... loading ...
سندھ پولیس میں رائوانوار کے پانچ تعارف ہیں ایک یہ کہ وہ کراچی کے آپریشن میں سرگرم رہے اور ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کو مقابلے میں مارا یا گرفتار کیا۔ ان کا دوسرا تعارف کراچی میں زمینوں اور قیمتی جائیدادوں پر قبضہ کرنا ہے، ان کا تیسرا تعارف جہادیوں کے خلاف آپریشن کرنا اور مشکوک مقابلے کرنا ہے۔ چوتھا تعارف سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ دوستی کا ہے اور پانچواں تعارف فرشتوں کے ساتھ مثالی تعلقات ہیں۔ ان کے اتنے بڑے تعلقات ہیں کہ اس سال عیدالاضحی کے موقع پر جب سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں عید نماز پڑھ رہے تھے تو رائو انوار ان کے ساتھ کھڑے ہوکر عید نماز ادا کی اور اتنے چہیتے وہ فرشتوں کے ہیں اس لئے وہ ہمیشہ اپنی بادشاہت قائم رکھتے ہیں۔ ضلع ملیر میں اب وہ تیسری مرتبہ ایس ایس پی بنے ہیں اور ملیر میں تقریباً300 سے400 ایکڑ زمین پر قبضے کرکے تعمیرات کرائی ہیں۔ انہیں سندھ پولیس کاڈان بھی کہا جاتاہے ان کے جہادیوں کے ساتھ مقابلوں کی اگر تحقیقات کی جائے تو ایک بھی اصل مقابلہ ثابت نہیں ہوگا۔ رائو انوار نے ریاست کے اندر ریاست بنارکھی ہے اور وہ حکومت سندھ کو خاطر میںنہیں لاتے۔ ابراہیم حیدری سے لے کر سپرہائی وے تک جائز وناجائز تعمیراتی کام رائو انوار کے ذریعہ ہی ہوتا ہے۔ پچھلی مرتبہ جب قائم علی شاہ وزیراعلیٰ تھے تو اس وقت رائو انوار نے ایم کیوایم کے تین کارکنوں کو’’را‘‘ کا ایجنٹ قرار دے کر پریس کانفرنس کی تو اس وقت وزیراعلیٰ قائم علی شاہ نے ان کو ہٹاکر ڈاکٹر نجیب کو ایس ایس پی ملیر مقرر کیا۔ پھر کیا ہوا؟ ایس ایس پی ملیر کے دفتر میں بیک وقت دو ایس ایس پی ایک ڈاکٹر نجیب اوردوسرے رائو انوار ایک ہی کمرے میں بیٹھ کر کام چلاتے رہے۔ زمینوں اور ریتی بجری کے معاملات رائو انوار کے پاس اور روزانہ کے پولیس کے معاملات ڈاکٹر نجیب دیکھنے لگے۔ پھر چند ماہ بعد وہ دوبارہ ایس ایس پی ملیر بن گئے۔ اس مرتبہ16ستمبر2016ء کو رائو انوار نے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی خواجہ اظہارالحسن کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تو حکومت سندھ سیخ پا ہوگئی انہیں فوری طور پر معطل کرکے عہدے سے ہٹایاگیا۔ ان کے خلاف تحقیقات کرائی گئی۔ اس وقت سابق صدر آصف علی زرداری کے کاروباری شراکت دار انورمجید نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو روکا کہ رائو انوار کو نہ ہٹایا جائے اور نہ ہی ان کو معطل کیا جائے، لیکن آئی جی نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ انہیں وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے اب روکنے کا حکم بھی وزیراعلیٰ ہی دیں گے، یہی وہ نقطہ تھا جہاں سے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ اور انورمجید کے درمیان اختلافات شروع ہوئے۔ رائو انوار چار ماہ تک بغیر پوسٹنگ کے رہے۔ پچھلے ماہ ان کو اس وقت بحالی ہوئی جب وہ دبئی سے واپس آئے اور19دسمبر کو جب آئی جی سندھ پولیس کو جبری چھٹی پر بھیج دیاگیا تھا اور چار روز بعد تحقیقاتی افسر ڈاکٹر جمیل نے اپنی رپورٹ حکومت سندھ کو ارسال کردی کہ رائو انوار پر جتنے بھی الزامات ہیں وہ غلط ہیں، انہوں نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، پھر آئی جی سندھ پولیس نے 2جنوری کو جب اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو اس وقت بلاول ہائوس‘ انور مجید اور وزیراعلیٰ ہائوس نے اے ڈی خواجہ سے یہی وعدہ لیا کہ وہ رائو انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر لگادیں گے جس پر آئی جی سندھ پولیس نے مجبوراً ہاں کردی اور یہ شرط رکھی کہ وہ خود رائو انوار کو آرڈر نہیں کریں گے ان کو وزیراعلیٰ ہائوس سے تحریری لیٹر بھیجا جائے گا۔ انہوں نے جیسے ہی عہدے کا چارج سنبھالا اگلے روز یعنی منگل کو وزیراعلیٰ سندھ کو ایک فائل بھیجی گئی جس کی انہوں نے بدھ کے روز منظوری دے دی اور جمعرات کے روز وزیراعلیٰ کا لیٹر آئی جی سندھ پولیس کو بھیجاگیا اور انہوں نے جمعہ کے روز آئی جی سندھ پولیس نے عہد کا پاس کرتے ہوئے رائو انوار کو تیسری بار ایس ایس پی ملیر لگادیا۔ مگر سب سے زیادہ جگ ہنسائی تو وزیراعلیٰ سندھ کی ہے جنہوں نے بھڑک مار کر کہا تھا کہ اب رائو انوار کو کوئی بڑی پوسٹنگ نہیں دوں گا۔
٭٭٭
عقیل احمد
حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک جامع اور مربوط حکمت عملی پر عمل پیرا ہے وزیراعظم نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 7روزہ انسداد پولیو کا آغاز کر دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے انسداد کے لیے ایک...
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں بلایا گیا پاکستان میں استحکام نہیں ،قانون کی حکمرانی نہیں تو ہارڈ اسٹیٹ کیسے بنے گی؟عمرایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے حکومتی اتحاد پر...
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے ، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے ، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے ، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرن...
وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان میںدونوں ممالک میں تاریخی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ، مشترکہ امن و ترقی کے عزم کا اظہار ،دو طرفہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت جاری رکھنے پر بھی اتفاق افغان مہاجرین کو مکمل احترام کے ساتھ واپس بھیجا جائے گا، افغان مہاجرین کو ا...
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شاہ محمود کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں جس کے بعد عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مق...
واپس جانے والے افراد کو خوراک اور صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کی گئی ہیں 9 لاکھ 70 ہزار غیر قانونی افغان شہری پاکستان چھوڑ کر افغانستان جا چکے ہیں پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئ...
حملہ کرنے والوں کے ہاتھ میں پارٹی جھنڈے تھے وہ کینالوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ٹھٹہ سے سجاول کے درمیان ایک قوم پرست جماعت کے کارکنان نے اچانک حملہ کیا، وزیر وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹہ کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے...
کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے ، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ...
ہتھیار طالبان کے 2021میں افغانستان پر قبضے کے بعد غائب ہوئے، طالبان نے اپنے مقامی کمانڈرز کو امریکی ہتھیاروں کا 20فیصد رکھنے کی اجازت دی، جس سے بلیک مارکیٹ میں اسلحے کی فروخت کو فروغ ملا امریکی اسلحہ اب افغانستان میں القاعدہ سے منسلک تنظیموں کے پاس بھی پہنچ چکا ہے ، ...
اسحاق ڈار افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند ، نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر سے علیحدہ، علیحدہ ملاقاتیں کریں گے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے ہمیں سیکیورٹی صورتحال پر تشویش ہے ، افغانستان میں سیکیورٹی...
ہم نے شہباز کو دو بار وزیراعظم بنوایا، منصوبہ واپس نہ لیا تو پی پی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی سندھ کے عوام نے منصوبہ مسترد کردیا، اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، بلاول زرداری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے...
قرضوں سے جان چھڑانی ہے تو آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا ورنہ قرضوں کے پہاڑ آئندہ بھی بڑھتے جائیں گے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا سفر شروع ہوچکا، یہ طویل سفر ہے ، رکاوٹیں دور کرناہونگیں، شہبازشریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فی...