... loading ...
سید غوث علی شاہ جب وزیراعلیٰ سندھ تھے تو اس وقت ان کے گھر سے پانچ کلو میٹر دور سینٹرل جیل سکھر توڑ دیا گیا تھا اور کئی خطرناک ڈاکو وہاں سے فرار ہوگئے تھے تو اس وقت بھونچال آگیا تھا اور کئی کہانیاں منظر عام پر آئی تھیں مگر آج تک اس تخریب کاری کی تحقیقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی ذمہ دار کا تعین ہوا ج۔س کے باعث آنے والے وقتوں میں جنہوں نے بھی کوتاہی کی ،ان کو یہ یقین تھا کہ وہ کتنی بھی غفلت کا مظاہرہ کریں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگئی۔ اور پھر ایسے درجنوں واقعات بھی ہوئے مگر کسی اہلکار کو غفلت کی بنا پر عبرت ناک سزا نہ ملی اور جیل سے قیدی فرار ہونے کے واقعات ہوتے رہے۔ حکومت سندھ کو بھلا جیلوں کی کیوں فکر ہوگی انہیں تو صرف تنازعات پیدا کرنے ہیں ،کبھی سیاسی تنازع تو کبھی آئی جی سندھ پولیس کے ساتھ تنازعات بڑھانے ہیں۔
سندھ کی جیلوں کی حالت زار دیکھنے کے قابل ہے۔ کبھی ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وزراء نے سیاسی مخالفین کے لیے گھیراتنگ کیا۔ آفاق احمد اور یونس خان کے لیے زمین تنگ کی گئی ،یونس خان ایم پی اے تھے پھر بھی ان کو سخت ترین گرمی میں جیکب آباد میں قید کیا گیا ، پھر پی پی کا دور آیا تو ایم کیو ایم کے خطرناک ملزمان کو صوبے کی مختلف جیلوں میں رکھا جس میں صولت مرزا ،اجمل پہاڑی، عبید کے ٹو کو مختلف جیلوں میں رکھا تو ایم کیو ایم نے احتجاج کیا اور پھر گورنر عشرت العباد کی کوششوں سے یہ قیدی واپس کراچی لائے گئے ۔
جیلوں کی بھی عجیب دنیا ہے۔ وہاں سے جرائم کی نگرانی کی جاتی ہے، بھتے کے لیے فون کالز کی جاتی ہیں اغوا اور قتل کی وار داتوں کے احکامات جاری کیے جاتے ہیں۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سابق گورنر عشرت العباد کے حکم پر صولت مرزا کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔ موبائل فون تو جیلوں میں ایسا استعمال ہوتا ہے جیسے جیل کے باہر عام شہری استعمال کرتے ہیں۔ جیلوں میں سیاسی جماعتوں ، کالعدم مذہبی جماعتوں کے قیدیوں کے لیے الگ الگ وارڈ اور بیرکس ہیں، وہاں ان کی بادشاہت قائم ہے۔ انہیں منشیات ، اسلحہ ، چاقو، خنجر، موبائل فون، ٹی وی، ریکارڈر، ڈی وی ڈی پلیئر ، سی ڈی پلیئر آرام سے مل جاتے ہیں۔ جیل کے عملہ کا بھی عجیب حال ہے وہ رشوت لے کر ممنوعہ اشیاء فراہم کرتے ہیں تو مختلف اداروں کی جانب سے تفتیش کا سامنا کرتے ہیں اور اگر سختی کرتے ہیں تو پھر وہ اچانک حملوں میں مارے جاتے ہیں۔ بس ان تنازعات میں محکمہ جیل خانہ جات چل رہا ہے۔ 90 ء میں سینٹرل جیل کراچی کے سپرٹینڈنٹ کو ایک پارسل بھیجا گیا جب اس نے پارسل کھولا تو وہ پھٹ گیا کیونکہ وہ بم تھا جس میں وہ سپرٹینڈنٹ مارا گیا۔ چند برس قبل سینٹرل جیل کراچی کے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ امان اللہ نیازی اپنے ساتھی اہلکاروں کے ساتھ ایک حملے میں مارے گئے۔
حال ہی میں کائونٹر ٹیر رازم ڈپارٹمنٹ نے ایک لیٹر محکمہ جیل خانہ جات کو بھیجا تھا جس میں ہوشربا انکشافات کیے گئے تھے جس میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں نے سینٹرل جیل میں حکومتی رٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے خطرناک قیدیوں نے جیل کے اندر واقع جوڈیشل کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے جج کو سنگین نوعیت کی دھمکیاں دیں پھر ان دہشتگردوں نے تفتیشی افسران کو بھی ڈرایا دھمکایا، جیل خانہ جات کے عملہ سے کہا گیا کہ’’ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کے بھائی کو کالعدم تنظیموں نے قتل کیا تھا ،اس لیے آگے سمجھ جائو ورنہ آپ لوگوں کے بھائی اور قریبی رشتے دار مارے جائیں گے‘‘۔ اس لیٹر میں یہ تجویز دی گئی کہ کالعدم تنظیموں کے خطرناک قیدیوں کو صوبہ کی مختلف جیلوں میں الگ الگ رکھا جائے تاکہ وہ مل بیٹھ کر کوئی خطرناک منصوبہ بندی نہ کرسکیں ۔اس خط کی کاپی صوبائی سیکریٹری داخلہ کو بھی ارسال کی گئی۔ لیکن اس لیٹر کو ردی کی ٹوکری میں ڈالا گیا کیونکہ حکومت سندھ کو جیلوں کی حالت سدھارنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پچھلے دنوں کالعدم لشکر جھنگوی کے دو خطرناک دہشتگرد جیل کی سلاخیں کاٹ کر فرار ہوگئے تو تمام اداروں میں ہلچل مچ گئی اور سب کی آنکھیں کھل گئیں لیکن محکمہ جیل خانہ جات پھر بھی سویارہا اورجیل میں وہی سہولیات جاری رہیں۔ بھلا ہو رینجرز کا جس نے رات کے وقت سینٹرل جیل کراچی میں آپریشن کیا تو حیرت انگیز طور پر وہ اشیاء برآمد ہوئیں جس کا تصور کرنا بھی محال ہے۔ 35 لاکھ روپے نقد، سینکڑوںموبائل فون، سینکڑوں ٹی وی سیٹ، ایل سی ڈی، ایل ای ڈی، ڈی وی ڈی پلیئر، فرج، ڈیپ فریزر، واٹر ڈسپنسر ، خنجر، قینچیاں، چھریاں، اور دیگر ممنوعہ اشیاء ملیں۔ اب حکومت سندھ اتنا بتائے کہ جتنی چیزیں ملی ہیں اس سے تو ایک مارکیٹ بھر جائے، یہ چیزیں کس نے اور کس کی اجازت سے جیلوں میں بھیجیں؟ اس خطرناک واقعہ اور رینجرز کے آپریشن کے بعد تو سہیل انور سیال سے محکمہ جیل خانہ جات پھرواپس لے لیا جاتا، آئی جی جیل خانہ جات اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا جاتا،لیکن حکومت سندھ نے ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ اب بھی وقت ہے کہ سی ٹی ڈی کی سفارشات پر عمل کیا جائے ورنہ ایسے واقعات دوبارہ رونما ہوسکتے ہیں۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...