وجود

... loading ...

وجود

بلوچستان،دہشت گردی اور قومی مردم شماری

بدھ 21 دسمبر 2016 بلوچستان،دہشت گردی اور قومی مردم شماری

پاکستان کی اعلیٰ عدالت نے یکم دسمبر2016ء کوحکم دے دیا ہے کہ حکومت پورے ملک میں 15 مارچ 2017سے مردم شماری شروع کرائے ۔یوں مشترکہ مفادات کونسل نے بھی مذکورہ ماہ و تاریخ سے قومی مردم شماری کرانے پر اتفاق کیا ۔ پیش ازیں مردم شماری کرانے کا فیصلہ ہوچکا تھا تاہم حکومت کوئی پیشرفت نہ کرسکی ۔ امن وامان کا مسئلہ آڑے آگیا۔ مردم شماری میں تاخیر یقینا درست نہیں اس سے بہت سارے مسائل پیدا ہوں گے ۔ بلوچستان میں بلوچ سیاسی جماعتیں معترض تھیں کہ اول تو صوبے میں امن خراب ہے ۔ دوئم ،مختلف علاقوں میں بلوچ عوام نقل مکانی کرچکے ہیں جس کیلیے وہ ڈیرہ بگٹی، کوہلو اور مکران کی مثال دیتے ہیں ۔ سوئم ،افغان مہاجرین لاکھوں کی تعداد میں صوبے کے اندر رہائش پذیر ہیں۔ نیشنل پارٹی کے پاس جب اڑھائی سال وزارت اعلیٰ کا منصب تھا تو تب اس جماعت نے بہت سارے حوالوں سے مصلحت کوشی اختیار کر رکھی تھی، گو مگو کی کیفیت تھی ۔ البتہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) واشگاف الفاظ میں ایک ہی مؤقف بیان کرتی رہی ۔ بلوچستان نیشنل پارٹی افغان مہاجرین کی بلوچستان میں سکونت کے حوالے سے سخت لب و لہجہ اختیار کئے ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد بھی یہ جماعت افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری ناقابل قبول قرار دے رہی ہے۔ جبکہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔ بلوچ سیاسی جماعتیں اور بعض لکھاری یہ کہتے ہیں کہ افغان مہاجرین بلوچستان کی معیشت پر بوجھ ہیں، جو لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرچکے ہیں ۔ اگر مردم شماری ہوتی ہے تو اس سے آبادی کا توازن بگڑ جائے گا ،یعنی پشتون آبادی بڑھ جائے گی۔ یہ جماعتیں اور دانشور یہ الزامات بھی دھرتے ہیں کہ افغان مہاجرین ہی دراصل ملک اور صوبے میں دہشتگردی، تخریب کاری اور لاقانونیت میں ملوث ہیں۔ اس امر میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین و افغان تارکین وطن بڑی تعداد میں سکونت پذیر ہیں۔ بڑے بڑے کاروبار اور جائیدادوں کے حامل ہیں۔ سیاست اور تجارت کی سرگرمیوں میں حصہ دار بن چکے ہیں،ملازمتیں حاصل کر رکھی ہیں اور بطور مزدور بھی یہ طبقہ دستیاب ہے۔ مگر یہ کہنا کہ افغان باشندے ہی دہشتگردی اور جرائم میں شریک ہیں، درست نہیں ۔ خطہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں متحرک ہیں، لہٰذا دہشتگردی کی اپنی ایک الگ تعریف ہے ۔ یہ کسی علاقہ ، نسل اور قوم کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔ افغانستان جس کا سرپرست اعلیٰ بھارت بنا ہوا ہے، سے بلوچستان اور پاکستان میں دہشتگردی ہورہی ہے۔ بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی پشت پناہی بھارت افغان سرزمین پر کررہا ہے ۔ اسی طرح تحریک طالبان پاکستان ، جماعت الاحرار اور القاعدہ کے ٹھکانے افغانستان میں موجود ہیں۔ لشکر جھنگوی جو کہ اب لشکر جھنگوی العالمی کے نام سے سرگرم ہے کا مرکز افغانستان ہے۔ اس تنظیم سے وابستہ افراد کی اکثریت مقامی رہی ہے۔ 5دسمبر2016ء کو انٹیلی جنس بیورو اور کوئٹہ پولیس نے صوبائی دار الحکومت سے متصل شمال میں واقع ضلع پشین میں حرمزئی کے مقام پر ایک کارروائی میں پانچ مسلح افراد کو مارا۔ ان سب کا تعلق لشکر جھنگوی العالمی ، جیش الاسلام اور تحریک طالبان پاکستان سے بتایا گیا۔ مارے جانے والوں میں8اگست کو سول اسپتال میں وکیلوں پر خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ جہانگیر بادینی عرف محمد عرف امیر صاحب بھی شامل تھا۔جہانگیر بادینی خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کا فارغ التحصیل تھا یعنی انجینئر تھا ۔ ہلاک افراد نے لاء کالج کوئٹہ کے پرنسپل بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو قتل کیا تھا بلکہ ایک ملزم علی حسن عرف دلاور بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کا ہمسایہ تھا۔ باقی افراد کی شناخت میزئی اڈہ قلعہ عبداللہ کے رہائشی سید نور، کوئٹہ کے کیچی بیگ کے رہائشی حبیب اللہ لہڑی اور چمن ہائوسنگ اسکیم کوئٹہ کے رہائشی سمیر آفریدی کے نام سے ہوئی۔سول اسپتال کے خودکش حملہ آور کی شناخت بھی ہوگئی۔ خودکش بمبار احمد علی ولد سجاد احمد قوم اعوان کوئٹہ شہر میں کلی دیبہ کا رہائشی تھا۔ حملے سے پہلے ماسٹر مائنڈ جہانگیر بادینی نے احمد علی کو کوئٹہ کے جناح روڈ پر واقع ایک دکان سے سیاہ جوتے خرید کردیئے یعنی وکلاء کے یونیفارم کا بندوبست بھی کرکے دے دیا تھا،تاکہ وہ وکیل کے بھیس میں داخل ہوکر سول اسپتال میں اپنے ساتھی کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد جمع ہونے والے وکلاء کو نشانہ بناسکے۔ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے مطابق جہانگیر بادینی کالعدم تنظیم کا سربراہ تھا اور خود ان واقعات میں براہ راست ملوث رہا۔ آٹھ اگست کی صبح منو جان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کو ٹارگٹ کیا اور اس سے قبل بیرسٹر امان اللہ اچکزئی کو شہید کیا۔ رمضان المبارک میں محلہ فقیر آباد میں سب انسپکٹر ملک مشتاق کو مسجد میں سجدے کی حالت میں شہید کیا۔ اکتوبر میں سبزل روڈ پر تین ایف سی اہلکاروں کو شہید کیا ۔ اور کرانی میں چار خواتین کو نشانہ بنایا جو لوکل بس میں ہزارہ ٹاؤن جارہی تھیں۔ صوبائی وزیر لیبر و مین پاور سرفراز چاکر ڈومکی پر حملے سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔ پہلے پہل تحریک طالبان پاکستان نے قرار دیا کہ ان کے ساتھیوں نے پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جنگ میں ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کیا اور کہا کہ وہ ساتھیوں کی شہادت پر فخر کرتے ہیں۔ ما بعد لشکر جھنگوی العالمی کے ترجمان علی بن سفیان نے مقابلے کو جعلی قرار دیا اورکہا کہ فورسز نے مقابلے کا ڈھونگ رچایا ۔ اس تنظیم کا دعویٰ ہے کہ تنظیم کے پہلے سے گرفتار ساتھیوں کو مارا گیا۔ غرضیکہ دونوں تنظیموں نے تسلیم کیا ہے کہ مارے جانیو الے افراد کا تعلق ان سے تھا۔ اور پھر دونوں تنظیموں کا آپس میں تعلق بھی ثابت ہوا ہے۔ چنانچہ تحریک طالبان پاکستان آپریشن ضرب عضب کے بعد کہاں منتقل ہوگئی ، یہ بھی راز نہیں۔ افغانستان کے اندر ان تنظیموں کی پوری قیادت موجود ہے۔ بلوچستان میں لشکر جھنگوی کی قیادت اور ارکان سب کے سب مقامی رہے ہیں اور جو افغان باشندے دہشتگردی میں ملوث پائے گئے ان کا تعلق بھی افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس سے تھا یعنی افغان حکومت بلوچستان میں دہشتگردی کرانے کے مذموم واقعات میں ملوث ہے ۔ چنانچہ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ کہنا کہ افغان مہاجرین دہشتگرد ہیں ،قطعی درست نہیں۔ بعض دانشور غیر منطقی اور ہوائی باتوں کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ افغان مہاجرین اور افغان باشندے بلاشبہ بلوچستان میں آباد ہیں۔ ان کی اپنے ملک افغانستان واپسی ضروری ہے بلکہ ایسا پاکستان اور بلوچستان کے عوام کے مفاد میں ہے ۔ یہ مطالبہ بھی درست ہے کہ جن غیر مقامی افراد نے پاکستانی دستاویزات حاصل کر رکھے ہیں وہ فوری طور منسوخ کئے جائیں تاکہ مردم شماری کا عمل شفاف طریقے سے ممکن ہو ۔ اگر بلوچستان کے کسی علاقے سے بوجہ امن وامان کی صورتحال کے نقل مکانی ہوئی ہے تو یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان افراد کی واپسی یقینی بنائے ۔ یا ان خاندانوںکا مردم شماری میں اندراج بہر طورکرایا جائے۔صوبے کے اندر مردم شماری کا تنازع کھڑا ہے ۔ایسے میں محمود خان اچکزئی نے ایک اور منطق پیش کردی ۔ان کی نئی تاویل یوں ہے کہ ’’ارکان پارلیمنٹ اور وزراء سمیت آدھے پاکستانیوں نے دہری شہریت حاصل کر رکھی ہے، پھر افغان مہاجرین کو پاکستان کی شہریت کیوں نہیں مل سکتی ‘‘مزید تجویز یا مطالبہ یہ کر دیا کہ ’’افغان مہاجرین کے لیے بارڈر (سرحد) سے لیکر اٹک اورمیانوالی تک الگ صوبہ بنایا جائے ،جس کا نام افغانیہ ہو ‘‘۔سو محمود خان اچکزئی کے اس نئے خیال اور منطق پر فقط اتنا کہا جا سکتا ہے کہ کیا ایسا ممکن ہے ؟؟؟


