... loading ...
انسانی سر کی پیوندکاری کے لیے تیاری کرنے والے سرجن نے اپنا مریض تبدیل کرلیا۔ اطالوی سرجن اب ایک چینی مریض کا سر، دوسرے شخص کو لگائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جسمانی معذوری کے شکار روسی شخص نے بتایا ہے کہ اب ان کے سر کی پیوندکاری نہیں کی جارہی،بلکہ اب ان کی جگہ سرجن ایک چینی مریض کے ساتھ کام کررہے ہیں جس کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی جارہی۔روس کے شہری ویلری کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنی معذوری کا آپریشن روس میں ہی کرانے کی کوشش کرے گا۔