... loading ...
شدید گرمی اور رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں طویل بجلی کی بندش کے باعث ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کئی جگہ کے الیکٹرک کے خلاف مظاہرے بھی شروع ہوچکے ہیں ۔ماہ رمضان کی تیسری سحری کے دوران شہر قائد میں ہونے والے بریک ڈاؤن کے بعد کمشنر کراچی اعجاز احمد نے کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے لیااور کے الیکٹرک انتظامیہ کو اپنے دفتر میں طلب کرلیا۔کمشنر کراچی اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ ’ کے الیکٹرک وضاحت کرے اور صورتحال بہتر بنائے‘۔واضح رہے کہ گزشتہ شب بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بندش کے سبب شہریوں کو ماہ رمضان کی تیسری سحری بھی اندھیرے میں کرنی پڑی تھی۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ ایکسٹرا ہائی ٹینشن کی تاروں کے ٹرپ کرجانے کی وجہ سے بریک ڈاؤن ہوا، جس سے شہر کے ’کچھ حصے‘ میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق بجلی کی بندش کا شکار ہونے والے علاقوں میں پی ای سی ایچ ایس، گلشن اقبال اور ناظم آباد شامل تھے۔تاہم 10 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ہونے والی خرابی کا کام مکمل نہ کیا جاسکا تھاجس کی وجہ سے کراچی کے 4 گرڈ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی آب بھی متاثر ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق لوڈمینجمنٹ کے تحت کراچی کے دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی بند کی جارہی ہے جبکہ تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے عملہ موجود، اور متاثرہ علاقوں میں بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔خیال رہے کہ ایک روز قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی نیشنل پاورگرڈ کی کمزور اور ناقابل بھروسہ ٹرانسمیشن پر وفاقی وزیرپانی و بجلی خواجہ آصف کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو بجلی کے طویل بریک ڈاون سے نازک صورت حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کی زندگیوں پر اثر پڑتا ہے جبکہ امن و امان کی صورت حال بھی خراب ہوجاتی ہے۔
کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں ہونے والے بڑے پاور بریک ڈاؤن کے بعد شہر میں فراہمی آب کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا۔بجلی کی طویل بندش کے سبب پہلے روزے کے موقع پر شہر کو روزمرہ معمول کے مطابق 50 کروڑ گیلن پانی کے بجائے صرف 15 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاسکا۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پانی کی سپلائی میں ہونے والی واضح کمی کی وجہ سے اتوار کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں بہت کم یا نہ ہونے کے برابر پانی فراہم کیا جاسکا۔واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے شہریوں کو ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے پانی کا استعمال احتیاط سے کرنے کا مشورہ بھی دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اتوار کی شب 2 بج کر 40 منٹ پر ہونے والے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں واٹر بورڈ کا نظام متاثر ہوا اور دھابیجی، گھارو، حب، سمیت متعدد فلٹر پلانٹس نے کام کرنا بند کردیا۔ان فلٹر پلانٹس پر بجلی کی فراہمی کا آغاز بعد ازاں 5 سے ساڑھے پانچ بجے صبح شروع ہوا جبکہ گھارو پمپنگ اسٹیشن کو اتوار کی صبح 8 بجے بجلی کی فراہمی دوبارہ معطل ہوگئی۔واضح رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کہا تھا کہ ماہ رمضان میں شہریوں کو بلاتعطل فراہمی آب کا پلان تشکیل دیا جاچکا ہے تاہم ماہ مقدس کے پہلے ہی روز یہ پلان بری طرح متاثر ہوگیا۔
کراچی میں مسلسل تیسری سحری اندھیروں کی نذر ہونے کے بعد شہر قائد کے شہری مشتعل ہوگئے اور شہر کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا۔لیاقت آباد میں چونا ڈپو کے قریب لوڈ شیڈنگ کے ستائے مظاہرین نے کار کو آگ لگا دی دوسری جانب مشتعل شہریوں نے ناظم آباد میں بھی کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور دفتر کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کادعویٰ تھا کہ شہریوں کوبس ایک دن اور لوڈ شیڈنگ کی یہ صعوبت برداشت کرنا پڑے گی اس دوران تمام فالٹ دور کردیے جائیںگے اور شہریوں کومعمول کے مطابق بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ملک بھر میں جاری توانائی کے بحران کے حوالے سے ادارہ برائے پائیدار ترقی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد سلہری کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہم کو یقینی بنانے کے لیے پیداوار سے زیادہ ٹرانسمیشن لائنز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔نجی چینل کے پروگرام ’نیوز آئی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عابد سلہری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤنز کی وجہ خراب ٹرانسمیشن لائنز اور ٹرانسفارمرز ہیں، کیونکہ سسٹم میں چاہے جتنی بھی بجلی آجائے، جب تک اس بارے میں نہیں سوچا جائے گا، اُس وقت تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ’گزشتہ تین یا چار سالوں میں ہماری توجہ بجلی بنانے پر مرکوز رہی اور اس بات کا خیال نہیں رکھا گیا کہ اس بجلی کو آگے پہنچانے کا نظام بھی درست ہے یا نہیں‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’گرمی بڑھتے ہی عام طور پر بجلی کی طلب بڑھ جاتی ہے اور جیسا کہ ہمارے بہت سے یونٹس پہلے ہی غیر فعال ہیں تو اس طلب کو پورا کرنا بھی ایک طرح سے چیلنج ہے، جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے‘۔اس سوال پر کہ رمضان المبارک میں بجلی کی فراہم کو یقینی بنانے کے لیے ایسے کون سے اقدامات کرنے چاہئیں تھے، جن سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے ؟ عابد سلہری نے کہا کہ اگر پہلے ہی خراب لائنز اور فیڈرز کو چیک کرلیا جاتا تو لوڈ بڑھنے کی صورت میں یہ حالات پیدا نہ ہوتے، کیونکہ یہی بنیادی وجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ’عام دنوں میں اگر رات کے اوقات میں بھی کوئی خرابی آجائے تو لائن مین اسے دور کرنے پہنچ جاتے ہیں، مگر رمضان میں وہ بھی اپنے گھروں میں ہوتے ہیں جس کہ وجہ سے اس میں تاخیر پیش آتی ہے‘۔خیال رہے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، جبکہ توانائی بحران کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔حالیہ دنوں میں صوبہ خیبر پختونخوا میں غیر اعلانیہ بجلی کی طویل بندش کے خلاف صوبے کے مختلف اضلاع میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہا اور مالاکنڈ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔دوسری طرف کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی سحری کے اوقات میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔رواں ہفتے کے دوران کے۔الیکٹریک کے سسٹم میں کئی بڑے بریک ڈاؤن ہوئے جس کے باعث ادارہ اب تک شہر میں بجلی کی صورتحال پر قابو پانے میں بظاہر ناکام ہے۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...