وجود

... loading ...

وجود

فاتح تختۂ دار

منگل 24 اکتوبر 2017 فاتح تختۂ دار

حضرت محمد ﷺکے آخری نبی ہونے پر ہر مسلمان کا ایمان اور یقین ہے ۔ موجودہ پارلیمنٹ کی جانب سے انتخابی اصلاحات2017 ء کے بل کی منظوری کے پروسس کے دوران ختم نبوت کے حلف کو حذف اور دوبارہ شامل کرنے کے معاملے نے ایک مرتبہ پھر تحریک ختم نبوت ﷺکی یاد تازہ کردی ہے ۔ پاکستان کی ملی اور سیاسی تاریخ میں اس جیسی تحریک کی کوئی دوسری مثال موجود نہیں ہے ۔
تحریک ختم نبوت کے حوالے سے تاریخ سے رجوع کیا جائے تو ایسی جی دار اور بے ریاء شخصیات کے اُجلے اور منور چہرے سامنے آ جاتے ہیں جن کے دم سے کردار کی روایت کو دوام نصیب ہوا اور وفا کی حکایت نے سرشاری پائی ۔ آج کے دور کی طرح وہ زمانہ بھی ضمیر کے تاجروںاور وفاکے سوداگروں سے خالی نہیں تھا ۔ لیکن حق پرستوں اور وفا شعاروں کا ایک لشکر بھی موجود تھا ۔ اگر یہ حق پرست موجود نہ ہوتے تو نہ جانے مملکت پاکستان عقیدہ ختم نبوتﷺ کے معاملے پر کیسے سُر خرو ہوتی اور اور محمد عربی ﷺ سے ہماری وفا کے دعوے کی آبرو کیوں کر بچتی ۔؟
تحریک ختم نبوت کے لافانی اور لاثانی کرداروں میں ایک نام مولانا عبد الستار خان نیازی ؒ کا بھی ہے ۔ علامہ محمد اقبالؒ سے براہ راست فیض حاصل کرنے اور حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی نیابت اور نیازمندی رکھنے والا یہ مرد مجاہد ہمیشہ سر بکف رہا اُن کا یہ اعزاز رہا کہ انہوں نے تحریک ختم نبوت میں وفا کو ارزانی کے پیمانے میں تُلنے نہیں دیا ۔ اس تحریک کا ایک اہم باب قائدین کے لیے سزائے موت کا حکم تھا ۔یہ حکم مولانامودی ؒ اور مولانا نیازی ؒ کے لیے سُنایا گیا تھا ۔ان دنوں انھوں نے کال کوٹھڑی میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں ۔یہ ہماری قوم کے اُس دستے کے سالار تھے جس کے خون کا گروپ ’’ ایمانی غیرت اور حمیت‘‘ ہے ۔
مولانانیازی مرحوم نے اپنی اسیری کی داستان راقم کو خود سُنائی تھی ان کی اس داستان کو اشرف تنویر نے ایک کتاب کی صورت میں بھی شائع کیا تھا ۔ مولانا نیازی ؒ کا کہنا تھا کہ ’’ گرفتاری کے بعد ہمیں شاہی قلعے سے لاہور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا مجھے اُس جگہ رکھا گیا جہاں بھگت سنگھ جیسے انقلابی قیدی کو رکھا گیا تھا ۔ اُس وقت یہ سینٹرل جیل ایشیاء کی سب سے بڑی جیل ہوتی تھی جس کا تین میل کا چکر تھا شادمان کالونی اسی جگہ پر بنی ہے ۔ اس احاطہ ء جیل کانام ’’ بم کیس ‘‘ تھا ۔ ڈی ایس پی فردوس شاہ کے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ 7 مئی1953 ء ملٹری کورٹ نے فیصلہ سُنایا ۔ میرے ساتھ اُس وقت نو آدمی اور تھے جن میں میاں خلیل احمد بھی تھے ۔ ہم سب پر قتل کا الزام تھا ۔ ملٹری والوں نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ’’ قتل کے الزام میں ہم آپ سب کو بری کرتے ہیں ۔ میرے علاوہ نو آدمی اس کیس میں ملوث تھے وہ چلے گئے ۔ مجھے ملٹری والوں نے روک لیا ۔
مجھ سے کہا گیا کہ آپ پر بغاوت کا الزام بھی ہے ۔؟ میں نے جواب دیا ہاں الزام تو ہے ۔ اس پر انہوں نے جیب سے ایک کاغذ نکالا کہ تمہارے لیے یہ فیصلہ ہے ۔
’’ تمہیں گردن میں رسی ڈال کر موت واقع ہونے تک پھانسی کے تختے پر لٹکایا جائے گا ‘‘۔
کسی کی زندگی میں ایسا کوئی لمحہ آجائے تو وہ غیر معمولی ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اُس وقت مولانا نیازی ؒ کو جو حوصلہ دیا تھا اُس پر وہ خود حیران تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ جب مجھے یہ کہا گیا کہ تمہیں موت واقع ہونے تک رسی پر لٹکایا جائے گا تو میرے سامنے قرآن مجید کی یہ آیت آ گئی ۔۔ ’’اللہ نے موت و حیات کو اس لیے پیدا کیا کہ یہ ظاہر کردے کہ تُم میں سے عمل کس کا نیک ہے ( سورہ الملک) ۔
مولانا اپنے انٹرویو میں مزید کہتے ہیں ’’ سزا سنانے والے نے جب مجھے سزا سُنا دی تو میں نے کہا سُن لیا ۔ اُس نے کاغذ کا وہ ٹکڑا میری طرف بڑھاتے ہوئے کہا ’’ براہ مہربانی اس پر دستخط کر دیجیے ‘‘ ۔۔
میں نے کہا کہ اس پر میں اُس وقت دستخط کروں گا جب پھانسی کا پھندا میرے گلے میں ڈال دیا جائے گا ۔
اُس نے کہا کہ نہیں ۔ آپ کو اس پر ابھی دستخط کرنا ہوں گے ‘‘ ۔ میں نے جواب دیا میں کہ چُکا ہوں کہ میں اس پر اس وقت دستخط کروں گا جب پھانسی کا پھندا میرے گلے میں ڈالا جائے گا ۔ میں آپ کے پنجے میں جکڑا ہواتو ہوںمجھے پھانسی کے تختے تک لے جاؤ اور لٹکا دو ۔ اس پر اُس نے انگریزی میں کہا کہ ’’ بہر حال میرے آفیسرز مجھے اس سے متعلق پوچھیںگے کہ کیا مولاناکوپھانسی کا نوٹس دے دیا گیا ہے کہ نہیں ۔ میں نے کہا کہ اگر تُم اپنے افسروں سے اس قدر ڈرتے ہو تو میں تمہاری خاطر دستخط کر دیتا ہوں ۔دستخطوں کے ساتھ میں نے تاریخ بھی لکھی 7 مئی 1953 ۔ پھر میں نے کاغذ اُس میجر کو واپس کرتے ہوئے پوچھا کہ ’’ بس اتنا ہی ؟ میںتو اس سے کہیں زیادہ کے لیے بھی تیار ہوں ۔ اگر میری ہزار جانیں ہوں تو میں انہیں بھی ناموس حضرت محمد ﷺ پر نثار کردیتا ۔
آگے چل کر مولانا کمال کی بات بتاتے ہیں کہ ’’ موت کے پروانے پر میرے دستخط حاصل کرلینے کے بعد اُسی میجر نے انگریزی میں پوچھا ’’ تمہارا مورال کیا ہے ؟؟‘‘ میں نے بھی انگریزی میں جواب دیا کہ تُم نے میرا مورا ل نہیں دیکھا ۔۔
میرا مورال بے حد بلند ہے آسمانوں تک بلند ۔
عشقِ مصطفیﷺکی سرشاری کا عالم بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’جب سب لوگ چلے گئے اورمیں اس وسیع و عریض کمرے میں اکیلا رہ گیا تو میں نے دل ہی دل میں خودسے کہا ’’ نیازی تو بڑی باتیں بنا رہا ہے یہ تو فوجی ہیں تمہیں پکڑ کر پھانسی پر لٹکا دیں گے ‘‘۔۔ اس وقت مجھ پر موت کا تھوڑا سا خوف طاری ہوامگر پھر میری زبان پر یہ شعر آ گیا
کشتگان خنجر تسلیم را
ہر زمان ازغیر جانے دیگر است
جانے دیگر است ۔۔۔۔ جانے دیگر است ۔۔۔ جانے دیگر است
اسی شعر سے حضرت خواجہ بختیار کاکیؒ پر وجد کی کیفیت طاری ہو گئی نماز کا وقت ہوتا تو نماز کے لیے اُٹھتے اور پھر وہی حالت ہو جاتی تھی یہاں تک کہ انہوں نے اسی شعرکا ورد کرتے ہوئے اپنی جان جانِ آفریں کے سپُرد کر دی تھی ۔‘‘
تحریک ختم نبوت کے دوران مولانا عبدالستار خان نیازی کوتحریک چلانے جبکہ مولانا مودودی ؒ کو پمفلٹ لکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ اس سزا کے خلاف ملک اور بیرون ملک سے شدید ردعمل آیا ، حکومت نے 14 مئی 1953 ء کو سزائے موت کو چودہ سال قید با مشقت میں بدل دیا ۔ بعد ازاں ایک حکومتی حکم جاری ہوا جس کے مطابق یہ دونوں شخصیات اس سزا کے خلاف اپیل دائر کر سکتی تھیں لیکن دونوںنے اپیل دائر نہیں کی جسٹس محمد شریف نے از خود ان کیسسز کا جائزہ لیا اور سزا کو تین سال کر دیا ۔ مولانا نیازی ؒ دو سال دو ماہ اور کچھ دن جیل میں رہے بعد ازاں وہ بری ہو گئے تھے۔
گرفتاری کے دوران مولانا نیازیؒ ختم نبوت کے حوالے سے اپنا بیان بھی تیار کرتے رہے جو انہوں نے جسٹس منیر اور جسٹس ایم آر کیانی پر مشتمل انکوائری کمیشن کو پیش کیا تھا ۔ ایک سوپچاس صفحات پر مشتمل اس بیان پر کمیشن کے رُبرو سرکاری وکیل چوہدری فضل الہی ( جو بعد میں صدر پاکستان کے منصب پر فائز ہوئے تھے ) نے کوئی بات کہی تو جسٹس منیرنے پوچھا کیا آپ نے وہ بیان پڑھا ہے ؟
جس پر وکیل سرکار نے جواب دیا ۔ جی کچھ حصہ پڑھا ہے ۔ اس پر جسٹس منیر نے کہا کہ ’’اس بیان کا مطالعہ کریں وہ ایک تاریخی دستاویز اور معلومات کی کان ہے ‘‘ ۔
انتخابی اصلاحات2017 ء کے بل کی منظوری میں ختم نبوت کے حلف کے حوالے سے جو کچھ ہوا اُس کے حوالے سے جرات مندانہ موقف رکھنے والے تمام مسلمان مبارکباد کے مستحق ہیں یہ عقیدہ ختم نبوت کا ہی ثمر ہے جنرل پرویز مشرف کے دور سیاسی طور پر فدویانہ طرز عمل کے حامل سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے لیئے بھی تحسین بھی سامنے آیا ہے ۔
ایک ایسے وقت میں جب عالم کے مناظر بدل رہے ہیں ، روایات خرافات کی نظر ہو رہی ہیں، قدرو منزلت کے نئے نئے پیمانے سامنے آ رہے ہیں ۔اپنی تاریخ کے ان لوگوں کے کردار سے نئی نسل کو آگاہ کرنا ضروری ہے جو کبھی طوفان سے مفاہمت کرکے ساحل پر پہنچنے کی آرزو نہیںکرتے تھے ، جنہیں حق کی خاطر ابتلاؤں اور جفاؤں کے ہچکولوں میں لطف آتا تھا ۔ ایسے لافانی کرداروں میں ایک نام مولانا عبد الستار خان نیازی ؒ کا بھی ہے جن کا کردار انہیں تاریخ میں ابدیت عطاء کر گیا ہے ۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر