... loading ...
پاکستان کی برّی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے پاڑہ چنار میں سیکورٹی سے متعلق معاملات فوری طور پر حل کرنے کا حکم دئے جانے کے بعد فوج کے تازہ دم دستوں نے پاڑہ چنار کے اہم اور حساس علاقوں کی سیکورٹی کاانتظام سنبھال لیاہے جس کے بعد اس علاقے میں زندگی کی سرگرمیاں معمول پر آگئی ہیں ،واضح رہے کہ23 جون کوپاڑہ چنار میں ہونے والے دھماکوں میں 70 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے ،جس کے بعد علاقے کے مکینوں نے احتجاجی دھرنا شروع کردیاتھا اور دھرنے کے شرکا نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کیے بغیر احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا تھا۔دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ہلاک شدگان کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کی پیشکش کو بھی مسترد کر دیا تھا۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاڑہ چنار پہنچ کر اس معاملے پراعلیٰ حکام سے بریفنگ لینے کے بعد قبائلی عمائدین سے بھی ملاقات کی تھی۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاڑہ چنار کے متاثرین نے آرمی چیف سے ملاقات میں کچھ سیاسی اور کچھ سکیورٹی سے متعلق مطالبات پیش کیے تھے جس پر آرمی چیف نے سیکورٹی سے متعلق خدشات کا فوری سدباب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاڑہ چنار میں سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کا بھی حکم جاری کیاتھا۔واضح رہے کہ پاڑہ چنار شہر میں گزشتہ چار سال کے دوران 11 دھماکے ہوچکے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔’ہر دھماکے کے بعدانتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کے اعلان کئے جاتے ہیں اور تسلی دی جاتی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہیں آئیں گے لیکن حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔تاہم پاک فوج کے سربراہ کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے علاقے کے لوگوں کو کرائی جانے والی یقین دہانی اور پاک فوج کے تازہ دم دستوں کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات سنبھالنے کے بعد علاقے کے لوگوںکو یک گونہ اطمینان نصیب ہوا ہے اور اس کے بعد علاقے میں صورت حال معمول پر آنا شروع ہوگئی ہے۔ ایجنسی بھر میں روزمرہ معمولات زندگی تیزی سے بحال ہوتے جارہے ہیں تاہم شہر میں بدستور سوگ کی کیفیت برقرار ہے۔گذشتہ روز گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے ہمراہ پشاور کے صحافیوں پر مشتمل ایک ٹیم کے ساتھ پاڑہ چنار پہنچے تو شہر میں ہر طرف سکیورٹی اہلکار نظر آئے۔پاڑہ چنار کے تمام بازاروں میں فوج کی بھاری سکیورٹی نظر آتی ہے جو شہر میں آنے جانے والی ہر گاڑی کی تلاشی لیتے ہیں۔شہر کے بعض علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے ناکے بھی لگائے گئے ہیں جہاں اہلکار کافی مستعد دکھائی دیے۔ پاڑہ چنار میں واقع سنی اور شیعہ قبائل کی مساجد اور امام بارگاہوں پر بھاری تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔
شہر کے ایک تاجر صادق علی نے کہا کہ ان حملوں کے بعد بدستور شہر میں ایک سوگ کی کیفیت ہے کیونکہ کافی لوگوں کی جانیں گئیں۔انھوں نے کہا کہ پاڑہ چنار شہر میں ایک خوف کی فضا بھی ہے کیونکہ اطراف کے علاقوں سے لوگ بازاروں کا رخ نہیں کر رہے جس سے تجارتی سرگرمیوں پر بھی کافی اثر پڑا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان دھماکوں کے بعد ایک مثبت بات یہ سامنے آئی ہے کہ شیعہ سنی قبائل ایک پیج پر آگئے ہیں اور انھوں نے اب اپنا مشترکہ دشمن پہچان لیا ہے۔شہر میں جس جگہ دھماکے ہوئے وہاں اب بھی اردگرد واقع دوکانوں کا ٹوٹا پھوٹا سامان بکھرا پڑا نظر آتا ہے۔ تاہم وہاں کوئی گھڑا دکھائی نہیں دیا جس سے غالباً امکان یہی ظاہر کیا جارہا کہ دونوں دھماکے خودکش تھے۔تاہم اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے حتمی طورپرتاحال کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ مقامی لوگوں بتاتے ہیں کہ ایک مبینہ خودکش حملہ آور لیوی فورس کی وردی میں ملبوس تھا اور اس کی ایک سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔دھماکوں میں زخمی ہونے والے ایک درجن کے قریب افراد ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاڑہ چنار میں بدستور زیر علاج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان حملوں میں بیشتر وہ افراد مارے گئے ہیں جن کا تعلق مزدور طبقے سے تھا۔
گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا پشاور سے جب پاڑہ چنار پہنچے تو وہاں پولیٹکل انتظامیہ کی طرف سے انہیں ایک اعلیٰ سطح کی بریفنگ بھی دی گئی۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں بعض مقامی افراد بھی ملوث ہیں جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حراست میں لیے جانے والے افراد کا تعلق کس قبیلے یا تنظیم سے ہے۔گورنر نے اس موقع پر ایک قبائلی جرگے سے خطاب میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں بیشتر کالعدم تنظیموں کو ختم کردیا گیا ہے تاہم ان کے سہولت کار ابھی تک موجود ہیں جن کے خاتمے کے لیے فوج کی طرف سے بھر پور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انھوں نے اعتراف کیا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے بعض غیر ملکی قوتیں ملوث ہیں جن کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد دہشت گرد تنظیموں کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے جو کامیابی سے مکمل ہونے کے قریب ہے اور جس سے بہت جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔
جرگے سے شیعہ سنی قبائل کے نمائندوں نے الگ الگ خطاب میں کہا کہ کرم ایجنسی میں ایک سازش کے تحت امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا جارہا ہے تاکہ اس معاملے کو فرقہ واریت کا رنگ دے کر قبائل کو آپس میں لڑایا جائے۔
لوئر کرم ایجنسی کے ایک قبائلی سردار حاجی سلیم نے کہا کہ کرم ایجنسی کے شیعہ سنی ایک ہی کشتی کے سوار ہیں اور اگر کوئی اس کشتی میں سوراخ کرتا ہے تو تباہ سب ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ قبائل کو اپنے درمیان دشمن کو پہچان کر اپنی صفوں سے نکالنا ہوگا ورنہ سارا خطہ اس کے اثر سے نہیں بچ سکتا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاڑہ چنار کے ایک قبائلی ملک حاجی فقیر حسین نے کہا کہ دہشت گردوں نے رواں سال ہونے والے حملوں کے نتیجے میں علاقے میں جوان مشتعل ضرور ہوئے لیکن انھوں نے ریاست کے خلاف کوئی نعرہ نہیں لگایا۔انھوں نے اعتراف کیاکہ عوام کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے لہٰذا انھیں اس پدری شفقت سے محروم نہ کیا جائے۔گورنر نے اس موقع پر دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم بھی تقسیم کی۔حکومت کی طرف سے مرنے والے افراد کو 10-10 لاکھ جبکہ زخمیوں کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دیے گئے۔ بعدازاں گورنر نے ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انھوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...