وجود

... loading ...

وجود

نواز شریف کادوبارہ انتخاب‘عدلیہ کو نیچا دکھانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں

هفته 07 اکتوبر 2017 نواز شریف کادوبارہ انتخاب‘عدلیہ کو نیچا دکھانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں

پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنان سے کھچا کھچ بھرے ہوئے اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے پارٹی الیکشن میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ایک بار پھر بلا مقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کرلیاگیاہے،نواز شریف کو یہ عہدہ سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کیے جانے کے بعد چھوڑناپڑا تھا۔ تاہم گذشتہ روز پارلیمنٹ میں اکثریت کے بل پر منظور کیے جانے والے انتخابی اصلاحات کے بل کے ذریعے ان کے پارٹی صدر بننے کی راہ میں حائل رکاوٹ دورکردی گئی تھی۔ پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کی بنیاد پر انتخابات کااصلاحاتی بل منظور کراکے دراصل اپنی اکثریت کے بل پر عدلیہ کونیچا دکھانے اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ ان کے نزدیک عدالتی فیصلوں کی کوئی اہمیت نہیںہے،اوروہ عدالتی فیصلوںکو اس طرح اپنے پیروںتلے کچلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
دوبارہ پارٹی کاصدر منتخب کئے جانے کے بعد نواز شریف نے اپنی جماعت کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’آج کے دن ہم وہ قانون آمر مشرف کو لوٹا رہے ہیں جس نے نواز شریف کا راستہ بند کیا۔‘انھوں نے شاعری کا سہارا لیتے ہوئے سیاسی مخالفین کو کہا کہ ’دل کو بغض اور حسد سے رنجور نہ کریں‘۔انھوں نے اپنی جماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں کو بھی اس اصول پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے کارکنوں کو بھر قوت کے ساتھ انہیں واپس لانے پر خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے دعویٰ کیاکہ مسلم لیگ نون آج بھی پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہے۔انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ آپ جانتے ہیں کہ مجھے نااہل کرنے کی کیا وجہ ہے۔‘’آپ نے دیکھا کہ جو ملک کو ایٹمی قوت بناتے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہے۔ اور پاناما پہ نہیں بلکہ اقامہ پہ وزیرِ اعظم کو نکال دیا جاتا ہے۔`
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں خبردار کررہا ہوں کہ حالات کو بدلنے کی کوشش نہ کی تو پاکستان ہمیں معاف نہیں کرے گا، پاکستان کا حق حکمرانی عوام کا حق ہے جس میں خیانت کا سلسلہ بند کیا جائے، تمیز الدین سے پاناما اور بے نظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے تک مقبول وزرائے اعظم کو پھانسی چڑھایا گیا اور اقتدار سے بے دخل کیا گیا، لیکن چاروں آمروں کی آئین شکنی کو ناجائز قرار نہیں دیا گیا بلکہ آمروں کی غیر مشروط وفاداری کے حلف اٹھائے گئے، آئین کی خلاف ورزی کرنے والے صادق بھی رہے امین بھی، آمروں کے 33 سالہ اقتدار میں آرٹیکل (3)184 کے تحت کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، ان کے غیرآئینی کاموں کا کوئی جواز نہ ملا تو نظریہ ضرورت کو ایجاد کیا گیا، کاش کوئی نظریہ ضروریات عوام کے حق حکمرانی کے لیے بھی ایجاد کرلیا جاتا۔
نواز شریف نے کہا کہ وہ کیا اسباب تھے جن کی وجہ سے ملک دولخت ہوگیا اور بحرانوں کا شکار ہوتا رہا، ہم اپنے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک سے پیچھے رہ گئے، سقوط ڈھاکہ جیسے سانحے قوموں کو ہلا کر رکھ دیتے ہیں، زندگی میں انقلابی تبدیلی آجاتی ہے، لیکن اتنے دکھ کی بات ہے کہ ہم سقوط ڈھاکا کے بعد بھی وہی کچھ کرتے رہے جو پہلے کررہے تھے، اتنے بڑے سانحے سے بھی ہم نے کچھ سبق نہیں سیکھا، اپنا جائزہ لے کر اپنی اصلاح کرنے کو اپنا گھر ٹھیک کرنا کہتے ہیں، ہماری قومی زندگی میں ایسے بہت سے موقع آئے کہ اپنا جائزہ لیتے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔
نواز شریف نے اپنی تقریر میں خود کو بالکل صاف شفاف اور دیانتدار ثابت کرنے کی کوشش تو کی اور بار بار بھٹو کوپھانسی دئے جانے اور آمروں کے دیگر فیصلوں کے حوالے دیتے رہے لیکن انھوں نے یہ بتانے کی زحمت گوارا نہیں کی کہ وہ خود کم وبیش30سال تک اس ملک کے سیاہ وسفید کے مالک بنے رہے اپنے اس دور حکومت میں انھوں نے ملک کے غریب عوام کی غربت میں کمی کرنے کے لیے کیا اقدامات کئے،انھوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ان کے بیٹوں نے اتنے کم عرصے میں برطانیا میں اتنی بڑی ایمپائرز کیسے کھڑی کرلیں، انھوں نے اپنی تقریر میں اس بات کابھی کوئی ذکر نہیں کیا کہ آخر کیاوجہ ہے کہ جب وہ پاکستان میں اقتدار میں ہوتے ہیں تب ہی برطانیا میں قائم ان کے بیٹوں کی کمپنیاں منافع میں جاتی ہیں اور بے مثال منافع کماتی ہیں لیکن ان کے اقتدار سے ہٹائے جاتے ہی ان کے بیٹوں کی کمپنیاں مسلسل خسارے کا شکار کیوں ہونے لگتی ہیں۔ یہ ایسے سوال ہیں جو اس ملک کے وہ غریب اور مفلوک الحال عوام جاننا چاہتے ہیں جن کی خدمت کے نام پر وہ بلا تنخواہ کام کرنے کو تیار رہتے ہیں یہ الگ بات ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے وہ سیکڑوں پولیس اہلکاروں اور افسران کو جاتی امرا میں اپنی نجی املاک کی حفاظت پر لگادیتے ہیں اور ان پولیس والوںکوتنخواہیں اوورٹائم اور دیگر مراعات سرکاری خزانے سے ادا کی جاتی ہیں جس کی مجموعی رقم وزیر اعظم کی حیثیت سے ان کوملنے والی تنخواہ سے کئی سو گنا زیادہ ہوتی ہے۔نواز شریف نے اپنی تقریر میں یہ بھی نہیں بتایا کہ دنیا کہ کس مہذب ملک میں اس طرح اپوزیشن کوروند کر ذاتی مفادات کی خاطر بل پاس کرایاجاتاہے۔
مہذب دنیا میں کہیں یہ نہیں ہوتا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ہونے کی بنیاد پر آپ روایات اور اخلاقیات کو ہی روند ڈالیں۔ پارلیمنٹ میں عوام کے نمائندے بیٹھتے ہیں اور وہ قانون بنانے کی طاقت رکھتے ہیں مگر اس کے باوجود مہذب دنیا کا دستور ہے کہ قانون سازی کا اختیار حدودقیود سے محاورانہیں ہوتا۔ وفاق کے تحت جن ملکوں میں نظام حکومت چلتا ہے وہاں سپریم کورٹ کو جیوڈیشل ریویو یعنی عدالتی نظرثاتی کا اختیار دیا جاتا ہے۔ یہ اختیار دینے کی وجہ بڑی واضح ہے۔ پارلیمنٹ کے اختیارات اپنی جگہ لیکن وہ وفاق کی اکائیوں اورعوام کے حقوق سلب کرنے کی کوشش کرے گی تو عدالت حرکت میں آئے گی۔ عدالتی نظرثانی کے تحت عدالت عظمیٰ مجلس قانون ساز کے منظور کردہ کسی بھی قانون جو بنیادی انسانی حقوق یا آئین کی روح کے منافی ہو کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ یہ اختیار پاکستان کی عدالت عظمیٰ کو بھی ہے ۔بعینہ جیسا کہ امریکی سپریم کورٹ جیوڈیشل ریویو کا اپنا حق استعمال کرتی ہے۔ آئین پاکستان عدالت عظمیٰ کو یہ اختیار دیتا ہے’ اٹھارویں آئینی ترمیم میں آئین کی اوورہالنگ کرتے وقت بھی پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے اس حق کو تسلیم کیا ہے۔ جن ممالک میں وفاقی نظام حکومت نہیں ہے جیسا کہ برطانیا ہے جسے ایک اکائی سمجھا جاتا ہے وہاں بھی پارلیمنٹ حدود قیود سے ماورا ہوکر قاون سازی نہیں کرسکتی۔ برطانیا کی پارلیمنٹ جسے مدر آف آل پارلیمنٹس کہا جاتا ہے اختیارات کے لحاظ سے دنیا کی طاقتور ترین پارلیمنٹ سمجھی جاتی ہے۔ یہ کہا جاتا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ اگر ایک عورت کو مرد اور ایک مرد کو عورت قرار دے ڈالے تو اس کے راستے میں ایسا کرنے کی کوئی قانونی رکاوٹ نہیں ہے مگر وہ ایسا نہیں کرسکتی کیونکہ ایسا کرنے سے پہلے اراکین پارلیمنٹ کو پاگل قرار دے دینا چاہیے۔ اختیارات کے اوپر روایات اور اخلاقیات کی قدغن نہ ہو تو طاقت جنون اور پاگل پن کا روپ کبھی بھی دھار سکتی ہے۔ وہ جنون اور پاگل پن جو آج کل ہمیں پاکستان کی پارلیمانی کارروائی میں کار فرما دکھائی دے رہا ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ سپریم ہے مگر کیا وہ امریکی کی کانگریس اور برطانیا کی پارلیمنٹ سے زیادہ سپریم ہونے کا دعویٰ کرسکتی ہے۔
عدالت عظمیٰ ایک شخص کی کرپشن کے الزامات اور اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہل کرنے کا حکم صادر کرتی ہے اور آپ اس کو ایک سیاسی جماعت کا دوبارہ صدر بنانے کے لیے قانون سازی کا سہارا لیتے ہیں کیونکہ آپ کے پاس پارلیمنٹ میں اکثریت ہے۔ پارلیمنٹ میں اکثریت کی بنیاد پر آپ عدالت عظمیٰ کا احکامات اور اس ساری کارروائی کو بلڈوز کرنا چاہتے ہیں جو عدالتی فیصلے کے تحت نواز شریف اوران کی فیملی کے خلاف ہو رہی ہے۔ ایک نااہل شخص جو پارلیمنٹ کا ممبر بننے کا اہل نہیں رہا اس کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ بننے کا حق کیسے دیا جاسکتا ہے؟؟ یہ طرز عمل سراسر عدالت عظمیٰ کا مذاق اڑانے اور اس سے ٹکرانے کے مترادف ہے۔ اس سے زیادہ بہتر اور مناسب عمل یہ تھا کہ صدر پاکستان کی جانب سے ایک ریفرنس بھیج کر عدالت سے استفسار کیا جاتا کہ آئین کے آرٹیکل62 ون ایف کے تحت ہونے والی نااہلی کی مدت کیا ہے؟ جبکہ عدالت نظرثانی پٹیشن کے دوران خود یہ ریمارکس دے چکی ہے کہ ”کہاں لکھا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی تاحیات ہے” تو عدالتی تشریح یقینی طور پر ایسی ہوگی کہ معاملات سلجھ جائے۔ نواز شریف قبل ازیں دس سال مسلم لیگ ن کے صدر نہیں رہے تو کیا کوئی قیامت آگئی تھی؟ معاملات ان کی جلاوطنی کے باوجود احسن طریقے سے چلتے رہے اور وہ صدر نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے امور پر حاوی رہے۔ اہم بات یہ ہے کہ کیا انہوںنے مسلم لیگ ن کے صدر رہنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے؟ دنیا میں ان سے کہیں زیادہ پاپولر رہنما آئے اور ایک وقت گزارنے کے بعد وہ کسی اور کے لیے جگہ چھوڑ کر رخصت ہوگئے۔ تاحیات صدارت اور چیئرمین شپ کی موذی بلا نے پاکستانی سیاست کو گندے جوہڑ میں تبدیل کر دیا ہے۔ مائوزے تنگ جیسے عظیم رہنمائوں نے ایک وقت میں عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لی مگر یہاں قرار دیا جاتاہے کہ نواز شریف کے بغیر کام نہیں چل سکتا ہے۔ نیلسن منڈیلا نے 29 برس جیل کاٹی ‘ وہ چاہتے تو ساری عمر جنوبی افریقہ کے صدر رہ سکتے تھے مگر انہوں نے ایک صدارتی مدت پوری کرنے کے بعد منصب دوسروں کے لیے چھوڑ دیا۔ کیا نواز شریف کو نیلسن منڈیلا سے زیادہ مقبولیت کا دعویٰ ہے؟ وہ پاکستان کے تین مرتبہ وزیراعظم رہ چکے ہیں ‘ پنجاب جیسے بڑے صوبے پر گزشتہ دس سال سے ان کی جماعت حکمران ہے اور انہیں اب کیا چاہیے؟ شیر شاہ سوری کے تجربے نے ہمیں بتایا ہے کہ پانچ سال کا اقتدار بھی بہت ہوتا ہے’ شرط مگر یہ ہے کہ کام کی رفتار اور عزم شیر شاہ سوری والا ہونا چاہییےانتخابی اصلاحات کا بل ایک ایسا متنازعہ قانون ہے جسے ہر صورت عدالت میں چیلنج ہونا چاہیے چونکہ اس قانون میں ایسی دفعات موجود ہیں جنہوں نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ نواز شریف کو دوبارہ پارٹی کا صدر بنانے کے لیے منظور کرائے جانے انتخابی اصلاحات کے اس بل کی شق نمبر203 جرائم پیشہ افراد کے لیے پارٹی صدارت کا راستہ کھول رہی ہے۔ کیا عدالت عظمیٰ آئین پاکستان کی محافظ ہونے کے ناطے اس قانونی فراڈ کا نوٹس نہیں لے گی؟ عدلیہ کی جانب سے اس کانوٹس لیے جانے کا یہی وہ خوف ہے جس کی وجہ سے نواز شریف اور ان کے قریبی سازندے کمال ہوشیاری سے عدلیہ کو دبائو میں لانے کی کوششکررہے ہیں اور عدالت کو بدنام کرنے اور اس کے فیصلوں کوجانبدارانہ قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں عدالت عظمیٰ کو اس کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ایسی کوششیں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عدلیہ کی آزادی برقرار رکھے گی۔امید کی جاتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما اپنے اعلانات کے مطابق اس بل کو فوری طورپر عدالت عظمیٰ میں چیلنج کریں گے تاکہ اکثریت کے بل پر عوامی خواہشات کو کچلنے کا یہ طریقہ کار ختم ہوسکے۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر