... loading ...
مارچ کے آخری ہفتہ کے دوران جب امریکی عوام ایوان کی انٹیلی جنس کمیٹی کی کارروائی پر نظریں جمائے ہوئے تھے ،ایوان نے انتہائی خاموشی سے آئین کی اس شق کو ختم کرنے کی منظوری دیدی جس کے تحت انٹرنیٹ کی سروس فراہم کرنے والے ادارے صارفین کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے پابند تھے، اس شق کے خاتمے کے بعد اب امریکی عوام کو انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والے ادارے جن میںکوم کاسٹ، ویریزون اورچارٹر شامل ہیں صارفین کی تمام تفصیلات جن میں ان کا ذاتی ڈیٹا ،بینک اکاؤنٹ، لین دین غرض ہر طرح کی تفصیلات کسی کو بھی منتقل کرنے کی آزادی حاصل ہوگئی ہے ۔
امریکی سینیٹ اس بل کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔اب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جن کی ایما پر یہ بل سینیٹ اور کانگریس سے منظور کیاگیا ہے کسی بھی وقت اس پر دستخط کرکے اسے نافذ العمل کرسکتے ہیں اور اس سے آن لائن پرائیویسی ختم ہوکر رہ جائے گی۔
اس بل سے صرف کیبل کمپنیوں اور وائر لیس سروس فراہم کرنے والوں کو آپ کی پوری براؤزنگ ہسٹری ،آپ کی شاپنگ کی عادات، آپ کامحل وقوع ،آپ کی سرگرمیوں اور آن لائن آپ کی مصروفیات تک ہی رسائی حاصل کرنے اور ان تفصیلات کو کسی کو بھی منتقل کرنے کی اجازت ہی نہیں مل جائے گی بلکہ اس بل کے ذریعہ وفاقی کمیونی کیشن کمیشن کو صارفین کی پرائیویسی یعنی خلوت کے تحفظ کے لیے اس طرح کا کوئی اور قانون بنانے کا اختیار بھی نہیں رہے گا۔
یہ بل ایف سی سی میں ری پبلکن کی اکثریت اور کانگریس میںری پبلکن ارکان کی کارستانی کا نتیجہ ہے ،اس بل سے یہ پرانا تاثر اور تصور ختم ہوگیاہے کہ آپ آن لائن جو کچھ کرتے ہیں وہ آپ کی ذاتی ملکیت ہے آن لائن سروس فراہم کرنے والے ادارے کی نہیں اور آپ کی خلوت میں دخل اندازی کا کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔
امریکی ایوانوں میں موجود ریپبلکن اور ڈیموکریٹس دونوں ہی پارٹیوں کے ارکان برسہابرس سے اس بات پر متفق تھے کہ ایسے وفاقی قوانین ضروری ہیں جن کے ذریعے ٹیلی فون اور دیگر مواصلاتی ذرائع پر لوگوں کی خلوت کاتحفظ کیا جاسکے۔
2016ءمیں اوباما دور میںوفاقی آئینی کمیٹی نے اسی قانون کے تحت انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اس قانون کے دائرہ کار کو وسیع کردیاتھا اور اس کا دائرہ کار انٹرنیٹ اور آن لائن سرگرمیوں تک بڑھادیاگیاتھا اور اس قانون کے تحت انٹرنیٹ پر عام لوگوں کی سرگرمیوں میں کسی کو دخل دینے یا اسے کسی اور کو منتقل کرنے کا حق ختم کردیاگیاتھا لیکن اس قانون کی منظوری کے بعد اب وہ تحفظ ختم ہوگیا ہے، اور انٹرنیٹ کے صارفین کو اپنی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے قانون کی جو چھتری حاصل تھی وہ ان کے سروں سے ہٹالی گئی ہے۔
ایوان میں موجود ڈیموکریٹ ارکان اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا صارف اپنی انٹرنیٹ کی مصروفیات اور سرگرمیوں کابلاشرکت غیر مالک ہے اور کسی کو اس میں دخل اندازی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔اوباما دور میں بھی وفاقی کمیونی کیشن کمیشن میں موجود ری پبلکن ارکان نے یہ مؤقف اختیار کیاتھا کہ انٹرنیٹ پر عوام کی سرگرمیاں یعنی نیٹ ور ک پر موجود ان کی تفصیلات قابل فروخت ہونی چاہئےں ، اس وقت کمیشن میں اس مسئلے پر باقاعدہ رائے شماری کرائی گئی تھی اور ڈیموکریٹ ارکان نے 3-2 کی اکثریت سے ری پبلکنزکی یہ کوشش ناکام بنادی تھی۔
انٹرنیٹ اور آن لائن وائر لیس سروس کے صارفین کو حاصل یہ تحفظ ختم کیا جانا دراصل کیبل اور ٹیلی فون کمپنیوں کا دیرینہ خواب پورا کرنے کے مترادف ہے جو ہمیشہ سے یہ چاہتی تھیں کہ انہیں صارفین کے پرسنل یعنی خالص ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوجائے اور وہ ان میں دلچسپی رکھنے والوں کو یہ ڈیٹا بلاروک ٹوک فروخت کرسکیں۔ٹیلی فون اور کیبل آپریٹرز کی اس خواہش سے ظاہر ہوتاہے کہ نیٹ ورک اداروں کے سربراہ صارفین کا ڈیٹا فروخت کرکے زیادہ سے زیادہ منافع کمانا چاہتے ہیں تاکہ ان کے شیئر ہولڈرز کو ان کے سرمائے پر زیادہ سے زیادہ رقم مل سکے اور اس طرح ان کا کاروبار وسعت اختیار کرتا چلاجائے۔افسوسناک بات یہ ہے کہ نیٹ ورک اداروں کے یہ مالکان ایک ایسی چیز فروخت کرنا چاہتے ہیں جو ان کی اپنی نہیں ہے اور اخلاقیات کے کسی بھی اصول کے تحت وہ اس تک رسائی حاصل کرنے کا حق نہیں رکھتے۔
مثال کے طورپر اب اگر آپ اپنے اسمارٹ فون پر کوئی کال کرتے ہیں تو وہ محفوظ ہوتی ہے اورآپ کی فون کمپنی اسے کسی اور کو منتقل یا فروخت نہیں کرسکتی اور کسی کو یہ نہیں بتاسکتی کہ آپ نے اپنے یا کسی کارکی ڈیلرشپ حاصل کرنے کے لیے کسی کو فون کررہے ہیں لیکن اگر یہی کال یہی ڈیوائس آپ انٹرنیٹ پر استعمال کرتے یہ فون کرتے ہیں تو آپ کاانٹرنیٹ فراہم کرنے والا ادارہ آپ کی اس کال سے ایسے دوسرے لوگوں کوآگاہ کردے گا جواپنی کار فروخت کرنا چاہتے ہوں اس طرح آپ کے لیے ایک عذاب کھڑا ہوسکتاہے۔اس سے آپ ذہنی طورپر بھی پریشان ہوں گے اور آپ کاوقت بھی ضائع ہوگا ۔آپ نیٹ ورک کو ماہانہ فیس اس لیے ادا نہیں کرتے کہ آپ کی معلومات آپ کی سرگرمیوں کی اطلاعات اور تفصیلات دوسروں کوفروخت کردی جائیں اور آپ کا کوئی عمل دوسروں سے پوشیدہ نہ رہ سکے۔اس طرح اس بل کو انٹرنیٹ انڈسٹری کے لیے ایک تحفہ قرار دیاجاسکتاہے۔
وفاقی کمیونی کیشن کمیشن نے امریکی عوام کے غم وغصے کو کم کرنے اور یہ ثابت کرنے کے لیے کہ ان کا اہم ڈیٹا محفوظ رہے گا گزشتہ دنوںایک قانون تیار کیاہے جس کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کو صارفین کے حساس ڈیٹا کو جس میں سوشل سیکورٹی نمبر وار کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات شامل ہیں مخفی رکھنے اور کسی اور کو منتقل نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،یہ ہدایت انتہائی منافقانہ ہے کیونکہ2015ءمیں اے ٹی اینڈ ٹی پر ایسے ناکافی انتظامات کرنے پر جس کی وجہ سے اس کے ملازمین 2 لاکھ 80 ہزار صارفین کا ڈیٹا چوری کرکے فروخت کردینے میں کامیاب ہوگئے تھے،25 ملین ڈالر کا جرمانہ عاید کیاجاچکاہے اس لیے یہ تصور کرنا کہ اس ہدایت کے بعد ایسا نہیں ہوگا خام خیالی کے سوا کیاہوسکتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد دراصل وہائٹ ہاؤس میں امریکی عوام کوجکڑنے کے لیے جو منصوبے تیار کیے جارہے ہیں اس طرح کے قوانین اور ہدایت عوام کی توجہ ان کی جانب سے ہٹانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہیں۔اگر ڈونلڈ انتظامیہ کسی بھی وقت اس ہدایت یا قانون کو بھی ختم کردے تو کسی کو پتہ بھی نہیں چل سکے گا ،اس ملک میں جہاں پہلے ہی روس کی جانب سے ہیکنگ کے مسئلے کو دبانے اور اوباما کیئر پروگراموں کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہوں کسی بھی چیز اور بات کی توقع کی جاسکتی ہے۔
اس ملک میں اب منافقت کادور دورہ ہے اور جو شخص وہائٹ ہاؤس کی اونچی کرسی پر براجمان ہے وہ اپنے معاونین کی تمام سرگرمیوں کی مسلسل جاسوسی کاخواہاں ہے تاکہ اسے یہ معلوم ہوسکے کہ اس کا کون سامعاون کیاکررہاہے اور اس سے اس کی اپنی ذات کوکیافائدہ یا نقصان پہنچ سکتاہے۔وہ کسی بھی وقت بخوشی کسی بھی ایسے حکم اور قانون پر دستخط کردے گا جس کے تحت کسی بھی امریکی شہری کی ذاتی معلومات کسی کو بھی فروخت کرنا ناممکن نہیں رہے گا۔ایسا معلوم ہوتاہے کہ کانگریس میں موجود ڈونلڈ ٹرمپ کی پارٹی کے ارکان اور ان کے اتحادی صرف اپنی پرائیویسی پر یقین رکھتے ہیں اور وہ اس کے لیے کسی کی بھی خلوت میں دخل اندازی کو غلط تصور نہیں کرتے ،لیکن اس طرح کے قوانین سے خود ان کی خلوت اور پرائیویسی بھی قائم نہیں رہ سکے گی اور اس قانون کی مدد سے ان کے انٹرنیٹ کا ڈیٹا بھی قانون کے تحت قابل فروخت قرار پائے گا اور جب یہ ڈیٹا منظر عام پر آئے گا تو نت نئے اسکینڈلز کابھی انکشاف ہوگا جس سے جان بچانا ان کے لیے آسان نہیں ہوگا۔
٭٭٭
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...