وجود

... loading ...

وجود

امریکی دفاعی نظام کومستحکم کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات

پیر 23 جنوری 2017 امریکی دفاعی نظام کومستحکم کرنے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات

امریکامیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار سنبھالتے ہیں اپنی انتخابی تقریروں کے مطابق کام کا آغاز کیاہے اور سب سے پہلا حکم صدر اوباما دور میں شروع کیے جانے والے کیئر پروگرام کو ختم کرکے اس کی جگہ متبادل نظام پیش کرنے کا دیا۔وہائٹ ہائوس کی ویب سائٹ پرجاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھانے کے چند ہی منٹ کے بعدہی ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے حملوں کے تحفظ کے لیے جدید طرز کا میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔یہ بات وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے ایک پالیسی بیان میں کہی گئی ہے۔وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر یہ بیان جمعے کوصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند ہی منٹوں کے بعد شائع کیا گیا۔بیان میں میزائل ڈیفنس سسٹم کے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا نصب کیا جانے والا دفاعی نظام اسی طرح کا ہے جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہیں یا ان سے مختلف ہو گا۔وہائٹ ہائوس کے اس بیان میں دفاعی نظام کے بارے میں کسی طرح کی تفصیل فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس پر کتنی لاگت آئے گی تاہم اس اعلان سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران اپنے کیے ہوئے وعدوں اور دعووں پر عمل کرنے میں سنجیدہ ہیں اور اس حوالے سے ظاہر کیے جانے والے یہ خیالات کہ وہ اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے بہت سے وعدوں کو بھول جانے یا طاق نسیاں کے حوالے کرنے پر مجبور ہوں گے،خیال خام سے زیادہ نہیں تھے۔
جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے امریکی ساختہ میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے فیصلے کا دفاع کیا ہے جب کہ اس ممکنہ تنصیب کے خلاف جنوبی کوریا کے عوام نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے میزائل دفاعی نظام کی تنصیب کے خلاف پورے ملک میں مظاہرے شروع کردیے ہیں۔جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے گزشتہ روزقومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شمالی کوریا کی طرف سے بیلسٹک میزائل کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کے باعث ان کی حکومت کے پاس اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم “تھاڈ” نصب کرے۔یہ میزائل دفاعی نظام جنوب مشری علاقے سیونگجو میں لگائے جانے کا منصوبہ ہے۔اس فیصلے کے خلاف سیونگجو کی مقامی آبادی میں خاصی تشویش پائی جاتی ہے اور انھیں خدشہ ہے کہ راڈار پر مبنی یہ نظا م ماحولیات اور ان کی تصدیق کے لیے مضر ہو سکتا ہے۔اس فیصلے کے خلاف سیونگجو سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے گزشتہ روز دارالحکومت سیول میں احتجاجی مظاہر بھی کیا۔صدر پارک نے اس منصوبے کے مخالفین کو متنبہ کیا ہے کہ اس بارے میں اختلاف سے جنوبی کوریا کے لوگ “تقسیم” اور “الجھن کا شکار” ہو سکتے ہیں جو کہ ان کے بقول یہ شمالی کوریا کے ہاتھوں میں کھیلنے مترادف ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی پیانگ یانگ نے سیئول کومیزائل دفاعی نظام نصب کرنے کے فیصلے پرسنگین خطرات سے خبردار کیا تھا۔
ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے متوقع حملوں سے دفاع کے لیے جدید طرز کامیزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کاارادہ رکھتے ہیں،جبکہ دوسری جانب جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے ہوانگ ہئی کے صوبے سے مقامی وقت کے مطابق پیر کی دوپہر کو داغے گئے۔جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے تین بیلسٹک میزائل فائر کیے ہیں۔جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ میزائل شمالی کوریا کے ہوانگ ہئی صوبے سے مقامی وقت کے مطابق پیر کی دوپہر کو داغے گئے۔جنوبی کوریا کے خبررساں ادارے یونہاپ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں کہ یہ کس نوعیت کے میزائل تھے اور اْنھوں نے کتنے فاصلے تک مار کیا۔
پیر کو یہ میزائل ایک ایسے وقت داغے گئے جب دنیا کی سرکردہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے گروپ آف 20 کے رہنما چینی شہر ہانگزو میں ہونے والے دو روزہ اجلاس میں شریک تھے اور امریکا میں صدر کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا عمل جاری تھا۔شمالی کوریا کی طرف سے داغے جانے والے میزائلوں سے چند گھنٹے قبل ہی جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہیئی اور چینی صدر ڑی جن پنگ نے اس اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔یونہاپ کے مطابق پیانگ یانگ کی طرف سے جوہری اور میزائل تجربات سمیت ان کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزی کے بارے میں جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہئی نے چینی صدر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے خطے کے امن کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور ان کے بقول یہ سیئول اور بیجنگ کے تعلقات کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔دوسری طرف چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘شینخوا’ کا کہنا ہے کہ صدر زی نے جنوبی کوریا کی صدر کو بتایا کہ بیجنگ امریکا کے بنائے گئے تھاڈ (ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم) میزائل شکن نظام کو جنوبی کوریا میں نصب کرنے کے خلاف ہے۔ سیئول کا کہنا ہے کہ تھاڈ شمالی کوریا سے ممکنہ میزائل حملوں کے سدباب کیے لیے ضروری ہے۔
ایک اور خبر یہ ہے کہ میزائل دفاعی نظام کے حوالے سے چین اور ترکی کے درمیان جلد ہی معاہدہ متوقع ہے،امریکا ترکی کی جانب سے ایک چینی کمپنی سی پی ایم آئی ای سی کے ساتھ میزائلوں کی تنصیب کے حوالے سے معاہدے کیلئے مذاکرات پر ناراض ہے ،کیونکہ ایران، شمالی کوریا اور شام سے متعلق قوانین کی خلاف ورزیوں پر امریکا نے چین کی اسی کمپنی سی پی ایم آئی ای سی پرقدغن عاید کی تھی اور اسی بنا پر ترکی کے سی پی ایم آئی ای سی کے ساتھ تعاون پر واشنگٹن’سنگین تحفظات‘‘ کا اظہار بھی کر چکا ہے۔ترکی کے ایک سینئر
عہدیدار نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ 6 ماہ میں ایک چینی کمپنی کے ساتھ میزائل کے دفاعی نظام کی مشترکہ تیاری سے متعلق معاہدے کو حتمی شکل دے سکتا ہے۔
معاون وزیر برائے دفاعی صنعت مراد بیار نے گزشتہ روزانقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے اپنے مدمقابل کمپنیوں کی نسبت چائنا پریسیشن مشینری امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن (سی پی ایم آئی ای سی) کی بولی ’’قابل ذکر‘‘ حد تک کم تھی۔ اس منصوبے میں دلچسپی رکھنے والی دیگر کمپنیوں میں امریکا، روس اور دیگریورپی ممالک کی کمپنیاں شامل تھیں۔بیار کا کہنا تھا کہ ترکی نیٹو ڈیفنس سسٹم کی معلومات کا تبادلہ چین کے ساتھ نہیں کرے گا اور اگر یہ معاہدہ ہوگیا تو تقریباً تمام پیداوار ترکی ہی میں ہوگی۔چین کے لیے یہ منصوبہ جدید ہتھیاروں کی فراہمی کے تناظر میں ایک بڑی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
٭٭


متعلقہ خبریں


ڈونلڈ ٹرمپ ۔۔ ناکامیوں کا سلسلہ جاری وجود - پیر 10 اپریل 2017

[caption id="attachment_44056" align="aligncenter" width="784"] ابھی تک امریکی صدر نائب وزیر خزانہ کے عہدے پر کسی کو نامزد نہیں کرسکے جسے ٹیکسوں میں ردوبدل کے کام کی نگرانی کرنا اورنئی حکمت عملی تیار کرنا ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجودنئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاٹیکسوں کے نظام کی تنظی...

ڈونلڈ ٹرمپ ۔۔ ناکامیوں کا سلسلہ جاری

ٹرمپ بضد،میکسیکودیوار پراربوں ڈالر پھونکنے کے لیے تیار ایچ اے نقوی - هفته 25 مارچ 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسر اقتدار آنے کے بعد فوری طورپر جس بجٹ کااعلان کیاہے وہ اُن کے دیگر اعلانات کی طرح متنازع بن گیاہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے پہلے بجٹ میں ٹرمپ کے انتخابی اعلانات کے مطابق میکسکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور امیگرنٹس کو امریکا میں داخلے سے روک...

ٹرمپ بضد،میکسیکودیوار پراربوں ڈالر پھونکنے کے لیے تیار

ٹرمپ پالیسیز: سیاحتی شعبے کو 7 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان کااندیشہ وجود - اتوار 19 مارچ 2017

امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خاص طورپر غیر ملکیوں کے بارے میں ان کے خیالات اور اس کے پرتشدد انداز میں اظہار امریکی معیشت کے لیے بوجھ بنتے جارہے ہیں،امریکی ماہرین معاشیات کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تندوتیز بیانات سے سب سے پہلے سیاحت کے شعبے پر منفی اثرا...

ٹرمپ پالیسیز: سیاحتی شعبے کو 7 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان کااندیشہ

امریکا میں نسل پرست گروہوں کا جادوسرچڑھ کر بولنے لگا وجود - جمعرات 16 مارچ 2017

امریکا میں نسل پرستی کی بنیاد پر نفرتوں کاپرچار کرنے والے گروپ یوں تو ہمیشہ ہی سے سرگرم رہے ہیں ، یہ کبھی’’ اسکن ہیڈ ‘‘کے نام سے سامنے آتے ہیں اور کبھی ’’لیو امریکا‘‘ کے نام پر مہم چلاتے نظر آتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد ان نسل پرست نفرت کے پرچارک گروپوں کی ...

امریکا میں نسل پرست گروہوں کا جادوسرچڑھ کر بولنے لگا

امریکا کے دفاعی بجٹ میں 10،چین میں 7فیصد اضافہ شہلا حیات نقوی - منگل 07 مارچ 2017

امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملکی دفاعی بجٹ میں اضافے کے فیصلے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔چین کی جانب سے اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے انعقاد سے قبل سامنے آیا۔دفاعی ...

امریکا کے دفاعی بجٹ میں 10،چین میں 7فیصد اضافہ

داعش کو کرۂ ارض سے ختم کردیں گے،ٹرمپ شہلا حیات نقوی - جمعه 03 مارچ 2017

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز ارکان کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ داعش کو کرہ ارض سے ختم کرکے دم لیں گے۔امیگریشن پر کنٹرول کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ملازمتوں کے مواقع میں اضافے، سیکورٹی اور ملک میں قانون کی پاسداری کی صورت حال کو بہتر بنا کر حقیقی م...

داعش کو کرۂ ارض سے ختم کردیں گے،ٹرمپ

وائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 33دن۔۔۔132غلطیاں شہلا حیات نقوی - جمعه 24 فروری 2017

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے حالیہ شمارے میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پھبتی کستے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور شخصیت یعنی امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کوئی دن بغیر غلطی کے نہیں گزارا،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزارنے والے صدر نے اس دوران 132غلطیاں یا ...

وائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 33دن۔۔۔132غلطیاں

ڈونلڈ ٹرمپ مخالف میڈیا کی یلغار میں پھنس گئے وجود - جمعه 17 فروری 2017

جارج برنارڈشا نے بہت پہلے یہ راز بتادیاتھا کہ میں نے بہت پہلے یہ سیکھ لیاتھا کہ خنزیر سے کبھی نہ لڑنا کیونکہ اس سے لڑنے کی صورت میں تم گندگی میںلتھڑ جائو گے اور خنزیر کا اصل مقصد یہی ہوتا کہ آپ کو گندا کردے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو بہترین انداز میں بے نقاب کی...

ڈونلڈ ٹرمپ مخالف میڈیا کی یلغار میں پھنس گئے

ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے سہولت کار ایچ اے نقوی - پیر 06 فروری 2017

امریکا کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن میں ایک وفاقی جج نے7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کا اطلاق پورے ملک میں ہو گا۔وہائٹ ہاﺅس کی ہدایت پر" اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی لیکن...

ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے سہولت کار

’’انقلاب آنہیں رہا،آگیاہے ‘‘جوامریکا کو تباہ کردے گا!! ایچ اے نقوی - هفته 04 فروری 2017

امریکا کے معروف فلم ساز اور صحافی مائیکل مور ، جنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران جب کسی کو بھی ان کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتاتھا ،ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا تھا کہ امریکا ایک خطرناک انقلاب کے دوراہے پر کھڑا ہے اور امریکی ع...

’’انقلاب آنہیں رہا،آگیاہے ‘‘جوامریکا کو تباہ کردے گا!!

امریکی ماہر نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیدیا وجود - هفته 04 فروری 2017

امریکی ماہرین نفسیات نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خطرناک حد تک خود پسندی اور خوشامد پسندی کا مریض قرار دیاہے۔ ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچ...

امریکی ماہر نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیدیا

مظالم کا شکارشامی پناہ گزینوں کی آمد پربھی پابندی شہلا حیات نقوی - اتوار 29 جنوری 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون میں وزیر دفاع جیمز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد ...

مظالم کا شکارشامی پناہ گزینوں کی آمد پربھی پابندی

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر