... loading ...
دوسرا دور 14 مارچ سے شروع ہوگا۔6 سال سے جاری تنازع کا سیاسی حل نکالا جائے،اقوام متحدہ
مذاکرات کا یہ دور کسی واضح نتائج کے بغیر ختم ہوالیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ اس مرتبہ نتائج زیادہ مثبت تھے،نصرالحریری
‘8 دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام پر مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں،اسٹیفن
ابومحمد
اقوام متحدہ کی ثالثی میں ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والے شام امن مذاکرات 3 مارچ کو اختتام پذیر ہوگئے، جسے شام کے مرکزی اپوزیشن گروپ نے گزشتہ مذاکرات کے مقابلے میں ‘زیادہ مثبت’ قرار دیاہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے تمام فریقین پر زور دیتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ 6 سال سے جاری اس تنازع کا سیاسی حل نکالا جائے۔
خیال رہے کہ فروری 2016 میں جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والے شام امن مذاکرات کے بعد روس اور امریکا سمیت 17 ممالک نے شام میں جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا، جس کے بعد مختلف مراحل اور مختلف صورتوں میں یہ مذاکرات جاری رہے۔جنگ بندی کے اعلان کے بعد شام میں دوبارہ جنگ کا آغاز ہوگیاتھا، تاہم بعد ازاں روس اور ترکی کی ثالثی کے بعد شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان دسمبر 2016 میں جنگ بندی پر دوبارہ اتفاق ہوگیا،اور دونوں جانب سے ایک دوسرے کے علاقے میں محصور لوگوں کو انخلاءکی اجازت دی گئی تھی۔اسی سلسلے میں جنوری 2017 میں قازقستان کے دارالحکومت استانا میں امن مذاکرات شروع ہوئے، جن میں باغیوں کے نمائندوں سمیت شامی حکومت، اقوام متحدہ اور روس سمیت ترکی کے عہدیدار بھی شامل ہوئے۔
استانا مذاکرات سمیت دیگر مذاکرات میں بھی کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں فروری 2017 کے آخر میں امن مذاکرات شروع ہوئے جو 8دن تک جاری رہنے کے بعد 3 مارچ کو کسی بڑی پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے،آئندہ ماہ فریقین اور معاہدہ کار دوبارہ مل بیٹھیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے شام اسٹیفن ڈی مستورا نے بتایا کہ ‘8 دن تک جاری رہنے والے مذاکرات کے اختتام پر مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں، یہ مذاکرات آئندہ ماہ دوبارہ ہونے والے مذاکرات کے سلسلے میں مددگار ثابت ہوں گے’۔اسٹیفن ڈی مستورا نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران شام میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کرانے، مستحکم اور مضبوط حکومت کے قیام اورنئے آئین کے مسودے سمیت انسداد دہشت گردی کے خاتمے پر بھی بات کی گئی۔اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ تمام فریقین سیاسی استحکام کی طرف توجہ دیں گے، جسے نافذ کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی ’قرارداد 2254’ کے تحت بات چیت کی جاسکتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے تحت امن عمل میں 2 دہشت گرد گروپ داعش اور سابق النصرہ فرنٹ جو پہلے القاعدہ سے منسلک تھی، شامل نہیں ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق مذاکرات کے اختتام پر اپوزیشن کا کہنا تھا کہ پہلی بار سنجیدگی سے سیاسی تبدیلی اور استحکام سے متعلق بات کی گئی۔
ہائی نگوشی ایٹنگ کمیٹی (این ایچ سی) کے سربراہ نصر الحریری نے بتایا :”ہم مذاکرات کا یہ دور کسی واضح نتائج کے بغیر ختم کر رہے ہیں، لیکن میں کہہ سکتا ہوں کہ اس مرتبہ نتائج زیادہ مثبت تھے“۔ مذاکرات کے اختتام کے بعد شامی حکومت کے چیف مذاکرات کار بشرالجعفری صحافیوں سے بات کیے بغیر چلے گئے۔واضح رہے کہ شام امن مذاکرات کا نیا مرحلہ رواں ماہ 14 مارچ سے قازقستان کے دارالحکومت استانا میں دوبارہ شروع ہوگاجب کہ روسی عہدیداروں کے مطابق جنیوا مذاکرات کا اگلا مرحلہ 20 مارچ کو منعقد ہوگا۔ جنیوا مذاکرات سے پہلے استانا میں ہونے والے مذاکرات میں بھی فریقین کے درمیان کسی بڑی پیش رفت پراتفاق نہیں ہوسکا تھا۔استانا مذاکرات کے پہلے ہی سیشن کے بعد باغیوں نے دھمکی دے دی کہ اگر امن مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ لڑائی جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ شام میں گزشتہ کئی برسوں سے خانہ جنگی میں اب تک لاکھوں لوگ ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
قبل ازیں روس نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی ثالثی میں جاری مذاکرات میں شریک شامی حزب اختلاف کے بڑے گروپ پر امن عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عاید کیا تھا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخروخا نے یہ سخت بیان شامی حزب اختلاف کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے وفد کی جنیوا میں نائب وزیر خارجہ گیناڈی گیٹلوف سے ملاقات کے ایک روز بعد جاری کیا ہے۔انھوں نے ماسکو میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا:” بدقسمتی سے ہم نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ گذشتہ چند روز کی بات چیت کے دوران میں ایک مرتبہ پھر شامی حزب اختلاف کے نمائندوں کے کسی ڈیل تک پہنچنے کے لیے صلاحیت کے حوالے سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں“۔ماریہ زخروفا کا کہنا تھا ” نام نہاد اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی ماسکو اور قاہرہ کے پلیٹ فارموں سے برابری کی بنیاد پر تعاون سے انکاری ہے اور اس طرح وہ مذاکرات کو مکمل طور پر ہی سبو تاژ کررہی ہے“۔ ان کا اشارہ شامی حزب اختلاف کے دو چھوٹے گروپ کی جانب تھا جنھیں روس کی حمایت حاصل ہے۔
مغرب ،عرب ممالک اور ترکی کی حمایت یافتہ شامی حزب اختلاف کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے وفد نے گزشتہ دنوں روس کے نائب وزیر خارجہ گیناڈی گیٹلوف سے ملاقات کی تھی اور ان سے روس کی جانب سے جنگ بندی کے وعدوں کو بار بار توڑنے اور شامی رجیم کے وفد پر دباؤ ڈالنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔اس کے بعد اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے وفد کے سربراہ ناصر الحریری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ گیٹلوف کے ساتھ ان کی ملاقات مثبت رہی تھی اور انھوں نے سیاسی انتقال اقتدار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت مختلف امور پر خوش گوار ماحول میں تبادلہ خیال کیا تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ روس شامی رجیم پر سیاسی انتقال اقتدار کے دباؤ ڈال رہا ہے۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...