... loading ...
وزیراعظم نواز شریف نے 1997ء میںجب حکومت سنبھالی تواس وقت احتساب بیوروبنایا، اس کا پہلا سربراہ سینیٹر سیف الرحمان کوبنایا۔ جب پرویز مشرف نے اقتدار حاصل کیاتوانہوںنے اس احتساب بیوروکوقومی ادارۂ احتساب (نیب)کا نام دیا۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ نیب کا ادارہ صرف ایگزیکٹو آرڈر کی بنیاد پر قائم کیاگیا تھا اوراس کوتاحال پارلیمنٹ سے منظور نہیں کرایاگیا۔ پہلے تونیب کے سربراہ فوجی افسران بنے اورپھرکئی ایسے اسکینڈل سامنے آئے کہ جس پر دنیاحیران ہوگئی، خاص طورپر جنرل (ر) شاہد عزیز نے نیب کواپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی جنرل (ر)پرویز مشرف کی کوششوں کا بھانڈاپھوڑدیا۔ ـ2008ء میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو اس وقت جسٹس(ر)دیدارحسین شاہ کو چیئرمین نیب بنایاگیا لیکن بعدازاں سپریم کورٹ نے ان کوہٹادیا۔موجودہ حکومت کے دورمیں نیب چیئرمین بننے والے وفاقی سیکریٹری داخلہ چوہدری قمرالزماں پہلے چیئرمین تھے جوسویلین تھے اوران کا تقرر متفقہ طورپرکیاگیاتھا۔ نیب نے سب سے زیادہ کارروائیاں وفاقی حکومت اورپھرحکومت سندھ میں کیں، شرجیل میمن، میر منورتالپر،علی مردان شاہ سمیت سینکڑوں افسران اورسیاسی رہنمائوں کے خلاف تحقیقات شروع کی۔ـ لیکن دلچسپ امریہ ہے کہ ان میں تین ایسی خواتین افسران بھی ہیں جن کے گردنیب نے شکنجا کس دیاہے اورتینوں خواتین افسران بری طرح پھنس گئی ہیں ۔
ان میں سے ایک سابق سیکریٹری بلدیات شازیہ رضوی ہیں جن پرالزام ہے کہ انہوں نے اس وقت کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی کے ساتھ مل کر محکمہ بلدیات میں جعلی بھرتیاں کیں اور یہ کیس اس وقت نیب نے تیار کرلیاہے اوراب کسی بھی وقت ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔ نیب نے شازیہ رضوی کومتعدد بار بلایااوران سے تحریری بیانات بھی لیے۔ اب اس ریفرنس میں شازیہ رضوی بھی بطور ملزم نامزد ہوں گی ۔اس کے علاوہ دوسری خاتون افسر لبنیٰ صلاح الدین ہیں جن کوسابق حکومت میں جب ایم ڈی سائٹ لگایا گیا توانہوں نے نہ صرف غیرقانونی بھرتیاں کیں بلکہ انہوں نے مالی وسائل کابھی غلط استعمال کیا۔ اس پران کے خلاف نیب میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیاگیاہے جس میں ان کو بطور ملزم نامزد کیاگیاہے اس طرح وہ بھی نیب کی تحقیقات میں پھنس گئی ہیں ۔جبکہ تیسری خاتون افسرانیتا بلوچ ہیں جومحکمہ اطلاعات میں افسر تھیں اور شرجیل انعام میمن کے ساتھ مل کر7 ارب روپے کے اشتہارات میں بے قاعدگیاں کیں اورمحکمہ اطلاعات کو مالی طورپرنقصان پہنچایا۔نیب نے جوریفرنس تیار کیاہے اس میں انیتا بلوچ کوبھی شریک ملزمہ بنایا گیا ہے۔اب وہ اس ریفرنس کے بعدملازمت سے غائب ہوگئی ہیں۔ ان کے خلاف بھی نیب ریفرنس میں مضبوط ثبوت موجود ہیں، نیب کی ان تحقیقات میں 20 سے زائددیگر افسران وسیاستدان شریک ملزم ہیں لیکن خواتین افسران کے لیے یہ عمل مصیبت سے کم نہیں۔
اس سے پہلے شرمیلا فاروقی اوران کی والدہ انیسہ فاروقی کے خلاف بھی نیب ریفرنس دائر ہوچکا ہے جس میںان کوسزائیں بھی ہوئی تھیں اورانہیں14سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ بینظیربھٹو،بیگم نصرت بھٹو پربھی نیب ریفرنس زیر سماعت رہ چکے ہیں ،اکثر خواتین افسران کی شہرت اچھی ہوتی ہے اوروہ مالی بے قاعدگیوں اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے گریز کرتی ہیں، کیونکہ ان کوپتہ ہوتاہے کہ ان کے خلاف نیب یا محکمہ اینٹی کرپشن میں تحقیقات ہوئی تو ا ن کے لیے مصیبت کھڑی ہوجائے گی لیکن یہ تینوں خواتین افسران نیب ریفرنس میں پھنس گئی ہیں اور اب احتساب عدالت کے فیصلے تک وہ عدالتوں کے چکر کاٹتی رہیں گی۔
لبنی صلاح الدین اورانیتا بلوچ نے توضمانت کروا رکھی ہے لیکن شازیہ رضوی نے تاحال ضمانت نہیں کروائی۔ سندھ پولیس کی ایک خاتون ایس ایس پی نسیم آراء پنہور پربھی ایک اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی رپورٹ میں الزام لگ چکا ہے کہ انہوں نے 700 سے زائد پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کیں اوراس میں انہوں نے رشوت وصول کی اوربھرتیوں میں قواعد وضوابط نظرانداز کردیئے لیکن تاحال ان کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر نہیں ہوسکا ہے۔
خواتین افسران کے خلاف اس طرح کے مقدمات سے دیگرخواتین افسران خوف زدہ ہوگئی ہیں اوروہ اب اہم عہدے لینے سے گریز کررہی ہیں کیونکہ وہ نیب یا محکمہ اینٹی کرپشن کی تحقیقات سے خود کوبچانا چاہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اس وقت صرف ایک خاتون ڈاکٹر شیریں مصطفی ہیں جومحکمہ سوشل و یلفیئر کی سیکریٹری ہیں جبکہ دیگرخواتین افسران اہم عہدے لینے میں دلچسپی نہیں لے رہیں بلکہ اب سائڈ پوسٹیں لے کرخاموشی سے نوکری کی خواہاںہیں یا پھر وہ گھربیٹھنے میں ہی عافیت سمجھتی ہیں۔ خاص طورپر موجودہ حالات میں جب نیب اورمحکمہ اینٹی کرپشن متحرک ہے توایسے میں خواتین افسران خود کواس تنازع میں ڈالنے سے اجتناب کررہی ہیں کہ ایک طرف حکومت کے غیرقانونی احکامات پرعمل کریںتو مقدمات بنیں گے اور اگرانکارکریں توحکومتی عتاب کا شکار ہوجائیں اس لیے وہ ایک کونے میں خاموش ہوکربیٹھ گئی ہیں۔
رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی اور پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر سعودی عرب سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ایران سے درآمدات میں 30فیصد اضافہ ہ...
لاہور (بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان پر ٹیلی گراف ایکٹ 1885 اور دیگر دفعات کے تحت7 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جمال خان میں غلام یاسین ن...
پی آئی اے نجکاری کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے 30نومبر تک دوست ممالک سے رابطے رکھے جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے دوست ملکوں سے رابطے کئے جارہے ہیں، گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہے ۔ذرائع کے مطابق30نومبر ...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے حصے کا ایک قطرہ پانی بھی کہیں جانے نہیں دیں گے ۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی دو تہائی اکثریت ہے ، مسلم لیگ ن کے ساتھ تحفظات بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے ، ن لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔ہفتہ کو کراچی میں میڈیا س...
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...