... loading ...
شاید قانون نافذ کرنے والوں کی نظر میں جرم نہیں ، یا پھر وہ فطری انصاف کے منتظرایسے لفنگے رائڈرز کی لاقانونیت کو صرف نظر کرتے ہیں
بیشتر رائڈرز کا تعلق کسی مضبوط سیاسی یا نوکر شاہی یا مافیا چین سے ہوتا ہے جن پر ہاتھ ڈالنے کے معاملے میں قانون کمزور واقع ہوا ہے
ون وہیلنگ یا ایک پہیے پر موٹر سائیکل دوڑانا قانوناً جرم ہے۔ لیکن شاید قانون نافذ کرنے والوں کی نظر میں جرم نہیں ہے یا پھر وہ فطری انصاف کے منتظرایسے لفنگے رائڈرز کی لاقانونیت کو صرف نظر کرتے ہیںکیونکہ بیشتر رائڈرز کا تعلق کسی مضبوط سیاسی یا نوکر شاہی یا مافیا چین سے ہوتا ہے جن پر ہاتھ ڈالنے کے معاملے میں قانون کمزور واقع ہوا ہے ۔ون وہیلنگ پر ہائی کورٹ بھی پابندی عائد کر چکی ہے اورموٹر وہیکل ایکٹ کے تحت یہ ایک جرم ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد سڑکوں پر بینرز لگا دیئے گئے ’’ون وہیلنگ کھیل نہیں موت کا سفر ہے‘‘۔ شاید قانون نافذ کرنے والوں کی نظر میں ان بینروں کا آویزاں کر دیا جانا ہی عدالتی حکم کی تعمیل کے لیے مناسب اقدام تھا جو اُٹھا لیا گیا۔
یوں تو کون ساایسا دن ہوتا ہے کہ شہر کی سڑکوںپر نو عمر لڑکے اس عمل میں مصروف نظر نہیں آتے ،کون سی ایسی سڑک ہے جس پر عدالتی حکم کی دھجیاں نہیں بکھیری جاتیں۔ لیکن حیدرآباد کے شہریوں کے لیے خصوصاً پختہ عمر کے موٹر سائیکل سواروں کے لیے جمعہ کا دن یوم حساب ہوتا ہے۔ ہر طرف طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھنے والے نو عمر لڑکے جن کی عمریں ابھی اتنی نہیں ہوئی ہوتی ہیں کہ وہ قانونی طور پر ڈرائیونگ لائنسس حاصل کر سکیں ،وہ موٹر سائیکل پر فراٹے بھرتے نظر آتے ہیں ،ون وہیلنگ ہی نہیںموٹر سائیکلوں پر کرتب دکھانے کے مقابلے بھی چل رہے ہوتے ہیں جیسے لیٹ کر اور کھڑے ہو کر موٹر سائیکل چلانا۔الغرض وہ کونسا انداز ہے جو یہ لڑکے اختیار نہیں کرتے۔ اور یہ سارے مظاہرے چھوٹی سڑکوں اور گلیوں میں نہیں بلکہ مرکزی شاہراہوں پر بھی ہوتے ہیں اوران سڑکوں پر جہاں ٹریفک پولیس کے اہلکار عام افراد کو ہیلمٹ کی عدم موجودگی پر چالان کی پرچی تھماتے نظر آتے ہیں۔ یہاں تک کہ ایس ایس پی آفس کی دونوں سڑکوں پر بھی یہ مظاہرے عام ہیں لیکن نہ تو ٹریفک پولیس کے اہلکار کسی کو روکنے ٹوکنے اور کوئی کاروائی کرنے پر آمادہ ، نہ ہی ضلعی پولیس کے اہلکار جو راہ چلتے مسافروں کا سامان چیک کرنا اپنا اولین فرض جانتے ہیں لیکن انہیں یہ اوباش رائڈرنظر نہیں آتے ۔
یوں توتقریباً ہر شہرہی ان نوعمروں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے ہر سٹرک ان کے باپ کی جاگیر ہے۔ سڑکوں پر چلنے والے اپنی جان ومال کی خود ہی حفاظت کر لیں تو ٹھیک ورنہ اسپتال اور قبرستان کا سفر یقینی ہے۔ لیکن خصوصی طور پرحیدرچوک سے حسین آباد چوک، حسین آباد چوک سے محمد چوک، گل سینٹر سے لطیف آباد فلائی اوور،محمود گارڈن سے خدا حافظ بورڈوالی سڑک، ایس پی چوک سے پریس کلب اورفاران ہوٹل سے گل سینٹر جانے والی سڑک ان لڑکوں کے ون وہیلنگ اور سرکس کے مظاہروں کے خصوصی مراکز ہیں۔ حیدرآباد کا ایس ایس پی آفس حیدرچوک سے حسین آباد اور ایس پی چوک سے پریس کلب جانے والے سڑکوں پر واقع ہے۔ اور حیدر چوک ،گل سینٹر چوک، شہباز بلڈنگ چوک، حسین آباد چوک، محمود گارڈن چوک ، ایس پی چوک پر ہر وقت ٹریفک اور ضلعی پولیس کے اہلکار تعینات ہوتے ہیں لیکن ان اہلکاروں میں سے کوئی کسی کارروائی کا ذمہ دار نہیں ہے کہ ان لڑکوں کی بڑی تعداد ان گھرانوں سے تعلق رکھتی ہے جو کارروائی کرنے والے اہلکار کو ضلع بدر بلکہ دربدر کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں یوں پولیس اہلکاران لڑکوں کے ساتھ فطرت کے انصاف کا انتظار کرتے ہیں جبکہ شہری اذیت کا شکار ہونے پر مجبور ہیں۔
8ماہ میں ٹیکس وصولی کا ہدف 6کھرب 14ارب 55کروڑ روپے تھا جبکہ صرف 3کھرب 11ارب 4کروڑ ہی وصول کیے جاسکے ، بورڈ آف ریونیو نے 71فیصد، ایکسائز نے 39فیصد ،سندھ ریونیو نے 51فیصد کم ٹیکس وصول کیا بورڈ آف ریونیو کا ہدف 60ارب 70 کروڑ روپے تھا مگر17ارب 43کروڑ روپے وصول کیے ، ای...
عمران خان کی تینوں بہنیں، علیمہ خانم، عظمی خان، نورین خان سمیت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر،صاحبزادہ حامد رضا اورقاسم نیازی کو حراست میں لیا گیا تھا پولیس ریاست کے اہلکار کیسے اپوزیشن لیڈر کو روک سکتے ہیں، عدلیہ کو اپنی رٹ قائ...
روس نے 2003میں افغان طالبان کو دہشت گردقرار دے کر متعدد پابندیاں عائد کی تھیں 2021میں طالبان کے اقتدار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا شروع ہوئی روس کی سپریم کورٹ نے طالبان پر عائد پابندی معطل کرکے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نام نکال دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے ...
وزیراعظم نے معیشت کی ڈیجیٹل نظام پر منتقلی کے لیے وزارتوں ، اداروں کو ٹاسک سونپ دیئے ملکی معیشت کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے فی الفور ایک متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی بھی ہدایت حکومت نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں ا...
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...