑھی ہاں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بے قدر ہوگیا اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی اسٹیٹ بنک خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے۔ سوال اٹھایا گیاکہ روپے کو اس کی اصل قیمت پرواپس لانے کیلیے عدلیہ یا فوج کو میدان میں آنا پڑے گا؟۔مسئلے کاایک ہی حل نظر آرہاہے کہ یا تو عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اسٹیٹ بنک سمیت منی چینجرز کے نمائندوں کو عدالت میں طلب کرے یا پھر فوج کمانڈو ایکشن کرے تاکہ راتوں رات ڈالرکو نایاب کرنے والے بے نقاب ہوسکیں۔
کرنسی مافیا نے خاموشی سے ڈالر کے ریٹ بڑھا دیئے برسراقتدار پارٹی کے سربراہ اور ان کی ٹیم کے ارکان سیاسی الجھنوں میں الجھے ہوئے کرنسی پر نظر رکھنے والا کوئی والی وارث نہیں ہے کرنسی مافیاکیخلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا ایسے میں سابق صدر پرویز مشرف کا دور یاد آتاہے جب جنرل پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تو کرنسی مافیا نے ساٹھ روپے کا ڈالر سو روپے میں پہنچا دیا تھا ایسے میں پرویز مشروف نے کرنسی مارکیٹ بند کردی اس کے بعد کرنسی ڈیلرز نے یقین دہانی کرائی کے ڈالر کو اس کے اصل ریٹ پر لایا جائے اور ڈالر ساٹھ روپے پر آگیا۔۔ جب تک پرویز مشرف برسراقتدار رہے ڈالر اپنی جگہ منجمد رہا۔۔۔ کیا وجہ ہے کہ اوپن مارکیٹ میں اسٹیٹ بنک ڈالر کو بڑھنے سے نہیں روک سکتا منی چینجرز نے خاموشی سے ڈالر ایک سو سات روپے سے بھی اوپر پہنچا دیا۔
ادھر روپے کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کمی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ، ادائیگیوں کا توازن بگڑنے سے درآمدات میں مسلسل اضافے اور برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جولائی میں اچانک ایک دن میں روپے کی قدر میں 3 روپے 50 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی، جولائی میں انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر 108 روپے 50 پیسے تک جا پہنچا تاہم وزیر خزانہ کے نوٹس لینے پر 2 سے 3 روز میں نیچے آگیا تھا اس کے بعد نومبر تک روپے کی قدر میں استحکام رہا۔ دوسری جانب ادائیگیوں کا توازن بگڑنے سے درآمدات میں مسلسل اضافے اور برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔دسمبر میں ایک بار پھر کرنٹ اکانٹ خسارے کے دبا نے اپنا اثر دکھایا، اس بار انٹربینک میں روپے کی قدر میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور ڈالر 5 روپے مہنگا ہوکر بلند ترین سطح 110 روپے 50 پیسے پر جاپہنچا۔درآمدکنندگان نے کہا ہے کہ اس سے درآمدی اشیا مہنگی ہوں گی اور بوجھ عوام کو ہی اٹھانا پڑے گا۔ صنعتکاروں نے کہا ہے کہ اگر ڈالر مہنگا کرنا ہی ہے تو حکومت ایک مربوط پالیسی مرتب کریتاکہ روپے کی قدر میں گراوٹ کا اثر کو کم کیا جاسکے ۔
اوپن مارکیٹ جہاں سے اربوں ڈالرز ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے غیرقانونی طور پر پاکستان سے باہر بھیجے گئے کئی منی چینجرز اس غیرقانونی کام میں پیش پیش رہے اور ماضی میں کئی منی چینجرز حوالہ کیس میں گرفتار بھی ہوئے۔ آئے دن ملک کے کسی نہ کسی ائیر پورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں کوئی نا کوئی مسافر پکڑا جاتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ مسافر کے پاس اتنی کرنسی آتی کہاں سے ہے ، اسمگلرز نے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی کہاں سے خریدی اور یہ کس کی ملکیت ہے۔ کیا اسمگلرز نے یہ کرنسی بینکوں سے جمع کی یا اس ساری کارستانی کے پیچھے منی چینجرز مافیا ہے۔ کرنسی مافیا بڑے فخر سے کہتی ہے ہم حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں سب کو پتہ ہے کہ حکومت کو کرنسی ایکسچینج سے ٹیکس اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ملتا ہے اور حکومت اور عوام کو نقصان ملک میں مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔ملک میں بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی اشیاء کے دام آسمان پرپہنچ جاتے ہیں ۔ عوام کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔
ملک سے غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے منی چینجرز پر پابندی لگادی جائے ماضی میں بھی پاکستان میں عوامی سطح پر ڈالر کی خرید و فروخت غیر قانونی تھی منی چینجرز نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔جس کو ڈالرز کی ضرورت ہوتی تھی بینک سے لیتا تھا اگر بینک کے پاس ڈالرز نہیں ہوتے تھے تو ٹریولز چیک ملتے تھے غرض یہ کہ ملک سے باہر جانے والے کو ڈالر مل جاتے تھے۔
اسٹیٹ بینک اور حکومت کو چاہیئے کہ ڈالرز پرکنٹرول کرنے کے لیے منی چینجرز پر فوری پابندی لگائے اور ملک سے باہر جانے والوں کو ویزا دیکھ کر اس کی ضرورت کے مطابق کیش ڈالرز یا ٹریول چیک دے تاکہ
ملک میں ڈالرز کی بلیک میلنگ ختم ہوسکے اگر حکومت اور اسٹیٹ بینک نے ڈالر مافیا پر گرفت مضبوط نہ کی تو کوئی بعید نہیں کہ ڈالر کی بلند پرواز ملک کے لیے سنگین بحران پیدا کر دے۔
زبانی جمع خرچ سے مسلمان حکمران اپنے فرض سے پہلو تہی نہیں کرسکتے ،مسلم ممالک کی فوجیں کس کام کی ہیں اگر وہ جہاد نہیں کرتیں؟ 55 ہزار سے زائد کلمہ گو کو ذبح ہوتے دیکھ کر بھی کیا جہاد فرض نہیں ہوگا؟ عالمی عدالت انصاف سمیت تمام ادارے مفلوج و بے بس ہوچکے ہیں۔ شرعاً الاقرب ...
پی ڈی ایم حکومت کررہی ہے اور صدر اپوزیشن میں ہے ، بجائے اس کے وہ صدر کی مانیں معلوم نہیں کس کی مان رہے ہیں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ضروری ہے مسلمان اہل غزہ اور فلسطین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کر...
پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں 6نہروں کے منصوبے کے خلاف ایک قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر احتجاج کیا، ترجمان پی پی دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد کو قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپار...
غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغا...
ہیوی ٹریفک کے نظام پر آواز اٹھائی توالزام لگا آفاق شہر میں مہاجر اور پختونوں کو لڑوا رہا ہے کراچی میں گزشتہ روز منصوبہ بندی کے تحت واقعات رونما ہوئے ، سربراہ مہاجر قومی موومنٹ مہاجرقومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سربراہ آفاق احمد نے شہر کے سنگین مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہ...
مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر بھی عاطف خان اور علی امین گنڈا آمنے سامنے آگئے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی وٹس ایپ گروپ میں ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنماؤں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں جبکہ سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے اس کو پار...
تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یکجہتی مارچز ،مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت میں گھروں سے نکلیں، بیان امیر جماعت اسلامی کی اپیل پر آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مرکزی مارچ مال روڈ لا...
متعدد نوٹسز کے باوجود وقاص اکرم، حماد اظہر، زلفی بخاری، عون عباس، میاں اسلم، فردوس شمیم، تیمور سلیم، جبران الیاس، خالد خورشید، شہباز گل، اظہر مشوانی اور شامل ، جے آئی ٹی میں پیش نہیں ہوئے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں قائم جے آئی...
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے چند روز قبل حیدر آباد ، سکھر موٹروے کو ترجیح نہ دینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کراچی سکھر موٹروے شروع نہ ہونے تک تمام منصوبے روکنے کا کہا تھا حیدرآباد ، سکھر موٹروے پر وفاق اور سندھ کے درمیان جاری تنازع میںوزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کو ...
مصنوعی ذہانت کو کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے مصنوعی ذہانت کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے، عاصم افتخار پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آ...
جی ایچ کیو حملہ کیس تفتیشی ٹیم کو مکمل ریکارڈ سمیت اڈیالہ جیل میں پیش ہونے کا حکم سپریم کورٹ کی 4 ماہ کی ڈائریکشن کے مطابق کیس کا فیصلہ ہو گا ،التوا نہیں ملے گا جی ایچ کیو حملہ کیس کی آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ ش...
اڈیالہ میں پولیس نے بانی کی بہنوں اور دیگر قائدین کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا پی ٹی آئی کے قائدین کو ویرانے میں چھوڑنا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور دیگر قائدین کے...