... loading ...
٭ تین قریبی دوستوں کے لاپتہ ہونے کے بعد آصف زرداری کی آنکھیں کھل گئیںکیونکہ نواب لغاری انکی نجی فورس کے کمانڈر ہیں،ذرائع ٭ ایک اہم کیس اسلام آباد کے کرنل اسحاق کا قتل ، دوسرا قتل ایان علی کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے انسپکٹر کا ہے جسکا علم نواب لغاری کو ہے
پورا ملک حیران وپریشان ہے کہ آخرکار پاکستان پیپلز پارٹی کو کیا ہوگیا کہ وہ یکدم حکومت کے خلاف میدان میں اتری ہے۔ آخر ایسا کونسا طوفان آیا ہے کہ پی پی پی قیادت کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں؟ پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ڈھائی سال قبل جب ایک جگہ خطاب کرتے ہوئے نام لیے بغیر راحیل شریف سے کہا تھا کہ آپ لوگوں کی تو تین سال کے لیے پوسٹنگ ہوتی ہے ہم(سیاستدان) تو ہمیشہ رہیں گے، ہمارے ساتھ جھگڑا کیا تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے، تو اس کے ایک ہفتے میں وہ ملک چھوڑگئے اور دو سال تک ملک سے باہر بیٹھے رہے اور پھر وزیراعظم نواز شریف نے طاقت کے اصل مرکز سے بات کی اور بڑی سر توڑ کوشش کے بعد آصف زرداری کو وطن واپس آنے کی اجازت دلائی۔ آصف زرداری نے ملک میں واپس آنے کے بعد سب سے پہلا اعلان کیا کہ وہ اور بلاول ضمنی الیکشن لڑکر قومی اسمبلی میں جائیں گی لیکن پھر وہ خاموش ہوگئے۔ لیکن چند روز قبل چار دنوں میں تین اہم افراد کے پراسرار طورپر لاپتہ ہونے کے بعد آصف زرداری کی آنکھیں کھل گئی ہیں، ان کی راتوں کو نیند حرام ہوگئی ہے اور دن کا سکون برباد ہوگیا ہے۔ اور ان کو اب پتہ چل گیا ہے کہ ان کی اینٹ سے اینٹ بجنے والی ہے تو پھر وہ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور دھڑا دھڑ جلسے جلوس شروع کردیے ہیں۔ انہوں نے بیک وقت نواز شریف اور عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کرنا شروع کردی ہے کیونکہ ان کو اب پتہ چل گیا ہے کہ کھیل کا فائنل راؤنڈ اب تیار کرلیا گیا ہے۔ سب سے اہم ترین بات یہ ہے کہ آصف زرداری کے بارے میں ہولناک انکشافات ہوئے ہیں انہوں نے مبینہ طور پر پہلے بھی ایک نجی فورس بنا رکھی تھی لیکن اب تو ان کی فورس باقاعدہ تربیت یافتہ اور پولیس‘ رینجرز جتنی تربیت یافتہ اور لڑاکا فورس بن چکی ہے جس کے کمانڈر نواب لغاری ہیں۔ نواب لغاری‘ اشفاق لغاری اور غلام قادر مری کو اٹھاکر آصف زرداری کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ تم کیا اینٹ سے اینٹ بچاؤ گے ہم تمہاری اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ سب سے اہم کیس اسلام آباد کے کرنل اسحاق کے قتل کا ہے اور دوسرا اہم قتل ایان علی کو گرفتار کرنے والے ایف آئی اے کے انسپکٹر اعجاز چوہدری کا ہے جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس واقعہ کا نواب لغاری کو مکمل علم ہے کیونکہ ایان علی نے جو انکشافات کیے تھے اس نے آصف علی زرداری کے ہوش اڑا دیے تھے، تب اس نجی فورس نے ایف آئی اے کے انسپکٹر چوہدری اعجاز کو راستے سے ہٹادیا۔ اب آصف زرداری حواس باختہ ہونا شروع ہوئے ہیں، انہوں نے پے درپے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ نواب لغاری اومنی گروپ کے ملازم ہیں اور اومنی گروپ سے صرف اتنا تعلق ہے کہ اس کو گنا فروخت کرتے ہیں جبکہ غلام قادر مری ان کے دوست ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر تینوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے تو پوری پارٹی کیوں پریشان ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ سے لے کر مولا بخش چانڈیو تک سب کیوں بپھرے ہوئے ہیں؟ اب جو باتیں سامنے آرہی ہیں وہ یہ کہ ایان علی‘ عذیر بلوچ‘ ڈاکٹر نثار مورائی کی جے آئی ٹیز اور اعترافی بیانات کے بعد نیا دھماکہ ہونے والا ہے۔ جو پی پی کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ نواب لغاری‘ اشفاق لغاری اور غلام قادر مری نے نہ صرف اعترافی بیانات دیے ہیں بلکہ وہ سلطانی گواہ بننے کے لیے بھی تیار ہوگئے ہیں اور اس بات نے پی پی کو اوپر سے لے کر نیچے تک خوفزدہ کر رکھا ہے۔ ڈاکٹر نثار مورائی نے اپنے اعترافی بیانات میں کہا ہے کہ عالم بلوچ‘ سید سجاد حسین شاہ سمیت درجنوں افراد کو آصف زرداری کے کہنے پر نواب لغاری نے پورے گروپ کے ساتھ مل کر مار ڈالا لیکن اب چونکہ نواب لغاری خود قابو میں آچکے ہیں جس کے پاس سارے راز ہیں، اس لیے پی پی کی قیادت کا پریشان ہونا فطری ہے۔ اب آصف زرداری کے پاس صرف دو راستے ہیں، ایک یہ کہ وہ ملک چھوڑکر باہر چلے جائےں اور 2018ءکے عام انتخابات کے بعد واپس آئےں اور دوسرا یہ کہ استثنیٰ ختم ہونے کے بعد اب ان تمام مقدمات کا خود سامنا کرےں جس میں نواب لغاری نے ان کو ملوث قرار دیا ہے۔ نثار مورائی کی تمام باتوں کی نواب لغاری نے بھی تصدیق کی ہے جبکہ ایک بڑا سلطانی گواہ ذوالفقار مرزا بھی تیار بیٹھا ہے جو ایک تفصیلی بیان پہلے ہی رینجرز کو دے چکے ہیں۔ اس لیے اب واضح ہوگیا ہے کہ ایک نیا سیاسی دھماکہ ہونے والا ہے اور اس کا نشانہ آصف علی زرداری ہوں گے۔
زرداری سمیت پیپلز پارٹی پریشان کیوں؟
آصف زرداری نے پے درپے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویوز دیے اورلغاری سے دوستی کی وضاحتیں کیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر تینوں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے تو پوری پارٹی کیوں پریشان ہے؟ جو باتیں سامنے آرہی ہیں وہ یہ کہ پی پی کو بھی پتہ چل گیا ہے کہ نواب لغاری‘ اشفاق لغاری اور غلام قادر مری نے نہ صرف اعترافی بیانات دیے ہیں بلکہ وہ سلطانی گواہ بننے کے لیے بھی تیار ہوگئے ہیں۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...