... loading ...
امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے 20 جنوری کو امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر ان کو قتل کرنے کے منصوبے کے انکشاف کے بعد اب تقریب حلف برداری کے موقع پر امریکا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنے زبردست حفاظتی انتظامات کیے جارہے ہیں۔اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے اہل خانہ اور دیگر مہمانوں جن میں مختلف ممالک کے سربراہان مملکت وحکومت بھی شامل ہوں گے ،کی حفاظت کے لیے نیشنل گارڈز کے ہزاروں اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کی تقریب میں شرکت کے لیے آمدورفت کے راستوں کو بھی آخر وقت تک خفیہ رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
واشنگٹن ایگزامنر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کے پیش نظر تقریب حلف برداری کے موقع پر شہر اوراس کے نواح میں 5ہزار فوجی اور سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ ان پر کسی ممکنہ قاتلانہ حملے کی صورت میں ان کو بچانے کے لیے سیکڑوں چاق وچوبند اور ماہر نشانہ باز اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ کے گرد گھیرا ڈالے رہیں گے۔
واشنگٹن ڈی سی کی میئر موریل بائوسٹر نے گزشتہ روز امریکی سیکرٹ سروس اور دیگر سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میںکہا کہ سیکورٹی خدشات کے باوجود شہر میں تقریب حلف برداری کے حوالے سے پوری تیاریاں کرلی گئی ہیں اور شہر اس تقریب کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے شہر اور معز ز مہمانوں کی حفاظت کے لیے امریکا کی تاریخ کی سب سے بڑی تیاریاں کی ہیں اور تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سیکرٹ سروس کے اسپیشل ایجنٹ بریان ایبرٹ نے کہا کہ واشنگٹن کا فیلڈ آفس حلف برداری کی اس تقریب کے لیے پوری طرح تیا ر ہے اور اس تقریب کے لیے تمام تر تیاریاں کرلی گئی ہیں،ہم ہر متوقع اور غیر متوقع واقعے کا سامنا اور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طورپر تیار ہیں۔سیکورٹی حکام نے بتایا کہ 5ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود مختلف سیکورٹی اداروں کے 3 ہزار اہلکار بھی اسٹینڈ بائی ہوں گے اورکسی بھی لمحے ان کو طلب کیاجاسکے گا۔انھوںنے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ میری ٹیم اور اس حوالے سے کیے جانے والے سیکورٹی کے انتظامات بہت کافی ہیںاور ہم ہر طرح کی صورتحال کا مقابلہ کرنے اور حالات سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
شہر کی پولیس کے قائم مقام سربراہ پیٹر نیو شام نے دعویٰ کیا کہ شہر ہر طرح کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ہم سوشل میڈیا پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ امریکا 58 ویں صدر کی تقریب حلف برداری کے موقع پر گڑبڑ پھیلانے کاارادہ رکھنے والوں کی قبل از وقت نشاندہی کرکے انھیں گرفتار کیاجاسکے۔پولیس چیف نے اعتراف کیا کہ بعض عناصر سوشل میڈیا پر یہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ ہم اس تقریب کو درہم برہم کرنے اور تقریب کو ملیامیٹ کرنے کے لیے آرہے ہیں ،لیکن اس کے ساتھ ہی انھوںنے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہم اس طرح کی دھمکیوں اور ایسے عناصر سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی کو تقریب میں خلل ڈالنے کی ہمت نہیں ہوسکے گی۔ہم نے اس حوالے سے تمام انتظامات کررکھے ہیں۔
واشنگٹن ایگزامنر ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی میئر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس تقریب کے انعقاد کی تیاریوں کے لیے شہر کو مجموعی طورپر 30 ملین ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے جبکہ کانگریس نے اس کے لیے 19 ملین ڈالر کے اخراجات کی علیحدہ منظوری دے رکھی ہے۔میئر نے توقع ظاہر کی کہ تقریب پر آنے والے اخراجات کی بقیہ رقم وفاقی حکومت ادا کردے گی۔
واشنگٹن میں سیکورٹی فورسز اور میئر کے قریبی ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر شہر کو ایک طرح سے سیل کردیاجائے گا اور نہ صرف یہ کہ شہر کے باہر سے آنے والے لوگوں کو تقریب کے مقام سے کافی دور رکھنے کی کوشش کی جائے گی بلکہ تقریب کے مقام کے اردگرداورقرب وجوار میں رہنے والے لوگوں کی بھی مکمل چھان بین کی جارہی ہے اوران کو تقریب کے دوران گھروںمیں ہی رہنے ،غیر ضروری طورپر باہر نکلنے سے گریز کرنے اور تقریب والے دن یعنی 20 جنوری سے چند روز قبل ہی سے اجنبیوں کو گھر پر مدعو کرنے اور خاص طورپر اپنے گھروں پر قیام کی اجازت دینے سے گریز کریں،اور اس حوالے سے اگر کسی بھی حلقے کی جانب سے ان سے کسی طرح معاونت کی درخواست کی جائے تو اس کی اطلاع فوری طورپر شہر کی انتظامیہ ، پولیس یا سیکورٹی اداروں کو فراہم کریںتاکہ اس شہر کا امن بحال رہے اور شہر کے مکینوں کو کسی ناخوشگوارصورتحال کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
سیکورٹی فورسز کے ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اگرچہ شہر اور تقریب کے تحفظ کے حوالے سے تمام ممکنہ حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جن کی امریکا کی اب تک کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی لیکن اس کے باوجود سیکورٹی حکام مطمئن نظر نہیں آتے،اور وہ اتنے زبردست حفاظتی انتظامات کے باوجودکسی بھی غیر متوقع واقعے کے رونماہوجانے کے خدشے کے پیش نظر خوفزدہ نظر آرہے ہیں اور دن میں کئی کئی مرتبہ اجلاس بلاکر حفاظتی انتظامات کاجائزہ لینے کے ساتھ ہی اس میں بار بار ردوبدل بھی کررہے ہیں۔تاہم توقع کی جاتی ہے کہ اس موقع پر گڑبڑ پھیلانے کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر زبردست حفاظتی انتظامات اور تیاریاں دیکھ کر کسی مہم جوئی کی ہمت نہیں کریں گے اور یہ تقریب بحفاظت اختتام پذیر ہوجائے گی۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع کاکہناہے کہ تقریب کے بحفاظت اختتام کے بعد بھیسیکورٹی خدشات پوری طرح ختم نہیں ہوں گے اور سیکورٹی فورسز کو ممکنہ خطرات کامقابلہ کرنے کے لیے بدستور الرٹ رہناپڑے گا کیونکہ تقریب میں گڑپھیلانے کا منصوبہ بنانے والے اپنے منصوبے میں ناکامی کے بعد کوئی اور آسان ہدف تلاش کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے، اوروہ کسی بھی وقت کہیں بھی کوئی واردات کرسکتے ہیں۔
ابن عماد بن عزیز
ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمرانوںنے اسلام آباد بند کیا ہے ، ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے ، اسرائیلی وح...
پانی کی تقسیم ارسا طے کرتا ہے ، کینالز کا معاملہ تکنیکی ہے ، اسے تکنیکی بنیاد پر ہی دیکھنا چاہیے ، نئی نہریں نکالی جائیں گی تو اس کے لیے پانی کہاں سے آئے گا ، ہم اپنے اپنے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں(پیپلزپارٹی) ارسا میں پانی کی تقسیم کا معاملہ طے ہے جس پر سب کا اتفاق ہے ،...
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل ک...
خالص آمدنی میں سے سود کی مد میں 8 ہزار 106 ارب روپے کی ادائیگی کرنا ہوگی وفاقی حکومت کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 111 ارب روپے لگایا گیا ، ذرائع وزارت خزانہ نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے وفاقی بجٹ خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب...
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...