... loading ...
فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں ہرسال مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کے 300سے زائد نوجوانوں کو مقابلے کے امتحان میںشرکت کا موقع دیا جاتا ہے جس سے ملک بھر کے نوجوانوں کی ذہانت کا بھی اندازا لگایا جاتا ہے کہ کس علاقے میں نوجوان ذہنی طور پر آگے ہیں اور کس علاقے کے نوجوان ذہانت میں پیچھے چلے گئے ہیں۔پاکستان بننے سے پہلے سندھ میں 90فیصد مسلمان امیدوارکامیاب ہوجاتے تھے اور نوکریوں میں بھی زیادہ تر مسلمان تھے ۔پھرسندھ کے مسلم سیاستدانوں نے اپنے کوٹے سے 10سے 15فیصد نوکریاں یوپی،سی پی کے مسلمانوں کو دیں ،یوں انگریزوں کی حکومت کے دور سے کوٹہ سسٹم رائج رہا،پھر پاکستان بنا تو بھی کوٹہ سسٹم نافذ رہا۔ذوالفقار بھٹو کے دور میں 1973کے آئین میں کوٹہ سسٹم کو باقاعدہ قانونی شکل دی گئی ۔60فیصد دیہی علاقوں کو اور 40فیصد شہری علاقوں کو ملازمتیں اور تعلیمی اداروں میں داخلے ملے ۔کوٹہ سسٹم 20برس کے لیے نافذ کیا گیا اور پھر اس کو بڑھا یا گیا اور تاحال کوٹہ سسٹم کی مدت میں توسیع کا سلسلہ برقرار ہے ۔
شہری علاقوں کا مطالبہ ہے کہ اب کوٹہ سسٹم ختم ہونا چاہیے ،اور دیہی علاقوں کا مؤقف ہے کہ جب تک دیہی علاقوں میں تعلیمی سہولیات شہری علاقوں کے برابر نہیں ہوتیں تب تک کوٹہ سسٹم کو برقراررکھا جائے ۔یہی تنازع تاحال جاری ہے ۔
ایم کیو ایم اور دیگر شہری علاقوں کی جماعتیں کوٹہ سسٹم کے خاتمے کی حمایتی ہیںجبکہ پی پی پی اور قوم پرست جماعتیں کوٹہ سسٹم برقراررکھنے کی حامی ہیں ۔یوں کسی نے بھی اس تنازع کو حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے کوشش نہیں کی ۔مگر حال ہی میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان نے صورتحال ہی بدل دی ہے جس میں شہری علاقوں کے نوجوانوں کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے ۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت سی ایس ایس (سینٹرل سپیریر سروسز) کے امتحان میں پنجاب کے 146،سندھ کے 29،خیبرپختونخوا کے 18،بلوچستان کے 4،آزاد کشمیر کے 4جبکہ گلگت بلتستان کا ایک نوجوان کامیاب ہوا۔سندھ کے 29امیدواروں میں سے 25دیہی علاقوں کے اور 4امیدوارشہری علاقے سے کامیاب ہوئے ہیں ۔دیہی علاقوں کے 25میں سے 23سندھی بولنے والے ،ایک پنجابی اور ایک بلوچی زبان بولنے والا نوجوان کامیاب ٹھہرا جبکہ شہری علاقوں کے 4امیدوار اردوبولنے والے کامیاب ہوئے ۔ اس طرح صوبے بھر کے کامیاب امیدواروں کے حوالے سے تعلیمی اداروںکاجائزہ لیا جائے تو حیران کن صورتحال سامنے آتی ہے ۔سندھ بھر کے 29کامیاب امیدواروں نے جن تعلیمی اداروں سے تعلیم حاصل کی ،ان میں سے سندھ یونیورسٹی کے 5،آئی بی اے سکھر کے 5،کراچی یونیورسٹی کے 4،مہران یونیورسٹی جامشوروکے 3،شاہ لطیف یونیورسٹی خیر پور کے 2،زیبسٹ کراچی کا ایک ،لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشوروکا ایک اور پرنسٹن یونیورسٹی کراچی کا ایک امیدوار شامل ہے ۔این ای ڈی یونیورسٹی کراچی ،ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کراچی اور آئی بی اے کراچی کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔اس طرح مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس مرتبہ سی ایس ایس کے امتحانات میں سندھ کے شہری علاقوں کراچی ،حیدرآباداور سکھر کے امیدواروں کی کارکردگی مایوس کن رہی اور جو امیدواردیہی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں وہ کامیاب ہوئے ہیں۔اب شنید یہ ہے کہ اگر کوٹہ سسٹم ختم کردیا جائے تو پھر مقابلے کا رجحان بڑھے گا ۔ ان نتائج کے آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت نے اس ایشو پر زبان نہیں کھولی ہے ،اس کا سبب کیا ہے ؟وہ تو ان جماعتوں کو بھی پتہ ہوگا ۔لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ سندھ اسمبلی میں کوٹہ سسٹم پر بحث کی جائے اور اس کو برقراررکھنے یا ختم کرنے کا ابھی فیصلہ کیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے تنازع باقی نہ رہے ۔دوسری طرف اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ صوبے بھر کے تمام اضلاع میںجہاں میڈیکل ،انجینئرنگ اور جنرل یونیورسٹیزقائم کی جائیں ان علاقوں میں وہی سہولیات دی جائیں جو کسی بھی شہری علاقے کی یونیورسٹیز میںہوتی ہیں اور یوں کوٹہ سسٹم کا مسئلہ حل کیا جائے کیونکہ یہ ایشو شہری اوردیہی علاقوں میں نفرت کا سبب بنا ہوا ہے ۔جب شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں تعلیمی سہولیات اور مواقع ہونگے تو صورتحال مقابلے والی ہوگی اور پھر اس میں جو کامیاب ہوگا اس کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گااور جو ناکام ہوگا وہ کوئی بھی الزام نہیں لگاسکے گا۔
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...
بل پر بریفنگ کے لئے منتخب نمائندوں کا اجلاس چودہ اپریل کو طلب کرلیا گیا،پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے صوبائی حکومت کو بلز پر جلد بازی نہ کرنے کی ہدایات دے دی کمیٹی نے معدنیات بل کی منظوری عمران خان کی اجازت سے مشروط کردی، حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بل...
اگر کوئی سوچ رہا ہے کہ ہم کسی پتلی گلی سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ایسا نہیں ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی تاکہ ابہام پیدا ہو، میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئر اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ کے سا...
کراچی کا مسئلہ لسانی نہیں بلکہ انتظامی ہے ، مگر اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، شاہی سید ایم کیو ایم لسانی ہم آہنگی کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے ، شہر کے حالات کو خراب ہونے نہیں دیں گے، خالد مقبول عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی)سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم پاکستان ...
دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو کا حصہ ہے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر پہلے بھی کام کیا ہے آگے اور زیادہ کریں گے ، وزیراعلیٰ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کا منصوبہ حکومت پنجاب کا گرین انیشیوٹیو ...
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایک...
پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالب...