... loading ...
پاکستان کے خلاف بھارت کے عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ، پوری دنیا اس سے واقف ہے اور امریکی کے صدر اوباما ،روس کے صدر پوٹن اور چینی رہنمائوں کی جانب سے اس صورتحال پر تشویش کے اظہار کے ساتھ ہی ایک سے زیادہ مرتبہ پاکستان اور بھارت کو اپنے مسائل افہام وتفہیم کے ساتھ طے کرنے کی تلقین کی جاتی رہی ہے ،برطانوی حکومت بھی اس صورت حال خاص طورپر کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرچکی اور یہ مسئلہ پرامن طورپر حل کرنے کی ضرورت کا اظہار کرچکی ہے ،اقوام متحدہ کے موجودہ سیکریٹری جنرل بان کی مون بھی بھارتی حکومت کو ایک سے زیادہ مرتبہ اپنا جارحانہ رویہ ترک کرنے کی تلقین کرچکے ہیں ،لیکن بھارتی حکومت عالمی برادری کی جانب سے تشویش کے اظہار اور معاملات کو افہام وتفہیم کے ساتھ حل کرنے کی تلقین اور اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کونظر انداز کرتے ہوئے نہ صرف جارحانہ روش ترک کرنے کو تیار نہیں ہے بلکہ اب اس نے پاکستان کو ایک سے زیادہ محاذ پر الجھانے کیلئے نت نئے طریقے اور حربے اختیار کرنا شروع کردیے ہیں جن میں سب سے زیادہ کریہہ اور بھیانک حربہ آبی جارحیت کاہے ،اس حربے کے تحت بھارت پاکستان کے ساتھ طے شدہ طاس سندھ معاہدے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی جارحانہ انداز میں خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کے درپے ہے تاکہ پاکستان کے پورے زرعی نظام کو تباہ اور پاکستان کے عوام کو بوند بوند پانی کیلئے ترسایا کر اسے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیاجاسکے۔
ایک طرف بھارت پاکستان کی زمینوں کو بنجر کرنے اور پاکستان کے عوام کو پیاسا مارنے کی سازش پر پوری شدت کے ساتھ عمل پیراہے اور دوسری جانب سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد اور اس کی پاسداری کرانے کا ضامن ادارہ ورلڈ بینک اس مسئلے کو پرامن طورپر حل کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سے جان بوجھ کر گریزاں ہے،اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں کو روکنے اوراس حوالے سے پاکستان کے تحفظ دور کرنے کیلئے ثالثی عدالت بنانے کے حوالے سے بھی ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے اورپاکستان کی جانب سے پیہم یقین دہانیوں کے باوجود ابھی تک ثالثی کمیٹی کے سربراہ کا تقرر نہیں کیاجاسکاہے۔یہی وہ صورت حال ہے جس کے تحت پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایک دفعہ پھر عالمی بینک کے سربراہ کے نام اپنے خط میں سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کے چیئرمین کی تقرری میں غیر ضروری تاخیر پر پاکستان کی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھیں صورتحال کی نزاکت کا احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔اسحاق ڈار نے اپنے اس خط میں عالمی بینک کے سربراہ پر یہ واضح کیاہے کہ اس مسئلے پر عالمی بینک کا رویہ پاکستان کے مفادات کوٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے اور اس سے پاکستان کے مفادات اور حقوق متاثر ہوں گے ۔اس خط میں عالمی بینک کے سربراہ سے کہاگیاہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے پراس کی روح کے مطابق عمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں ،اور مزید تاخیر کے بغیر ثالثی عدالت کے سربراہ کاتقرر کیاجائے،کیونکہ اس معاملے میں تاخیر سے پاکستان کو اپنے تحفظات دور کرانے کیلئے مجاذ فورم تک پہنچنے میں مشکلات کاسامنا ہوگا اوراس میں رکاوٹیں پیداہوں گی۔
اس وقت یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت پاکستان پر کسی بھی بہانے جھپٹ پڑنے کیلئے بے چین ہے اور وہ پاکستان کو اشتعال دلاکر کوئی ایسی کارروائی کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کررہاہے جس کو جواز بناکر وہ پاکستان کے خلاف فوج کشی کرسکے اور پھرپاکستان ہی کو جارح قرار دے کر خود کو عالمی برادری کے سامنے مظلوم بناکر پیش کرسکے۔پاکستان پر حملہ کرنے اور اکھنڈ بھارت کے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی حکمت عملی پر وہ کافی عرصے سے کاربند ہے اور اسی حکمت عملی کے تحت اس نے اپنے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم کرکے اسلحہ کے انبا ر جع کئے ہیں۔
پاکستان کو مختلف عسکری حربوں کے ذریعے پاکستان کو اشتعال دلانے میں ناکامی کے بعد اب اس نے دریائے چناب کے پانی پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے،اس منصوبے کے تحت اب وہ کشمیرکے علاقے سانول کوٹ کے قریب دریائے چناب سے نکالی جانے والی نہروں کے پانی کو دریائے بیاج اور ستلج میں ڈال دیاجائے اس طرح ان نہروں سے پاکستان پہنچنے والا پانی پاکستان پہنچنے سے قبل ہی دریائے بیاج اورستلج میں پہنچ جائے گا اور اس طرح 2018 میں اس منصوبے کی تکمیل پر پاکستان میں پنجاب کا 80ہزار ایکڑ کارقبہ بنجر صحرا میں تبدیل ہوجائے گا۔بھارت کاخیال ہے کہ وہ اس طرح پاکستان کو اپنی شرائط تسلیم کرنے پر مجبور کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔
بھارت کی آبی دہشت گردی کایہ حربہ انتہائی ہولناک ہے جس کی ہلاکت خیزی کااندازہ امریکہ کے آبی وسائل کے ماہر ڈیوڈ ملین تھال کے اس مضمون سے لگایاجاسکتاہے جو انھوں نے 60 کی دہائی میں لکھاتھا اور جو ایک بین الااقوامی امریکی جریدے’’کولیئرز‘‘ میں شائع ہواتھا اپنے اس مضمون میں ڈیوڈ ملین تھال نے اس وقت ہی بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی روکے جانے کا حربہ اختیار کئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے بھارت کی اس متوقع آبی جارحیت کو ڈائنامائٹ سے تشبیہ دیتے ہوئے واضح طورپر لکھاتھا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے اس حربے کی صورت میں پاکستان کی کم وبیش2 کروڑ ایکڑ اراضی ایک ہفتے کے اندر خشک اور بنجر ہوجائے گی۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت کاحربہ کوئی نیانہیں ہے بھارت اس کیلئے ابتداہی سے تیار ی کررہاہے،جس کااندازہ اس طرح لگایاجاسکتاہے کہ بھارت کشمیر سے نکلنے والے دریائوں کے پانی سے پاکستان کو محروم کرنے اور خشک سالی کے دنوں میں پاکستان کو پانی کی فراہمی کم ازکم حد پر رکھنے کیلئے کشمیر سے نکلنے والے دریائوں پر مسلسل ڈیم بنانے میں مصروف ہے اور اس سلسلے کا تازہ ترین 350 میگاواٹ کاکشن گنگا ڈیم ہے جو اب تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اورپاکستان کی حکومت اپنی روایتی تساہل اور قومی مسائل سے چشم پوشی کی روس کی وجہ سے اب تک اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکاہے۔خود انڈس واٹر کمیشن کے ارباب اختیار اس حوالے سے حکومت پر سنجیدہ رویہ اختیار نہ کرنے کے الزامات عاید کرتے رہے ہیں۔
کشن گنگا ڈیم بھارت کی آبی جارحیت کے منصوبے کاآخری ڈیم نہیں ہے بلکہ بھارت ابھی مقبوضہ وادی میں مزید 4متنازع ڈیمز کی تعمیر میں مصروف ہے اور سانول کوٹ ڈیم کے علاوہ بگلیہار ڈیم بھی اس منصوبے میں شامل ہے یہ ڈیم 30کیلومیٹر کی بلندی پر تعمیر کیاجارہاہے جس میں جمع ہونے والے پانی سے بھارت 1200 میگاواٹ بجلی حاصل کرے گا۔بگلیہار کے علاوہ بکال کے مقام پر بکال ڈیم کی تعمیر کا منصوبہ بھی مقبوضہ کشمیرمیں زیر عمل ہے جس میں پاکستان آنے والے پانی کے بہائو کارخ موڑ کر پانی جمع کیاجائے گا اور اس سے 1020 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔اس کے علاوہ بھارت چین کی جانب سے دریائے برہم پترا کاپانی روکنے کی دھمکیوں کے بعد اب ایک سرنگ تعمیر کررہاہے جس کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی دریائے برہم پترا میں ڈال کر دریائے برہم پترا کو رواں دواں رکھاجاسکے گا اس منصوبے کی تکمیل سے دریائے سندھ کا کم وبیش50 فیصد پانی دریائے برہم پترا میں چلاجائے گا اور بھارت کے صحرائوں میں بھی پھول کھلنے لگیں گے جبکہ پاکستان کے سونا اگلتے ہوئے کھیت صحرا کا منظر پیش کرنے لگیں گے۔
سوال یہ پیداہوتاہے کہ ہماری حکومت آخر کب تک اس طرح کی جارحانہ کارروائیوں اور حربوں سے چشم پوشی کرتی رہے گی اور عالمی بینک کے سربراہ کو خط لکھ کر خود کو ذمہ داریوں سے بری الذمہ قرار دیتی رہے گی۔یہ ایسا سوال ہے جس کاجواب ہماری حکومت کو یہ دیناہے لیکن کیا حکومت اس حوالے سے اپنی کوششوں سے عوام کو آگاہ کرنے اور اس حوالے سے پاکستان کے عوام کے دلوں میں پیداہونے والے خدشات کو دور کرنے کی زحمت گوارا کرے گی۔بظاہر ایسا نظر نہیں آتا۔
٭٭
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنی کابینہ میں توسیع کی ہے جس کے تحت 4 وزرا ء کو ترقی دے کر وزیر کابینہ بنایا گیا ہے جبکہ 9نئے وزرا ء نے حلف اٹھایا۔جن وزرا ء کے عہدے میں ترقی ہوئی ہے ان میں نائب وزیر دھرمیندر پردھان، پیوش گویل، مختار عباس نقوی اور نرملا سیتارمن شامل ہ...
جب کبھی ہندوستان کے شاہی باورچی خانوں اور ان میں تیار کیے گئے شاہی پکوانوں کا ذکر ہوتا ہے تو لکھنؤ، حیدرآباد اور رام پور ہی اس کے دائرے میں آتے ہیں۔ ہندوستان کے جنوبی حصوں کے شاہی باورچی خانوں کا ذکر شاذ و نادر ہی سننے یا پڑھنے میں آتا ہے۔جنوبی ہند کے راجا مہاراجہ بھی شمالی ہ...
بھارت میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے گہماگہمی شروع ہوچکی ہے،حکمران بھاریہ جنتا پارٹی کی حزب اختلاف کی جماعتوں کو ساتھ ملانے اور متفقہ صدر لانے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں ۔ اس طرح اب پیر17جولائی کوبھارت کے نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔بھارت کا یہ صدارتی انتخاب کئی اعتبار سے بڑی اہمیت کا حا...
چین کے سرکاری اخبار ’گلوبل ٹائمز‘ نے خطے میں تجارتی روابط قائم کرنے کی بھارتی کوششوں کو ’جغرافیائی سیاسی ضد‘ قرار دیتے ہوئے نئی دہلی پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو مکمل طور پر بائی پاس کرنے کے بجائے اس سے اقتصادی اور تجارتی تعلقات بحال کرے۔ گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک کالم...
بھارت نے گزشتہ روز ایک اور پرتھوی میزائل کا تجربہ کرکے یہ ثابت کردیاہے کہ بھارتی حکمراں اس خطے کو اسلحہ کی دوڑ کامرکز بنانے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں اور بھارتی حکمراں ہر حال میں اس خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ بھارتی فوجی ماہرین اور خود بھارتی فوج کے سربراہ جنرل را...
دنیا کے جن ممالک نے جوہری ہتھیار بنائے، اْن کا جواز یہی رہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے جوہری ہتھیاروں کے حامل مخالف ممالک کے ساتھ جنگ کا خطرہ ٹل جاتا ہے۔ عرف عام میں اسے نیوکلیئر ڈیٹرنس کہا جاتا ہے۔ یہ بات بڑی حد تک درست بھی ہے۔ مثلاً جوہری ہتھیاروں کے حامل ملک برطانیہ او...
[caption id="attachment_44588" align="aligncenter" width="784"] سجن جندال بھارت کے علاوہ برطانیہ میں بھی اسٹیل ٹائیکون کے نا م سے جانے جاتے ہیں، نواز شریف سے گزشتہ ماہ مری میں خفیہ ملاقات ہوئی تھی‘ فواہوں کوبھارت کے معروف صحافی کے اس دعوے سے مزید تقویت ملی کہ ہم وطن اسٹیل ٹائیکون...
[caption id="attachment_44576" align="aligncenter" width="784"] بھارتی جاسوس کی سزائے موت کے خلاف بھارت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے جج رونی ابراہم نے حتمی فیصلہ آنے تک حکم امتناع سنادیا‘ پاکستان میں پچھلے چار عشروں میں ایک درجن سے زیادہ بھارتی جاسوسوں کو سزا ہوئی جن میں بعض ک...
[caption id="attachment_44491" align="aligncenter" width="784"] ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چین اور بھارت کو نئے مواقع فراہم کریں گے،یہ نظریہ غلط ہے کہ چین بھارت کو ترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، بھارت میں تعینات چینی سفیر ‘چین سی پیک کو بھارت کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے استعمال کرن...
[caption id="attachment_44171" align="aligncenter" width="784"] بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی جنونیت انتہاپر پہنچ جانے کے باوجود دونوں ملک مذہبی سیاحت کی ترغیب دے کر لاکھوں روپے کا زرمبادلہ کمانے میں مصروف ہیں بیساکھی تقریبات کے لیے 13سو بھارتی زائرین حال ہی میں پاکستان آئے ،...
[caption id="attachment_44157" align="aligncenter" width="784"] ملاقات جون میں قازقستان کے دارالحکومت استانہ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پرمتوقع ہے،دونوں ممالک اسی اجلاس میں تنظیم کے رکن بنیں گے پاکستان اور بھارت کے حکام نے اس ملاقات پر رضامندی کااظہ...
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سخت گیر ہندو نظریات کے حامل رہنما ہیں جن کی حکومت نے آتے ہی ان ذبح خانوں کو بند کرنے کا فرمان جاری کیا تھا جن کے پاس قانونی لائسنس نہیں ہیں۔جس کے خلاف اترپردیش کے قصاب میدان میں آگئے ہیں،اوربھارت کی سب سے بڑی ریاست میں غیر قانونی ذبح خانو...