... loading ...
عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں کمی کے رجحان میں تسلسل نے تیل کی دنیا کے دو بڑے امریکی اورخلیجی بلاکس شیل اور اوپیک کو جو گزشتہ 2 سال سے تیل کی منڈی پر اجارہ داری کیلیے باہم دست وگریبان نظر آرہے تھے باہم سرجوڑنے پر مجبور کردیا۔ہیوسٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ ہفتہ ہیوسٹن میں اوپیک کے سربراہ امریکی شیل کمپنیوں کے حکام ایک ڈنر پر ایک ہی ٹیبل پر جمع ہوئے اور انھوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ہی اس صورت حال سے نمٹنے کیلیے ممکنہ حکمت عملی پر کم وبیش ایک گھنٹہ غور کیا۔اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں دونوں گروپوں کے رہنمائوں نے اس حوالے سے باہم صلاح ومشورے جاری رکھنے اور کسی مشترکہ حکمت عملی پر غور کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میںدعویٰ کیا ہے کہ ہیوسٹن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اوپیک یعنی ’’آرگنائزیشن آف پیٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز ‘‘ کے سیکریٹری جنر ل محمد بارکندو نے اپنے وفد کے ساتھ شیل کمپنیوں کے کم وبیش 20 اعلیٰ حکام کے ساتھ ڈنر کیا۔ ان کے اس ڈنر میں امریکا کی شیل کمپنیوں کے کم وبیش 20 اعلیٰ حکام کے علاوہ اسکاٹ شیفیلڈ آف پائنیئرنیچرل ریسورسز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ،ہیس کارپوریشن کے جون ہیس، چیزا پیک انرجی کے رابرٹ لائولر اورکونچو ریسورسز کے ٹم لیخ بھی شریک تھے۔اطلاعات کے مطابق اس ڈنر میں شریک تمام لوگوں سے اس ملاقات کو خفیہ رکھنے کا عہد لیاگیاتھا اور یہ وعدہ کیاگیا تھا کہ اس ملاقات میں ہونے والی بات چیت کو منظر عام پر لانے سے گریز کیاجائے گا۔
اطلاعات کے مطابق امریکا میںشیل کمپنی کے قیام میں مدد دینے والی معروف شخصیت اورتیل کی عالمی منڈی کے کرتا دھرتا مارک پاپا بھی شریک تھے،رازداری برقرار رکھنے کی غرض سے ہیوسٹن کے نواح میں واقع ایک معروف ہوٹل میں ہونے والی اس ملاقات اور ڈنر میںہیلی برٹن کمپنی کے صدر جیف ملر بھی موجود تھے۔ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں اصولی طورپر اس پر اتفاق کیاگیا اوریہ بات طے پائی کہ تیل کی منڈی کو متوازن رکھنے کی کوشش کی جائے گی اور چھوٹے سرمایہ کاروں کو بھی فائدہ اٹھانے کاموقع فراہم کیاجائے گاتاکہ تیل کی کم ہوتی ہوئی قیمتوں سے سب ہی فائدہ اٹھاسکیں اور تیل پیدا کرنے والے ممالک اور تیل کے کاروبار سے منسلک سرمایہ کاروں دونوں کے مفادات کا تحفظ ہوسکے۔
اس ملاقات کے حوالے سے معلومات رکھنے والے حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملاقات کے دونوں فریقوں میں مکمل افہام وتفہیم کا ماحول قائم نہیں ہوسکا کیونکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے رہنما تیل کی قیمتوں میں کمی کے رجحان کو روکنے کیلیے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے پر تیار نہیں ہوئے جبکہ شیل کمپنیوں کے عہدیداروں کااصرار تھا کہ تیل کی پیداوار میں کمی کیے بغیر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو سنبھالا دینا ممکن نہیں ہوسکتا۔
اس ملاقات میں شریک تیل کمپنیوںپائنیئر ،چیز پیک،ہیس اور کونچو ریسورسز کے ترجمان اس ملاقات کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے کے حوالے سے دستیاب نہیں ہوسکے یا ملاقات سے قبل ہونے والے وعدے کو نبھانے کیلیے کچھ بولنے سے گریز کے لیے غائب ہوگئے۔اس حوالے سے ڈنر میں شریک مارک پاپا سے بھی رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ ہیل برٹن نے اس حوالے سے کوئی بات کرنے سے صاف انکار کردیا۔اوپیک ذرائع کاکہناہے کہ امریکا کے شیل گروپ تیل کی منڈی میں مقابلے میں آنے والی نئی قوت ہے جوتیل کے روایتی سپلائیرز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے قیمتوں کی پیشگوئی کرتی ہے۔گزشتہ مئی سے امریکا کے شیل گروپس نے تیل کی تلاش اور تیل نکالنے کاکام تیز کردیاہے کیونکہ اس گروپ کی کوشش ہے کہ تیل کی پیداوار کو پہلی مرتبہ 9 ملین گیلن یومیہ تک پہنچادیاجائے۔
دوسری طرف توانائی سے متعلق بین الاقوامی ادارے نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 2022 تک تیل کی پیداوار 1.4 ملین بیرل تک محدود رکھے گی خواہ تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک ہی محدود کیوں نہ ہوجائے۔توانائی سے متعلق بین الاقوامی ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فیتھ بائرل کا کہناہے کہ ہمیں دوسری مرتبہ امریکا کی جانب سے تیل کی فراہمی میں اس طرح اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے۔
شیل کمپنیوں کاموقف یہ ہے کہ اب اوپیک کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ تیل سے ددلت پیدا کرنے کیلیے اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنا چاہتے ہیں یا اضافی پیداوار کے ذریعہ دیوالیہ ہوجانے کیلیے تیار ہیں ۔جس کاسامنا وہ 2015 کے آخر اور2016 کے اوائل میں کرچکے ہیں جب تیل کی قیمتیں 30 ڈالر فی بیرل تک کم ہوگئی تھیں۔تیل کی دنیا کے معروف مشیر ڈینئل یارگن کاکہناہے کہ اوپیک اور شیل کمپنیوں کے عہدیداروں کی ملاقات تیل کی منڈی اور پیداوار کے اعتبار سے ایک اچھی خبر اورایک اچھا آغاز ہے اور اس کے واضح معنی یہ ہیں کہ یہ دونوں گروپ اب بقائے باہمی کے اصول کے قائل ہوتے جارہے ہیں اوراب یہ دونوں گروپ اپنی توقع سے کم قیمت کے ساتھ زندگی گزارنے کے گر بھی سیکھ ہی جائیں گے۔
اوپیک کے سیکریٹری جنرل محمد بارکندو سے اس ڈنر سے فراغت کے بعد ہوٹل پہنچنے پر جب اس حوالے سے سوال کیے گئے تو انھوں نے کہا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں ہم یہی سوال لوگوں سے کرنا چاہتے ہیں ۔ہم سب کچھ سیکھ رہے ہیں کیونکہ یہ تیل کی دنیا کا ایک بالکل نیا مرحلہ ہے جس کا ہم سب کو سامنا ہے۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...