... loading ...
ملک بھر میں ایسا ماحول تیار ہونا شروع ہوگیا ہے کہ جیسے لگتا ہے کہ عام انتخابات کی ابھی سے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ تبھی تو تینوں صوبوں سندھ‘ پنجاب اورخیبر پختونخوا میں سیاسی جلسے جلوس شروع ہوگئے ہیں البتہ بلوچستان میں ابھی انتخابات کا ٹیمپو نہیں بن سکا ہے۔ نواز شریف نے ٹھٹھہ کے بعد اب حیدرآباد کا رخ کیا ، اس کے بعد ان کا رخ سکھر اور لاڑکانہ کی جانب ہوگا۔ لگتا ہے کہ نواز شریف کو کسی نے سمجھایا ہے کہ اگر ملک میں پاپولر لیڈر بننا ہے تو پھر سندھ اور خیبرپختونخوا کا رخ کرنا ہوگا اور وہاں توجہ دینا ہوگی۔ وہاں کے عوام کو اپنے ساتھ ملانا ہوگا اور پھر جب اکثریت ملے گی تب یہ تاثر پیدا ہوگا کہ اب مسلم لیگ (ن) حقیقی معنوں میں قومی پارٹی بن گئی ہے اور تمام صوبوں کو نمائندگی ملی ہے کیونکہ اس وقت صرف دو وفاقی وزراءکا تعلق سندھ سے ہے جبکہ ایک وفاقی وزیر حکیم بلوچ مستعفی ہوکرپی پی کے پلیٹ فارم سے دوبارہ ضمنی الیکشن لڑکر رکن قومی اسمبلی بن چکے ہیں۔ لیاقت جتوئی اور غوث علی شاہ پہلے ہی مسلم لیگ (ن) سے علیحدہ ہوکر بیٹھ گئے ہیں اس لیے اب ان کو سندھ پر توجہ دینا ہوگی ان کے سندھ بھر میں جلسے سیاسی ماحول میں مثبت تبدیلی قرار دی جارہی ہے، اگر ان کے جلسے جلوس اس طرح برقرار رہے تو 2018 ءکے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سندھ اور خیبرپختونخوا سے اچھی خاصی تعداد میں نشستیں لے سکتی ہے۔
دوسری جانب آصف علی زرداری نے پنجاب کا رخ کرلیاہے۔ وہ لاہور‘ ملتان میں جاکر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے ملے ہیں اور پھر وہاں جو خطاب کیا ہے اس سے مسلم لیگ (ن) مشتعل ہوگئی ہے ۔آصف زرداری کا یہ کہنا ایک لطیفہ ہوگا کہ حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت ٹھیکوں میں کمیشن لیتی ہیں۔ حقیقت میں دیکھا جائے تو آصف زرداری نے سندھ میں کمیشن کلچر کو اب ختم کردیا ہے،کیونکہ اب تو پورا ٹھیکہ ہی فروخت ہوجاتا ہے۔ اِدھر ٹھیکے کا اعلان ہوا اُدھر حکومت نے ٹھیکے کی رقم جاری کردی اور ادھر ٹھیکیدار اور حکومت سندھ نے مل بانٹ کر پیسے لے لیے اور ٹھیکہ جائے بھاڑ میں۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ تو آصف زرداری نے طنزیہ کہا کہ دیکھو پاگلوں کو؟ اب بھی ٹھیکوں پر کمیشن لیتے ہیں ،ہم کو دیکھو ہم ٹھیکہ ہی ہائی جیک کرلیتے ہیں، نہ رہے بانس نہ بجے گی بانسری۔ اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برجستہ جواب دیا کہ ہم پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، ان کو سوائے ندامت کے کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے بھی پنجاب کے دورے کیے ہیں۔ لاہور سے فیصل آباد تک ریلی نکالی مگر اس کے باوجود بھی وہ مزید جلسے جلوسوں میں دلچسپی لیتے ہیں۔ دوسری جانب یوسف رضا گیلانی بھی پنجاب میں سرگرم ہوگئے ہیں اور وہ اس وقت ملتان ڈویژن‘ بہاولپور ڈویژن میں پارٹی کارکنوں‘ رہنماؤں کو سرگرم کرنے میں مصروف ہیں۔ پی پی نے اگر پنجاب میں زیادہ جلسے جلوس کیے تو اس کو سرائیکی بیلٹ میں کچھ کامیابی مل سکتی ہے مگر جنوبی پنجاب اور وسطی پنجاب میں مقبولیت کم ملے گی۔
ادھر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی سندھ‘ پنجاب کے دورے شروع کردیے ہیں۔ عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ سندھ اور پنجاب میں اپنی پارٹی کو مضبوط کریں لیکن عمران خان کی سندھ کے حوالے سے پالیسی کمزور ہے، ان کے پاس نادر اکمل لغاری جیسا بردبار رہنما تھا جو پڑھا لکھا اور سنجیدہ تھا مگر عمران خان نے ان کو گنوا دیا اور نادر اکمل لغاری نے تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ یوں ایک اچھے رہنما سے تحریک انصاف محروم ہوگئی لیکن وہ سندھ اور پنجاب کے دورے کریں گے تو مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں مگر اس کے لیے بھی عمران خان کو ہوم ورک کرنا پڑے گا، مؤثر پالیسی بنانا ہوگی۔ اگر ایسا نہ کرسکے تو پھر ان کو سندھ سے کم ہی نشستیں مل سکیں گی۔ عام انتخابات میں کم از کم ڈیڑھ سال باقی ہے لیکن ابھی سے الیکشن کی تیاریاں بتا رہی ہیں کہ تینوں مقبول لیڈر الیکشن کی قبل از وقت تیاری کرچکے ہیں۔ دیکھا جائے تو آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا تحریک انصاف سے ہی مقابلہ ہوگا۔ پی پی کے لیے ایک بڑا امتحان سر پر آگیا ہے کیونکہ پورے سندھ کے سیاسی مخالفین کو پی پی میں لایا گیا ہے اب الیکشن میں سندھ میں کرپشن‘ بیڈ گورننس اور رہنماؤں پر الزامات کے باعث کئی لیڈر پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں جانے کے لیے تیار بیٹھے ہیں اور آصف زرداری چاہے کتنی باتیں کیوں نہ کریں عام الیکشن میں ان کو 2013 ءسے بھی کم سیٹیں ملیں گی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی فعال شرکت کو سراہا ہے ۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کے ایکسپو سینٹر میں جاری دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہوگی جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو شہر میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دفعہ 144 کے تحت اسلام آباد میں 5 یا 5 سے زائد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر گوہر کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کی اجازت دے دی ہے ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی، 24نومبر بہت اہم دن ہے ، عمران خان نے کہا کہ ...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی سیکیورٹی میں رکاوٹ بننے اور فوج کو کام سے روکنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے ۔وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے ، کوئی یونیفارم میں ...