... loading ...
کراچی میں امن وامان ایک مسئلہ رہا ہے۔ قیام پاکستان لے کراب تک مختلف اوقات میں کراچی میں امن وامان کی ایسی خراب صورت حال رہی ہے کہ جس کو یاد کرنے سے رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔ 1988ء سے لے کر2016ء کے اختتام تک کراچی میں جتنی بھی بھرتیاں ہوئی ہیں وہ سفارش اور رشوت کے عوض ہوتی رہیں۔ کبھی ایم کیوایم نے، کبھی پی پی پی نے توکبھی اتحادی حکومتوں نے بھرتیاں کیں ۔ہردفعہ میرٹ کا قتل عام کیاگیاجس پرکسی بھی شہری یا سیاسی ومذہبی جماعت نے آواز نہیں اٹھائی۔ اس کا بھیانک نتیجہ یہ نکلا کہ پولیس میں سیاسی جماعتوں کے سفارش کردہ افراداوپر آگئے۔ اورپھر آگے چل کر ان سیاسی پولیس افسران نے وہ کام کیے کہ زبان گنگ اور شہر دنگ رہ گیا۔ عا م نوجوان جس نے محنت کی۔قابلیت دکھائی اس کونائن زیرو اوربلاول ہائوس کی سفارش نہ ہونے کے باعث بے روزگاری جھیلنا پڑی۔ پچھلے سال جب اے ڈی خواجہ سندھ پولیس کے آئی جی بنے تو انہوںنے ایک اچھا اور یادگار کام کیا کہ ایپکس کمیٹی سے پولیس کی بھرتیوں کی پالیسی منظور کروائی۔ جس کے تحت پولیس کی بھرتیوں میں فوج کا ایک افسربھی شامل کرنے کا فیصلہ ہوا۔ پہلے مرحلے میں لاڑکانہ، دوسرے مرحلے میں سکھر، تیسرے مرحلے میں نوابشاہ، چوتھے مرحلے میں حیدرآباد، پانچویں مرحلے میں میرپورخاص ڈویژنوں میں میرٹ پربھرتیاں ہوئیں ۔ پانچ ڈویژنوں میں دس ہزار کے قریب بے روزگار نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے فوج کے افسر کی موجودگی میںجسمانی کارکردگی دکھاکر پولیس میں بھرتی ہوئے۔ اب چھٹے اورآخری مرحلے میں 2600 پولیس اہلکار کراچی ڈویژن کے لئے بھرتی کیے گئے ہیں ٹوٹل4000نوجوانوں نے ٹیسٹ اورجسمانی فٹنس کے مقابلے میں حصہ لیا۔جن میں سے2600نوجوانوں کوپولیس میں بھرتی کیاگیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایم کیوایم نے حکومت سندھ سے رابطہ کیاتھا کہ ان کی سفارش پر بھرتیاں کی جائیں۔ خود پی پی کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے بھی حکومت سندھ سے رابطہ کیا کہ ان کے حامی افراد کوپولیس میں بھرتی کیاجائے جس پر وزیراعلیٰ ہائوس نے ایم کیوایم یا پی پی کے ارکان پارلیمنٹ کوواضح جواب دیا کہ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے بھرتیوں کی جوپالیسی بنائی ہے اس میں پولیس افسران کے ساتھ فوج کا افسر بھی شامل ہے اوربھرتی کرنے والی کمیٹی کسی کی بات بھی نہیں سنتی۔ غالباً ان کا اشارہ سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست انورمجید کا تھا۔ جنہوں نے آئی جی سندھ پولیس کو 12 ہزار پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی فہرست دی تھی لیکن آئی جی نے وہ فہرست ان کو واپس کردی تھی۔ اس جواب کے بعدپی پی اور ایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ خاموش ہوکربیٹھ گئے۔ لیکن ان کویہ احساس نہیں ہے کہ انہوں نے جب بھی حکمرانی کی کراچی پولیس میں میرٹ پربھرتیاں نہیں کیں۔ آئی جی سندھ پولیس نے کراچی میں بھرتیوں کے لئے13سلیکشن کمیٹیاں بنائیں جس میں فوجی افسران بھی شامل تھے۔ ’’جرأت‘‘ کی خصوصی تحقیقات میں پتہ چلا کہ زیادہ ترامیدواروں سے سوال مذہبی انتہا پسندی کے بارے میں پوچھے گئے تاکہ پتہ چل سکے کہ ان امیدواروں میں سے کون زیادہ اعتدال پسند ہے اورکون انتہا پسند سوچ کا حامل ہے ؟ پولیس اورفوجی افسران کویہ دیکھ کرحیرت ہوئی کہ تمام کامیاب امیدواروں میں مذہبی انتہا پسندی کا عنصر موجود نہیں تھا اوروہ کالعدم تنظیموں کوناپسند کرتے تھے۔ اب پیر کے روزسے ان2600 امیدواروں کوآرڈر دیے جائیں گے اوروہ رواں ماہ کے آخر میں ٹریننگ سینٹر ز میں ٹریننگ شروع کردیں گے۔ آئی جی سندھ پولیس نے کراچی کے1800 امیدواروں کی بھی ایک فہرست منظور کرلی ہے جوپچھلے ماہ ٹیسٹ اورجسمانی ورزش کے مقابلوں میں کامیاب ہوئے تھے، اس طرح آئندہ ماہ تک کراچی میں4400 نوجوان میرٹ پرپولیس میں بھرتی ہوجائیں گے ۔ان کو اس با ت کی دلی خوشی ہے کہ انہوں نے یہ ملازمت محنت اور قابلیت سے حاصل کی ہے۔ کسی سیاسی ومذہبی جماعت کی منت سماجت نہیں کی اور نہ ہی کسی سے سفارش کرائی ہے اورانہوںنے کسی کورشوت بھی نہیں دی۔ اورنئے اہلکارجب ٹریننگ کرکے آئیں گے تووہ کسی کی بھی سفارش نہیں سنیں گے اس سے کراچی میں قیام امن کے لیے کافی مدد ملے گی۔
سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قوم اپنی توجہ 24 نومبر کے احتجاج پر رکھے۔سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی ، آئین ک...
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دیرپاامن واستحکام کے لئے فوج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر امن دشمنوں کا پیچھا کرے گی، پاک فوج ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ بھائی بن کرمدد کی، سعودی عرب سے متعلق بشریٰ بی بی کا بیان پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے ، سعودی عرب کے خلاف زہر اگلا جائے تو ہمارا بھائی کیا کہے گا؟، ان کو اندازہ نہیں اس بیان سے پاکستان کا خدانخوستہ کتنا نقصان ہوگا۔وزیراعظم نے تونس...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان بڑھنے لگا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اگلے 24گھنٹے میں میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان مشکل ہے تاہم اسٹیک ہولڈرز نے لچک دکھائی تو پھر 1، 2 روز میں شیڈول منظر عام پرآسکتا ہے ۔دورہ پاکستان سے بھارتی ا...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین اور بچے سمیت 38 افراد کو قتل کردیا جب کہ حملے میں 29 زخمی ہوگئے ۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ نامعلوم مسلح افراد نے کرم کے علاقے لوئر کرم میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتجاج کے تناظر میں بنے نئے قانون کی خلاف ورزی میں احتجاج، ریلی یا دھرنے کی اجازت نہ دینے کا حکم دے دیا، ہائی کورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کی ہدایت کردی اور ہدایت دی کہ مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے ساتھ مذاکرات کے لئے رابطہ ہوا ہے ، ہم سمجھتے ہیں ملک میں بالکل استحکام آنا چاہیے ، اس وقت لا اینڈ آرڈر کے چیلنجز کا سامنا ہے ۔صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے لئے ہم نے حکمتِ...
وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیر رجسٹرڈ امیر افراد بشمول نان فائلرز اور نیل فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے ایک انفورسمنٹ پلان کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشن کی سطح پر انفورسمنٹ پلان پر عمل درآمد کے لیے اپنا ہوم ورک ...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا کرا کر دم لیں گے ۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انشاء اللہ بانی چیئرمین کو رہا اور اپنے مطالبات منوا کر ہی دم لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے لیے تحریک انصاف کا نعرہ’ ا...
دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 24 نومبر کو احتجاج کے تمام امور پر نظر رکھنے کے لیے مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پنجاب سے قافلوں کے لیے 10 رکنی مانیٹرنگ کمیٹی بنا دی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا مانیٹرنگ یونٹ قیادت کو تمام قافلوں کی تفصیلات فراہم...
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے کمیٹیوں کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔جڑواں شہروں کیلئے 12 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی سے 6، 6 پی ٹی آئی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے ۔کمیٹی میں اسلام آباد سے عامر مغل، شیر افضل مروت، شعیب ...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ایف آئی اے پر...