... loading ...
اچھی شہرت رکھنے والے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے ساتھ موجودہ حکومت سندھ کے تنازعات بالکل واضح ہیں۔ ایک تواے ڈی خواجہ پریہ غصہ ہے کہ انہوں نے کیوں12ہزار نئے پولیس اہلکار میرٹ پربھرتی کئے؟ اوربھرتی کرنے والی سلیکشن کمیٹی میں فوج کا افسر کیوں شامل کیا؟ کیوں پولیس کی نئی بھرتیوں کے لئے پالیسی ایپکس کمیٹی سے منظور کرائی؟ اگرپانچ لاکھ روپے فی امیدوار سے لئے جاتے تو6ارب روپے کا چھکاتھا جو صرف آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی وجہ سے نہ لگ سکا۔ یہ سب حکم بادشاہ سلامت کے ماتحت چھوٹے بادشاہ سلامت انورمجید کے تھے جس پرعمل نہ کرنے کا مطلب بڑے بادشاہ سلامت کی حکم عدولی کرناتھا۔ مگرآئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے اﷲ کا نام لے کر میرٹ پرپولیس میں بھرتیاں کرڈالیں ۔
دوسری ناراضگی یہ تھی کہ ٹھٹھہ سے نوابشاہ تک پولیس نے شوگر ملزمان مالکان کواغوا کرکے ان سے اونے پونے داموں شوگرملز انورمجید کوفروخت کرنے کی کوشش کی لیکن آئی جی سندھ پولیس نے تعاون سے انکارکیا۔ ناراضگی کی تیسری وجہ یہ تھی کہ ٹھٹھہ سے نوابشاہ تک گنے کے کاشتکاروں پرجھوٹے مقدمات بنا کر انہیں اپنے قدموں پر جھکانے میں آئی جی سندھ پولیس رکاوٹ بن گئے۔ انورمجید اس وقت سندھ کی بیوروکریسی میں بے تاج بادشاہ ہیں اورپولیس کا محکمہ توان کی جیب میں پڑا ہوا ہے ،کراچی کے سب سے مہنگے تھانے انورمجید کے ذریعے ہی چلتے ہیں ،وہاں ایس ایچ او وہی ہوتاہے جوانورمجید چاہتا ہے۔ مذکورہ بالا تمام باتوں نے انورمجید کومشتعل کردیا اورپھر انورمجید نے بڑے صاحب پرواضح کردیا کہ یاوہ رہیں گے یا پھرآئی جی رہیں گے ؟ لامحالہ آئی جی کی قربانی کاحکم دیاگیامگروزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بردباری اوردانش مندی کا مظاہرہ کیا اورپھرآئی جی کو15روز کی جبری چھٹی پر بھیج دیا ۔15روز ابھی مکمل بھی نہ ہوئے تھے کہ ایپکس کمیٹی کے فوجی ارکان کورکمانڈر اورڈی جی رینجرز نے ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلانے کا کہہ دیا اورساتھ ساتھ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کوبرقراررکھنے کا بھی اشارہ دے دیا۔ اوپر سے سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ پولیس کی ممکنہ تبدیلی کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا ، اس پروزیراعلیٰ سندھ کی جان میں جان آگئی۔ آگے چل کرسندھ ہائی کورٹ نے 15فروری تک حکم امتناع بڑھادیا۔ لیکن اس وقت تک حالات کچھ تبدیل ہوگئے ۔آئی جی سندھ پولیس کوچند دوستوں نے ٹھنڈا کیا اوروزیراعلیٰ کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ بہتربنانے کے لئے کہا۔ اوریوںآئی جی نے بھی چپ سادھ لی ۔رائو انوار کودوبارہ ملیر کا ایس ایس پی بنادیا اوربھی مختلف اضلاع کے ایسے ایس ایس پی تعینات کئے گئے جوانورمجید کے منظورنظر تھے۔ آئی جی سندھ پولیس نے اس حدتک خاموشی اختیار کی کہ جوچارپانچ تھانے آئی جی سندھ پولیس نے ایگزیکٹو آرڈ رکے ذریعے ضلع ملیر سے واپس لے کرضلع شرقی کودیئے تھے ،رائو انوار نے وہی تھانے صوبائی محکمہ داخلہ سے نوٹیفکیشن جاری کرواکر دوبارہ ضلع ملیر میں شامل کرلئے۔ اس طرح رائو انوار نے کمائی والے تھانے اپنے پاس رکھ لئے ہیں اوران کواب کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ۔ تاہم ذرائع یہ بتاتے ہیں کہ آئی جی سندھ پولیس کوتنگ کرنے کے لئے انورمجید نے نئے حربے استعمال کرنا شروع کردیئے ہیں ۔دوروز قبل آئی جی سندھ پولیس نے دس ایس ایس پیز کے تبادلے وتقرریاں کیں جس میں اسدملہی کوضلع ٹنڈومحمدخان میں بطور ایس ایس پی تعیناتی دی گئی تھی مگردوسرے ہی دن انورمجید کے حکم پر وزیراعلیٰ ہائوس سے تحریری حکم نامہ چیف سیکریٹری کے نام جاری کیاگیا جسکے بعد چیف سیکرٹری کے دفتر سے آرڈرجاری کرکے خاتون ایس ایس پی نسیم آراء پنہور کوایس ایس پی ٹنڈومحمد خان لگادیاگیاجوایک انوکھی بات ہے۔ یوں آئی جی کوپیغام دیاگیا کہ اب چونکہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سید سجاد علی شاہ سپریم کورٹ جارہے ہیں، اس لئے نئے چیف جسٹس سے حکم امتناع لینا مشکل ہوگا۔ اس لئے اب اگران کوآئی جی کے عہدے پر رہنا ہے توپھرانورمجید جیسے لوگوں کی بات سننا پڑے گی اوراگرانہیں اپنے اصول چلانے ہیں تو بہترہوگا کہ وہ اس عہدے سے الگ ہوجائیں ۔آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے اب تک اپنی اچھی شہرت کوداغ دار نہیں ہونے دیا۔ انہوںنے پیسے کے کھیل سے خود کوالگ رکھا ہے۔ اوروہ انورمجید کو لوٹ مار کی کھلی چھوٹ دینے سے بھی انکاری ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انورمجید کواب سردار عبدالمجید دستی جیسے آئی جی چاہییں جس کے لیے کوشش بھی کی گئی، جوان کی ہاں میںہاں ملائیں اوراصول پسندی کا نام بھی نہ لیں۔ نئی بھرتیاں اگرہوں تووہی امیدوار بھرتی کئے جائیں جن کی لسٹ انورمجید دیں۔ اگرانورمجید شوگرملز مالکان کوگرفتار کرواکر ان سے کم قیمت پرشوگر ملز خریدلیں توآئی جی سندھ پولیس صرف حکم پرعمل کریں اوراگرگنے کے کاشتکاروں کوبلاوجہ گرفتارکرکے ان سے کم قیمت پرگنا لیاجائے توآئی جی اس کام میں بخوبی معاونت کا فریضہ انجام دیں۔
یہی وجہ ہے کہ موجودہ آئی جی ان لوگوں کے لئے ناقابل قبول ہیں اوران کوہٹانے کے لئے انورمجید دن رات کوششوں میں مصروف ہیں مگر ایک طرف اعلیٰ عدالتوں کا ڈر خوف ہے تودوسری جانب وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کے لئے سخت اسٹینڈ لیا ہواہے۔
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...