وجود

... loading ...

وجود

مشرقی پاکستان ، ایک قصہ مختصر

جمعه 16 دسمبر 2016 مشرقی پاکستان ، ایک قصہ مختصر

انسانی تاریخ میں ایسے غیر معمولی ادوار آتے ہیں جب حقیقت تاریخ کے میدان میں اترتے ہوئے مصلحت کا نقاب اوڑھ لیتی ہے۔سانحہ مشرقی پاکستان کے حوالے سے ہماری تاریخ مختلف بیانیوں کے سراب میں ایسے گم ہوئی ہے کہ نئی نسل اس عظیم سانحے سے یکسر بے خبر ہوتی جا رہی ہے۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی اور سقوط ڈھاکہ کے بارے میں ہمیں عام طور پر دو قسم کی توجیہات ملتی ہیں۔ ایک طبقے کے نقطہ نظر کے مطابق مشرقی پاکستان میں ابھرنے والی عوامی بغاوت ایک ’’بین الاقوامی سازش‘‘ کا نتیجہ تھی اور بھارت کی پشت پناہی سے ’’غدار بنگالیوں‘‘نے علیحدگی اختیار کر لی۔ دوسری جانب بعض لبرل مورخین کے مطابق یہ تحریک مشرقی پاکستان میں قومی محرومی کے احساس اور مغربی پاکستانی اشرافیہ کے خلاف ردعمل کا نتیجہ تھی۔
بزرگ تجزیہ کار افتخار اجمل کاکہنا ہے پاکستان بننے کے فوری بعد مشرقی پاکستان میں علیحدگی کے کسی مطالبے نے جنم نہیں لیا تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو حسین شہید سہروردی صاحب پاکستان کا پہلا آئین منظور ہونے کے بعد ستمبر 1956ء میں وزیرِ اعظم نہ بنتے۔ خیال رہے کہ حسین شہید سہروردی صاحب اْس عوامی لیگ کے صدر تھے جس میں شیخ مجیب الرحمٰن تھا۔ بنگالیوں کا دشمن دراصل بنگالی بیوروکریٹ سکندر مرزا تھا جس نے کراچی کے سیٹھوں کے زیرِ اثر مشرقی پاکستان کو اس کا مالی حق دینے کی کوشش پر حسین شہید سہروردی صاحب پر بہت دباؤ ڈالا اور اس ڈر سے کہ اْنہیں برخاست ہی نہ کر دیا جائے وہ اکتوبر 1957ء میں مستعفی ہو گئے۔ یہ وہ وقت ہے جب مشرقی پاکستان میں نفرت کی بنیاد رکھی گئی۔ اس سے قبل محمد علی بوگرہ صاحب جو بنگالی تھے 1953ء میں وزیرِ اعظم بنے تھے اور انہیں بھی سکندر مرزا نے 1955ء میں برخواست کردیا تھا۔اس سے قبل 1953ء میں خواجہ ناظم الدین صاحب کی کابینہ کو اور 1954ء میں پاکستان کی پہلی منتخب اسمبلی کو غلام محمد نے برخواست کر کے پاکستان کی تباہی کی بنیاد رکھی تھی۔حقیقت یہ ہے کہ مشرقی پاکستان میں بنگالی بھائیوں کے دْشمن وہی تھے جو مغربی پاکستان میں پنجابیوں۔ سندھیوں۔ پٹھانوں اور بلوچوں کے دشمن رہے ہیں یعنی بیوروکریٹ۔ خواہ وہ وردی میں ہوں یاسادہ لباس میں ہوں۔
ایک بات یہ بھی کی جاتی ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ڈھاکہ کے پلٹن میدان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا ، ان کے اس اعلان نے بنگلہ دیش کی بنیاد رکھ دی ، یہ سراسر بے بنیاد الزام ہے۔قائداعظم کی اس جلسے میں تقریر کا پس منظر اور پیش منظر منیر احمد منیر صاحب نے اپنی کتاب ’’قائداعظم، اعتراضات اور حقائق‘‘ میں بڑی تفصیل سے بیان کیا ہے۔ قائداعظم نے ڈھاکہ میں جو اعلان کیا وہ پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا اکثریتی فیصلہ تھا۔ 25 فروری 1948ء کو کراچی میں دستور ساز اسمبلی میں مشرقی پاکستان سے کانگریس کے ہندو رکن دھرنیدر ناتھ دتہ نے بنگالی کو پاکستان کی قومی زبان قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ قائداعظم نے اسمبلی کے اسپیکر کے طور پر اس مطالبے کو رد کرنے کی بجائے اس پر بحث کرائی۔ کانگریسی رکن اسمبلی نے کہا ’’ریاست کے 6 کروڑ 80 لاکھ باشندوں میں سے 4 کروڑ 40 لاکھ باشندے بنگالی بولتے ہیں اس لئے قومی زبان بنگالی ہوگی‘‘۔ ایک اور کانگریسی رکن پریم ہری ورما نے اس مطالبے کی حمایت کی۔ لیکن مشرقی پاکستان کے بنگالی ارکان مولوی تمیز الدین اور خواجہ ناظم الدین نے اس مطالبے کی مخالفت کی۔ لیاقت علی خان نے وضاحت کی کہ ہم انگریزی کی جگہ اردو کو لانا چاہتے ہیں اس کا مطلب بنگالی کو ختم کرنا نہیں۔ کافی بحث کے بعد یہ مطالبہ مسترد کردیا گیا اور مطالبہ مسترد کرنے والوں میں بنگالی ارکان حسین شہید سہروردی، نور الامین، اے کے فضل الحق، ڈاکٹر ایم اے مالک اور مولوی ابراہیم خان بھی شامل تھے۔ اردو کو قومی زبان بنانے کا فیصلہ قائداعظم کا نہیں دستور ساز اسمبلی کا فیصلہ تھا۔قائداعظم نے 21 مارچ 1948ء کی تقریر میں یہ بھی کہا تھا آپ اپنے صوبے کی زبان بنگالی کو بنانا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے نمائندوں کا کام ہے۔ بعد میں صوبائی حکومت نے اردو کے ساتھ بنگالی کو بھی قومی زبان قرار دینے کا مطالبہ کیا تو یہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا لیکن تاخیر سے کیا گیا اور اس تاخیر کا پاکستان کے دشمنوں نے خوب فائدہ اٹھایا۔
مشرقی پاکستان میں جونہی فوجی کارروائی شروع ہوئی بھارت کی بنائی ہوئی مْکتی باہنی اور اس کے حواریوں نے غیر بنگالیوں کی املاک کی لوٹ مار اور نہتے بوڑھوں، عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیاتی اور قتلِ عام شروع کر دیا۔یہ حقیقت بھی بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ شیخ مجیب الرحمٰن اور اس کے نائبین پہلے ہی فیصلہ کر چکے تھے کہ جمعہ 26 مارچ 1971ء کی صبح منظم مسلح بغاوت شروع کر دی جائے گی۔ اس تیاری کیلئے بہت پہلے سے ڈھاکہ یونیورسٹی کو مکتی باہنی کا تربیتی مرکز بنایا جا چکا تھا۔ سانحہ مشرقی پاکستان کا اصلی ڈائریکٹر بھارت تھا،اب بھی بھارت پاکستان خاص طور پر بلوچستان میں مداخلت میں مصروف ہے،بھارت کو پتہ ہونا چاہیے کہ ہم تیار ہیں۔ جنگیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں ، امن ہم سب کی ضرورت ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ تاریخ کو فراموش کردیا جائے کیونکہ جو قومیں تاریخ کو بھلا دیتی ہیں ان کا جغرافیہ بھی انہیں فراموش کردیتا ہے۔


متعلقہ خبریں


سقوط ڈھاکا ۔۔۔سازش کا بیج وجود - جمعه 16 دسمبر 2016

ملک توڑنے کی سازش کا بیج ڈالنے سے 1971 ء میں اس فصل کے ’’بارآور‘‘ ہونے تک یکے بعد دیگر ے رونما ہونے والے تمام واقعات کی بنیاد بنگالی قوم پرستی تھی۔ دانشوروں اور طلبا نے اس پُرفریب ’’نظریے‘‘ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا عزم ظاہر کرکے اس کے ساتھ مکمل وفاداری کا حلف اٹھایا۔ بعض ...

سقوط ڈھاکا ۔۔۔سازش کا بیج

کبھی تو ظلمت کی شام ہوگی ..’’مشترکہ پاکستان‘‘ کے خواہاں آج بھی سزاوار وجود - جمعه 16 دسمبر 2016

آج 16دسمبر ہے ،برسوں پہلے 1971کے ایک یخ بستہ دن پاکستان دولخت ہوگیا تھا ۔اپنوں کی ریشہ دوانیوں اور غیر وں کی سازشوں کی وجہ سے اسلام کے نام پر حاصل وطن عزیز کے ٹکڑے کردیے گئے۔اگرچہ یہ دکھ بذات خود ہی بڑا گہرا ہے لیکن مرے پر سو درّے کے مصداق سقوط ڈھاکا کے وقت مشترکہ پاکستان کی خوا...

کبھی تو ظلمت کی شام ہوگی ..’’مشترکہ پاکستان‘‘ کے خواہاں آج بھی سزاوار

سقوط ڈھاکا تاریخ کے آئینے میں! وجود - جمعه 16 دسمبر 2016

٭1947ء…… شیخ مجیب الرحمان نے 1947ء میں ہی بنگالی زبان کو قومی زبان بنانے کا نعرہ لگایا۔ ٭جنوری 1968ء……اگر تلہ سازش کیس کا انکشاف ہوا۔ صدر پاکستان ایوب خان نے شیخ مجیب کو اس کیس میں گرفتار کرلیا۔ انہی دنوں ایوب خان کے خلاف ایک ملک گیر تحریک چلی جس میں مجیب کو بھی رہا کرنا پڑا۔ مج...

سقوط ڈھاکا تاریخ کے آئینے میں!

16 دسمبر وجود - جمعه 16 دسمبر 2016

مصور یاد آیا جس کی یہ تصویر ہے، وہ اپنی قبر میں آسودہ سوتا اور نور کے ایک ہالے میں رہتا ہے، مگر اُس کی یہ تصویر نوک دشنہ سے دو نیم ہوئی اور اب ’’پہچانی ہوئی صورت بھی پہچانی نہیں جاتی‘‘ کی مانند ایک اور طرح کی تصویر ہوگئی! ہائے!! اقبال ترے دیس کا کیا حال سنائو اقبالؒ نے اس قوم ک...

16 دسمبر

مضامین
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت وجود هفته 23 نومبر 2024
33سالوں میں909 کشمیری بچوں کی شہادت

بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ وجود هفته 23 نومبر 2024
بلوچستان میں جامع آپریشن کافیصلہ

روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن وجود جمعه 22 نومبر 2024
روداد: پاکستان میں گزرے تیس دن

بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون وجود جمعه 22 نومبر 2024
بھارتی مسلمانوں کے گھر گرانے کا عمل ماورائے قانون

ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟ وجود جمعه 22 نومبر 2024
ٹرمپ اور مشرق وسطیٰ: جنگ، امن یا حل؟

اشتہار

تجزیے
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ وجود بدھ 01 مئی 2024
نریندر مودی کی نفرت انگیز سوچ

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ وجود منگل 27 فروری 2024
پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ

ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے! وجود هفته 24 فروری 2024
ایکس سروس کی بحالی ، حکومت اوچھے حربوں سے بچے!

اشتہار

دین و تاریخ
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ وجود جمعه 22 نومبر 2024
مجاہدہ، تزکیہ نفس کا ذریعہ

حقیقتِ تصوف وجود جمعه 01 نومبر 2024
حقیقتِ تصوف

معلم انسانیت مربی خلائق وجود بدھ 25 ستمبر 2024
معلم انسانیت مربی خلائق
تہذیبی جنگ
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی وجود اتوار 19 نومبر 2023
یہودی مخالف بیان کی حمایت: ایلون مسک کے خلاف یہودی تجارتی لابی کی صف بندی، اشتہارات پر پابندی

مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت وجود جمعه 27 اکتوبر 2023
مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے مسلمانوں پر پابندی، یہودیوں کو اجازت

سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے وجود منگل 15 اگست 2023
سوئیڈش شاہی محل کے سامنے قرآن پاک شہید، مسلمان صفحات جمع کرتے رہے
بھارت
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی وجود جمعرات 22 اگست 2024
بھارتی ایئر لائن کا طیارہ بم سے اڑانے کی دھمکی

بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف وجود بدھ 21 اگست 2024
بھارت میں روزانہ 86 خواتین کوجنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا وجود پیر 11 دسمبر 2023
قابض انتظامیہ نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو گھر وں میں نظر بند کر دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی وجود پیر 11 دسمبر 2023
بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کی توثیق کردی
افغانستان
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے وجود بدھ 11 اکتوبر 2023
افغانستان میں پھر شدید زلزلے کے جھٹکے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں وجود اتوار 08 اکتوبر 2023
افغانستان میں زلزلے سے تباہی،اموات 2100 ہوگئیں

طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا وجود بدھ 23 اگست 2023
طالبان نے پاسداران انقلاب کی نیوز ایجنسی کا فوٹوگرافر گرفتار کر لیا
شخصیات
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے وجود اتوار 04 فروری 2024
معروف افسانہ نگار بانو قدسیہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے

عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
معروف شاعرہ پروین شاکر کو دنیا سے رخصت ہوئے 29 برس بیت گئے
ادبیات
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے وجود منگل 26 دسمبر 2023
عہد ساز شاعر منیر نیازی کو دنیا چھوڑے 17 برس ہو گئے

سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر وجود پیر 04 دسمبر 2023
سولہویں عالمی اردو کانفرنس خوشگوار یادوں کے ساتھ اختتام پزیر

مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر وجود پیر 25 ستمبر 2023
مارکیز کی یادگار صحافتی تحریر