... loading ...
ناسا نے ہفتوں کی ہلچل اور اعلانات کے بعد ا?ج اپنی اہم دریافت سے دنیا کو آگاہ کردیا جس میں زمین سے بہت دور ایک ایسے نظامِ شمسی کو دریافت کیا گیا ہے جس کے گرد آٹھ عدد سیارے گردش کررہے ہیں۔اسے ناسا کی جدید ترین کیپلر خلائی دوربین سے دیکھا گیا ہے لیکن اس کے انتہائی ضخیم ڈیٹا بیس کو گوگل آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سافٹ ویئرز کی مدد سے غور کرنے کے بعد 14 دسمبر کو اس کا لائیو نشریات میں اعلان کیا گیا، ناسا کے مطابق اس سسٹم کا نام کیپلر 90 ہے جو زمین سے 2 ہزار 545 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے جس کے مرکز میں ہمارے سورج کی طرح ایک ستارہ ہے اور اس کے گرد آٹھ سیارے گھوم رہے ہیں۔اس سسٹم میں ایک گرم پتھریلا سیارہ بھی ہے جس کا نام کیپلر 90 آ ہے اور گوگل کے مشین لرننگ نظام سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سیارہ اپنے سورج کے گرد 14.4 دن میں اپنا چکر مکمل کرلیتا ہے، گوگل نے ناسا کے عظیم ڈیٹا میں سے کارآمد معلومات اخذ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا یہ عظیم ترین نظام تیار کیا ہے جس میں حیرت انگیز کامیابی ہوئی ہے، ان سیاروں کو ایکس پلانٹس یا بیرونی سیارے کہا جاتا ہے جو آئے دن ہمارے نظامِ شمسی سے دور دریافت ہوتے رہتے ہیں۔
اس موقع پر واشنگٹن میں واقع ناسا ایسٹروفزکس ڈویڑن کے سربراہ پال ہرٹز نے کہا کہ ’ہماری توقعات کے عین مطابق کیپلر ڈیٹا کے ذخیرے میں حیرت انگیز دریافتیں ہماری منتظر ہیں اور ہمیں انہیں کھوجنے کے لیے درست ٹیکنالوجی کی تلاش تھی جو ہمیں مل چکی ہے، علاوہ ازیں یہ ڈیٹا دنیا بھر کے ماہرین کے لیے اگلے کئی برس تک ایک بڑا خزانہ ثابت ہوگا۔اس کے لیے ماہرین کرسٹوفر شیلو اور اینڈریو وینڈربرگ نے کیپلر دوربین تک ا?نے والے سگنل اور ڈیٹا کو کمپیوٹر میں ڈالا تاکہ وہ روشنی کے ننھے منے نقطوں کی تبدیلی سے یہ اندازہ لگائیں کہ ا?یا یہ کوئی ستارہ ہے یا سیارہ ہے۔ اس حوالے سینیورل نیٹ ورک کا ایک انتہائی جدید نظام گوگل کی مدد سے تیار کیا گیا ہے اس کے بعد ستاروں کے ایک غیرمعروف جھرمٹ ڈریکو میں یہ نظام اپنے ا?ٹھ سیاروں سمیت دریافت کیا گیا اس طرح اس دریافت میں مصنوعی ذہانت سے بھرپور مدد لی گئی۔
کیپلر 90 ا?ئی ہماری زمین سے 30 فیصد بڑا اور اپنے سورج سے بہت قریب ہے اسی وجہ سے اس کا درجہ حرارت 800 درجے فارن ہائٹ تک ہوتا ہے لیکن یہ پورا سسٹم ہمارے نظامِ شمسی سے ملتا جلتا ہے جس میں چھوٹے سیارے اندر اور بڑے سیارے بیرونی جانب ہیں۔کرسٹوفر شیلو فلکیات اور ڈیٹا سائنس کے ماہر ہیں اور انہوں نے ڈیٹا مائننگ کے ذریعے آسمانوں میں نئی دریافتوں پر اہم کام کیا ہے، ان کے مطابق جہاں انسانی آنکھ اور سمجھ بوجھ ناکام ہوجاتی ہے وہاں ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت نئے سیاروں کی دریافت میں ہماری بہت مدد کرسکتی ہے۔
سائنسدانوں نے کیپلر خلائی دوربین کے چار سالہ ڈیٹا سیٹ پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ کم سے کم 35 ہزار مقامات ایسے ہیں جہاں روشنی کے سگنل کسی نئے نظام یا سیارے کا پتا دے سکتے ہیں ان میں سے کمزور سگنل انسانی آنکھ سے اوجھل رہ جاتے ہیں پہلے کمپیوٹر میں کامیاب سیاروں کی روشنی اور سگنل ڈالے گئے تاکہ وہ انہیں پہچاننے کا عادی ہوجائے ان سگنلز کی تعداد 15 ہزار تھی، اس طرح کمپیوٹر سافٹ ویئر 96 فیصد درستگی کے ساتھ سیاروں اور نئے نظاموں کو شناخت کرنے کے قابل ہوگیا اور اس کے بعد اسے نیا ڈیٹا دیا گیا جس سے اس نے یہ اہم دریافت کی ہے۔اس کے علاوہ ماہرین نے کیپلر 80 سسٹم بھی دریافت کیا ہے جس کا چھٹا سیارہ کیپلر 80 جی ہے اور اس کا رقبہ ہماری زمین جیسا ہی ہے یہ تمام تحقیقات ایک سائنسی جریدے نے اشاعت کے لیے منظور کرلی ہیں۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...