... loading ...
پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے 5جون 2017ءکواپنا مسلسل دسواں بجٹ پیش کردیا لیکن دیکھا جائے توان دس سالوں میں کسی ایک بھی شہر کومثالی نہیں بنایاگیا۔ کسی ایک بھی سڑک کوبہترین نہیں بنایا ۔ کسی ایک اسپتال یا کسی ایک تعلیمی ادارے کونہیں بنایاگیا جس کے لئے دعویٰ کیاجائے کہ دیکھو حکومت سندھ نے یہ کیسا شاندار کارنامہ سرانجام دیاہے مگراس کے باوجود سندھ کے حکمراں بڑے دعوے کے ساتھ عوام کی خدمت کی بات کرتے ہیں ۔ اب ان حکمرانوں کوکون سمجھائے کہ بہترحکمرانی وہ ہوتی ہے جوظاہر میں دکھائی بھی دے، صرف امن امان ہی ایسا مسئلہ ہے جس پر سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دلیرانہ اورفیصلہ کن اندا ز میں عمل کردکھایا، جس کی بدولت اب چھوٹے موٹے جرائم پیشہ افراد یا تومفرور ہیں یا زیر زمین چلے گئے ہیں یاپھرجیلوں میں بند ہیں ۔ راحیل شریف کا اس قوم پرایک بڑا احسان ہے کہ کراچی جیسے عروس البلاد شہر کوامن کا گہوارہ بنایا، پشاور اورکوئٹہ جیسے شہروں میں پرامن فضا قائم کی ،آپریشن سے قبل سندھ بھرمیں مغرب کی اذان ہوتی تھی توسڑکیں سنسان ہوجاتی تھیں ڈاکو،لٹیرے اورچور سڑکوں پرپوری رات دندناتے پھرتے تھے اوران کوپولیس بھی کچھ نہیں کہتی تھی لیکن جب جنرل راحیل شریف آئے توسب اپنی بلوں میں چھپ گئے یوں کراچی سے لے کرکشمورتک مکمل امن ہوا۔
قائم علی شاہ کے دورمیں جب امن ہواتو پی پی نے بڑے بڑے دعویٰ کئے لیکن پھرکیا ہوا؟ اچانک قائم علی شاہ کوتبدیل کرکے مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ بنادیاگیا اورپھرجب دسمبر میں آئی جی سندھ پولیس سے انورمجید کی کھینچا تانی شروع ہوئی تومراد علی شاہ سے بہت سے امیدیں وابستہ کی گئیں ۔مراد علی شاہ موجودہ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی عزت دووجوہات کی بنا پر کرتے ہیں ،ایک یہ کہ اے ڈی خواجہ سابق وزیراعلیٰ عبداﷲ شاہ (موجودہ وزیراعلیٰ کے والد)کے پرسنل اسٹاف افسر(پی ایس او)تھے ،دوسرا یہ کہ اے ڈی خواجہ کی شہرت صاف ستھری ہے، وہ مالی بے قاعدگیوں میں ملوث نہیں ہیں لیکن جب آصف زرداری کا حکم آیا کہ آئی جی سندھ پولیس کوجبری چھٹی پر بھیجا جائے توانہوں نے سرتسلیم خم کیا، ان کو حکم ملا کہ آئی جی کی خدمات وفاق کے حوالے کرکے سردار عبدالمجید دستی کوقائم مقام آئی جی بنایا جائے توانہوں نے من وعن حکم پرعمل کیا پھران کوہرہفتے حکم دیاگیا کہ آئی جی کے لئے کیا کیا رکاوٹیں کھڑی کی جائیں تووہ فرمانبردار غلام کی طرح عمل کرتے رہے لیکن اس کے باوجو دآصف زرداری،فریال تالپور ،اورانورمجید ان پرناراض ہیں ۔ انہوں نے سب کچھ بھلا کرآئی جی سندھ کے لئے زمین تنگ کی لیکن پھربھی تینوں طاقتور شخصیات وزیراعلیٰ سے راضی نہ ہوسکیں پھروہ کیا کرے؟ ہرحکم پرعمل کیا ،ہربات مانی لیکن وہ گُڈبُک میں زیادہ دیرتک نہ ٹھہرسکے۔ آخر ان سے کیا خطاہوئی کہ آقا ان سے خوش نہیں ہیں ؟اب پارٹی کے اندرچہ مگوئیاں چل رہی ہیں کہ مراد علی شاہ کوتبدیل کرکے دوافراد پرغور کیاجارہا ہے کہ ان میں سے کس کووزیراعلیٰ سندھ بنایا جائے، ان میں ایک نام سکھر سے تعلق رکھنے والے مہر گروپ کے سید ناصر حسین شاہ ہیں اوردوسرا نام صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا ہے ۔ناصرحسین شاہ پہلی مرتبہ سید خورشید شاہ کی سفار ش پر1997 میں ایم پی اے بنے، پرویز مشرف کے دورمیں وہ دومرتبہ سکھرکے ناظم رہے اورعلی محمد مہر کی وزارت اعلیٰ کے دورمیں وہ راتوں رات ارب پتی بن گئے اور پھر 2008ءمیں جب پی پی حکومت بنی توناصر حسین شاہ صوبائی اسمبلی کی نشست ہارگئے ، 2013ءمیں وہ سکھر سے ایم پی اے منتخب ہوگئے اس طرح وہ اب پی پی کی قیادت کی آنکھ کا تارا بن گئے ہیں ۔
سہیل انور سیال2001ءکے بلدیاتی الیکشن میں یونین کونسل کے ناظم شپ کا الیکشن ہار گئے تھے پھر2013ءکے عام انتخابات میں آصف زرداری اور فریال تالپر کی بھرپور حمایت کے باوجود وہ صوبائی حلقے کا الیکشن ہار گئے بعدمیں حاجی الطاف حسین انڑ انتقال کرگئے توانہیں پوری سرکاری مشینری استعمال کرکے بلا مقابلہ ایم پی اے بنایاگیا ۔اب دونوں وزیراعلیٰ بننے کے لئے پرتول رہے ہیں ۔انہیں یہ یقین دلایاجارہا ہے کہ عام انتخابات کے بعدبھی ان کو وزیراعلیٰ بنایا جائے گا ،اس لئے وہ تیار ہوجائیں ،تعجب کی بات ہے کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سب کچھ کرنے کے بعد بھی قیادت کااعتماد حاصل نہیں کرسکے ہیں ۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...