... loading ...
کسی کے پیٹ پر لات مارنا پرانا محاورہ ہے،یہ اس وقت بولا جاتا ہے جب کسی پر روزگار کے دروازے بند کر دیے جائیں۔ بھارت سرکار نے اس محاورے کو حقیقت میں تبدیل کر دیا ہے۔ گائے کے پجاریوں نے گؤ ماتا کے نام پر گوشت فروشوں اور گوشت کھانےوالوں کے پیٹ پر لات ماردی ہے۔ مودی کے چہیتے سنگھ پریوار اور ہندوتوا کے حامی یوپی کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ نے ذبیحہ خانے بند کرادیے ہیں، پی جے پی حکومت کے اس اقدام سے گوشت فروخت کرنے والوں کی ہزاروں دکانوں پر تالا لگ چکا ہے،اس کاروبار سے منسلک لاکھوں مسلمان چشم زدن میں بے روز گار ہوگئے ہیں۔ مودی یوگی حکومت نے اقدام سے مسلمانوں کو ایک بڑا جھٹکا دینے کی کوشش کی ہے کیوں کہ یہ سمجھا جاتا ہے کہ بھارت میں گوشت صرف مسلمان کھاتے ہیں، اور گوشت کے کاروبار بھی صرف مسلمان ہی کرتے ہیں، اس فیصلے سے نہ صرف اترپردیش کے مسلمان اپنی مرغوب ترین غذا سے محروم ہوگئے ہیں ساتھ ہی جو مسلمان گوشت کاٹنے اور بیچنے کے کاروبار سے منسلک ہیں ان کی کمر بھی ٹوٹ گئی ہے۔لگتا بھی یہی ہے کہ مودی یوگی حکومت مسلمانوں کا معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے کیونکہ گوشت کے کاروبار پر پابندی سے اس سے جڑی کیٹرنگ ، ہوٹلنگ اور چمڑے کی صنعتیں بھی متاثر ہوئی ہیں اور مسلمانوں کی بڑی تعداد ان صنعتوں سے منسلک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی ریاست یو پی میں گوشت کی دکانیں بند ہیں،ہوٹل بند ہیں،ریسٹورینٹ بند ہیں،ڈبہ پیک کھانے والوں کا کاروبار بند ہے،چمڑے، کھال اور ہڈی کی صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔ صنعتوں اور کاروبار کی اس بندش کا نشانہ لاکھوں مسلمان بنے ہیں۔ مودی سرکار نے اس کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ دیگر مسلمانوں کے ساتھ قریشی برادری کی جانب سے گوشت کی دکانوں اور ذبیحہ خانوں پر پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے،آل انڈیاجمعیت القریش نے مودی کو خط لکھ کر اس انسانی مسئلے کی جانب نشاندہی اور اس غیرقانونی اور غیرانسانی اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا لیکن مودی سرکار نے اس خط کا جواب دینا بھی گوارہ نہیں کیا۔
گوشت کے کاروبار پر پابندی کا ایک دوسرا نقصان بھی ہو رہا ہے جس کا تعلق روایت اور ثقافت کے ساتھ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنوؤں کے مشہور ٹنڈے کباب کی دکان ایک سوسال میں پہلی بار بند ہوگئی اور مراد آباد کی بریانی کا ذائقہ بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی روایتی لذت سے محروم ہو گیا۔ پکوانوں کی مشہور دکانیں بند ہو رہی ہیں،اس کاروبار سے بھی مسلمان بڑی تعداد میں منسلک ہیں جن کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔مودی کی سرکار ایک کے بعد ایک ریاست میں گوشت کے کاروبار پر پابندی لگا رہی ہے ،صاف ظاہر ہے گائے کے نام پر مسلمانوں کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔ انتہا پسند ہندو صرف گائے کے نام پرمسلمانوں کا معاشی قتل عام ہی نہیں کررہے بلکہ گؤ ماتا کے نام پر مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ قتل بھی کیا جا رہا ہے۔ تلنگانہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے گائے کو انسانی جان سے زیادہ اہم اور مقدس قرار دیدیا۔ ان کا کہنا ہے گائے سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں ہے،کوئی انسان کسی گائے سے بڑھ کر نہیں ہے اس لیے گائے کو بچانے کے لیے انسان کی جان لی جا سکتی ہے۔ ہندو انتہا پسند اس فلسفے پر پوری طرح عمل پیرا ہیں کئی جگہ گائے کے خود ساختہ محافظوں (گؤ رکشکوں) نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے سیکڑوں مسلمانوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جن میں کئی کی موت بھی واقع ہو گئی ، لیکن انتظامیہ کی جانب سے انتہا پسندوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ مسلم دشمنی میں اندھی مودی سرکار شائد مکافات عمل کے ابدی قانون کو بھول گئی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ
جو چپ رہے گی زبانِ خنجر
لہو پکارے گا آستیں کا
ورلڈ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ آبی تنازع کے حوالے سے ہونے والے پاک بھارت اجلاسوں میں اب تک ایک بھی نکتے پر اتفاق نہیں ہوسکا۔اطلاعات کے مطابق ورلڈ بینک نے انڈس واٹر معاہدے سے متعلق اجلاسوں پر بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا دور 14 اور 1...
بھارت میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے گہماگہمی شروع ہوچکی ہے،حکمران بھاریہ جنتا پارٹی کی حزب اختلاف کی جماعتوں کو ساتھ ملانے اور متفقہ صدر لانے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ اس طرح اب پیر17جولائی کوبھارت کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔بھارت کا یہ صدارتی انتخاب کئی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حا...
[caption id="attachment_44157" align="aligncenter" width="784"] ملاقات جون میں قازقستان کے دارالحکومت استانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرمتوقع ہے،دونوں ممالک اسی اجلاس میں تنظیم کے رکن بنیں گے پاکستان اور بھارت کے حکام نے اس ملاقات پر رضامندی کااظہ...
5 ریاستوں اتر پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق مرکز میں برسراقتدار بی جے پی کو اتر پردیش اور اترا کھنڈ میں غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابی نتائج کو اپنی پالیسیوں ک...
بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بڑے کرنسی نوٹوں کو ختم کرنے مقررہ مدت پورے ہونے کے بعد بھی ملک میں نقدی کا بحران جاری ہے جس کی وجہ سے ان کے اتحادی اور ان کی اپنی حکمراں جماعت بی جے پی کے کئی ارکان مضطرب ہیں اور ان میں سے چند نے خود کو متعدد ریاستوں میں ہونے والے انتخابا...
اس وقت جبکہ پاکستان میں پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف حزب اختلاف کا ہدف بنے ہوئے ہیں، اور اس حوالے سے وہ اپنی جان بچانے اور اپنے آپ کو بے قصور ثابت کرنے کے لیے جو بھی قدم اٹھاتے ہیں وہ الٹا ان ہی کے گلے پڑجاتاہے اور پھر ان کی کابینہ اور خاص طورپر بعض وزرا کوبار بار...
بھارت میں کالا دھن روکنے کے نام پر کرنسی نوٹوں کی پابندی کو ایک مہینہ ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں بھارتی سرکار کوشدید بحران کا سامنا ہے،اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کساد بازاری کی طرف بڑھ رہا ہے جو مودی سرکار کو لے ڈوبے گا،مالیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالے دھن کے خاتمے...
کے ایس وینکٹ اچالم ایک ایسے وقت جب بھارت اور پاکستان دونوںہی جنگی جنون میںمبتلا ہیں اور دونوں ملکوں کی سرحدوںپر کشیدگی اپنے عروج پر پہنچی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان محدود پیمانے پر جنگ کے خدشات کو تقویت مل رہی ہے،عوام کی بہبود سے متعلق معاملات جن پر فوری اور بھرپ...
امرتسر میں ہونے والی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے واپسی پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے آتے ہی ایک پریس کانفرنس داغ دی جس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے دہشتگردی کا شوشہ چھوڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اشرف غنی کا بیان ناقابل فہم اور قابل مذمت ہے۔ہارٹ ا...
ہمارے ہر دل عزیز پردھان منتری کے سجن اور متّر، بھارت کے پردھان منتری نریندر مودی عجیب افتاد طبع کے مانس ہیں۔دُھن کے پکے،اوویواہ( Celibacy ) کے پرچارک،دوستیاں اڈانہ،امبانی جیسے دھن کے نام چیں پجاریوں سے ، خود دھن لوٹ سے اپنا دامن شدھ(پاک) رکھا مگر مسلمانوں کے خون سے ایساتر کر رکھا...
28فروری2002ء جب گجرات میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے اور بی جے پی ،شیو سینا،بجرنگ دل کے غنڈوں نے گجرات کے ہزاروں مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگ لیے، عفت مآب خواتین کی عصمت دری کی۔ اورمحتاط اندازے کے مطا بق ایک لاکھ لوگوں کو بے گھر کردیا ۔ نریندر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے...