... loading ...
صحافت میں اگر کوئی شخص اخلاقی اصولوں کو چھوڑ دے تووہ حد سے زیادہ آزاد اور خود مختار ہوجاتا ہے،یہاں تک کہ صحافت کے لیے کلنک کا ٹیکہ ثابت ہونے لگتا ہے۔ یہ ایک عجیب بات ہے کہ جب اس کے ساتھ کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو وہ خود کو بے بس بھی سمجھتا ہے لیکن اس کی یہ ایک عجیب فطرت بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے پیشے کے بل بوتے پر ایسے کسی شخص کو برداشت نہیں کرسکتاجس سے اسے خار ہو،چاہے وہ اپنا پیٹی بند بھائی ہی کیوں نہ ہو۔پھر اپنے ہی پیشے کے ساتھ منافقت،دوغلی پالیسی اس کی نس نس میں سما جاتی ہے۔ وہ کسی جرائم پیشہ کو تو برداشت کرسکتا ہے مگر اپنے صحافی بھائی کے لیے اس کے دل میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔
کراچی میں بیشتر ایسے صحافی ہیں جن کی صاف ستھری شہرت ہے، انہوں نے کبھی بھی صحافت کو کاروبار نہیں بنایا کبھی بلیک میلنگ نہیں کی۔ اگر کسی کے ساتھ ذاتی تعلق بھی رہا ہے تو اس کو اپنے پیشے پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ ایسے صحافیوں میں رشید چنا بھی ایک ہیں انہوں نے اپنا دامن ہمیشہ صاف رکھا، وہ رکن قومی اسمبلی ایاز سومرو کے خالہ زاد بھائی ضرور ہیں لیکن کبھی بھی ایاز سومرو کو اپنی ترقی کی سیڑھی نہیں بنایا ہمیشہ اچھی سوچ رکھی ہے مگر جب سے وہ وزیراعلیٰ سندھ کے پریس ترجمان بنے ہیں تب سے ان کی ایک نئی شناخت سامنے آئی ہے۔ وہ یہ کہ رشید چنا جب سے اس عہدے پر آئے ہیں تو صحافیوں کو بروقت بنی بنائی پروفیشنل خبر ملتی ہے، کسی کو بھی خبر کے لیے پریشانی نہیں ہوتی۔ مگر ایسے اچھے، نفیس اور شریف انسان کے خلاف ان دنوں ذاتی مفاد کیلیے نشانہ تنقید بنایا جا رہا ہے،انہیں آخر کیوں جھوٹے پروپیگنڈا کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ ’’جرأت‘‘نے جب اس ضمن میں باریک بینی سے چھان بین کی تو بہت کچھ سامنے آیا۔ ذرائع سے یہ معلوم ہوا کہ پچھلے دنوں دونجی ٹی وی چینل کے صحافیوں کی گاڑیاں ٹکرا گئیں ،ایک نجی ٹی وی کی گاڑی اور ملازم کو زیادہ نقصان ہوا اور وہ چینل با اثر بھی زیادہ ہے، اس لیے اس چینل کے ذمہ داروں نے مقدمہ بازی کرنے کے لیے پولیس سے کہا۔ پولیس بھی تیار ہوگئی، ایسے میں جب دوسرے چینل نے وزیراعلیٰ کے پریس ترجمان رشید چنا سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس چینل کے ذمہ داروں سے صلح کی بات کی مگر دوسرے چینل کے ایک رپورٹر کا زور تھا کہ ایس ایچ او کو معطل کرائیں۔رشید چنا کا مؤقف تھا کہ چونکہ معاملہ ختم ہوگیا ہے اس لیے اب اس کو بڑھانا دانش مندی نہیں ہے۔ مگر رپورٹر اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہا جس پر رشید چنا نے کراچی پولیس کے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر سے کہا کہ وہ اس رپورٹر سے ملاقات کر لیں۔ اس رپورٹر نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے ملاقات کی اور معاملہ تب بھی اس رپورٹر کی منشا کے مطابق حل نہ ہوا کیونکہ تنازع کافی حد تک ٹھنڈا پڑچکا تھا۔لیکن چونکہ وہ رپورٹر سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کا ہم نوالہ ہم پیالا ہے اس لیے اس میں ضرورت سے زیادہ جوش و اکڑہے اس لیے ان کا جوش کم نہیں ہورہا۔ وہ اپنے ادارے میں بڑھکیں مار چکا تھا کہ وہ زمین آسمان ایک کر دے گا، اب جب اپنی مرضی منشا نہ چلی تو توپوں کا رخ وزیراعلیٰ کے ترجمان رشید چنا کی طرف کردیا۔بلاآخر ان کے خلاف خبر چلائی کہ ان کا کنٹریکٹ پر کام کرنا غیر آئینی ہے، انہوں نے اپنے دفتر کے لیے22 لاکھ روپے کی خریداری کی ہے ، سرکاری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔اور مضحکہ خیز خبر یہ کہ اس صورتحال کا وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے حالانکہ اس رپورٹر کو اتنا پتہ ہونا چاہیے کہ یہ ناممکن ہے کہ وزیراعظم صوبے کے کسی بھی سطح کے کنٹریکٹ ملازم کے خلاف نوٹس لیں۔
اب ذرا اس طرم خان رپورٹر پر نظر ڈالتے ہیں۔ موصوف حیدر آباد میں رپورٹر تھے تو ضلع بدین کی ایک لیڈی کانسٹیبل سے شادی کی مگر چونکہ وہ عاشقِ دل پھینک واقع ہوئے ہیں تو جھگڑا ہوگیا، اور پھر بات علیحدگی پر ختم ہوئی۔ رپورٹر صاحب نے ایڑھی چوٹی کا زور لگایا کہ کسی نہ کسی طرح اپنی سابقہ اہلیہ لیڈی کانسٹیبل کو ملازمت سے برطرف کرائیں مگر ناکام رہے۔ حالانکہ اخلاقی تقاضا یہ ہے چاہے علیحدگی
ہوجائے مگر رشتوں میں احترام کا عنصر ہونا چاہیے جو ان میں موجود نہیں ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ حیدر آباد میں ان کی طویل داستانیں ہیں،تاہم جب وہ کراچی میں صحافت کرنے آئے تو سب سے پہلے شادیوں، معاشقوں کی شوقین ایک لیکچرار کے ساتھ دوستی چلی دونوں دن رات اکھٹے آتے جاتے پائے گئے،ایک دن وہ اپنے سندھی اخبار کے دفتر میں بیٹھے تھے کہ مذکورہ لیکچرار ان کے دفتر گئیں اور جاتے ہی تھپڑوں کی بارش کر دی اور ہاتھ ٹھنڈے کرکے چلی گئیں مگر رپورٹر صاحب میں یہ جرأت نہ تھی کہ اس کو روک سکے ،یقینامعاملہ کچھ ایسا ہی رہا ہوگا کہ انہیں خاموشی اختیارکرنی پڑی ۔ پھر ان کی دوستی شیریں اعجاز سے ہوئی آگے چل کر یہ رشتہ بھی ختم ہوا تو موصوف نے سوشل میڈیا اور نجی محفلوں میں اس کی کردار کشی کی حالانکہ شیریں اعجاز نے اس کو ایک مرتبہ ایک با اثر ڈاکٹر سے اس وقت بچایا تھا جب اس ڈاکٹر نے موصوف کو اس وجہ سے گرفتار کرایا اور تھانہ پہنچایا کہ مبینہ طور پر اس نے ڈاکٹر سے 20 لاکھ روپے لیے کہ پوسٹنگ کرادیں گے لیکن پوسٹنگ بھی نہ کراسکے اور پیسے بھی واپس نہ کیے مگر شیریں اعجاز نے اپنے تعلقات استعمال کیے اور رپورٹر صاحب کو مقدمہ بازی سے بجا کر تھانہ سے آزاد کرایا۔
ایک لیڈی رپورٹر نے بتایا کہ مذکورہ رپورٹر نے ان سے دوستی کی بڑی کوشش کی مگر انہوں نے اس کی ہر پیشکش کو مسترد کردیا۔ کیونکہ انہوں نے شادی کرلی ہے اور وہ عزت دار ہیںلہٰذا وہ ان سے دوستی کرکے اپنی، خاندان اور سسرال کی عزت خراب نہیں کرنا چاہتیں۔
اس رپورٹر نے اب تک جو کچھ کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔ان کو ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ وہ جو سوچتا ہے ایسا ہونا ممکن نہیں ہے کیونکہ کچھ فیصلے قدرت، فطرت کے بھی ہوتے ہیں۔ ان کو صرف ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ رشید چنا کی پہچان صحافت بھی ہے، آج وہ وزیراعلیٰ کے ترجمان ہیں کل نہیں ہوں گے لیکن کل وہ جب دوبارہ صحافی بنیں گے تو اس وقت مذکورہ صحافی رشید چنا کا سامنا کیسے کریں گے؟
کیا وہ رشید چنا کو صحافت سے نکال دیں گے؟
الیاس احمد
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...