... loading ...
21اضلاع میں جاری مردم شماری کے لیے کھانے کے ساڑھے چھ کروڑ جاری،جیسے ہی بل منظور ہوا کھانے کے پیسے مل جائیں گے،افسران کا اہلکاروں کو لالی پاپ‘ جب ایک ہی مردم شماری ٹیم میں پولیس اہلکار بھوکے ہوں اور اسی قافلے میں شامل مسلح افواج اور رینجرز کے اہلکاروں کو سہولتیں میسر ہوں تو پھر پولیس کا مورال گرجائے گا،ناقدین
پولیس کے بھی عجیب رنگ ہیں ،کبھی وہ عام آدمی کو پریشان کرتی ہے‘ کبھی حکومت سے وفاداری میں شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار بنتی ہے تو کبھی آنکھیں پھیرنے میں دیر نہیں کرتی‘ کبھی پیٹی بند بھائیوں کا ساتھ دینے میں تمام حدود پھلانگ لیتی ہے تو کبھی اپنے پیٹی بند بھائیوں کے ساتھ وہ دھوکہ کرتی ہے کہ دنیا حیران رہ جائے۔ یہ بہت کم لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ جب بھی پولیس کسی جگہ آپریشن کرتی ہے اور تین چار دن آپریشن جاری رہتا ہے تو یہ بات طے ہوتی ہے کہ اس آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ نہیں ہوتا بلکہ سرکاری فنڈز سے کروڑوں روپے نکلوانا ہوتے ہیں اور اس کے لیے صرف اخبارات ‘ نجی ٹی وی چینلز کی خبریں ہی ثبوت کے طور پرکافی ہوتی ہیں اور پھر چار پانچ روز کے بعد پولیس کے قافلے ناکام لوٹتے ہیں لیکن اعلیٰ پولیس افسران اپنے اہلکاروں کو زبانی شاباش دے کر میڈیا اور عوام کے سامنے دعویٰ کرتے ہیں کہ اتنے جرائم پیشہ مارے گئے اور اتنے جرائم پیشہ اپنی کمین گاہیں چھوڑ کر بھاگ گئے اور اس آپریشن کے اقدامات کے بارے میں آج تک کسی پولیس افسر نے عوام کو آگاہ نہیں کیا، حتیٰ کہ میڈیا کو بتایا بھی نہیں جاتا اور میڈیا ایسی خبریں بھی نہیں دیتا اور اگر کوئی جرائم پیشہ کسی علاقہ سے گرفتار کیا جاتا ہے تو اس کو مذکورہ آپریشن میں مار دیا جاتا ہے۔ یہ وہ کہانیاں ہیں جس کو کھلا اورکڑواسچ کہا جاتا ہے۔ سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے تو بادشاہت قائم کردی تھی، انہوں نے 7کروڑ روپے سرکاری خزانہ سے نکالے اور پولیس افسران کو کیش میں ادائیگی کی کہ وہ تفتیش بہتر انداز میں کریں اور انہوں نے8کروڑ روپے سکھر کے ایک پیٹرول پمپ کو دینے کے لیے سرکاری خزانے سے نکالے کہ یہ رقم جہاز میں تیل ڈلوایاگیا تھا جس پر سب کی ہنسی نکل گئی تھی کہ سکھر میں ایسا کونسا کام ہوا تھا کہ جس کے لیے جہاز کا 8کروڑ روپے کا تیل خرچ ہوا؟ ایک ایس ایس پی گھوٹکی تو قادر پور آئل اینڈ گیس فیلڈ‘ ماڑی پور گیس فیلڈ‘ پاک سعودی فرٹیلائزرفیکٹری‘ ایکسون فرٹیلائزر فیکٹری اور پاور پلانٹ سے جبری بھتہ لینے کے لیے جرائم پیشہ افراد سے کہتا کہ ان اداروں کے اطراف راکٹ لانچرسے فائر کریں پھر ان اداروں کے اہم عہدیدار ایس ایس پی کے پاس آتے تھے اور وہی ایس ایس پی ان سے سیکورٹی کے نام پر کروڑوں روپے لے کر کچے کے علاقوں میں دو تین دن فائرنگ کرواتے، یوں وہ چالاکی دکھا کر کروڑوں روپے ہڑپ کرجاتے۔ عام الیکشن ہو یا پھر مردم شماری ہو یا جلسے جلوس ہوں‘ قومی تہواروں یا عیدکے موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے اہلکاروں کے لیے کروڑوں روپے کھانے پینے کے لیے جاری کیے جاتے ہیں مگر یہ پیسے اعلیٰ افسران کی جیبوں میں چلے جاتے ہیں اور اہلکار بیچارے بھوکے پیاسے وقت گزارلیتے ہیں۔ اس مرتبہ پہلے مرحلے میں کراچی‘ حیدرآباد اور گھوٹکی میں مردم شماری کی گئی جس کے لیے بھی ڈیڑھ کروڑ روپے کھانے پینے کے لیے جاری کیے گئے مگر وہ رقم بھی اعلیٰ افسران ڈکارگئے اور اب سندھ کے باقی ماندہ21اضلاع میں مردم شماری شروع کرائی گئی ہے اور اس میں پولیس اہلکاروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام کرنے کے لیے ساڑھے چھ کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں مگر یہ رقم بھی حسب معمول افسران کی جیبوں میں چلی گئی ہے اور اہلکار کو لہو کے بیل کی طرح سخت گرمی کے باوجود مردم شماری کی ڈیوٹی دے رہے ہیں اور ان اہلکاروں سے کوئی پوچھتا بھی نہیں کہ وہ کس حال میں ڈیوٹی دے رہے ہیں؟ اعلیٰ پولیس افسران ماتحت اہلکاروں سے صرف اتنا کہتے ہیں کہ ان کے کھانے پینے کا بل بنایا جائے گا اور جیسے ہی بل منظور ہوا تو ان کو کھانے پینے کے پیسے بھی مل جائیں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف اہلکاروں کو لالی پاپ دینے کے مترادف ہے اور بیچارے اہلکار اعلیٰ افسران کے جھوٹے دعوے سننے پر مجبور ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ تصور کیجیے کہ ایک اہلکار علی الصبح تیار ہوکر، وردی پہن کر متعلقہ جگہ پہنچتا ہے اور وہاں سے پولیس موبائل میں بیٹھ کر مردم شماری کے عملے کے ساتھ ڈیوٹی دیتا ہے، سخت ترین گرمی میں وہ ڈیوٹی پر موجود ہوتا ہے کہ کہیں خدانخواستہ مردم شماری کے عملہ کو نقصان نہ پہنچے اور پھر شام پانچ بجے وہ مردم شماری کے عملہ کے ساتھ واپس اسی جگہ جاتا ہے جہاں سے صبح کو ٹیم نکلی تھی اور پھر وہیں سے بھوکا پیاسا اپنے گھر چلا جاتا ہے، اس کے مقابلے میں مسلح افواج اور رینجرز اہلکاروں کو علی الصبح ناشتہ، دس گیارہ بجے چائے اور بسکٹ، ایک بجے دوپہر کا کھانا اور شام چار بجے چائے اور پھل وغیرہ اور مغرب کے بعد کھانا ملتا ہے۔ جب ایک ہی قافلے میں پولیس اہلکار بھوکے پیاسے ہوں گے اور اسی قافلے میں شامل مسلح افواج اور رینجرز کے اہلکاروں کو کھانے پینے کی بنیادی سہولت میسر ہوگی تو پھر پولیس کا مورال تو گرجائے گا اور وہ بے دلی سے ڈیوٹی دے گی۔ سندھ پولیس کے کرپٹ افسران کا یہ کھیل پچھلے70سال سے جاری ہے اور وہ اس کھیل میں کامیاب بھی ہیں۔ اب ان کا اگلا ٹارگٹ آئندہ سال2018ء میں عام انتخابات ہیں جس میں بھی وہ سیکورٹی ڈیوٹی کے نام پر پھر کروڑوں روپے نکلوائیں گے اور وہ رقم اپنی جیبوں میں ڈال کر غریب اہلکاروں سے ڈیوٹی کروائیں گے۔
الیاس احمد
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...