وجود

... loading ...

وجود

کراچی میں بارش

هفته 01 جولائی 2017 کراچی میں بارش

کراچی میں بارش ہو گئی مبارک ہو۔
بارشوں سے عام طور پر سڑکیں دْھل جاتی ہیں لیکن کراچی میں سڑکیں ڈوب اور شہری رْل جاتے ہیں۔ سڑکوں پر صرف پانی جمع ہو تو ذرا احتیاط سے گاڑی چلاتے ہوئے گزرا جا سکتا ہے لیکن بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں پر صرف پانی ہی نہیں اس میں تیرتا ٹنوں کچرا بھی مسائل کے پہاڑ کھڑے کرتا ہے۔ ویسے تو کراچی کی کئی سڑکوں کے ساتھ برساتی نالے بنے ہوئے ہیں لیکن عوام نے ان نالوں کو کچرا ڈال ڈال کر بند کردیا ہے اور نا اہل انتظامیہ نے ان نالوں سے کچرا نکالنے اور عوام کو نالوں میں کچرا ڈالنے سے روکنے کا کوئی انتظام نہیں کیا۔ کل بھی بارش ہوئی تھی صبح دفتر جانے کے لئے نکلے تو پہلا استقبال اس گڑھے نے کیا جو گلی کے کونے پر پانی کی نئی پائپ لائن ڈالنے کے لئے کھودا گیا تھا بعد میں مٹی تو ڈال دی گئی لیکن بارش کے پانی نے انتظامیہ کے پول کی طرح اس گڑھے کی بھرائی کا پول بھی کھول دیا۔ گاڑی کا اگلا ٹائر گڑھے میں چلا گیا، اہل محلہ کی مدد سے گاڑی نکالی اور آگے بڑھے راستے میں جگہ جگہ پانی کیچر اور کچرے نے استقبال کیا۔
پانی کا پانی تو دو چار دن میں سورج بادشاہ کی گرمی سے بھاپ بن کر اڑ جائے گا پیچھے کچرے کا ڈھیر چھوڑ جائے گا جو سوکھنے کے بعد سڑکوں پر اڑتا پھرے گا۔۔ احتیاط سے گاڑی چلاتے ہوئے روز کے راستے پر اپنے علم کے مطابق گڑھوں سے بچتے ہوئے کئی جگہ پانی کے نیچے تازہ بنے گڑھوں کا شکار ہوتے مین روڈ تک پہنچ ہی گئے۔ اللہ اللہ کرتے ناگن چورنگی کراس کی تو آگے کئی جگہوں پر کھڑے پانی میں کشتی چلانے کا مزہ اٹھاتے رات کو سڑک پر بند ہونے والی گاڑیوں کے دائیں بائیں سے نکلتے موٹر سائیکل سواروں کو پانی سے بچانے کی کبھی کامیاب کبھی ناکام کوشش کرتے ناظم آباد سات نمبرپہنچے تو گرین بس روٹ کے لئے کھودے گئے گڑھے پانی سے لبریز اور آگے فلائی اوور سے پہلے ایک ٹرک گڑھے میں پھنس کر الٹا ہوا نظر آیا، آگے سڑک بند۔ سارا ٹریفک اِدھراْدھرکی گلیوں میں راستا تلاش کرتا پھرنے لگا، ہم بھی پھنستے پھنساتے ٹریفک پولیس کی لائسنس برانچ کے پیچھے والی سڑک پر پہنچے جہاں سڑک درمیان سے ایسے دھنسی کہ خندق بن گئی اورایک بڑی بس کے اگلے دو پہیے اس میں ایسے پھنسے کہ بس کا اگلا حصہ زمین سے آلگا۔ یہاں بھی ٹریفک جام۔ آدھا گھنٹے بعد بمشکل یہاں سے نکل کر پیٹرول پمپ چوک پہنچے جہاں سے سائٹ جانے والی سڑک پر حبیب بینک چورنگی تک پانی تو کم تھا لیکن ٹریفک زیادہ ہونے کی وجہ سے رفتار نہ پکڑ سکا۔ ہمارا دفتر حبیب بینک چوک سے نزدیک ہی ہے اس لئے مزید کچھ پانی بھرے گڑھوں سے جونجھتے دفتر پہنچ ہی گئے۔۔
یہ تو تھا بارش کے بعد کراچی کی سڑکوں کا مختصر احوال۔ اب ذکر کچھ بجلی کے عذاب کا جو بارش کا پہلا چھینٹا شروع ہوتے ہی شروع ہو جاتا ہے اوربارش رْکنے کے کئی روز بعد تک جاری رہتا ہے۔آپ درست سمجھے یہاں ہم چے الیکٹرک معاف کیجئے گا !کے الیکٹرک کا رونا رونے لگے ہیں۔ بارش شروع ہوتے ہی کراچی کے بیشترعلاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔
کے الیکٹرک نے چار سو سے زائد فیڈرز کے ٹرپ کرجانے کا اعتراف کرلیا۔یہ بھی کہا کام جاری ہے جلد بجلی بحال ہو جائے گی لیکن بجلی بحال ہونا تھی نہ ہوئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے شکایتی مراکز میں متعدد بار شکایات درج کرائی ہیں تاہم کسی بھی قسم کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ہمارے علاقے کی بجلی گھنٹوں بعد بحال ہوئی تو وولٹیج اس قدر کم تھے کہ پنکھوں نے بھی چلنے سے ناکردیا۔ خیر بادل چھائے ہوئے ہیں۔ شنید یہ ہے کہ برسیں گے بھی۔ اب تو خدا سے یہی دعا ہے کہ بادل آئیں ضرور پر برسنے کا خیال چھوڑ دیں برسنا ضروری ہو تو جائیں اتنا بڑا سمندر ہے اس پر برس جائیں کراچی کے حال پر رحم کریں !یہ شہر اللہ کی برستی رحمت کی قدر کرنے کے قابل ہی نہیں ہے۔۔
٭٭……٭٭


متعلقہ خبریں


عوامی مسائل اور شہری و صوبائی اداروں کا کردار وجود - جمعه 28 جولائی 2017

ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہرِ کراچی کے عوام گزشتہ 8سال سے بلدیاتی سہولتوں سے محروم چلے آرہے ہیں۔ سرکاری سطح پر ملک بھر کی چاروں صوبائی حکومتیں8 سال تک بلدیاتی اداروں کو منتخب نمائندوں سے دور رکھنے کی کوشش میں کامیاب رہیں۔ حالانکہ بلدیاتی انتخابات بنیادی جمہوریت کی روح گردانے جا...

عوامی مسائل اور شہری و صوبائی اداروں کا کردار

وسیم اختر کا اختیارات سے تجاوز، ڈائریکٹر کے ایم سی معطل الیاس احمد - جمعه 21 جولائی 2017

کراچی میں بارشیں کیا ہوئیں شہر جل تھل ہوگیا۔ ہر جگہ پانی ہی پانی نظر آنے لگا۔ کے ایم سی افسران منظر نامہ سے غائب رہے۔ سب سے اہم بات یہ تھی کہ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم نے بیرون ملک جانے کی میئر وسیم اختر سے چھٹی لی اور چلتے بنے۔ یہ بات عالم آشکار ہے کہ ایم کیو ایم...

وسیم اختر کا اختیارات سے تجاوز، ڈائریکٹر کے ایم سی معطل

انتظامیہ کی غفلت نے باران رحمت کو زحمت بنا دیا!!! شہلا حیات نقوی - هفته 01 جولائی 2017

کراچی میں بارش نے شہر قائد کوجل تھل کردیا ۔بارش کی ابتدا میں لوگوں نے بارش کو خوب انجوائے کیا مگردو دن کی باران رحمت کوانتظامیہ کی غفلت نے زحمت بنا دیا۔شہر قائد میں دو دن کی موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقے تالاب اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔کراچی میں موسم بدستو...

انتظامیہ کی غفلت نے باران رحمت کو زحمت بنا دیا!!!

کراچی کی زمین کے 15 دعوے دار، کوئی ادارہ شہریوں کوسہولیات فراہم کرنے کو تیار نہیں!! شہلا حیات نقوی - بدھ 24 مئی 2017

بہت کم لوگوں کومعلوم ہوگا کہ سندھ حکومت سے اختیارات کی بھیک مانگنے والے دنیا کے ساتویں سب سے بڑے شہر کراچی کے میئر کے زیر انتظام بلدیہ کراچی ،ڈی ایم سیز اور یونین کونسلوں کو اس شہر کی ایک تہائی زمین پر بھی دسترس حاصل نہیں ۔ اس شہر کی باقی دوتہائی سے زیادہ زمینیں مختلف سرکاری ادار...

کراچی کی زمین کے 15 دعوے دار، کوئی ادارہ شہریوں کوسہولیات فراہم کرنے کو تیار نہیں!!

کراچی میں مردم شماری کے لیے نفری کم پڑگئی وجود - پیر 27 فروری 2017

کراچی پولیس نے مردم شماری میں نفری فراہم کرنے کیلئے اہم شخصیات کو دی جانے والی سیکورٹی ایک ماہ کیلئے واپس کرنے کی درخواست کردی۔اس ضمن میں پولیس کی جانب سے شہر کی اہم شخصیات کو خطوط ارسال کردیے گئے جس میں پولیس نے اہم شخصیات کو ایک ماہ کے لیے اپنی سیکورٹی پر پرائیویٹ گارڈ رکھنے کا...

کراچی میں مردم شماری کے لیے نفری کم پڑگئی

واٹربورڈکے سالانہ36کروڑ روپے ہائیڈرینٹس اور ٹینکر مافیا پینے لگی وجود - پیر 13 فروری 2017

کراچی میں پانی سے محروم علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لئے قائم واٹر بورڈ کے 26ہائیڈرنٹس کو پیپلزپارٹی کی اعلیٰ شخصیات کے کارندوں پر مشتمل بااثر مافیا کو نوازنے کے لئے بند کیا گیاتھا۔ سرکاری خزانے کو 30کروڑ روپے کا چونا لگانے والی مافیا سرکاری طور پر بند ظاہر کیے گئے تمام ہائیڈرینٹس...

واٹربورڈکے سالانہ36کروڑ روپے ہائیڈرینٹس اور ٹینکر مافیا پینے لگی

خرید وفروخت کیلئے ضابطہ جاری،موبائل لاک کھولنے والے 2ملزمان گرفتار وجود - جمعرات 02 فروری 2017

چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے ای ایم آئی نمبر تبدیل کرکے ان موبائل فونز کو قابل استعمال بنانے والے گروہ کے دو ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آٹھ موبائل فونز اور سات ان لاکنگ ڈیوائس برآمد کر لی ہیں، ملزمان اب تک سینکڑوں چوری اور چھینے گئے موبائ...

خرید وفروخت کیلئے ضابطہ جاری،موبائل لاک کھولنے والے 2ملزمان گرفتار

بارش میں تم بہت یاد آتے ہو۔۔۔ وجود - پیر 16 جنوری 2017

بارش نے شہر کا بُرا حال کر رکھا تھا۔ اور میری جیکٹ کی جیب میں مسلسل فون بج رہا تھا۔ کمرے میں پہنچ کر سب سے پہلے میں نے فون نکالا تو موبائل فون کی اسکرین پر جو نام اُبھرا اس کو دیکھ کر میں نے خود کلامی کرتے ہوئے کہا، یہی امید تھی میں نے موبائل کان سے لگایا تو بھابی کی آواز تھی ،و...

بارش میں تم بہت یاد آتے ہو۔۔۔

غیر ملکی قرضے اور کراچی کے ناکام ترقیاتی منصوبے ؟ شہلا حیات نقوی - منگل 10 جنوری 2017

کراچی میں غیر ملکی قرضوں سے شروع کیے جانے والے ترقیاتی پروجیکٹس کی تاریخ بہت اچھی نہیں رہی ہے، عام طور پر ہوتا یہ ہے کہ کسی بھی ملک سے کسی بھی منصوبے کیلئے قرضوں کے حصول کے مذاکرات کے بعد اولین فرصت میں شہر کے کسی متمول علاقے میں ایک شاندار دفتر حاصل کیاجاتاہے، اس کی تزئین وآرائ...

غیر ملکی قرضے اور کراچی کے ناکام ترقیاتی منصوبے ؟

شہر ناپرساں کے باسی ۔۔جائیں تو جائیں کہاں!! ایچ اے نقوی - هفته 24 دسمبر 2016

دنیا کے تمام ممالک اپنی رہائش اور ملازمت کے مقام کا انتخاب ٹرانسپورٹ کی دستیابی کی صورتحال دیکھ کر کرتے ہیں، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح کراچی میں بھی لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لیے مختلف ادوار میں مختلف تجربات کیے جاتے رہے ہیں اور گزشتہ برسوں کے دوران اس مقصد ...

شہر ناپرساں کے باسی ۔۔جائیں تو جائیں کہاں!!

میرے لعل اب کتنا عرصہ قبر میں گزارو گے الطاف ندوی کشمیری - جمعرات 24 نومبر 2016

دانش کی ماں کے نوحے سے ہر ذی حس کا جگر پھٹ سکتا ہے ۔روتے روتے تھکی تسلیمہ اپنے پندرہ سالہ بیٹے کا نام لیکر نوحہ کرتی ہے ’’دانش ‘‘میرے دولہے ،اب کتنا عرصہ قبر میں گزار و گے۔تم مجھے اس طرح چھوڑ کے نہیں جاسکتے،میرے بچے آجا،خدارا اب واپس آجا،تومیرے لیے سب کچھ تھادانش ،پہلے مجھے جان...

میرے لعل اب کتنا عرصہ قبر میں گزارو گے

کراچی کی زمینوں سے2ماہ میں ریکارڈ توڑ تعداد میں ہتھیار برآمد وجود - پیر 14 نومبر 2016

رینجرز اور پولیس نے دوماہ میں جتنی بھاری مقدار میں گولہ باروداوراسلحہ برآمد کیا اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی،مالیت کروڑوں روپے میں ہے ،ذرائعکراچی میں گزشتہ دو ماہ کے عرصے کے دوران رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران جتنی بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد...

کراچی کی زمینوں سے2ماہ میں ریکارڈ توڑ تعداد میں ہتھیار برآمد

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر