... loading ...
کہتے ہیں کہ عورت کی کمزوری سونا ہوتی ہے۔ سونا ایسی چیز ہے جو صدیوں سے قیمتی تسلیم کیا جاتا ہے۔ صدیوں سے عورت کے بنائو سنگھار کا اہم حصہ طلائی زیور ہوتے ہیں خصوصاًمشرقی عورت کے لیے سونے کے زیور انتہائی اہمیت رکھتے ہیںجبکہ مغربی عورتوں کے لیے سونے یا ہیرے کی انگوٹھی، لاکٹ وغیرہ زیادہ اہمیت رکھتے ہیں ان کے لیے سونے کی چوڑیاں، بندے، نتھ، جھمکے اتنی زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔ پاکستان کی اپر کلاس کی خواتین سونے کے زیور کی دلدادہ ہیں اور وہ درجنوں تولے سونے کے زیور پہن کر تقاریب میں خود کو نمایاں رکھتی ہیں مگر سیاسی خواتین یا خواتین ارکان پارلیمنٹ بظاہر تو اتنا سونا پہن کر پارلیمنٹ یا سیاسی تقاریب میں نہیں جاتیں مگر ان کے پاس سونا تو بہت زیادہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے جاری کر دی ہیں جو دلچسپ اور حیران کن بھی ہیں، اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ جن کو ہم امیر خواتین سمجھتے ہیں وہ غریب نظر آتی ہیں، جن کو ہم بظاہر غریب خواتین دیکھتے ہیں وہ زیادہ سونا رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شرمیلا فاروقی کے پاس 300 تولے سونا، روبینا قائم خانی کے پاس 260 تولے سونا، فریال تالپر کے پاس تین لاکھ روپے کا سونا، عذر افضل پیچوہو کے پاس 40 تولا سونا، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے پاس 146 تولا سونا، شازیہ مری کے پاس 16 لاکھ روپے کا سونا، رکن قومی اسمبلی شمس النساء کے پاس 30 تولا سونا ، رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کے پاس 8 لاکھ روپے کا سونا، شگفتہ جمانی کے پاس 100 تولے سونا، نفیسہ شاہ کے پاس ڈھائی لاکھ روپے کا سونا، ثریا جتوئی کے پاس 120 تولے سونا، ڈاکٹر شازیہ صوبیہ کے پاس صرف 58 گرام سونا، کشور زہریٰ کے پاس ایک لاکھ 90 ہزار روپے کا سونا، فوزیا حمید کے پاس 40 تولے سونا، ثمن سلطان جعفری کے پاس 25 تولا سونا، نگہت شکیل خان کے پاس 25 تولا سونا، ریٹا ایشور کے پاس70 لاکھ روپے کا سونا، شاہجہاں منیر منگریو کے پاس 60 تولا سونا، ماروی حمیدہ کے پاس 6 لاکھ روپے کا سونا، سینیٹر راحیلا مگسی کے پاس 20 لاکھ روپے کا سونا، خوش بخت شجاعت کے پاس ایک لاکھ روپے کا سونا، شیری رحمان کے پاس 190 تولے سونا، سسی پلیجو کے پاس 20 تولے سونا، خیرالنساء مغل کے پاس 20 تولے سونا، شہلا رضا کے پاس 8 تولے سونا، ارم خالد کے پاس 60 تولے سونا، نصرت سلطانہ کے پاس 13 لاکھ 10 ہزار روپے کا سونا، کلثوم چانڈیو کے پاس 38 تولے سونا، شہناز بیگم کے پاس 10 تولے سونا، شمیم ممتاز کے پاس30 تولے سونا،رخسانہ پروین شاہ کے پاس 120 تولے سونا، شاہینہ شیر علی کے پاس58 گرام سونا، غزالا سیال کے پاس 10 تولے سونا، سائرہ شہلیانی کے پاس 50 تولے سونا، فرحت سیمی سومرو کے پاس 40 تولے سونا، نصرت سحر عباسی کے پاس 7 تولے سونا، ثمینہ افضل سید کے پاس 19 تولے سونا، ہیر سوہو کے پاس 40 تولے سونا، رعنا انصار کے پاس 6 تولے سونا، ارم عظیم فاروقی کے پاس 23 لاکھ روپے کا سونا، نائیلہ منیر کے پاس 23 تولے سونا، مہتاب اکبر راشدی کے پاس 10 تولے سونا، سورٹھ تھیبو کے پاس 5 تولے سونا اور سیما ضیاء کے پاس 100 تولے سونا، روبینا خالد کے پاس 550 تولے سونا، روبینا عرفان کے پاس ہیرے کا سیٹ سونے کی گھڑیاں، انوشا رحمان کے پاس 75 تولے سونا، زیب جعفر کے پاس 200 تولے سونا، ہیرے کی انگوٹھی، پروین مسعود بھٹی کے پاس 5 تولے سونا، کرن عمران ڈالر کے پاس 20 تولے سونا، شائستہ پرویز ملک کے پاس 100 تولے سونا،خالدہ منصور کے پاس130 گرام سونا، عائشہ نازتنولی کے پاس300 تولے سونا، ردا خان کے پاس 10 تولے، سیما محی الدین کے پاس 50 تولے سونا، شہناز سلیم ملک کے پاس 60 تولے سونا، لیلیٰ خان کے پاس 45 تولے سونا، عارفہ خالد پرویز کے پاس 50 تولے سونا، مائرہ حمید کے پاس 80 تولے سونا، وزیر مملکت مریم اورنگزیب کے پاس 32 تولے سونا، شازیا فاطمہ خواجہ کے پاس 210 تولے سونا، تہمینہ دولتانہ کے پاس 200 گرام سونا، شیریں مزاری کے پاس 60 تولے سونا، منزہ حسن کے پاس 80 تولے سونا، بیلم حسنین کے پاس 80 تولے سونا، عائشہ گلالئی کے پاس ڈیڑھ لاکھ روپے کا سونا، عائشہ رضا فاروق کے پاس سونا ہے مگر مقدار کا پتہ نہیں، خالدہ پروین کے پاس 40 تولے سونا، سینیٹر ثمینہ عابد کے پاس 100 تولے سونا، ستارا ایازکے پاس 50 تولے سونا، گل بشریٰ کے پاس 10 تولے سونا، نسیمہ احسان کے پاس 25 تولے سونا، راحیلا حمید درانی کے پاس 19 لاکھ روپے 20 ہزار روپے کا سونا، سعدیہ ندیم ملک کے پاس 160 تولے سونا موجود ہے۔ اس طرح خواتین ارکان کے پاس بانڈز بھی ہیں جن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے کہ فریال تالپر کے پاس 11 لاکھ روپے ک، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے پاس ایک کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 743 روپے، شگفتہ جمانی کے پاس 86 لاکھ روپے ، ثمن سلطان جعفری کے پاس 5 لاکھ روپے، ریٹا ایشورکے پاس 98 لاکھ روپے، نسرین جلیل کے پاس 4 لاکھ روپے ، نسیمہ احسان کے پاس 14 لاکھ روپے، خیر النساء مغل کے پاس 25 لاکھ روپے، شرمیلا فاروقی کے پاس65 لاکھ روپے، کلثوم چانڈیو کے پاس 13 لاکھ روپے کے بانڈز موجود ہیں۔ اس طرح شہلا رضا ، نصرت سلطانہ، شاہدہ رحمانی، ریٹا ایشور، مسرت رفیق مہیر، شازیہ صوبیا، شازیہ مری، مہتاب اکبر راشدی، ارم عظیم فاروقی، شازیہ جاوید، ناہید بیگم، فرحت سومرو کے پاس ذاتی گھر اور ذاتی کار نہیں ہے جبکہ شرمیلا فاروقی، ارم خالد، شہناز بیگم، نسیم ممتاز، رخسانہ پروین شاہ، عائشہ خاتون، رعنا انصار، ناہید بیگم ، خوش بخت شجاعت، سسی پلیجو، نگہت مرزا، نسرین جلیل، شمس النساء، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، شگفتہ جمانی، نفیسہ شاہ، ثمن سلطان کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے ۔سائرہ شہلیانی، نصرت سحر عباسی، نائیلا منیر، سورٹھ تھیبو کے پاس بھی ذاتی گھر بھی نہیں ہے۔
الیاس احمد
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...