... loading ...
اٹلی کی ایما مورینوکی117برس کی عمر میں موت کے بعد جمیکا کی 10مئی1900میں پیدا ہونے والی ویولٹ براؤن اب دنیا کی سب سے زیادہ عمررسیدہ زندہ شخصیت بن گئی ہیں۔یہ بات گیرون ٹولوجی ریسرچ گروپ (جی آر جی) نے کہی ہے۔ امریکا میں قائم گروپ کے مطابق کرۂ ارض پر 10عمر رسیدہ زندہ شخصیات کی فہرست میں سب کی سب خواتین شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق جاپان اور اٹلی کی خواتین سرفہرست ہیں جبکہ عمر رسیدہ ترین مرد113برس کی عمر کے ساتھ16ویں نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمیکا کی ویولٹ براؤن ( 117برس 37دن) سب سے عمر رسیدہ خاتون ہے۔ان کے بعد جاپان کی نبی تجیما ( 116 برس ، 255دن ) ہیں ۔ پھر جاپان کی ہی شیو میاکو(115برس 349 دن)کا نمبر آتا ہے۔اُن کے بعد علی الترتیب اسپین کی ایناماریاویلا روبیو(115 برس 169دن)اٹلی کی میری جوزفین گواڈیٹے( 115 برس 22دن )اٹلی کی ہی گیسی پینا پروجیٹو(114برس 321 دن )جاپان کے کین تاناکا(114 برس 104 ددن ) اٹلی کی ماریہ گیوسیپا روبوسی (114 برس 27دن)جاپان کی ایسوناکامورا( 113 برس 358دن)جاپان کی ہی تائی ایتو(113 برس 279دن )کے نام عمررسیدہ خواتین کی فہرست میں آتے ہیں۔