وجود

... loading ...

وجود

ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چین کے لیے بھی دوستی کے اشارے

جمعه 13 جنوری 2017 ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چین کے لیے بھی دوستی کے اشارے

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے اور روس کے ساتھ قریبی دوستی کے اشاروں کے برعکس اب چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حکمت عملی پر عمل شروع کردیاہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز امریکی فوج کے سابق جنرل جان کیلی کو اپنی کابینہ میں داخلی سلامتی (ہوم لینڈ سکیورٹی) کا وزیرجبکہ مائیکل فِلن کو جو چین کے موجودہ صدر ڑی جن پنگ کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیںامریکا کی قومی سلامتی کا مشیر نامزد کیا ہے۔ اس نامزدگی کااعلان بدھ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیروں نے کیا جنہیں نومنتخب صدر نے انتقالِ اقتدار اور نئی حکومت کی تشکیل کی ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے معاونین کے مطابق ریٹائرڈ میرین جنرل جان کیلی کا انتخاب جنوبی امریکا کے خطے سے ان کی واقفیت اور منشیات، دہشت گردی اور ان دیگر خطرات کو شکست دینے کے ان کے عزم کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو جنرل کیلی کے خیال میں وسطی اور جنوبی امریکا میں جنم لے رہے ہیں۔جنرل جان کیلی امریکی فوج کی سدرن کمانڈ کے سربراہ رہے ہیں جس کے دائرہ کار میں جنوبی امریکا اور بحیرہ بلقان کے گردونواح کے ممالک آتے ہیں۔جنرل جان امریکی فوج کے وہ واحد اعلیٰ ترین افسر ہیں جن کی اپنی اولاد نے عراق یا افغانستان کی جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ان کے بیٹے لیفٹننٹ رابرٹ کیلی 2010ء میں افغانستان میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی امریکی فوج کے دو سابق جنرلوں کو اپنی کابینہ میں مختلف عہدوں کے لیے نامزد کرچکے ہیں۔نئی کابینہ میں جگہ بنانے والوں میں لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ ) مائیکل فلن اور ریٹائرڈ میرین جنرل جیمز میٹس شامل ہیں جنہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے بالترتیب قومی سلامتی کے مشیر اور وزیرِ دفاع نامزد کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ وزیرِ خارجہ کے لیے جن ناموں پر غور کر رہے ہیں ان میں ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فوج کے ایک اور سابق جنرل اور سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹریاس کا نام بھی شامل ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیرِ خارجہ کے لیے ٹرمپ کے زیرِ غور دیگر ناموں میں 2012میں ری پبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار مٹ رومنی، نیویارک شہر کے سابق میئر روڈی گیولیانی، امریکی ریاست ٹینیسی کے سینیٹر باب کورکر، معروف آئل کمپنی ‘ایکسن موبل کارپوریشن کے سی ای او ریکس ٹلرسن اور اقوامِ متحدہ میں امریکا کے سابق سفیر جان بولٹن شامل ہیں۔اس سے قبل منگل کو نومنتخب صدر نے ریاست آئیووا کے گورنر ٹیری برینسٹڈکو چین کے لیے امریکا کا سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق ٹیری برینسٹڈ کے چین کے صدر ڑی جن پنگ کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں جو 30 برسوں پر محیط ہیں۔
ادھرامریکا کی قومی سلامتی کے نامزد مشیر، مائیکل فِلن نے اپنی نامزدگی کے بعداپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ دنیا بھر کے دشمن ’’انتہائی برق رفتاری سے‘‘ امریکا کے لیے چیلنج کا باعث بنے ہوئے ہیں؛ انھوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ اگلے ہفتے جس عہدے پر وہ فائز ہوں گے، وہ آسان کام نہیں۔اْنھوں نے یہ اعتراف منگل کو واشنگٹن میں ’’مشعل حوالے کرنے‘‘ کے موضوع پر ایک تقریب میں کلمات ادا کرتے ہوئے کہی۔اْنھوں نے کہا کہ یہ لمحہ ہم سے بہتر کارکردگی کا تقاضا کرتا ہے۔ تقریب سے مراد یہ تھی کہ ٹرمپ انتظامیہ کو امریکی صدر بارک اوباما سے اختیارات کی منتقلی کس طرح ہو رہی ہے۔فلن فوج کے ایک لیفٹیننٹ جنرل رہے ہیں، جو سوزن رائس کے جانشین ہوں گے، سوزن رائس نے اجلاس کو بتایا کہ فلن کے کاندھوں پر اہم ذمہ داری پڑنے والی ہے، ایسے وقت جب عالمی سلامتی اتنی غیر مستحکم ہے جیسا کہ تاریخ کے حالیہ وقت کی باقی صورت حال ہے۔رائس نے کہا کہ عبوری دور کی ذمہ داریاں منتقل ہو رہی ہیں۔ لیکن، اْنھوں نے تفصیل نہیں بتائی، چونکہ زیادہ تر معلومات ’’انتہائی خفیہ نوعیت کی ہے‘‘۔ قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر، فلن قومی سلامتی کے امور پر منتخب صدر، ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیرِ خاص ہوں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکا میں اگرچہ اقتدار کی منتقلی میں چند ہی دن رہ گئے ہیں لیکن بارک اوباماکی کابینہ کے ارکان اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اورامریکا کی قومی سلامتی کی موجودہ مشیر سوزن رائس ستمبر میں چین میں ترقی یافتہ ممالک کے ’جی 20‘ سربراہ اجلاس سے قبل، آئندہ ہفتے بیجنگ اور شنگھائی جائیں گی۔ اس حوالے سے وائٹ ہائوس نے جمعے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بتایا ہے کہ بیجنگ میں، سوزن رائس اعلیٰ سرکاری اہل کاروں سے ملاقات کرنے والی ہیں، جن میں مملکتی کونسلر جانگ جیچی شامل ہیں، اور اس موقع پر باہمی، علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت ہوگی، جب کہ ستمبر میں چین میں 20 کے گروپ کے سربراہ اجلاس میں صدر بارک اوباما شرکت کرنے والے ہیں، جس میں ترقی یافتہ صنعتی ملکوں کے سربراہ شریک ہوں گے۔ شنگھائی میں، رائس اعلیٰ کاروباری منتظمین سے ملاقات کریں گی جس دوران چین میں کام کرنے والے امریکی کاروباری اداروں کے بارے میں شرائط پر گفتگو کریں گی اور انفرادی طور پر چینی شہریوں سے ملیں گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوزن رائس چین کے ساتھ عملی تعاون کے فروغ اور چین کے ساتھ اختلافات سے تعمیری انداز میں نبردآزما ہونے کے ضمن میں امریکی عزم کی نشاندہی کریں گی۔۔بحیرہ جنوبی چین کے تنازع سے متعلق ثالثی کی بین الاقوامی عدالت کے 12 جولائی کے فیصلے کے بعد وائٹ ہائوس کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔بین الاقوامی عدالت نے فلپائن کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست پر اپنے تاریخی فیصلے میں بحیرہ جنوبی چین کے متنازع علاقے پر چین کی ملکیت کے دعوے کو مسترد کر دیا تھا۔چین اس فیصلے پر اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر چکا ہے تاہم پیر کو رائس کی بیجنگ میں چین کے اعلیٰ ترین سفارت کار اور اسٹیٹ کونسلر یانگ جئیچی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا کے سامنے کہے گئے کلمات میں اس معاملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔سوزن رائس نے کہا کہ عالمی معاملات پر امریکا اور چین کا نہایت قریبی تعاون ہے اور انہوں نے کہا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ دیگر چیلنجوں سے متعلق بھی وہ “خلوص اور کھلے انداز” سے کام کر سکتے ہیں۔یانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مستحکم ہیں تاہم اختلافات بھی موجود ہیں جن سے نہایت احتیاط سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں


ڈونلڈ ٹرمپ ۔۔ ناکامیوں کا سلسلہ جاری وجود - پیر 10 اپریل 2017

[caption id="attachment_44056" align="aligncenter" width="784"] ابھی تک امریکی صدر نائب وزیر خزانہ کے عہدے پر کسی کو نامزد نہیں کرسکے جسے ٹیکسوں میں ردوبدل کے کام کی نگرانی کرنا اورنئی حکمت عملی تیار کرنا ہے کئی ماہ گزرنے کے باوجودنئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاٹیکسوں کے نظام کی تنظی...

ڈونلڈ ٹرمپ ۔۔ ناکامیوں کا سلسلہ جاری

ٹرمپ بضد،میکسیکودیوار پراربوں ڈالر پھونکنے کے لیے تیار ایچ اے نقوی - هفته 25 مارچ 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برسر اقتدار آنے کے بعد فوری طورپر جس بجٹ کااعلان کیاہے وہ اُن کے دیگر اعلانات کی طرح متنازع بن گیاہے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے پہلے بجٹ میں ٹرمپ کے انتخابی اعلانات کے مطابق میکسکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور امیگرنٹس کو امریکا میں داخلے سے روک...

ٹرمپ بضد،میکسیکودیوار پراربوں ڈالر پھونکنے کے لیے تیار

ٹرمپ پالیسیز: سیاحتی شعبے کو 7 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان کااندیشہ وجود - اتوار 19 مارچ 2017

امریکا کے نومنتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیانات خاص طورپر غیر ملکیوں کے بارے میں ان کے خیالات اور اس کے پرتشدد انداز میں اظہار امریکی معیشت کے لیے بوجھ بنتے جارہے ہیں،امریکی ماہرین معاشیات کا کہناہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تندوتیز بیانات سے سب سے پہلے سیاحت کے شعبے پر منفی اثرا...

ٹرمپ پالیسیز: سیاحتی شعبے کو 7 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان کااندیشہ

امریکا میں نسل پرست گروہوں کا جادوسرچڑھ کر بولنے لگا وجود - جمعرات 16 مارچ 2017

امریکا میں نسل پرستی کی بنیاد پر نفرتوں کاپرچار کرنے والے گروپ یوں تو ہمیشہ ہی سے سرگرم رہے ہیں ، یہ کبھی’’ اسکن ہیڈ ‘‘کے نام سے سامنے آتے ہیں اور کبھی ’’لیو امریکا‘‘ کے نام پر مہم چلاتے نظر آتے ہیں لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد ان نسل پرست نفرت کے پرچارک گروپوں کی ...

امریکا میں نسل پرست گروہوں کا جادوسرچڑھ کر بولنے لگا

امریکا کے دفاعی بجٹ میں 10،چین میں 7فیصد اضافہ شہلا حیات نقوی - منگل 07 مارچ 2017

امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ملکی دفاعی بجٹ میں اضافے کے فیصلے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی رواں برس کے دوران دفاعی اخراجات میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔چین کی جانب سے اضافے کا اعلان بیجنگ میں سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے انعقاد سے قبل سامنے آیا۔دفاعی ...

امریکا کے دفاعی بجٹ میں 10،چین میں 7فیصد اضافہ

داعش کو کرۂ ارض سے ختم کردیں گے،ٹرمپ شہلا حیات نقوی - جمعه 03 مارچ 2017

امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز ارکان کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ داعش کو کرہ ارض سے ختم کرکے دم لیں گے۔امیگریشن پر کنٹرول کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ملازمتوں کے مواقع میں اضافے، سیکورٹی اور ملک میں قانون کی پاسداری کی صورت حال کو بہتر بنا کر حقیقی م...

داعش کو کرۂ ارض سے ختم کردیں گے،ٹرمپ

وائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 33دن۔۔۔132غلطیاں شہلا حیات نقوی - جمعه 24 فروری 2017

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے حالیہ شمارے میں نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پھبتی کستے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور شخصیت یعنی امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کوئی دن بغیر غلطی کے نہیں گزارا،ایک ماہ سے زائد عرصہ گزارنے والے صدر نے اس دوران 132غلطیاں یا ...

وائٹ ہائوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 33دن۔۔۔132غلطیاں

ڈونلڈ ٹرمپ مخالف میڈیا کی یلغار میں پھنس گئے وجود - جمعه 17 فروری 2017

جارج برنارڈشا نے بہت پہلے یہ راز بتادیاتھا کہ میں نے بہت پہلے یہ سیکھ لیاتھا کہ خنزیر سے کبھی نہ لڑنا کیونکہ اس سے لڑنے کی صورت میں تم گندگی میںلتھڑ جائو گے اور خنزیر کا اصل مقصد یہی ہوتا کہ آپ کو گندا کردے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو بہترین انداز میں بے نقاب کی...

ڈونلڈ ٹرمپ مخالف میڈیا کی یلغار میں پھنس گئے

ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے سہولت کار ایچ اے نقوی - پیر 06 فروری 2017

امریکا کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن میں ایک وفاقی جج نے7 مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم نامے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور اس کا اطلاق پورے ملک میں ہو گا۔وہائٹ ہاﺅس کی ہدایت پر" اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی لیکن...

ڈونلڈ ٹرمپ داعش کے سہولت کار

’’انقلاب آنہیں رہا،آگیاہے ‘‘جوامریکا کو تباہ کردے گا!! ایچ اے نقوی - هفته 04 فروری 2017

امریکا کے معروف فلم ساز اور صحافی مائیکل مور ، جنھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران جب کسی کو بھی ان کی کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتاتھا ،ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کی پیش گوئی کی تھی لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا تھا کہ امریکا ایک خطرناک انقلاب کے دوراہے پر کھڑا ہے اور امریکی ع...

’’انقلاب آنہیں رہا،آگیاہے ‘‘جوامریکا کو تباہ کردے گا!!

امریکی ماہر نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیدیا وجود - هفته 04 فروری 2017

امریکی ماہرین نفسیات نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی صحت پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے انھیں خطرناک حد تک خود پسندی اور خوشامد پسندی کا مریض قرار دیاہے۔ ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچ...

امریکی ماہر نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض قرار دیدیا

مظالم کا شکارشامی پناہ گزینوں کی آمد پربھی پابندی شہلا حیات نقوی - اتوار 29 جنوری 2017

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرکے امریکا میں تارکین وطن کے داخلے کے پروگرام کو معطل کرتے ہوئے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پینٹاگون میں وزیر دفاع جیمز میٹس کی تقریب حلف برادری کے بعد ...

مظالم کا شکارشامی پناہ گزینوں کی آمد پربھی پابندی

مضامین
کشمیری انصاف کے منتظر وجود اتوار 24 نومبر 2024
کشمیری انصاف کے منتظر

غموں کا پہاڑ وجود اتوار 24 نومبر 2024
غموں کا پہاڑ

منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں وجود اتوار 24 نومبر 2024
منافقت کے پردے اور مصلحت کی دُکانیں

کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟ وجود اتوار 24 نومبر 2024
کیا امریکا کے دن گزر چکے ہیں؟

33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر