... loading ...
سندھ کے ایسے سینکڑوں سیاستدان ارب پتی بن چکے ہیں جنہوں نے کراچی کی زمینوں اورریتی بجری کی بندربانٹ کی۔ان میں ملک کے وزرائے اعظم، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزراء اورارکانِ پارلیمنٹ کی طویل فہرست موجود ہے۔انہوں نے جعلی بستیاں بنائیں پلاٹ فروخت کیے اورپھرنودوگیارہ ہوگئے۔امتیاز شیخ منظور وسان ،جام سیف اﷲ دھاریجو، قادرمگسی، آغا سراج درانی، اویس مظفرپٹی ،سید خورشید شاہ، فریال تالپر، ناصرحسین شاہ، علی گوہر مہر،لیاقت جتوئی ،راشد شاہ راشدی ، ذوالفقار مرزا، صدرالدین شاہ راشدی اور بابر غوری سمیت ایسے سینکڑوں نام سرکاری کاغذات میں موجود ہیں جنہوں نے کراچی کی زمینوں پرقبضے کیے جعلی بستیاں بنائیں۔ پلاٹ فروخت کیے اورپھرکروڑوں اربوں روپے کما کرغائب ہوگئے اورپھرکسی دوسرے کوآگے آنے کا موقع فراہم کیا۔ اس کارخیر میں پولیس اورانتظامی افسران کو استعمال کیا گیا۔ لیکن پی پی کی پچھلی حکومت نے2008ء میں ان قبضوں کومنظم طریقے سے قائم رکھنے کے لئے اینٹی انکروچمنٹ سیل قائم کیا اورپھر اس کے ذریعے اویس مظفرٹپی اورذوالفقارمرزا کی سرد جنگ شروع ہوئی جوآگے چل کرختم توہوئی ،مگرسابق صدر آصف زرداری نے دونوں کواپنے گروپ سے الگ کردیا اوراس دورمیں ایک قوم پرست رہنما امیر بھنبھرو نے پہلے ذوالفقارمرزا کے فرنٹ مین کے طورپر زمینوں پرقبضے کئے اورآگے چل کہ جب ذوالفقار مرزا اورآصف زرداری الگ ہوئے توامیر بھنبھرو نے آصف زرداری کا کیمپ جوائن کیا اورڈاکٹر نثارمورائی کے فرنٹ مین بن کرزمینوں پرقبضے کرتے رہے ،جام صادق کے دورمیں امتیاز شیخ زمینو ں پرقبضوں اورریتی بجری میں اس قدر آگے نکل گئے کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔
پی پی کے پچھلے دور 2008ء میں ابراہیم حیدری میں اسلم قریشی کی 16ایکڑ زمین پرقائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نظریں خراب ہوئیں۔ سید خورشید شاہ نے سپرہائی وے پرنیوسبزی منڈی کے قریب10ایکڑزمین پرقبضہ کرکے ریونیو سے اپنے نام بھی کرالیا، اب اس زمین کی قیمت دس ارب روپے بن گئی ہے، سید خورشید شاہ نے اس وقت اس زمین پر کسی نہ کسی طرح رکاوٹیں کھڑی کیں اورپھران پر پلاٹ بناکر فروخت کرنا شروع کردیے۔ اسلم قریشی اوران کے ساتھیوں نے اعلیٰ عدالتوں سے رابطے کیے،بہرحال عدالتی احکامات کے باوجودپلاٹوں کی خریدوفروخت جاری رہی اوریہ کام اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ذریعے کرایا جاتارہا۔ پھرجب غلام قادرتھیبو ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس بنے توانہوں نے اس زمین پرنظریں گاڑدیں اور پس پردہ کوششیں کرکے بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے رہے پھرآگے چل کرغلام قادر تھیبو محکمہ اینٹی کرپشن کے چیئرمین بن گئے توان کے پنجے اور بھی مضبوط ہوگئے۔ انہوںنے ریونیوافسران کوڈرا دھمکاکراس زمین کے پلاٹ فروخت کرنا شروع کئے۔ غلام قادر تھیبو کو جب سید خورشید شاہ نے پریشان کیا توغلام قادر تھیبو رکن قومی اسمبلی فریال تالپر کے کیمپ میں چلے گئے اورانہوں نے مال پانی میں سب کی حصہ داری رکھ دی۔ تب غلام قادر تھیبو کوتھپکی دی گئی کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں۔ غلام قادر تھیبو نے نیب کی سرگرمی کے بعدسابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اورموجودہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے محکمہ اینٹی کرپشن کوفعال بنانے کی منظوری لی، لیکن ان کا اصل نشانہ محکمہ ریونیو تھا تاکہ انہیں ابراہیم حیدری کی 16ایکڑزمین پرریونیو افسران مکمل تعاون کریں، اینٹی انکروچمنٹ سیل نے سیدخورشید شاہ کی مرضی سے پلاٹوں کی خریدوفروخت جاری رکھی ہوئی ہے۔
دوسری جانب غلام قادر تھیبو ریونیو افسران کے ذریعے پلاٹوں کی خریدوفروخت کررہے ہیں۔ اسلم قریشی جواس زمین کے مالک ہیں انہوں نے اعلیٰ عدالت سے حکم امتناعی لے لیا، مگر خورشید شاہ اورغلام قادرتھیبونے عدالتی احکامات ہوا میں اڑادیئے۔ جس پر اسلم قریشی بالآخر چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن کے پاس گئے اوران سے درخواست کی کہ ان کوانصاف دلایاجائے جس پرچیف سیکریٹری نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ایس ایس پی ڈاکٹرفاروق کوحکم جاری کیا کہ وہ اپنے اہلکاروں کواس زمین پرقبضوں سے الگ رکھیں۔ دوسری جانب اسلم قریشی نے ڈی سی ملیر سے بھی درخواست کی توڈی سی ملیر نے کمشنر کراچی کوایک رپورٹ دی ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ سیل حدود سے تجاوز کررہی ہے اورعدالتی احکامات کے باوجود مذکورہ زمین پرقبضے میں ملوث ہے جس کوفوری طورپر روکا جائے۔ اب اینٹی انکروچمنٹ سیل کے اہلکار پیچھے توہٹ گئے ہیں لیکن مکمل طورپراس زمین سے الگ نہیں ہوئے ۔دوسری جانب اس زمین کی قیمت 16ارب روپے سے زیادہ ہونے کی وجہ سے معاملہ صرف وزیر اعلیٰ ہائوس تک محدود نہیں رہابلکہ بلاول ہائوس کوتک جا پہنچا ہے۔اب خورشید شاہ اورغلام قادر تھیبو بھی پریشان ہوگئے ہیں، کیونکہ جب ’’بڑے صاحب‘‘ 16 ارب روپے کا حساب مانگیں گے تووہ اس کا کیا جواب دیں گے؟ اس کھیل میں بے چارہ اسلم قریشی تو لاکھوں روپے عدالتوں اورتھانوں میں گنوا چکا ہے ،دوسری طرف خورشید شاہ اور غلام قادر تھیبو کے ساتھ ساتھ اینٹی انکروچمنٹ کے اہلکار اورریونیو افسران بھی کروڑ پتی بن گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...