... loading ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا میں موجود 2لاکھ30ہزار امریکی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کا حکم دیدیا ہے۔ امریکی فوجی ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا سے امریکی شہریوں کو نکالنے کا حکم اس فوجی کارروائی کے طورپر دیا ہے جسے ”کریجس چینل“ یعنی جرات مندانہ چینل کا نام دیاگیاہے۔ امریکا کی جانب سے یہ آپریشن جون میں کرنے کافیصلہ کیاگیا ہے اس کامقصد شمالی کوریا کے تنازع کے دوران جنوبی کوریا میں مقیم کم وبیش چوتھائی ملین امریکی شہریوں کو بحفاظت وہاں سے باہر نکال لیناہے۔
امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ اگر شمالی کوریا کی قیادت حملے کی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کرتی ہیں تو جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں مقیم امریکی شہری اور امریکی فوجیوں کے اہل خانہ براہ راست حملے کا نشانہ بن سکتے ہیں۔
ایکسپریس ڈاٹ کو یوکے کی رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا جنوبی کوریا میں موجود اپنے ایجنٹس سے اشارہ ملتے ہی جنوبی کوریا پرمیزائل اور توپخانے سے حملہ شروع کردے گا۔امریکی فوجی قیادت کا اندازہ ہے کہ شمالی کوریا جنگ شروع ہونے کے پہلے ایک گھنٹے کے دوران جنوبی کوریا کو مارٹر اور کیمیائی اسلحہ کے 5لاکھ راؤنڈ کانشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل کے تجربات پر کشیدگی میں اضافے کے ساتھ ہی حملہ آور امریکی طیارہ بردار جہاز کارل ونسن کو آسٹریلیا کے ساحل سے جنوبی کوریا پہنچنے کاحکم دیاتھا ۔اس کے بعد یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا سے امریکا کے حملہ آور طیارہ بردار جہاں کارل ونسن کو جنوبی کوریا پہنچنے کاحکم محض شمالی کوریا کو ڈرانے اور شمالی کوریا کی قیادت کو مزید میزائل تجربات سے روکنے کیلئے دیاتھا اس لئے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طیارہ بردار جہاز کو جنوبی کوریا پہنچنے کیلئے فوری روانگی کاحکم دئے جانے کے باوجود یہ جہاز آسٹریلیا سے روانہ نہیں ہواتھا،جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس حکم کے بعد شمالی کوریا نے پہلے سے زیادہ سخت رویئے کااظہار کرتے ہوئے امریکی بحری جہاز کو ڈبودینے اور امریکا اور جنوبی کوریا دونوں کوبیک وقت نشانہ بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاتھا کہ ہماری انقلابی فوج ایک ہی حملے میں امریکا کے طاقتور ترین ایٹمی طیارہ بردار جہاز کو ڈبودے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اب جنوبی کوریا سے امریکی شہریوں کونکالنے کے حکم سے ظاہر ہوتاہے کہ امریکی فوجی قیادت نے شمالی کوریا کومزہ چکھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے لیکن شمالی کوریا کی قیادت ٹرمپ کے ان اقدامات کو امریکی فوجی اور سیاسی قیادت کی بوکھلاہٹ قرار دے رہی ہے اور اس نے ایک دفعہ پھر یہ دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف امریکا کی فوجی مہم جوئی امریکا کو مہنگی پڑے گی اور ایک دفعہ جنگ چھڑنے کے بعد امریکی فوجیوں کیلئے اس خطے سے جان بچاکر نکلنا ممکن نہیں رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی میزائل کے 5ویں تجربے کے بعد گزشتہ ستمبر میں بھی امریکا نے جنوبی کوریا سے اپنے شہریوں کونکل جانے کامشورہ دیاتھا اور اس مشورے کے بعد بہت سے امریکی شہری جنوبی کوریا چھوڑ کر امریکا واپس چلے گئے تھے ، لیکن بعد صورت حال معمول پر آجانے کی وجہ سے معاملہ وہیں رک گیاتھا۔
اب ایک دفعہ پھر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی کوریاسے امریکی شہریوں اور فوجیوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کونکالنے کے حکم سے یہ معلوم ہوتاہے کہ امریکا ایک دفعہ پھر مہم جوئی کیلئے کمر کس رہاہے۔ جبکہ شمالی کوریا امریکا کومزہ چکھانے کیلئے تیار نظر آتاہے بلکہ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ شمالی کوریا کی قیادت امریکا کو مزید اشتعال دلانے کیلئے ایک اور ایٹمی تجربہ کرنے کی تیاری کررہی ہے اور یہ مضمون قارئین کے سامنے آنے تک ہوسکتاہے کہ شمالی کوریا نئے میزائل کاتجربہ کرچکاہو۔اگر شمالی کوریا ان اطلاعات کے مطابق واقعی ایک اور میزائل تجربہ کرلےتاہے تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے اس معاملے پر بالکل ہی خاموشی اختیار کرلینے یا واقعی شمالی کوریا پر حملہ کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہے گا۔فوجی ماہرین اور تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ عین ممکن ہے کہ شمالی کوریا اپنی عوامی فوج کے قیام کی 85ویں سالگرہ کے موقع پر نیا میزائل تجربہ کرکے اپنی فوجی برتری ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔
شمالی کوریا کا کہناہے کہ امریکا پر جنگی جنون سوار ہے اور امریکا کی جنگ پسندی کے باعث جزیرہ نما کوریا میں صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے ،اور اب سوال ہماری آزادی وخودمختاری اور بقا کا ہے جس کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا۔
جمال احمد
تحریک انصاف کے اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے مرکزی قافلے نے اسلام آباد کی دہلیز پر دستک دے دی ہے۔ تمام سرکاری اندازوں کے برخلاف تحریک انصاف کے بڑے قافلے نے حکومتی انتظامات کو ناکافی ثابت کردیا ہے اور انتہائی بے رحمانہ شیلنگ اور پکڑ دھکڑ کے واقعات کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنان ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر پاکستان تحریک انصاف کے قافلے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ دھرنے کے مقام کے حوالے سے حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات بھی جاری ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان چونگی 26 پر چاروں طرف سے بڑی تعداد میں ن...
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل ڈیٹا سروس دوسرے دن پیرکوبھی متاثر رہی، جس سے واٹس ایپ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل ڈیٹا سروس متاثر ہے ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ پشاور دیگر شہروں میں موبائل انٹر...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اعتراف کیا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم، سپریم کورٹ کے فیصلوں اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے پس منظر میں اے جی پی ایکٹ پر نظر ثانی کی ضرورت ہے وزیر خزانہ نے اے جی پی کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے صوبائی سطح پر ڈی جی رسید آڈٹ کے دف...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی قیادت میں قافلے پنجاب کی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد تحریک انصاف نے حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میںپنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے قافلے...
تحریک انصاف ک فیصلہ کن کال کے اعلان پر خیبر پختون خواہ ،بلوچستان اورسندھ کی طرح پنجاب میں بھی کافی ہلچل دکھائی دی۔ بلوچستان اور سندھ سے احتجاج میں شامل ہونے والے قافلوںکی خبروں میں پولیس نے لاہور میں عمرہ کرکے واپس آنے والی خواتین پر دھاوا بول دیا۔ لاہور کی نمائندگی حماد اظہر ، ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کرے ہم کھولیں گے۔وزیراعلیٰ نے پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے ، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔علی امین نے کہا کہ ...
پاکستان تحریک انصاف کے ہونے والے احتجاج کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ پنجاب اور کے پی سے جڑواں شہروں کو آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں اور مختلف شہروں میں خندقیں کھود کر شہر سے باہر نکلنے کے راستے بند...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملک کو انارکی کی طرف دھکیلا گیا ہے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم منظور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی، ہم ملک میں امن چاہتے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان ک...
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...