... loading ...
امریکی ماہرین نفسیات نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خطرناک حد تک خود پسندی اور خوشامد پسندی کا مریض قرار دیاہے۔ ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچانے کی ذہنی بیماری میں مبتلا قرار دیاہے۔
ڈونلڈ کی سیاسی حریف اور ان کے مد مقابل صدارتی انتخاب لڑنے والی امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے انتخابی معرکہ شروع ہوتے ہی ایک بیان میں ذہنی مریض قرار دے دیاتھا اور کہا تھا کہ ذہنی طورپرامراض کے شکار اس شخص کا امریکہ کے صدارتی منصب پر فائز ہوناپوری امریکی قوم کیلئے ایک المیہ ثابت ہوسکتاہے۔اس وقت ہیلری کلنٹن کی اس بات کو ایک سیاسی حریف کا سنگین الزام قرار دے کر نظر انداز کردیاگیا تھا لیکن اب خود امریکہ کے ماہرین نفسیات نے ان کی ذہنی صحت کے حوالے سے سوال اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل تک ماہرین نفسیات کو عوامی شخصیات کا تجزیہ کرنے اور اس حوالے سے صحافیوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی لیکن اب اس قانون کو نظر انداز کرکے ذہنی صحت کے ماہرین کھلے عام ٹرمپ کی ذہنی صحت کے حوالے سے اپنے تجزیوں اور خدشات سے آگاہ کررہے ہیں۔عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے اب ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنے تجزیات کوشائع کرنا شروع کردیا ہے۔ حال ہی میں ماہرین نفسیات جون ڈی گارٹنر نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطرناک حد تک ذہنی بیمار ہیں اور تنک مزاجی کی وجہ سے صدارت کے منصب کے اہل نہیںہیں۔
ڈاکٹر جولی فٹریل نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ ماہرین نفسیات نے ٹرمپ کاجو نفسیاتی تجزیہ کیا اس حوالے سے تقریبا تمام ہی ماہر نفسیات اس بات پر متفق ہیں کہ نرگسیت اور خودپسندی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حقائق کو سمجھنے کی صلاحیت کو نقصان پہنچایاہے، اس لئے ا?پ انھیں کسی بات پر دلائل دے کر قائل نہیں کرسکتے۔ان کاکہناہے کہ واشنگٹن میں 30لاکھ خواتین کا مارچ انھیں ٹس سے مس کرنے میں کامیاب ثابت نہیں ہوسکا، ان کے پالیسی ایڈوائزرز نے انھیں مشورہ دیا کہ ان کی پسندیدہ پالیسی کار آمد ثابت نہیں ہوسکتی لیکن انھوں نے ان مشوروں پر دھیان دینا بھی مناسب نہیں سمجھا۔
دسمبر میں نفسیات کے 3معروف پروفیسروں نے بارک اوباما کو لکھا تھا جس میں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہنی استحکام پر شدید تشویش کااظہار کیاتھا۔ہارورڈ میڈیکل اسکول اور کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسروں نے اس وقت کے صدر کو لکھاتھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں ذہنی عدم استحکام کی متعدد علامتیں پائی جاتی ہیں اور اس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاںاحسن طورپر پوری نہیں کرسکیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیاب قرار دئے جانے کے فوری بعد ٹرمپ ازم کے خلاف شہریوں کے تھیراپسٹ کے نام سے ایک گروپ قائم کیا گیاتھا جس میں ہزاروں ماہرین نفسیات شامل ہوگئے تھے۔ اس گروپ نے ایک منشور شائع کیاتھا جس میں ٹرمپ کی نفسیات کے بارے میں متنبہ کیاگیاتھا۔اس منشور میں کہاگیاتھا کہ تارکین اورمذہبی اقلیتوں کو قربانی کابکرا بنا کر ان کو مطعون کرکے اور مخالفین اور نقادوں کو نظر انداز کرکے ایک مضبوط انسان کے خول میں بند ہونے والا انسان اب ہمارے مسائل حل کرنے کے وعدے کررہاہے اگر ہم اس پر اعتماد کرلیں گے تو پھر تاریخ پھر تبدیل ہوجائے گی اور کہیں بھی اعتدال پسندی کی کوئی ضرورت نظر نہیں آئے گی۔
امریکی ماہرین نفسیات کی ایسوسی ایشن نے نرگسیت یا خود پسندی کی 9علامات درج کی ہیں اور خیال ظاہر کیاہے کہ اگر کسی میں اس میں سے5علامتیں پائی جائیں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ شدید نرگسیت اور خود پسندی کاشکار تصور کیاجائے گا۔
ماہرین نفسیات کی بیان کردہ 9علامات درج ذیل ہیں:۔
1۔ اپنے سب سے زیادہ اہم ہونے کا شدت سے احساس۔
2۔ بے شمار کامیابیوں ،اختیارات ،خوبصورتی، عقلمندی اور آئیڈیل محبت کے خبط میں مبتلا ہونا۔
3۔یہ خیال کرنا کہ وہ خصوصی اور منفرد ہے اور اسے وہی سمجھ سکتے ہیں جو انتہائی اعلیٰ سطح کے ایسے لوگ اور ادارے ہوں جو اس کے ہمرکاب رہ سکتے ہوں۔
4۔جو زیادہ سے زیادہ تعریف کا خواہاں ہو۔
5۔ نامناسب توقعات رکھتاہو اور نامناسب طورپر پذیرائی کی توقع رکھتاہواور خود کو اس کاحقدار تصور کرتاہو۔
6۔ اندرونی طورپر استحصال پسند ہو اپنے مقاصد کے حصول کیلئے دوسروں سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہو۔
7۔ دوسروں کے جذبات اور احساسات کا جسے کوئی خیال نہ ہو۔احساس سے عاری ہو۔
8۔ دوسروں سے حسد کرتا ہو اور عام طورپر یہ خیال کرتاہو کہ دوسرے اس سے حسد کرتے ہیں۔
9۔ جارحانہ اور آمرانہ مزاج کا حامل ہواور آمرانہ رویے کااظہار کرتاہو۔
ماہرین نفسیات کی بیان کردہ مذکورہ بالا 9علامات کاجائزہ لیاجائے تو ڈونلڈ ٹرمپ کی آنکھ بند کرکے حمایت کرنے والے لوگ بھی اس بات پر اتفاق کریں گے کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں مذکورہ 9میں سے صرف 5نہیں بلکہ اس سے زیادہ علامتیں بدرجہ اتم موجود ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف انٹرویوز اور ان کی ٹوئٹنگ پر کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ صرف اپنی تعریف اورمدح سرائی پر یقین رکھتے ہیں، اور ان کی نظر میں اس کے علاوہ ہر چیز جعلی اور جھوٹی خبروں کے زمرے میں آتی ہیں۔ اور ماہرین نفسیات حقائق سے گریز کی اس نفسیاتی کیفیت کو خطرناک قرار دیتے ہیں۔اس صورت حال کے پیش نظر اب ٹرمپ کی ٹیم کے ارکان ان سے وہی بات کریں گے جو انھیںخوش کرسکے ان کی ذہنی تسکین کا ذریعہ بن سکے اور ان کی نرگسیت کو سکون مل سکے۔
ایک ماہر نفسیات نے نام ظاہر کئے بغیر نیویارک کے اخبار ڈیلی نیوز کو بتایا کہ ان کیخیال میں ڈونلڈ ٹرمپ ایسی شخصیت کے مالک ہیں جو اپنی انا کے خول میں بند ہے اور دوسروں کو حقیر گردانتاہے۔
ٹرمپ کی تعمیراتی کمپنی میں کام کرنے والی ایک خاتون باربرا ریس نے نیویارک کے ڈیلی نیوز کو ای میل کی ہے جس میں اس نے 1982کی وہ کہانی بیان کی جب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تعمیراتی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی ،خطرناک حد تک نرگسیت اور خودپسندی کے شکار ڈونلڈ ٹرمپ کے اندر اپنی شخصیت کو ابھارنے کی خواہش اتنی شدید ہے کہ وہ اپنے اقتدار ،دولت اور حس وغیرہ کے حصول کیلئے سب کچھ کر گزرنے میں بھی عار محسوس نہیں کریںگے۔
سٹیزن تھیراپسٹس کاکہنا ہے کہ ٹرمپ کا طریقہ ان کی اس خواہش یا تصور کا آئینہ دار ہے کہ حقیقی امریکی کہلانے کا وہی حقدار ہے جو ہمیشہ کامیابی حاصل کرسکتاہو اور دوسرے نقصان اٹھانے والوں یا شکست کھانے والوں میں ہوں۔اس اعتبار سے یہ کہاجاسکتاہے کہ ٹرمپ کے نظریات اور خیالات صحت مندانہ زندگی گزارنے کے اوصاف سے عاری ہیں۔
٭٭
[caption id="attachment_44056" align="aligncenter" width="784"] ابھی تک امریکی صدر نائب وزیر خزانہ کے عہدے پر کسی کو نامزد نہیں کرسکے جسے ٹیکسوں میں ردوبدل کے کام کی نگرانی کرنا اورنئی حکمت عملی تیار کرنا ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجودنئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاٹیکسوں کے نظام کی تنظی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسر اقتدار آنے کے بعد فوری طورپر جس بجٹ کااعلان کیاہے وہ اُن کے دیگر اعلانات کی طرح متنازع بن گیاہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے پہلے بجٹ میں ٹرمپ کے انتخابی اعلانات کے مطابق میکسکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور امیگرنٹس کو امریکا میں داخلے سے روک...
امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خاص طورپر غیر ملکیوں کے بارے میں ان کے خیالات اور اس کے پرتشدد انداز میں اظہار امریکی معیشت کے لیے بوجھ بنتے جارہے ہیں،امریکی ماہرین معاشیات کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تندوتیز بیانات سے سب سے پہلے سیاحت کے شعبے پر منفی اثرا...
امریکا میں نسل پرستی کی بنیاد پر نفرتوں کاپرچار کرنے والے گروپ یوں تو ہمیشہ ہی سے سرگرم رہے ہیں ، یہ کبھی’’ اسکن ہیڈ ‘‘کے نام سے سامنے آتے ہیں اور کبھی ’’لیو امریکا‘‘ کے نام پر مہم چلاتے نظر آتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد ان نسل پرست نفرت کے پرچارک گروپوں کی ...
امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملکی دفاعی بجٹ میں اضافے کے فیصلے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔چین کی جانب سے اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے انعقاد سے قبل سامنے آیا۔دفاعی ...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز ارکان کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ داعش کو کرہ ارض سے ختم کرکے دم لیں گے۔امیگریشن پر کنٹرول کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ملازمتوں کے مواقع میں اضافے، سیکورٹی اور ملک میں قانون کی پاسداری کی صورت حال کو بہتر بنا کر حقیقی م...
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے حالیہ شمارے میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پھبتی کستے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور شخصیت یعنی امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کوئی دن بغیر غلطی کے نہیں گزارا،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزارنے والے صدر نے اس دوران 132غلطیاں یا ...
جارج برنارڈشا نے بہت پہلے یہ راز بتادیاتھا کہ میں نے بہت پہلے یہ سیکھ لیاتھا کہ خنزیر سے کبھی نہ لڑنا کیونکہ اس سے لڑنے کی صورت میں تم گندگی میںلتھڑ جائو گے اور خنزیر کا اصل مقصد یہی ہوتا کہ آپ کو گندا کردے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو بہترین انداز میں بے نقاب کی...
امریکا کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن میں ایک وفاقی جج نے7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کا اطلاق پورے ملک میں ہو گا۔وہائٹ ہاﺅس کی ہدایت پر" اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی لیکن...
امریکا کے معروف فلم ساز اور صحافی مائیکل مور ، جنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران جب کسی کو بھی ان کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتاتھا ،ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا تھا کہ امریکا ایک خطرناک انقلاب کے دوراہے پر کھڑا ہے اور امریکی ع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون میں وزیر دفاع جیمز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد ...
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا صدارتی منصب پر بیٹھتے ہی اسرائیل کے ساتھ پینگیں بڑھانا شروع کردی ہیں اور اطلاعات کے مطابق صدارتی انتخابات کی مہم اورانتخابات میں کامیابی کے بعد سے عہدہ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد تک ان کے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار ہے۔وائس آف ا...