... loading ...
٭فواد حسن گریڈ 20 اوراور اس سے اعلیٰ گریڈ کے لیے ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلہ کررہے ہیں
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے اس بیان سے ایک تہلکہ مچ گیا ہے کہ وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد سینئر بیوروکریٹس کی پروموشن سے متعلق تمام فیصلے کررہے ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس اور خاص طور پر نوازشریف کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے وزیراعظم کے داماد کا کہنا تھا کہ فواد حسن گریڈ 20اور اس سے اعلیٰ گریڈ کے سرکاری افسران کی ترقیوں (پروموشن) کے حوالے سے ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر فیصلے کررہے ہیں۔اس طرح ایک فرد اپنی خواہش کے مطابق افسران کو ترقیاں دے رہا ہے۔ وزیراعظم کے داماد نے یہ تجویز پیش کی کہ گریڈ بیس اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کی پروموشن سے متعلق تمام فیصلے کرنے کے لیے ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی جانی چاہئے۔ جو ترقی کا فیصلہ افسر کی کارکردگی اور اس کے ٹریک ریکارڈ کو مدنظر رکھ کر کرے۔کیپٹن صفدر نے اس کی منطق بیان کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندے سرکاری ملازمین کی ترقی کے حوالے سے زیادہ بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ ملازمین ہمارے حلقوں میں بطور اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کام کرتے ہیں۔
کیپٹن صفدر نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ تمام وفاقی سیکریٹریز کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اجلاسوں میں شرکت کرنا چاہیے تاکہ انہیں عوام کے مسائل کا اندازہ ہوسکے۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ خدا کے لیے اسے لازمی بنایا جائے کیوں کہ انہیں حکومت چلانی ہوتی ہے۔ وزیراعظم کے داماد نے کہا کہ میں فواد حسن سے کہوں گا کہ وہ ایوان میں آکر بیٹھیں تاکہ انہیں عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ کیپٹن صفدر نے اس سنگین صورت حال پر بھی توجہ دلائی ہے کہ بیشتر بیوروکریٹس شام میں اپنے پرائیوٹ دفاتر چلاتے ہیں اور انہوں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کررکھی ہے۔
کیپٹن صفدر نے قومی اسمبلی میں اسپیکر ایاز صادق کی عدم موجودگی میں اجلاس کی سربراہی کرنے والے ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ عباسی سے درخواست کی ہے کہ سینئر سول سرونٹس کی ترقی کے حوالے سے ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کی جائے۔ کیپٹن صفدر کے اس اظہار خیال کی دلچسپ صورت حال یہ تھی کہ اس کی زیادہ تر تائید حزب اختلاف کے ارکان اسمبلی کی جانب سے ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نوید قمرنے بھی کیپٹن صفدر کی اس تجویز کی تائید کرتے ہوئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے موجودہ دور وزارتِ عظمیٰ میں کیپٹن صفدر کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے اور اس کے درست اسباب سامنے نہیں آسکے۔ تاہم اکثر ذرائع کے مطابق ا س کے اسباب خاندانی ہیں۔ ایک طویل عرصے سے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نے اپنے نام کے ساتھ صفدر کا لاحقہ لگانے کے بجائے مریم نواز لکھنا شروع کردیا ہے۔ تاہم گزشتہ دنوں پاناما لیکس کی سماعت میں ایک طویل وقفے کے بعد عدالت میں جمع کرائے گئے ریکارڈ میں ایک مرتبہ پھر مریم نواز کو مریم صفدر لکھا گیا ہے۔ جسے پاکستان کے متوازی ذرائع ابلاغ (سوشل میڈیا) پر خاصا موضوع بحث بنایا گیا۔
یہ امر بھی واضح رہے کہ وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کا نام کافی اسکینڈلز میں زیر گردش رہا ہے۔ وہ مختلف قسم کے کاروباری مقاصد اور مفادات کے باعث بھی اکثر تنقید کا نشانا رہتے ہیں۔ اُنہیں گزشتہ دنوں پاکستان کی بدنام کاروباری شخصیت جہانگیر صدیقی کے ساتھ بھی مختلف معاملات میں نتھی کیا گیا تھا۔ فواد حسن فواد کی یہ شہرت وزیراعظم ہاؤس کے لیے بھی خاصی نقصان دہ ثابت ہورہی ہیں۔ مگر وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے پراسرار وجوہ کی بناء پر اس ضمن میں آج تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔ باخبر ذرائع کا اصرار ہے کہ فواد حسن فواد کے مختلف اسکینڈلز خو دنوازشریف کے لیے بھی بوجھ بن سکتے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم کے داماد کی وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری پر یہ تنقید کتنی موثر ثابت ہوتی ہے۔
فاٹا انضمام کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ تھی اور اس کے پیچھے بیرونی قوتیں،مائنز اینڈ منرلز کا حساس ترین معاملہ ہے ، معدنیات کے لیے وفاقی حکومت نے اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، 18ویں ترمیم پر قدغن قبول نہیں لفظ اسٹریٹیجک آنے سے سوچ لیں مالک کون ہوگا، نہریں نکالنے اور مائنز ا...
قابل ٹیکس آمدن کی حد 6لاکھ روپے سالانہ سے بڑھانے کاامکان ہے، ٹیکس سلیبز بھی تبدیل کیے جانے کی توقع ہے ،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے تجاویز کی منظوری آئی ایم ایف سے مشروط ہوگی انکم ٹیکس ریٹرن فارم سادہ و آسان بنایا جائے گا ، ٹیکس سلیبز میں تبدیلی کی جائے گی، ب...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو فیملی اور وکلا سے نہیں ملنے دیا جا رہا، جیل عملہ غیر متعلقہ افراد کو بانی سے ملاقات کیلئے بھیج کر عدالتی حکم پورا کرتا ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن...
پنجاب، جہلم چناب زون کو اپنا پانی دینے کے بجائے دریا سندھ کا پانی دے رہا ہے ٹی پی لنک کینال کو بند کیا جائے ، سندھ میں پانی کی شدید کمی ہے ، وزیر آبپاشی جام خان شورو سندھ حکومت کے اعتراضات کے باوجود ٹی پی لنک کینال سے پانی اٹھانے کا سلسلہ بڑھا دیا گیا، اس سلسلے میں ...
ہمیں یقین ہے افغان مہاجرینِ کی دولت اور جائیدادیں پاکستان میں ضائع نہیں ہونگیں ہمارا ملک آزاد ہے ، امن قائم ہوچکا، افغانیوں کو کوئی تشویش نہیں ہونی چاہیے ، پریس کانفرنس پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغانستان آزاد ہے اور وہاں امن قائم ہ...
عدالت نے سلمان صفدر کو بانی پی ٹی سے ملاقات کرکے ہدایات لینے کیلئے وقت فراہم کردیا چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کی عمران خان کے ریمانڈ سے متعلق اپیل پر سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانے کے لیے تحریری حکم نامہ جاری کرنے کی ان کے وکی...
جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی ا...
اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے کوششیں تیز کی جائیں ، ممکنہ اتحادیوں سے بات چیت کو تیز کیا جائے ، احتجاج سمیت تمام آپشن ہمارے سامنے کھلے ہیں,ہم چاہتے ہیں کہ ایک مختصر ایجنڈے پر سب اکٹھے ہوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین سے ملاقات تک مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر کوئی بات نہیں ہوگی، ہر...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آ...
علیمہ خانم ایک بار پھر احتجاجاً گاڑی سے نکل کر گورکھ پور نا ناکے پر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں آخر کیا وجہ ہے کہ ایک ماہ سے ہمیں ملاقات نہیں کرنے دی گئی ، علیمہ خانم کا استفسار عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جانے والے آئی تینوں بہنوں کو ایک بار پھر گورکھ پور ناکے ...
معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے تحفظ، بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ شکن معاملات پر تحفظات پاکستان میں موجود آئی ایم ایف مشن نے جائزہ مکمل کرلیا ،رپورٹ جولائی میں جاری کردی جائے گی عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے عدالتی کارکردگی سمیت معاہدوں کے نفاذ، جائیداد کے حقوق کے ...
جاں بحق ہونے والوں میں دلشاد، اس کا بیٹا نعیم، جعفر، دانش، ناصر اور دیگر شامل ہیں، تمام افراد کے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے تھے ، جنہیں اندھا دھند گولیاں مار کر قتل کیا گیا مقتولین مہرسطان ضلع کے دور افتادہ گاؤں حائز آباد میں ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے جہاں گاڑیوں کی پینٹنگ، پالش اور...