متعلقہ خبریں


مردم شماری کے نتائج پر شوروغوغا اور اصل مسئلہ!!! شہلا حیات نقوی - اتوار 10 ستمبر 2017

19 سال کے طویل انتظار کے بعد ہونے والی مردم شماری کے جو نتائج سامنے آئے اگرچہ سندھ اور بلوچستان سمیت تقریباً تمام صوبوں نے اس پر اعتراضات شروع کردیے ہیں لیکن ان اعتراضات میں اصل مسئلہ دب کر رہ گیا ہے یا کسی نے اس پر توجہ دینے کی ضرورت محسوس نہیں کی ، تازہ ترین مردم شماری کی رپور...

مردم شماری کے نتائج پر شوروغوغا اور اصل مسئلہ!!!

’’کلبھوشن ‘‘ نیٹ ورک کا شاخسانہ 5برسوں میں کوئٹہ کو 4سو سے زائد لاشوں کا تحفہ ایچ اے نقوی - منگل 08 نومبر 2016

حکومت کلبھوشن یادیو گرفتاری کے باوجوداس سے حاصل ہونے والی معلومات سے پوری طرح فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے،دہشت کارروائیاں جاری بھارت بلوچستان کے عوام میں عدم تحفظ اور احساس محرومی کو بڑھاوا دے کر اپنے مقاصد کیلیے استعمال کرنے میں مصروف،پاکستانی حکمراں خواب غفلت میں مدہوش بلوچ...

’’کلبھوشن ‘‘ نیٹ ورک کا شاخسانہ 5برسوں میں کوئٹہ کو 4سو سے زائد لاشوں کا تحفہ

سات کروڑ عوام کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں، سربراہ شماریات کا انکشاف وجود - جمعرات 18 اگست 2016

قومی اسمبلی كی قائمہ كمیٹی برائے خزانہ كا چیئرمین كمیٹی سلیم مانڈوی والا كی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس میں سربراہ شماریات آصف باجوہ نے آگاہ کیا کہ حکومت کی جانب سے مردم شماری كروانے کے لیے ہر وقت تیار تھے، اس کے لیے حكومت نے 2 ارب روپے بھی جاری كردیئے تھے مگر...

سات کروڑ عوام کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں، سربراہ شماریات کا انکشاف

مردم شماری اور سندھ میں تنازعات۔۔۔۔! الیاس شاکر - جمعرات 03 مارچ 2016

مردم شماری دنیا کے تمام ممالک میں کچھ وقفے (عموماً دس سال)کے بعد ہوتی ہے۔ اس سے مراد ملک میں لوگوں کی تعداد اور ان کے بارے میں مواد اکٹھا کرنا ہوتا ہے۔ یہ مواد معاشی منصوبہ بندی اور ترقی میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ملک کی ضروریات کیا ہیں؟ ملک کی آبادی میں ...

مردم شماری اور سندھ میں تنازعات۔۔۔۔!

مردم شماری کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہوگا! وجود - اتوار 28 فروری 2016

حکومت نے ملک میں مردم شماری کے لیے متبادل منصوبہ تیار کر لیا ہے ، جسے پیر (29فروری) کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس میں تمام متعلقین (اسٹیک ہولڈرز)کو مدعو کیا گیا ہے۔ مردی شماری کا معاملہ بتدریج متنازع ہوتا جارہا ہے۔ اس پر سندھ اور وفاق میں اختلافات سا...

مردم شماری کا فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہوگا!

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر