... loading ...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنھیں اقتدار سنبھالنے کے ساتھ ہی مخالفانہ مظاہروں اور دنیا بھر میں منفی تبصروں کاسامنا تھا لیکن گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے دور اقتدار کے چند روز کے اندر ہی اتنی بڑی کامیابی حاصل ہونے کی اطلاعات ہیں جو اوباما اپنے 8سالہ دور حکومت میں بھی حاصل نہیں کرسکے ۔’’یورنیوز وائر‘‘ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن امریکی فوج کے اعلیٰ ترین جنرلز کو حکم دیاتھا کہ وہ داعش کا30دن کے اندر خاتمہ کرنے کا منصوبہ بنا کر پیش کریں ،ان کایہ حکم یا ہدایت انتخابی مہم کے دوران عوام سے کیے گئے ان کے مختلف وعدوں میں سب سے اہم وعدہ تھا جس کی تکمیل بظاہر ناممکن تھی۔ یورنیوزوائر نے خطے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس حوالے سے فوری کامیابی کے حصول کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی گئی۔جس کے نتیجے میںعراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک دن کے بھرپور فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی مبینہ طورپر زخمی ہوگئے اور انھیں گرفتار کرلیاگیاہے۔
خبروں کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سارا دن پنٹاگن میں گزارا اور انھوں نے امریکی فضائیہ کی جانب سے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری اور حملوں کی بذات خود نگرانی کی ،خبروں کے مطابق اس ایک دن کے دوران عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر مجموعی طوپر 31حملے کیے گئے،سارا دن مختلف قسم کے لڑاکا اور بمبار طیارے اور دور سے بیٹھ کر اڑائے جانے والے طیارے بمباری اورحملوں میں مصروف رہے، اس طرح شام میں مجموعی طورپر 25اور عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 6 فضائی حملے کیے گئے۔
خبروں کے مطابق شام میں باب شہر کے قریب توپخانے نے بھی داعش کے ٹھکانوں پر دو دن تک حملے کیے، جبکہ رقہ میں جو کہ داعش کا مضبوط گڑھ تصور کیاجاتا ہے 22لگاتار حملے کرکے داعش کے 12 اہم لڑاکا یونٹ اور لڑائی کے 9مورچے تباہ کردیے گئے ،اس کے علاوہ ان حملوں میں بم بنانے کی دو زیرِ زمین فیکٹریوں اور داعش کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایاگیا، جبکہ آخری حملوں میں زاعر الزور میں داعش کے زیر کنٹرول تیل کے 2کنوئوں کو بھی نشانہ بنایاگیا۔
ان رپورٹوں کی تیل کے حوالے سے عراق کی رپورٹوں سے تصدیق ہوتی ہے۔اس کے علاوہ موصل اور اس کے اردگرد سیکورٹی کی تازہ ترین صورتحال اور داعش کے زیر کنٹرول علاقوں کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات جمع کرنے والے باوثوق ذریعے نے بھی تصدیق کی جس کے پاس مقامی رپورٹرز ،مقامی لوگوں اور جنگجوئوں کا پورا نیٹ ورک موجود ہے۔
اس سے قبل یہ اطلاعات ملی تھیں کہ بآج کے علاقے میں اتحادی فوجی کی غیر معمولی سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی یہ اطلاعات بھی ملی تھیں کہ داعش کے سربراہ خلیفہ ابوبکر البغدادی کا محاصرہ کرلیا گیا ہے، بعد ازاں امریکی بمباری کے نتیجے میں ان کے زخمی ہونے اور بعد میں گرفتار کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں لیکن ان کی گرفتار ی کے بعد کی کوئی باوثوق اطلاع ابھی تک نہیں مل سکی ہے اور یہ پتہ نہیں لگ سکا کہ اگر ابوبکر البغدادی کو واقعی گرفتار کیاگیاہے تو وہ اس وقت کس کی تحویل میں ہیں اور ان کو کہاں رکھا گیاہے؟اور ان سے پوچھ گچھ کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیاجائے گا؟
عہدہ صدارت سنبھالنے کے پہلے ہی روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا سے ‘اسلامی دہشت گردی’ کے خاتمے کے عہد کو دہراتے ہوئے امریکی خفیہ ایجنسی کو جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیاتھا۔
ادھرقومی سطح کے ایک انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق ورجینیا میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خفیہ ایجنسی کے افسران کو ہدایات دیں کہ ‘اسلامی دہشت گردی بری، بہت بری چیز ہے اور دنیا سے اس کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے۔یاد رہے کہ حلف برداری کے بعد تقریر کرتے ہوئے نئے امریکی صدر نے عہد کیا تھا کہ وہ دنیا کے مہذب ممالک کو اسلامی دہشت گردی کے خلاف متحد کریں گے اور دنیا سے اس کا مکمل صفایا کردیں گے۔
2016 میں اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار رخصت ہونے والے امریکی صدر بارک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عاید کیاتھاکہ وہ ’بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی‘ کی اصطلاح استعمال نہیں کرتے اور جب تک دشمن کو واضح طور پر شناخت نہیں کیا جاتا اس وقت تک اسے شکست دینا ممکن نہیں۔سی آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اپنی تقریر کے دوران نئے امریکی صدر ایک قدم آگے بڑھے اور خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں اور امریکیوں کو خبردار کیا کہ اسلام کی بنیادی صورت کے خلاف جنگ اب پہلے سے زیادہ شدت اختیار کرچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب وہ نوجوان تھے تو انہوں نے اپنے ایک معلم سے سنا تھا کہ ’امریکا کبھی جنگ نہیں ہارا‘ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ ہم کچھ بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں، اب ہم کچھ نہیں جیتتے۔
افغانستان میں جاری رہنے والی امریکا کی طویل ترین جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے اتنے طویل عرصے جاری رہنے کی وجہ یہ ہے کہ امریکا کی جانب سے مکمل طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا گیا، ’ہم اپنی اصل صلاحیتیں بروئے کار نہیں لائے اور خود پر قابو رکھا‘۔ساتھ ہی انہوں نے سی آئی اے افسران سے وعدہ کیا کہ انہیں ملک دشمنوں سے نمٹنے کے لیے پہلے سے زیادہ اختیارات فراہم کیے جائیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں داعش سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی حل نہیں۔نئے امریکی صدر کے مطابق اس سلسلے میں دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان جنگیں ہوسکتی ہیں، یہ وہ خطرناک حد ہے جہاں تک ابھی ہم نہیں پہنچے۔
سی آئی اے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے انہیں ناکافی حمایت فراہم کی مگر وہ اس میں تبدیلی لائیں گے، ’میں آپ کو صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کے ساتھ ہوں۔اس موقع پر انہوں نے امریکی خفیہ ایجنسیوں اور ان کے درمیان تعلقات میں خرابی سے متعلق رپورٹنگ پر میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’امریکی صحافی دنیا کے غیردیانت دار لوگوں میں سے ہیں، میں ایک ہزار فیصد آپ (سی آئی اے افسران) کے ساتھ ہوں۔واضح رہے کہ حلف برداری سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ انہوں نے 2016 کے انتخابات کو روسی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے ہیک کیے جانے کی بات کی۔یاد رہے کہ 11 جنوری کو اپنی ایک ٹوئیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو یہ جعلی خبر عوام تک پہنچنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے تھی۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...