... loading ...
دادا، دادی، نانا، نانی سے کہانیاں سننے کا زمانہ پرانا ہوگیا، نیویارک میں ماضی کی یادوں کو زندہ رکھنے کے لیے پرانے ٹیلی فون بوتھ جائیں اور فون پر کہانیاں سنیں۔سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی ترقی سے قبل رابطوں کا واحد ذریعہ ٹیلی فون بوتھ ہوا کرتے تھے جہاں لوگ سکے یا کارڈ ڈال کر مطلوبہ نمبر پر بات کرسکتے تھے۔اب فنکاروں نے نیویارک میں ایسے 3 پرانے ٹیلی فون بوتھ نصب کیے ہیں جن میں ٹیلی فون کرنے کی سہولت تو نہیں لیکن نیویارک آکر آباد ہونے والے افراد کی کہانیاں سنی جاسکتی ہیں۔