... loading ...
یوں تو سندھ میں کئی افراد آج بھی ایک طاقت رکھتے ہیں لیکن چند افراد ایسے ہیں جن کی طاقت کا اندازہ حکومت کو بھی نہیں ہوتا۔ ان میں ملک اسد سکندر بھی ایک ہیں۔ضلع جامشورو کے علاقہ تھانہ بولا خان سے تعلق رکھنے والے ملک اسد سکندر حقیقت میں ایسے ہی طاقتور ہیں جیسے قبائلی سردار ہوتے ہیں بلوچستان کے سابق و زیراعلیٰ صالح محمد بھوٹا نی ان کے ماموں اور سسر ہیں ،یوں سندھ بلوچستان میں ملک اسد سکندر کا اچھا خاصا اثر ورسووخ ہے ۔ پچھلے دس سالوں میں وہ اتنے طاقتور بن چکے ہیں کہ جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا۔ وہ پیشے کے لحاظ سے بھی امیر ترین اور کھرب پتی ہیں۔ وہ آصف زرداری کے اس لیے بھی قریب ہیں کیونکہ آصف زرداری کے قریبی ساتھی ستار کیریو ان کے بہنوئی ہیں۔
ملک اسد سکندر سے آصف علی زرداری کیوں ناراض ہوئے ہیں؟ یہ ایک دلچسپ قصہ ہے ہواں یوں کہ معروف بلڈر ملک ریاض نے جامشورو‘ نوری آباد کے قریب کچھ زمین لینے میں دلچسپی ظاہر کی ملک اسد سکندر نے ان کو ہزاروں ایکڑ زمین فروخت کی جس میں کچھ زمین ملک اسد سکندر کی تھی اور کچھ ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق ملک ریاض سے اربوں روپے لینے کے بعد ملک اسد سکندر یہ کہہ کر مکرگئے کہ زمین ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کی تھی کچھ رشتہ دار اپنی زمین واپس مانگ رہے ہیں اور کچھ زمین وہ دینا ہی نہیں چاہتے اس پر ملک ریاض حیران ہوئے کہ یہ کیا بات ہوئی؟ جب زمین نہیں دینی تھی تو پھر پیسے کیوں لیے گئے؟ اور جب پیسے لیے گئے ہیں تو پھر زمین نہ دینے یا پھر زمین واپس لینے کا مطلب کیا ہے؟ جس کا ملک اسد سکندر کوئی جواب نہ دے سکے اس پر ملک ریاض نے جاکر آصف علی زرداری سے شکایت کی۔ آصف علی زرداری نے ملک اسد سکندر سے فون پر بات کی لیکن ان کا رویہ سخت اور جارحانہ تھا جس پر ملک اسد سکندر اور آصف زرداری میں تلخ کلای ہوگئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کھلی چھوٹ دینے اور مقابلہ کرنے کی دھمکیاں دیں بس پھر کیا تھا ایک بھونچال آگیا آصف زرداری نے پولیس کو ملک ریاض کے گارڈز کے ساتھ بھیج دیا کہ وہ علاقے خالی کرائے جائیں جو ملک اسد اور ان کے حامیوں نے فروخت کیے ہیں ،جب پولیس اور نجی گارڈز وہاں پہنچے تو ملک اسد کے حامیوں نے مزاحمت کی نتیجہ میں خون خرابہ ہوتے ہوئے رہ گیا۔ اس پر آصف زرداری مزید طیش میں آگئے اور ان کی طبیعت بھی خراب ہوگئی ۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ ملک اسد کو سبق سکھایا جائے ۔وزیراعلیٰ نے سب سے پہلے ڈی سی اور ایس ایس پی کو تبدیل کیا پھر ڈی ایس پی‘ ایس ایچ اوز‘ مختیارکار اسسٹنٹ کمشنرز تبدیل کیے گئے اور آگے چل کر ملک اسد سکندر اور ان کے حامیوں کی جانب سے تعمیر کی گئی سوسائٹیز کو بلڈوز کیاگیا اور اب محکمہ بلدیات کی جانب سے ملک اسد سکندر کے خلاف بلدیاتی اداروں میں بے قاعدگیوں کی تحقیقات کی گئی ہے ۔ملک اسد سکندر منظر سے غائب ہوکر اپنا موبائل فون بھی بند کرکے نامعلوم مقام پر منتقل ہوگئے ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق ملک اسد سکندر حکومت سے محاذآرائی کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ انہوں نے مختلف قبائل سے اپنے حامیوں کو بلالیا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے حکومت سندھ اور ملک ریاض کے خلاف مزاحمت کی جائے گی اور ان کے سامنے نہیں جھکا جائے گا۔ ملک اسد سکندر کے ساتھ رکن سندھ اسمبلی فقیرداد کھوسو کھڑے ہوگئے ہیں اور انہوں نے میڈیا میں آکر کہا کہ ایم ڈی اے ڈاکٹر سکندر شورو اور صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہے ہیں۔ ملک اسد سکندر کی وزیراعلیٰ سندھ بھی مدد نہیں کررہے ہیں جس سے واضح ہوگیا ہے کہ اب وہ مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔ ضلع جامشورو میں ریتی بجری اٹھانے پر پابندی لگادی گئی ہے اور جہاں سے اجازت کے تحت ریتی بجری اٹھائی جارہی تھی ،وہاں بھی اجازت نامے منسوخ کرکے ریتی بجری اٹھانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ٹریکٹر‘ ٹرک‘ ڈمپر سب واپس بھیج دیے گئے ہیں۔ اس صورتحال میں سب خاموش ہیں حتیٰ کہ اپوزیشن جماعتیں بھی کچھ نہیں کہہ رہی ہیں۔ لیکن ایک آواز ضرور گونجی ہے وہ آواز ڈاکٹرذوالفقار مرزا کی ہے جنہوں نے کھل کر اعلان کیا ہے کہ ملک اسد سکندر کے خلاف آصف علی زرداری نے اعلان جنگ کیا ہے اس جنگ میں وہ ملک اسدسکندر کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ بھی ملک اسد سکندر سے مل کر آصف علی زرداری سے جنگ کریں گے۔ اس صورتحال نے پی پی کی قیادت کو پریشان کردیا ہے کیونکہ پی پی قیادت اور حکومت سندھ کو پتہ ہے کہ ملک اسد کے ساتھ لڑائی لڑی گئی تو خون خرابہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو سیاسی طور پر نقصان ہوگا اور ان کی اپنے صوبائی حلقہ سے کامیابی مشکل ہوجائیگی اور پھر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی ملک اسدسکندرکوحمایت ملنے پر اس تنازع میں شدت پیدا ہوگی۔ عام انتخابات میں اب چند ماہ باقی ہیں اس لیے مخالفین اس ایشو کو الیکشن میںکیش کرانے کی کوشش کریں گے تاہم آصف علی زرداری لڑائی کی موڈ میں ہیں اور وہ ملک اسد سکندر کو گرفتار کرانے اور ان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرانے کے لیے حکومت سندھ کو بار بار ہدایت دے رہے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس لڑائی کا کیا نتیجہ نکلے گا۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...