... loading ...
گلزار کا ایسے وقت پرملنا کسی مسیحا اورخضر سے ملنے سے زیادہ بہتر محسوس ہوا۔ ورنہ ہم تو اس خیال سے ہولے جا رہے تھے کہ جمعہ یعنی چھٹی کا دن کیسے گزرے گا۔کیمپ میں تو ایک گھنٹہ گزارنا بھی مشکل ہوتا، پھر کھانے کا مسئلہ الگ رہتا۔گلزار ہم کو لیکر اپنی دکان کی جانب چل دیاہم نے پوچھا کیا آج بھی دکان کھولو گے، آج تو چھٹی ہے،گلزار بولا بھائی ہمارے لیے کیسی چھٹی ؟کہاں کی چھٹی ؟جمعے کی نماز کے بعد دکان کھول لیتے ہیں۔ یہاں کام کرنے اور کمانے کے لیے آئے ہیں بھائی اس لیے جمعے کو بھی آدھے دن دکان کھولتے ہیں۔ ہم نے پوچھا اتنے عرصے سے یہاں ہو ،تمہارے تو کافی پاکستانی دوست احباب ہوں گے۔گلزا ر نے مسکراتے ہوئے کہا بھائی یہاں سب مطلب کے یار ہیں ، یہاں سلام دعا بہت لوگوں سے ہوتی ہے دوستی کسی سے نہیں ہوتی۔ ہم نے گلزار کی بات سے اتفاق کیاکیونکہ ہماری گلزار سے جمعہ جمعہ آٹھ دن کی دوستی میں ہماری یہ غرض شامل تھی کہ ہم تنہائی کے عذاب سے گزر رہے تھے اورہمیں کوئی ہمدم و غم خوار درکار تھا،کوئی ایسا جو اپنا سا لگے، کوئی ایسا جس سے اپنی زبان میں بات ہوسکے۔ویسے پردیس میں”کام چلاؤ“ قسم کی دوستیاں بہت تیزی سے پروان چڑھتی ہیں۔ سب ہی اپنے گھروں سے دور ہوتے ہیں سب ہی اپنے خاندانوں کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے حال کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہوتے ہیں۔ایسے میں کام کاج سے واپس آکر سب کا ساتھ مل بیٹھنا ، گپ شپ لگانا ، ایک دوسرے سے اپنے مسائل بیان کرنا ، کسی کاگھر سے خط آیا ہو تو اس بارے میں بات کرنا ، گھر والوں سے فون پر بات ہوئی ہو تو ان کی فرمائشیں ، کسی جاننے والے یا رشتے دار کی دکھ بیماری کی خبر ، کوئی مر گیا تو اس کا پرسہ اور جنازے میں شریک نہ ہونے کا غم ، کسی بھانجے بھتیجے کی شادی میں شرکت نہ کرسکنے کی خلش ،پردیسی کہتے ہیں اکثر جب پاکستان سے کالیں آتی ہیں تو کال سننے سے پہلے ڈر سا جاتے ہیں، محتاط سا ہو جاتے ہیں، دل میں یہ سوچتے ہیں خدا خیر کرے، کوئی مسئلہ تو نہیں ہوگیا۔ کیوں کہ 75فیصد فون کالز ایسی ہی ہوتی ہیں جن میں یا تو پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے اور یا پھر فلاں کے ساتھ یہ مسئلہ ہوگیا، ان کو فون کر لو۔ یا فلاں کے گھر فوتگی ہوگئی ہے ان کے گھر فون کر لو۔الغرض یہ سب باتیں ایک دوسرے سے شیئر کی جاتی ہیں۔کیمپوں یا ڈیروں میں جمعرات کی رات کو تاش کی بازی جمتی ہے ، کچھ لوڈو یا کیرم لیکر بیٹھ جاتے ہیں ، ایسی محفلوں میں صرف اپنے کیمپ کے ہی نہیں دوسرے کیمپوں سے بھی لوگ شریک ہوتے ہیں ،چائے چلتی ہے ،گپ شپ ہوتی ہے اور پھر تین بجے کے قریب لوگ اٹھنا شروع ہوجاتے ہیں ، جمعے کی نماز کی تیاری بھی کرنی ہوتی ہے اس لیے سونابھی ضروری ہوتا ہے۔بعض دفعہ یہ محفلیں لمبی چلتی ہیں لیکن فجر کی اذان کے ساتھ ہی محفل لپیٹ دی جاتی ہے۔ لوگ اپنے اپنے کمروں ،گھروں یا کیمپوں کی راہ لیتے ہیں۔
گلزار نے کہا بھائی کچھ دیر بیٹھیں میں تھوڑا سا کام نمٹا لوں اس کے بعد آپ کو لیکر نکلتا ہوں کچھ دیگر پاکستانیوں سے آپ کو ملواتا ہوں ، آپ کو اچھا لگے گا،اندھا کیا چاہے دو آنکھیں، ہم خوش ہو گئے۔ کچھ دیر کے بعد ایک گاڑی دکان کے باہر آکر رکی ، گلزار نے گاڑی دیکھی تو کہا وسیم آگیا ، گلزار نے ہم سے اٹھنے کے لیے کہا۔ ہم باہر آئے ،گلزار نے دکان بند کی اور ہمیں لے کر گاڑی میں بیٹھ گیا،گاڑی میں پہلے سے ڈرائیور کے ساتھ دو لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ گلزار نے ہمارا تعارف کروایا، پھر ان سب کا تعارف ہم سے کروایا۔گاڑی وسیم وٹو چلا رہا تھا ، دیگر دو افراد کے نام رانا شاکراور شمشاد چوہدری تھے۔ان کا زور نام سے ز یاد ہ وٹو، رانا اور چوہدری پر تھا،تینوں کم پڑھے لکھے تھے اور جنادریہ کے آپ پاس رہتے تھے جہاں ایک صاحب کا بقالہ تھا دوسرے کی لانڈری تھی، وسیم کسی کمپنی میں کام کرتا تھا، گاڑی اس کو کمپنی کی طرف سے ملی ہوئی تھی۔گلزار اور ان تینوں کی گپ شپ ہونے لگی ہم خاموشی سے بیٹھے باہر کے مناظر دیکھنے لگے۔ نہ کوئی درخت نہ سبزہ، چھٹی کا دن ہونے کے باوجود سڑکو ں پر کسی قسم کی چہل پہل نہیں تھی۔جلد ہی ہم آبادی سے باہر نکل آئے یہاں لق و دق میدان تھا لیکن شائد کسی نئی آبادی کی پلاٹنگ شروع ہو رہی تھی اس لیے سڑکیں موجود تھیں۔کچھ دور سڑک پر کچھ گاڑیاں اور لوگ کھڑے نظر آئے۔ ہماری گاڑی بھی وہاں پہنچ کر رک گئی۔ہم سب گاڑی سے باہر نکلے۔شمشاد نے ڈکی سے کرکٹ بیٹ نکالا، باقی لوگوں کے پاس بھی بیٹ نظر آرہے تھے کچھ شلوار قمیض میں تھے کچھ نے جاگنگ سوٹ پہن رکھا تھا۔ کچھ دیر میںمیچ شروع ہوا،سڑک کو پچ بنالیا گیا تھا، دوستانہ میچ تھا دونوں جانب آٹھ آٹھ کھلاڑی تھے ، کچھ لو گ کھیل میں شریک نہیں تھے وہ ہماری طرح میچ دیکھنے بیٹھ گئے۔ سورج آگ برسا رہا تھا ، شدید گرمی تھی لیکن کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ ہمارا گرمی سے برا حال تھا ، کوئی سایہ دار جگہ بھی نہ تھی کہ اس کے نیچے ہی بیٹھ جاتے ، باقی لوگ شائد اس صورتحال کے عادی تھے اور تیاری کے ساتھ آئے تھے، ہمارے پاس تو پانی کی بوتل تک نہ تھی۔۔۔ جاری ہے
سعودی عرب اورخلیج کی بعض دیگر ریاستوں کی جانب سے قطر کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کیلئے اس خطے میں اپنی حیثیت خاص طورپر خطے میں توازن پیداکرنے والی قوت کے طورپر اپنی حیثیت برقرار رکھنا بہت مشکل ہوگیاہے۔اب سے پہلے شاید کبھی بھی اس طرح کی مشکل صورت حال کاتصور بھی نہ کیاگیاہوگا۔ نواز ...
تازہ ترین اطلاعات سے انکشاف ہواہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نے یمن کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کرنے کے لیے خفیہ طورپر گٹھ جوڑ کرلیا ہے اور اسی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں سعودی عرب کی زیر قیادت بننے والے اتحاد کے طیارے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ حکومت کے خلاف نبرد آزما مجاہدین پر اندھادھن...
سیمی خوش مزاج آدمی تھا اس کے ساتھ کام کرنا اچھا تجربہ ثابت ہوا تھا اس کے مقابلے میں یہ نیا انچارج شنکر کمار بہت بد دماغ اور بداخلاق واقع ہوا تھا۔ ہماری پہلے ہی دن سے اس سے ٹھن گئی ، مشکل یہ تھی کہ وہ نیا تھا اور ابھی اسے کام سمجھنا تھا اس لئے وہ ہم سے زیادہ بدتمیزی نہیں کرسکتا تھ...
سیمی کو گئے کئی مہینے ہو گئے تھے اس کی واپسی کا کوئی اتا پتہ نہیں تھا، اس کا کام بھی ہمارے زمے ہونے کی وجہ سے ہمارے لئے کام کی تھکن بڑھتی جا رہی تھی۔ کئی بار کام کی زیادتی کی وجہ سے ہمیں دیر تک رکنا پڑتا تھا۔ ہمیں سیمی کا بھی کام کرنے کی وجہ سے کوئی مالی فائدہ بھی نہیں مل رہا تھا...
اگلے روز یعنی جمعے کو ہم عزیزیہ کے ایک پاکستانی ہوٹل میں ناشتہ کرنے کے بعد مکہ شریف کے لیے روانہ ہوئے، جدہ حدود حرم سے باہرحِل کی حدود میں ہے۔ حرم شریف اور میقات کے درمیان کے علاقے کو حِل کہا جاتا ہے اس علاقے میں خود سے اگے درخت کو کاٹنا اور جانور کا شکار کرنا حلال ہے جبکہ اس علا...
ہمارے دوست اظہار عالم کافی عرصے سے جدہ میں مقیم تھے ہم نے عمرہ پر روانگی سے پہلے انہیں فون کرکے اپنی ا?مد کی اطلاع دیدی تھی، طے ہوا تھا کہ وہ جمعرات کو صبح دس بجے باب فہد کے سامنے ایک بینک کے پاس پہچیں گے۔ ہم ساڑھے نو بجے جا کر اس بینک کے سامنے جا کر کھڑے ہوگئے۔ وہاں کافی لوگ موج...
مکہ المکرمہ سے مدینہ شریف کا فاصلہ تقریبا ساڑھے چار سو کلومیٹر ہے، راستے بھر مشہور نعت مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ ذہن میں گونجتی رہی، ہماری آنکھیں سارے راستے پُر نم رہیں۔ مدینے کا راستہ محبت کی معراج کا وہ راستہ ہے جس پر بڑے بڑے صحابہ ، علما، صوفیہ اور بزرگان دین نے...
صبح فجر سے پہلے ہماری بس مکہ مکرمہ کے ہوٹل پہنچ گئی، دل میں عجب سی ہلچل مچی ہوئی تھی، کعبہ شریف کے اس قدر قریب ہونیکا احساس جیسے دل کو الٹ پلٹ کر رہا تھا ، کوشش تھی کہ فوری طور پر حرم شریف پہنچیں اور اللہ کے گھر کا دیدار کریں۔ اللہ کا گھردنیا میں وہ پہلی عبادت گاہ ہے جو انسانوں ک...
نسیم ولا اور کالج میں شب و روز اپنی مخصوص چال سے گزر رہے تھے۔ روز صبح کو شام کرنا اور شام کو صبح کا قالب بدلتے دیکھنا اور اس کے ساتھ لگی بندھی روٹین کو فالو کرنا یہی زندگی کی سب سے بڑی حقیقت بن چکی تھی۔ ایک بے قراری تھی، ایک بے کلٰی تھی جو دل میں بسنے لگی تھی۔ ہم لوگ روٹین کے ایس...
نسیم ولا میں دن اچھے گزر رہے تھے۔ ایک دن باتوں کے دوران ہم نے کہا لگتا ہے ریاض میں کوئی گھومنے کی جگہ نہیں ہے ،ہوتی تو ہم لوگ وہاں کا چکر لگا آتے، نسیم کے علاقے میں جہاں ہمارا ولا تھا وہاں ہمیں نہ تو کوئی پارک نظر آیا تھا نہ کوئی اور ایسی جگہ جہاں آپ تفریح کے لیے جا سکیں۔ سنیم...
رات کے نو بج رہے تھے ہمیں پی ٹی وی سے خبر نامے کا انتظار تھا لیکن خبریں شروع نہیں ہوئیں، ہم نے علی سے کہا نو بج گئے خبرنامہ شروع نہیں ہو رہا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے، علی بولا نو ہماری گھڑی میں بجے ہیں وہاں پاکستان میں رات کے گیارہ بج رہے ہیں ہمیں احساس ہوا کہ سعودی عرب میں ہم پاکست...
ڈش انٹینا اور اس کا متعلقہ سامان لائے کئی دن گزر چکے تھے۔ ہم چاروں روز سوچتے تھے کہ آج ضرور ڈش انٹینا لگالیں گے لیکن کالج سے آنے کے بعد کھانا پکانے اور کھانے کے بعد اتنا وقت ہی نہیں بچتا تھا کہ چھت پر جائیں اور ڈش انٹٰینا کی تنصیب کا کام مکمل کریں۔ پھر طے پایا کہ یہ کام جمعے کو...