وجود

... loading ...

وجود

فاروق ستار کا چھکااور سیاسی ڈولفن

پیر 13 نومبر 2017 فاروق ستار کا چھکااور سیاسی ڈولفن

چھکا لگانا کرکٹ کی اصطلاح ہے اور جب سیاست میں چھکا لگانے کی بات ہو تو اس کے ساتھ ہی عمران خان کا نام سامنے آجاتا ہے۔ لیکن یہ جو چھکا لگا ہے اسے لگانے والا کوئی پیشہ ور کرکٹر تو کجا شاید اس نے گھر کے صحن اور محلہ کی سڑک سے آگے کی کرکٹ کھیلی بھی نہ ہو لیکن چھکا بہر حال چھکا ہوتا ہے چاہے وہ کرکٹ کے میدان میں لگے یا سیاست کے خار زار میں ۔
فاروق ستار کے اس چھکے نے ماضی کے دریچے کھول دیے، شارجہ کا میدان ہے اور کھیل آخری بال پرآرکا تھا، اگر چار رنزدرکار ہوتو جہاں کریز پر موجود کھلاڑی پر ہی نہیں بالنگ اسٹارٹ پوائنٹ پر کھڑے بالر پر بھی موجود دبائو کا اندازا لگانا مشکل نہیں ،جاوید میاں داد نے جس طرح اسٹرائیک حاصل کی ۔ وہ اس کی مہارت اور اپنے بلے پر اعتماد کا ثبوت تھا تو بھارتی کپتان نے بھی سارے فیلڈرز بائونڈریز پر لگا کر یہاں تک کہ وکٹ کیپر کو بھی ممکن حد تک پیچھے بھیج کر بائی کے چوکے کا راستا بند کردیا تھا اور آخری بال پر چوکا ہی مطلوب تھا، اس سے کم کا مطلب شکست تھا بالر نے بھی کمال مہارت کا مظاہرہ کیا اور گیند کو فل ٹاس بنا دیا۔ کرکٹ میں اکثر دفاعی شارٹ اگلے قدم پر اور جارحانہ شارٹ پچھلے قدم پر کھیلے جاتے ہیں ، بہت بااعتماد کھلاڑی دو قدم آگے بڑھ کر شارٹ لگانے کا حوصلہ بھی کرتے ہیں لیکن یہ اس وقت ہوتا ہے جب بالر شارٹ پچ بال کرارہا ہو کہ اس طرح بال کو ہاف والی بنانا آسان ہوتا ہے، لیکن چیتن شرما نے تو بال کو فل ٹاس بنا دیا تھا جس پر چوکا یا چھکا مارنا ممکن نہیں ہوتا۔ لیکن یہ اعصاب کی مضبوطی اور اپنے کھیل پر اعتماد کا مقابلہ تھا جاوید میاں داد نے جب دو قدم آگے بڑھ کر فل ٹاس بال کو شارٹ لگایا تو اس کے اعتماد اور اعصاب کی مضبوطی کا یہ عالم تھا کہ شارٹ کے ساتھ ہی اس نے فاتحانہ انداز میں پویلین کی طرف دوڑنا شروع کردیا۔
گزشتہ دنوں فاروق ستار نے سید مصطفی کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کرکے ایک نام ایک جھنڈے اور ایک نشان کے ساتھ آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے کراچی کے سیاسی سمندر میں تلاطم پیدا کردیا ۔ کہیں اس کا خیر مقدم ہوا تو کہیں اس کو غیر فطری اتحاد قرار دیا گیا ۔اس کے اثرات کا یہ نتیجہ تھا کہ بعد ازاں فاروق ستار نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ لیکن چند گھنٹے کا یہ اتحاد پاک سرزمین پارٹی کی ناکامی بن گیا ہے کہ اس کی قیادت لاکھ لاف زنی کرے ناکامی کی اس مہر کو مٹانا ممکن نہیں ہے۔
تقریبا دو ہفتہ قبل سید مصطفی کمال اور انیس قائم خانی نے تھر اور نواب شاہ کے دورے کے بعد حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران میں نہ صرف انتخابات سے قبل کسی اتحاد کے امکان کو یکسر مسترد کیا تھا بلکہ اسے سیاسی مخالفین کی خواہش ناتمام قرار دیا تھا۔ اس پریس کانفرنس کے دوران بھی سید مصطفی کمال حسب روایت ایم کیو ایم پاکستان پر گرجے برسے تھے اور کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا کی پارٹی میں شمولیت کے بعد ایم کیو ایم کی مزید وکٹیں گرنے کی نوید بھی سنائی تھی اور سوشل میڈیا پر حیدرآباد کے ڈپٹی میئر اور دو ایم پی ایز کی پی ایس پی میں شمولیت کی خبریں گرم رہی تھیں اور اس پریس کانفرنس کے دوران بھی سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پاکستان کو ایم کیو ایم لندن کی بی ٹیم قرار دیا تھا اور اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ پاکستان دشمنوں اور را کے ایجنٹوں سے کسی بھی قیمت پر ہاتھ نہیں ملائیں گے۔
جس پریس کانفرنس میں فاروق ستار نے سید مصطفی کمال کے ساتھ بیٹھ کر ایک پرچم ایک نام اور ایک نشان کے تحت الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اس پریس کانفرنس میں سید مصطفی کمال، فاروق ستار کے بائیں جانب موجود تھے اس پریس کانفرنس میں واضح نہیں کیا گیا تھا کہ نام کیا ہوگا، پرچم کونسا ہوگا اور کس نشان پر الیکشن لڑے جائیں گے۔ اتنے غیر واضح اتحادی اعلان کو صرف سید مصطفی کمال ہی اپنی کامیابی اور کامیاب حکمت عملی قرار دے سکتے تھے ابھی اس پریس کانفرنس کو ختم ہوئے اتنا وقت ہی نہیں گزرا تھا کہ سید مصطفی کمال پریس کانفرنس کی جگہ سے اپنے قیام اپنے مرکزی دفتر پہنچ پاتے کہ فاروق ستار نے یو ٹرن لے لیا۔ لیکن کیا یہ فاروق ستار کا یو ٹرن تھا یا اردو محاورہ کے مطابق دایاں دکھا کر بایاں مارنے کا عمل۔ شاید فاروق ستار نے سیدمصطفی کمال کو بائیں جانب بٹھوایا ہی اسی لیے تھا کہ انہیں مارنے میں دقت نہ ہو۔
یوں تو ایم کیو ایم کی قیادت ہمیشہ دبائو میں رہی ہے لیکن 3 مارچ 2016کو انیس قائم خانی اور سید مصطفی کمال کی کراچی کی سیاست میں دھواں دار انٹری اور 22اگست2016 کے بانی کے خطاب نے فاروق ستار کو اس مقام پر لا کھڑا کیا تھا کہ جہاں ایک طرف قائد سے وفاداری اور دوسری جانب پارٹی کی بقا اور کارکنان کے تحفظ میں سے ایک کا انتخاب کرنا تھا اور اس دوران میں کسی سے مشورہ اور کسی کو اعتماد میں لینے کی سہولت بھی دستیاب نہیں تھی، تیسری جانب یہ علم بھی نہیں تھا کہ جس پارٹی کو بچانے اور کارکنان کے تحفظ کے لیے وہ یہ انتہائی قدم اٹھا رہے ہیں وہ پارٹی اور کارکنان اس فیصلہ کو قبول بھی کریں گے یا ان کا معاملہ’’ نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ‘‘والا ہوگا۔لیکن وقت نے فاروق ستار کے فیصلہ کو درست ثابت کیا اور ایم کیو ایم کالعدم قرار دیے جانے اور کارکنان کالعدم تنظیم کے کارکنان کے طور پر آزمائشوں سے بچ گئے اب فاروق ستار کا بانی ایم کیو ایم سے کتنا تعلق ہے وہ یا تو فاروق ستار خود جانتے ہیں یا کراماً کاتبین کی شہرت رکھنے والے حساس اداروں کے ذمہ دار۔
ایک دو ایم این ایز اور چند ایم پی ایز کی پارٹی میں شمولیت کے بعد سید مصطفی کمال نے ایم کیو ایم کی ریڑھ کی ہڈی کو اپنا ہدف بنایا ۔ اب ان کا فوکس یونٹ اور سیکٹر کے ذمہ دار تھے گویا یہ ایم کیو ایم کی جڑیں کھوکھلی کرنا تھا، فاروق ستار اس کا ادراک بھی رکھتے تھے اور تدارک کے لیے کوشاں بھی کہ شنید ہے کہ گزشتہ چھ آٹھ ماہ سے فاروق ستار اور مصطفی کمال کے مابین رابطے تھے اور بیک ڈور معاملات طے کیے جارہے تھے اور ذرائع کے مطابق یہ اتحاد بھی 1977میں قائم ہونے والے پاکستان قومی اتحاد کی طرح انتخابات کے اعلان کے چند گھنٹے بعد منظر عام پر آنا تھا لیکن کراچی کے ڈپٹی میئر کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اور حیدرآباد کے ڈپٹی میئر اور 2ایم پی ایز کے پاک سرزمین پارٹی میں جانے کی خبروں نے فاروق ستار کو وقت سے پہلے یہ شارٹ کھیلنے اور سید مصطفی کمال کو سنبھلنے کا موقع نہ دینے کا یہ فیصلہ کرنے پرمجبور کردیا کہ ہر بڑے ذمہ دار کی پی ایس پی میں شمولیت سے ایم کیو ایم کی پوزیشن کمزور ہورہی تھی اور یہ خدشہ اپنی جگہ موجود تھا کہ عین وقت پر کہیں سید مصطفی کمال تمام پیش رفت سے انکاری نہ ہوجائیں لہذا یہ شارٹ کھیلنا ضروری ہوگیا تھا ۔
فاروق ستار کی جانب سے اپنے فیصلہ سے رجوع پر سیاسی قائدین نے خوب نشتر زنی کی ہے۔ کسی نے اسے بانی کی پیروی قرار دیا ہے تو کوئی فاروق ستار کو مسٹر یو ٹرن قرار دینے پر بضد ہے، کوئی انہیں چوراہے پر کھڑا ایسا مسافر قرار دے رہا ہے جس کو اپنی منزل کی سمت کا علم نہ ہو تو کوئی اسے غیرمرئی قوتوں کے دبائو کا نتیجہ قرار دے رہا ہے۔ لیکن کوئی کچھ بھی کہتا رہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ فاروق ستار کی اس چال نے سید مصطفی کمال کوشہ مات دے دی ہے۔ جہاں فاروق ستار کی اس چال نے پرواز کے لیے تیار پرندوں کے پر کاٹ دیے ہیں ، وہیں یہ کہہ کر کہ پرچم وہی ترنگا ہوگا اور نشان وہی پتنگ، ڈولفن کے اندھا ہونے پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے کہ ڈولفن چاہے دریائی ،سمندری ہو سیاسی بصارت سے محروم ہوتی ہے۔
سید مصطفی کمال نے اپنی پریس کانفرنس میں جو جواب دیے ہیں وہ اپنی جگہ لیکن ایم کیو ایم لندن کی بی ٹیم سے معاملات طے کرنے اور مشترکہ پریس کانفرنس کرنے کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ یہاں یہ واضح کردوں کہ پی ایس پی کے قائدین سید مصطفی کمال اور انیس احمد قائم خانی نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں تھر اور نوابشاہ کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کو اگرچہ انہوں نے انتہائی کامیاب قرار دیا تھا لیکن اس دورے کے دوران اکثر مقامات وہ تھے جہاں قائم خانی، راجپوت، خانزادہ، رائو اور رانگڑ برادریاں آباد ہیں اور یہ تمام برادریاں ایک ہی سلسلہ کی کڑیاں ہیں ۔ اس اتحاد کے بننے اور چند گھنٹے میں ٹوٹ جانے نے پی ایس پی کی سیاست کو نقصان پہنچایا ہے ، سندھی کہاوت ہے کہ زیادہ سیانا کوا جب بھی گرفت میں آتا ہے تو دونوں پیروں سے گرفت میں آتا ہے۔ سید مصطفی کمال کچھ بھی کہتے ہیں رہیں لیکن ان کا معاملہ اس سندھی کہاوت کے مطابق ہواور مختلف سیاسی جماعتوں جن میں ایم کیو ایم مخالف سیاسی جماعتیں نمایاں ہیں سے پی ایس پی میں آنے والے سیاسی پرندوں کے دوبارہ اپنے گھونسلوں کی جانب اڑ جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ وہ جس کے بغض میں پی ایس پی کو مضبوط کررہے تھے وہ تو باہم اتحادی نکلے۔ اسی طرح فاروق ستارکے اس اقدام نے ایم کیو ایم سے پی ایس پی میں جانے والوں کا راستا دشوار کردیا ہے۔ یوں فاروق ستار کا یہ شارٹ سیاسی تاریخ کا شاندار چھکا بن گیا ہے جو انتہائی دبائو کے عالم میں لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
خرم پرویز کی حراست کے تین سال وجود منگل 26 نومبر 2024
خرم پرویز کی حراست کے تین سال

نامعلوم چور وجود منگل 26 نومبر 2024
نامعلوم چور

احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ وجود پیر 25 نومبر 2024
احتجاج اور مذاکرات کا نتیجہ

اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟ وجود پیر 25 نومبر 2024
اسلحہ کی نمائش کتنی کامیاب رہی؟

کشمیری غربت کا شکار وجود پیر 25 نومبر 2024
کشمیری غربت کا شکار

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر