وجود

... loading ...

وجود

لکڑی سے بنی کار،فولاد سے 5گنا زیادہ مضبوط

پیر 28 اگست 2017 لکڑی سے بنی کار،فولاد سے 5گنا زیادہ مضبوط

جاپانی انجینئروں نے لکڑی سے حاصل ہونے والے اجزا ء سے کار بنانے کا اعلان کیا ہے جو موجودہ گاڑیوں کے وزن کے پانچویں حصے کے برابر اور فولاد سے بھی پانچ گنا مضبوط ہوگی۔ماہرین کے مطابق درختوں سے حاصل شدہ سیلولوز نینوفائبر سے اگلے چند عشروں میں گاڑیاں بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ کیوٹو یونیورسٹی کے ماہرین اور کاروں کے پرزے بنانے والی بڑی کمپنیاں نینوفائبرز میں پلاسٹک شامل کرنے پر ایک عرصے سے کام کر رہی ہیں ۔ اس کے لیے لکڑی کے گودے کے ریشوں کو مزید مختصر کرتے ہوئے کئی سو مائیکرون تک باریک کرکے استعمال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک مائیکرون ایک ملی میٹر کا بھی ایک ہزارواں حصہ ہوتا ہے۔ لکڑی کے اتنے باریک ریشوں کو سیلولیوز نینوفائبرز کہا جاتا ہے جو اب بھی سیاہی سے لے کر ٹرانسپیرنٹ ڈسپلے تک کی تیاری میں استعمال کیے جا رہے ہیں ۔کاروں کے لیے لکڑی استعمال کرنے کا طریقہ ’کیوٹو پروسیس‘ کہلاتا ہے جس میں لکڑی کے برادے کو کیمیائی عمل سے گزار کر اس میں پلاسٹک ملایا جاتا ہے اور اسے مزید باریک کر کے نینوفائبرز تیار کیے جاتے ہیں ۔ کیوٹو پروسیس سے پرزوں کی تیاری کی لاگت گھٹ کر پانچویں حصے کے برابر ہو گئی ہے ورنہ یہ بہت مہنگا نسخہ تھا۔کیوٹو یونیورسٹی کے پروفیسر ہیرو آکی یانو اس ٹیکنالوجی کے ماہر ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ 2030 تک سیلولیوز نینوفائبر کی ایک کلو مقدار کی قیمت آدھی ہو جائے گی جو اس وقت 1000 روپے فی کلو ہے۔ قیمت میں کمی سے گاڑیوں کی باڈی سیلولیوز نینوفائبرز سے بنانا بہت حد تک ممکن ہو جائے گا۔اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ کاریں ہلکی پھلکی ہوجائیں گی اور انہیں بیٹری سے چلانا ممکن ہو جائے گا۔ اس طرح کم خرچ، مضبوط اور ماحول دوست کاروں کی تیاری میں انقلاب آ جائے گا۔تاہم کئی کمپنیاں گاڑیوں کا وزن کم کرنے کے لیے نت نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہیں جن میں بی ایم ڈبلیو بھی شامل ہے۔ اس کمپنی نے اپنی الیکٹرک کاروں میں فائبر ری انفورسڈ پولیمر (سی ایف آر پی) استعمال کیا ہے جبکہ اس وقت ہائی ٹینسائل اسٹیل اور المونیم کی بھرتیں (ایلوئیز) ہلکی سواریوں کی تیاری میں عام استعمال ہو رہے ہیں ۔ٹویوٹا اور مزدا کمپنیوں کے نمائندوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ سیلولیوز نینو فائبرز سے ہلکی پھلکی اور مضبوط گاڑیوں کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔ توقع ہے کہ اس سے کم وزن، کم قیمت، باکفایت اور مضبوط برقی کاروں کا نیا انقلاب آئے گا۔


متعلقہ خبریں


مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر